Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 55 - Ar-Rahman
Translation by Muhammad Taqi Usmani — Permalink
Verse 1 — Surah Ar-Rahman 55:1
وہ رحمن ہی ہے
Verse 2 — Surah Ar-Rahman 55:2
جس نے قرآن کی تعلیم دی۔
Verse 3 — Surah Ar-Rahman 55:3
اسی نے انسان کو پیدا کیا۔
Verse 4 — Surah Ar-Rahman 55:4
اسی نے اس کو واضح کرنا سکھایا۔
Verse 5 — Surah Ar-Rahman 55:5
سورج اور چاند حساب میں جکڑے ہوئے ہیں۔
Verse 6 — Surah Ar-Rahman 55:6
اور بیلیں اور درخت سب اس کے آگے سجدہ کرتے ہیں۔
Verse 7 — Surah Ar-Rahman 55:7
اور آسمان کو اسی نے بلند کیا ہے اور اسی نے ترازو قائم کی ہے۔
Verse 8 — Surah Ar-Rahman 55:8
کہ تم تولنے میں ظلم نہ کرو۔
Verse 9 — Surah Ar-Rahman 55:9
اور انصاف کے ساتھ وزن کو ٹھیک رکھو، اور تول میں کمی نہ کرو۔
Verse 10 — Surah Ar-Rahman 55:10
اور زمین کو اسی نے ساری مخلوقات کے لیے بنایا ہے۔
Verse 11 — Surah Ar-Rahman 55:11
اسی میں میوے اور کھجور کے گابھوں والے درخت بھی ہیں۔
Verse 12 — Surah Ar-Rahman 55:12
اور بھوسے والا غلہ اور خوشبودار پھول بھی۔
Verse 13 — Surah Ar-Rahman 55:13
(اے انسانوں اور جنات) اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
Verse 14 — Surah Ar-Rahman 55:14
اسی نے انسان کو ٹھیکرے کی طرح کھنکھناتی ہوئی مٹی سے پیدا کیا۔
Verse 15 — Surah Ar-Rahman 55:15
اور جنات کو آگ کی لپٹ سے پیدا کیا۔
Verse 16 — Surah Ar-Rahman 55:16
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
Verse 17 — Surah Ar-Rahman 55:17
دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا پروردگار وہی ہے۔
Verse 18 — Surah Ar-Rahman 55:18
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
Verse 19 — Surah Ar-Rahman 55:19
اسی نے دو سمندروں کو اس طرح چلایا کہ وہ دونوں آپس میں مل جاتے ہیں۔
Verse 20 — Surah Ar-Rahman 55:20
(پھر بھی) ان کے درمیان ایک آڑ ہوتی ہے کہ وہ دونوں اپنی حد سے بڑھتے نہیں۔
Verse 21 — Surah Ar-Rahman 55:21
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
Verse 22 — Surah Ar-Rahman 55:22
ان دونوں سمندروں سے موتی اور مونگا نکلتا ہے۔
Verse 23 — Surah Ar-Rahman 55:23
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
Verse 24 — Surah Ar-Rahman 55:24
اور اسی کے قبضے میں وہ جہاز ہیں جو سمندر میں پہاڑوں کی طرح اونچے کھڑے کیے گئے ہیں۔
Verse 25 — Surah Ar-Rahman 55:25
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
Verse 26 — Surah Ar-Rahman 55:26
اس زمین میں جو کوئی ہے، فنا ہونے والا ہے۔
Verse 27 — Surah Ar-Rahman 55:27
اور (صرف) تمہارے پروردگار کی جلال والی، فضل و کرم والی ذات باقی رہے گی۔
Verse 28 — Surah Ar-Rahman 55:28
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
Verse 29 — Surah Ar-Rahman 55:29
آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہیں اسی سے (اپنی حاجتیں) مانگتے ہیں، وہ ہر روز کسی شان میں ہے۔
Verse 30 — Surah Ar-Rahman 55:30
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
Verse 31 — Surah Ar-Rahman 55:31
اے دو بھاری مخلوقو ! ہم عنقریب تمہارے (حساب کے) لیے فارغ ہونے والے ہیں۔
Verse 32 — Surah Ar-Rahman 55:32
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
Verse 33 — Surah Ar-Rahman 55:33
اے انسانوں اور جنات کے گروہ ! اگر تم میں یہ بل بوتا ہے کہ آسمانوں اور زمین کی حدود سے پار نکل سکو، تو پار نکل جاؤ، تم زبردست طاقت کے بغیر پار نہیں ہوسکو گے۔
Verse 34 — Surah Ar-Rahman 55:34
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
Verse 35 — Surah Ar-Rahman 55:35
تم پر آگ کا شعلہ اور تانبے کے رنگ کا دھواں چھوڑا جائے گا، پھر تم اپنا بچاؤ نہیں کرسکو گے۔
Verse 36 — Surah Ar-Rahman 55:36
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
Verse 37 — Surah Ar-Rahman 55:37
غرض (وہ وقت آئے گا) جب آسمان پھٹ پڑے گا اور لال چمڑے کی طرح سرخ گلاب بن جائے گا۔
Verse 38 — Surah Ar-Rahman 55:38
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
Verse 39 — Surah Ar-Rahman 55:39
پھر اس دن نہ کسی انسان سے اس کے گناہ کے بارے میں پوچھا جائے گا اور نہ کسی جن سے
