Back to Languages

Urdu - Chapter 52 - At-Tur

Translation by Muhammad Taqi Usmani — Permalink

Verse 1 — Surah At-Tur 52:1

قسم ہے کوہ طور کی۔

Verse 2 — Surah At-Tur 52:2

اور اس کتاب کی جو ایک کھلے ہوئے

Verse 3 — Surah At-Tur 52:3

صحیفے میں لکھی ہوئی ہے۔

Verse 4 — Surah At-Tur 52:4

اور قسم ہے بیت معمور کی۔

Verse 5 — Surah At-Tur 52:5

اور بلند کی ہوئی چھت کی۔

Verse 6 — Surah At-Tur 52:6

اور بھرے ہوئے سمندر کی

Verse 7 — Surah At-Tur 52:7

کہ تمہارے پروردگار کا عذاب ضرور واقع ہونے والا ہے۔

Verse 8 — Surah At-Tur 52:8

کوئی ہیں ہے جو اسے روک سکے۔

Verse 9 — Surah At-Tur 52:9

جس دن آسمان تھر تھرا کر لرز اٹھے گا۔

Verse 10 — Surah At-Tur 52:10

اور پہاڑ ہولناک طریقے سے چل پڑیں گے۔

Verse 11 — Surah At-Tur 52:11

تو اس دن بڑی خرابی ہوگی ان کی جو حق کو جھٹلاتے ہیں۔

Verse 12 — Surah At-Tur 52:12

جو بےہودہ باتوں میں ڈوبے ہوئے کھیل رہے ہیں

Verse 13 — Surah At-Tur 52:13

اس دن جب انہیں دھکے دے دے کر جہنم کی آگ کی طرف دھکیلا جائے گا۔

Verse 14 — Surah At-Tur 52:14

(کہ) یہ ہے وہ آگ جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے

Verse 15 — Surah At-Tur 52:15

بھلا کیا یہ جادو ہے یا تمہیں (اب بھی) کچھ نظر نہیں آرہا ؟

Verse 16 — Surah At-Tur 52:16

داخل ہوجاؤ اس میں، پھر تم صبر کرو، یا نہ کرو، تمہارے لیے برابر ہے۔ تمہیں انہی کاموں کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے

Verse 17 — Surah At-Tur 52:17

متقی لوگ بیشک باغوں اور نعمتوں میں ہوں گے۔

Verse 18 — Surah At-Tur 52:18

ان کے پروردگار نے انہیں جس طرح نوازا اور ان کے پروردگار ہی نے انہیں دوزخ کے عذاب سے جس طرح بچایا، اس کا لطف اٹھا رہے ہوں گے۔

Verse 19 — Surah At-Tur 52:19

(ان سے کہا جائے گا کہ) خوب مزے سے کھاؤ پیو، ان اعمال کے صلے میں جو تم کیا کرتے تھے۔

Verse 20 — Surah At-Tur 52:20

وہ ایک قطار میں لگی ہوئی اونچی نشستوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے، اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ان کا بیاہ کردیں گے۔

Verse 21 — Surah At-Tur 52:21

اور جو لوگ ایمان لائے ہیں اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کی پیروی کی ہے تو ان کی اولاد کو ہم انہی کے ساتھ شامل کردیں گے، اور ان کے عمل میں سے کسی چیز کی کمی نہیں کریں گے۔ ہر انسان کی جان اپنی کمائی کے بدلے رہن رکھی ہوئی ہے۔

Verse 22 — Surah At-Tur 52:22

اور ہم انہیں ایک کے بعد ایک پھل اور گوشت، جو بھی ان کا دل چاہے گا، دیے چلے جائیں گے۔

Verse 23 — Surah At-Tur 52:23

وہاں وہ ایسے جام شراب پر (دوستانہ) چھینا جھپٹی کر رہے ہوں گے جس میں نہ کوئی بےہودگی ہوگی، اور نہ کوئی گناہ ہوگا۔

Verse 24 — Surah At-Tur 52:24

اور ان کے اردگرد نوجوان پھر رہے ہوں گے جو انہی (کی خدمت) کے لیے مخصوص ہوں گے، ایسے (خوبصورت) جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی۔

Verse 25 — Surah At-Tur 52:25

اور وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر حالات پوچھیں گے۔

Verse 26 — Surah At-Tur 52:26

کہیں گے کہ : ہم پہلے جب اپنے گھر والوں (یعنی دنیا) میں تھے تو ڈرے سہمے رہتے تھے۔

Verse 27 — Surah At-Tur 52:27

آخر اللہ نے ہم پر بڑا احسان فرمایا، اور ہمیں جھلسانے والی ہوا کے عذاب سے بچا لیا۔

