Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 54 - Al-Qamar
Translation by Muhammad Taqi Usmani — Permalink
Verse 1 — Surah Al-Qamar 54:1
قیامت قریب آلگی ہے اور چاند پھٹ گیا ہے۔
Verse 2 — Surah Al-Qamar 54:2
اور ان لوگوں کا حال یہ ہے کہ اگر وہ کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو منہ موڑ لیتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ یہ تو ایک چلتا ہوا جادو ہے۔
Verse 3 — Surah Al-Qamar 54:3
انہوں نے حق کو جھٹلایا، اور اپنی خواہشات کے پیچھے چل نکلے۔ اور ہر کام کو آخر کسی ٹھکانے پر ٹک کر رہنا ہے۔
Verse 4 — Surah Al-Qamar 54:4
اور ان لوگوں کو (پچھلی قوموں کے) واقعات کی اتنی خبریں پہنچ چکی ہیں جن میں تنبیہ کا بڑا سامان تھا۔
Verse 5 — Surah Al-Qamar 54:5
دل میں اتر جانے والی دانائی کی باتیں تھیں، پھر بھی یہ تنبیہات (ان پر) کچھ کارگر نہیں ہو رہیں۔
Verse 6 — Surah Al-Qamar 54:6
لہذا (اے پیغمبر) تم بھی ان کی پرواہ مت کرو۔ جس دن پکارنے والا ایک ناگوار چیز کی طرف بلائے گا۔
Verse 7 — Surah Al-Qamar 54:7
اس دن یہ اپنی آنکھیں جھکائے قبروں سے اس طرح نکل کھڑے ہوں گے جیسے ہر طرف پھیلی ہوئی ٹڈیاں۔
Verse 8 — Surah Al-Qamar 54:8
دوڑے جارہے ہوں گے اسی پکارے والے کی طرف۔ یہی کافر (جو قیامت کا انکار کرتے تھے) کہیں گے کہ یہ تو بہت ہی کٹھن دن ہے۔
Verse 9 — Surah Al-Qamar 54:9
ان سے پہلے نوح کی قوم نے بھی جھٹلانے کا رویہ اختیار کیا تھا۔ انہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلایا، اور کہا کہ : یہ دیوانے ہیں، اور انہیں دھمکیاں دی گئیں۔
Verse 10 — Surah Al-Qamar 54:10
اس پر انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ : میں بےبس ہوچکا ہوں، اب آپ ہی بدلہ لیجیے۔
Verse 11 — Surah Al-Qamar 54:11
چنانچہ ہم نے ٹوٹ کر برسنے والے پانی سے آسمان کے دروازے کھول دیے۔
Verse 12 — Surah Al-Qamar 54:12
اور زمین کو پھاڑ کر چشموں میں تبدیل کردیا۔ اور اس طرح (دونوں قسم کا) سارا پانی اس کام کے لیے مل گیا جو مقدر ہوچکا تھا۔
Verse 13 — Surah Al-Qamar 54:13
اور نوح کو ہم نے ایک تختوں اور میخوں والی (کشتی) پر سوار کردیا۔
Verse 14 — Surah Al-Qamar 54:14
جو ہماری نگرانی میں رواں دواں تھی، تاکہ اس (پیغمبر) کا بدلہ لیا جائے جس کی ناقدری کی گئی تھی۔
Verse 15 — Surah Al-Qamar 54:15
اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے اس کو (عبرت کی) ایک نشانی بنادیا۔ تو کیا کوئی ہے جو نصیحت حاصل کرے ؟
Verse 16 — Surah Al-Qamar 54:16
اب سوچو کہ میرا عذاب اور میری تنبیہات کیسی تھیں ؟
Verse 17 — Surah Al-Qamar 54:17
اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے قرآن کو نصیحت حاصل کرنے کے لیے آسان بنادیا ہے۔ اب کیا کوئی ہے جو نصیحت حاصل کرے ؟