Verse 40 — Surah Ar-Rahman 55:40
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
Verse 41 — Surah Ar-Rahman 55:41
مجرم لوگوں کو ان کی علامتوں سے پہچان لیا جائے گا، پھر انہیں سر کے بالوں اور پاؤں سے پکڑا جائے گا۔
Verse 42 — Surah Ar-Rahman 55:42
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
Verse 43 — Surah Ar-Rahman 55:43
یہ ہے وہ جہنم جسے یہ مجرم لوگ جھٹلاتے تھے۔
Verse 44 — Surah Ar-Rahman 55:44
یہ اسی کے اور کھولتے ہوئے پانی کے درمیان چکر لگائیں گے۔
Verse 45 — Surah Ar-Rahman 55:45
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
Verse 46 — Surah Ar-Rahman 55:46
اور جو شخص (دنیا میں) اپنے پروردگار کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرتا تھا، اس کے لیے دو باغ ہوں گے۔
Verse 47 — Surah Ar-Rahman 55:47
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
Verse 48 — Surah Ar-Rahman 55:48
دونوں باغ شاخوں سے بھرے ہوئے۔
Verse 49 — Surah Ar-Rahman 55:49
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
Verse 50 — Surah Ar-Rahman 55:50
انہی دو باغوں میں دو چشمے بہہ رہے ہوں گے۔
Verse 51 — Surah Ar-Rahman 55:51
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
Verse 52 — Surah Ar-Rahman 55:52
ان دونوں میں ہر پھل کے دو دو جوڑے ہوں گے۔
Verse 53 — Surah Ar-Rahman 55:53
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
Verse 54 — Surah Ar-Rahman 55:54
وہ (جنتی لوگ) ایسے فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے جن کے بستر دبیز ریشم کے ہوں گے، اور دونوں باغوں کے پھل جھکے پڑ رہے ہوں گے۔
Verse 55 — Surah Ar-Rahman 55:55
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
Verse 56 — Surah Ar-Rahman 55:56
انہی باغوں میں وہ نیچی نگاہ والیاں ہوں گی جنہیں ان جنتیوں سے پہلے نہ کسی انسان نے کبھی چھوا ہوگا اور نہ کسی جن نے۔
Verse 57 — Surah Ar-Rahman 55:57
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
Verse 58 — Surah Ar-Rahman 55:58
وہ ایسی ہوں گے جیسے یاقوت اور مرجان۔
Verse 59 — Surah Ar-Rahman 55:59
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
Verse 60 — Surah Ar-Rahman 55:60
اچھائی کا بدلہ اچھائی کے سوا اور کیا ہے ؟
Verse 61 — Surah Ar-Rahman 55:61
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
Verse 62 — Surah Ar-Rahman 55:62
اور ان دو باغوں سے کچھ کم درجے کے دو باغ اور ہوں گے۔
Verse 63 — Surah Ar-Rahman 55:63
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
Verse 64 — Surah Ar-Rahman 55:64
دونوں سبزے کی کثرت سے سیاہی کی طرف مائل
Verse 65 — Surah Ar-Rahman 55:65
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
Verse 66 — Surah Ar-Rahman 55:66
انہی میں دو ابلتے ہوئے چشمے ہوں گے۔
Verse 67 — Surah Ar-Rahman 55:67
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
Verse 68 — Surah Ar-Rahman 55:68
انہی میں میوے اور کھجوریں اور انار ہوں گے۔
Verse 69 — Surah Ar-Rahman 55:69
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
Verse 70 — Surah Ar-Rahman 55:70
انہی میں خوب سیرت خوبصورت عورتیں ہوں گی۔
Verse 71 — Surah Ar-Rahman 55:71
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
Verse 72 — Surah Ar-Rahman 55:72
وہ حوریں جنہیں خیموں میں حفاظت سے رکھا گیا ہوگا۔
Verse 73 — Surah Ar-Rahman 55:73
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
Verse 74 — Surah Ar-Rahman 55:74
انہیں ان جنتیوں سے پہلے نہ کسی انسان نے کبھی چھوا ہوگا، اور نہ کسی جن نے۔
Verse 75 — Surah Ar-Rahman 55:75
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
Verse 76 — Surah Ar-Rahman 55:76
وہ (جنتی) سبز رفرف اور عجیب و غریب قسم کے خوبصورت فرش پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے۔
Verse 77 — Surah Ar-Rahman 55:77
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
Verse 78 — Surah Ar-Rahman 55:78
بڑا بابرکت نام ہے تمہارے پروردگار کا جو عظمت والا بھی ہے، کرم والا بھی۔