Verse 28 — Surah At-Tur 52:28

ہم اس سے پہلے اس سے دعائیں مانگا کرتے تھے۔ حقیقت یہ ہے کہ وہی ہے جو بڑا محسن، بہت مہربان ہے۔

Verse 29 — Surah At-Tur 52:29

لہذا (اے پیغمبر) تم نصیحت کرتے رہو، کیونکہ تم اپنے پروردگار کے فضل سے نہ کاہن ہو، نہ مجنون۔

Verse 30 — Surah At-Tur 52:30

بھلا کیا یہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ : یہ صاحب شاعر ہیں جن کے بارے میں ہم زمانے کی گردش کا انتظار کر رہے ہیں ؟

Verse 31 — Surah At-Tur 52:31

کہہ دو کہ : کرلو انتظار، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کررہا ہوں۔

Verse 32 — Surah At-Tur 52:32

کیا ان کی عقلیں ان کو یہی کچھ کرنے کو کہتی ہیں، یا وہ ہیں ہی سرکش لوگ ؟

Verse 33 — Surah At-Tur 52:33

ہاں کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ : ان صاحب نے یہ (قرآن) خود گھڑ لیا ہے ؟ نہیں، بلکہ یہ (ضد میں) ایمان نہیں لارہے۔

Verse 34 — Surah At-Tur 52:34

اگر یہ واقعے سچے ہیں تو اس جیسا کوئی کلام (گھڑ کر) لے آئیں۔

Verse 35 — Surah At-Tur 52:35

کیا یہ لوگ بغیر کسی کے آپ سے آپ پیدا ہوگئے، یا یہ خود (اپنے) خالق ہیں ؟

Verse 36 — Surah At-Tur 52:36

یا کیا آسمان اور زمین انہوں نے پیدا کیے ہیں ؟ نہیں، بلکہ اصل بات یہ ہے کہ یہ یقین نہیں رکھتے۔

Verse 37 — Surah At-Tur 52:37

کیا تمہارے پروردگار کے خزانے ان کے پاس ہیں، یا وہ داروغہ بنے ہوئے ہیں ؟

Verse 38 — Surah At-Tur 52:38

یا ان کے لئے کوئی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر یہ (عالم بالا کی باتیں) سن لیتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو ان میں سے جو سنتا ہو وہ کوئی واضح ثبوت تو لائے۔

Verse 39 — Surah At-Tur 52:39

کیا اللہ کے حصے میں تو بیٹیاں ہیں اور بیٹے تمہارے حصے میں آئے ہیں ؟

Verse 40 — Surah At-Tur 52:40

اور کیا تم ان سے کوئی اجرت مانگ رہے ہو جس کی وجہ سے یہ تاوان کے بوجھ میں دبے جارہے ہیں ؟

Verse 41 — Surah At-Tur 52:41

یا ان کے پاس غیب کا علم ہے جسے یہ لکھ لیتے ہوں ؟

Verse 42 — Surah At-Tur 52:42

کیا یہ کوئی مکر کرنا چاہتے ہیں ؟ تو درحقیقت جو کافر ہیں، مکر تو انہی پر پڑے گا۔

Verse 43 — Surah At-Tur 52:43

کیا اللہ کے سوا ان کا کوئی اور خدا ہے ؟ پاک ہے اللہ اس شرک سے جو یہ کر رہے ہیں۔

Verse 44 — Surah At-Tur 52:44

اور اگر یہ آسمان کا کوئی ٹکڑا گرتے ہوئے بھی دیکھ لیں تو یہ کہیں گے کہ یہ کوئی گہرا بادل ہے۔

Verse 45 — Surah At-Tur 52:45

لہذا (اے پیغمبر) تم انہیں (ان کے حال پر) چھوڑ دو ، یہاں تک کہ یہ اپنے اس دن سے جا ملیں جس میں ان کے ہوش جاتے رہیں گے۔

Verse 46 — Surah At-Tur 52:46

جس دن ان کی مکاری ان کے کچھ کام نہیں آئے گی، اور نہ انہیں کوئی مدد مل سکے گی۔

Verse 47 — Surah At-Tur 52:47

اور اس سے پہلے بھی ان ظالموں کے لیے ایک عذاب ہے۔ لیکن ان میں سے اکثر لوگوں کو پتہ نہیں ہے۔

Verse 48 — Surah At-Tur 52:48

اور تم اپنے پروردگار کے حکم پر جمے رہو، کیونکہ تم ہماری نگاہوں میں ہو، اور جب تم اٹھتے ہو اس وقت اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کیا کرو۔

Verse 49 — Surah At-Tur 52:49

اور کچھ رات کو بھی اس کی تسبیح کرو، اور اس وقت بھی جب ستارے ڈوبتے ہیں۔