Verse 18 — Surah Al-Qamar 54:18
عاد کی قوم نے بھی تنبیہ کرنے والوں کو جھٹلانے کا رویہ اختیار کیا، پھر دیکھ لو کہ میرا عذاب اور میری تنبیہات کیسی تھیں ؟
Verse 19 — Surah Al-Qamar 54:19
ہم نے ایک مسلسل نحوست کے دن میں ان پر تیز آندھی والی ہوا چھوڑ دی تھی۔
Verse 20 — Surah Al-Qamar 54:20
جو لوگوں کو اس طرح اکھاڑ پھینک دیتی تھی جیسے وہ کھجور کے اکھڑے ہوئے درخت کے تنے ہوں۔
Verse 21 — Surah Al-Qamar 54:21
اب سوچو کہ میرا عذاب اور میری تنبیہات کیسی تھیں ؟
Verse 22 — Surah Al-Qamar 54:22
اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے قرآن کو نصیحت حاصل کرنے کے لیے آسان بنادیا ہے۔ اب کیا کوئی ہے جو نصیحت حاصل کرے ؟
Verse 23 — Surah Al-Qamar 54:23
ثمود کی قوم نے بھی تنبیہ کرنے والوں کو جھٹلانے کا رویہ اختیار کیا۔
Verse 24 — Surah Al-Qamar 54:24
چنانچہ کہنے لگے کہ : کیا ہم اپنے ہی میں سے ایک تنہا آدمی کے پیچھے چل پڑیں ؟ ایسا کریں گے تو یقینا ہم بڑی گمراہی اور دیوانگی میں جاپڑیں گے۔
Verse 25 — Surah Al-Qamar 54:25
بھلا کیا ہم سارے لوگوں کے درمیان یہی ایک شخص رہ گیا تھا جس پر نصیحت نازل کی گئی ؟ نہیں، بلکہ دراصل یہ پرلے درجے کا جھوٹا شیخی باز ہے۔
Verse 26 — Surah Al-Qamar 54:26
ہم نے پیغمبر صالح (علیہ السلام) سے کہا کہ) کل ہی انہیں پتہ چل جائے گا کہ پرلے درجے کا جھوٹا شیخی باز کون تھا ؟
Verse 27 — Surah Al-Qamar 54:27
ہم ان کے پاس ان کی آزمائش کے طور پر اونٹنی بھیج رہے ہیں، اس لیے تم انہیں دیکھتے رہو، اور صبر سے کام لو۔
Verse 28 — Surah Al-Qamar 54:28
اور ان کو بتادو کہ (کنویں کا) پانی ان کے درمیان تقسیم کردیا گیا ہے۔ ہر پانی کا حق دار اپنی باری میں حاضر ہوگا۔
Verse 29 — Surah Al-Qamar 54:29
پھر انہوں نے اپنے آدمی کو بلایا، چنانچہ اس نے ہاتھ بڑھایا، اور (اونٹنی کو) قتل کر ڈالا۔
Verse 30 — Surah Al-Qamar 54:30
اب سوچو کہ میرا عذاب اور میری تنبیہات کیسی تھیں ؟
Verse 31 — Surah Al-Qamar 54:31
ہم نے ان پر بس ایک ہی چنگھاڑ بھیجی، جس سے وہ ایسے ہو کر رہ گئے جیسے کانٹوں کی روندی ہوئی باڑھ ہوتی ہے۔
Verse 32 — Surah Al-Qamar 54:32
اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے قرآن کو نصیحت حاصل کرنے کے لیے آسان بنادیا ہے۔ اب کیا کوئی ہے جو نصیحت حاصل کرے ؟
Verse 33 — Surah Al-Qamar 54:33
لوط کی قوم نے (بھی) تنبیہ کرنے والوں کو جھٹلایا۔
Verse 34 — Surah Al-Qamar 54:34
ہم نے ان پر پتھروں کا مینہ برسایا، سوائے لوط کے گھر والوں کے جنہیں ہم نے سحری کے وقت بچا لیا تھا۔
Verse 35 — Surah Al-Qamar 54:35
یہ ہماری طرف سے ایک نعمت تھی۔ جو لوگ شکر گزار ہوتے ہیں، ان کو ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں۔
Verse 36 — Surah Al-Qamar 54:36
اور لوط نے لوگوں کو ہماری پکڑ سے ڈرایا تھا، لیکن وہ ساری تنبیہات میں میکھ نکالتے رہے۔
Verse 37 — Surah Al-Qamar 54:37
اور انہوں نے لوط کو ان کے مہمانوں کے بارے میں پھسلانے کی کوشش کی۔ جس پر ہم نے ان کی آنکھوں کو اندھا کردیا کہ : چکھو میرے عذاب اور میری تنبیہات کا مزہ۔
Verse 38 — Surah Al-Qamar 54:38
اور صبح سویرے ان پر ایسا عذاب حملہ آور ہوا جو کم کر رہ گیا۔
Verse 39 — Surah Al-Qamar 54:39
کہ : چکھو میرے عذاب اور میری تنبیہات کا مزہ۔
Verse 40 — Surah Al-Qamar 54:40
اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے قرآن کو نصیحت حاصل کرنے کے لیے آسان بنادیا ہے۔ اب کیا کوئی ہے جو نصیحت حاصل کرے ؟
Verse 41 — Surah Al-Qamar 54:41
اور فرعون کے خاندان کے پاس بھی تنبیہات آئیں۔
Verse 42 — Surah Al-Qamar 54:42
انہوں نے ہماری تمام نشانیوں کو جھٹلا دیا تھا، اس لیے ہم نے ان کو ایسی پکڑ میں لیا جیسی ایک زبردست قدرت والے کی پکڑ ہوتی ہے۔
Verse 43 — Surah Al-Qamar 54:43
کیا تمہارے یہ کافر لوگ ان سے اچھے ہیں، یا تمہارے لیے (خدا کی) کتابوں میں کوئی بےگناہی کا پروانہ لکھا ہوا ہے ؟
Verse 44 — Surah Al-Qamar 54:44
یا ان کا کہنا یہ ہے کہ ہم ایسی جمیعت ہیں جو اپنا بچاؤ آپ کرلے گی ؟
Verse 45 — Surah Al-Qamar 54:45
(حقیقت تو یہ ہے کہ) اس جمیعت کو عنقریب شکست ہوجائے گی، اور یہ سب پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے۔
Verse 46 — Surah Al-Qamar 54:46
یہی نہیں، بلکہ ان کے اصل وعدے کا وقت تو قیامت ہے اور قیامت اور زیادہ مصیبت اور کہیں زیادہ کڑوی ہوگی۔
Verse 47 — Surah Al-Qamar 54:47
حقیقت یہ ہے کہ یہ مجرم لوگ بڑی گمراہی اور بےعقلی میں پڑے ہوئے ہیں۔
Verse 48 — Surah Al-Qamar 54:48
جس دن ان کو منہ کے بل آگ میں گھسیٹا جائے گا (اس دن انہیں ہوش آئے گا، اور ان سے کہا جائے گا کہ) چکھو دوزخ کے چھونے کا مزہ۔
Verse 49 — Surah Al-Qamar 54:49
ہم نے ہر چیز کو ناپ تول کے ساتھ پیدا کیا ہے۔
Verse 50 — Surah Al-Qamar 54:50
اور ہمارا حکم بس ایک ہی مرتبہ آنکھ جھپکنے کی طرح (پورا) ہوجاتا ہے۔
Verse 51 — Surah Al-Qamar 54:51
اور تمہارے ہم مشرب لوگوں کو ہم پہلے ہی ہلاک کرچکے ہیں۔ اب بتاؤ ہے کوئی جو نصیحت حاصل کرے ؟
Verse 52 — Surah Al-Qamar 54:52
اور جو جو کام انہوں نے کیے ہیں، وہ سب اعمال ناموں میں درج ہیں۔
Verse 53 — Surah Al-Qamar 54:53
اور ہر چھوٹی اور بڑی بات لکھی ہوئی ہے۔
Verse 54 — Surah Al-Qamar 54:54
(البتہ) جن لوگوں نے تقوی کی روش اپنا رکھی ہے وہ باغات اور نہروں میں ہوں گے۔
Verse 55 — Surah Al-Qamar 54:55
ایک سچی عزت والی نشست میں۔ اس بادشاہ کے پاس جس کے قبضے میں سارا اقتدار ہے۔