Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 89 - Al-Fajr
Translation by Muhammad Taqi Usmani — Permalink
Verse 1 — Surah Al-Fajr 89:1
قسم ہے فجر کے وقت کی۔
Verse 2 — Surah Al-Fajr 89:2
اور دس راتوں کی
Verse 3 — Surah Al-Fajr 89:3
اور جفت کی اور طاق کی۔
Verse 4 — Surah Al-Fajr 89:4
اور رات کی جب وہ چل کھڑی ہو۔ (کہ آخرت میں جزاء و سزا ضرور ہوگی)
Verse 5 — Surah Al-Fajr 89:5
ایک عقل والے (کو یقین دلانے) کے لیے یہ قسمیں کافی ہیں کہ نہیں ؟
Verse 6 — Surah Al-Fajr 89:6
کیا تم نے دیکھا نہیں کہ تمہارے پروردگار نے عاد کے ساتھ کیا سلوک کیا۔
Verse 7 — Surah Al-Fajr 89:7
اس اونچے ستونوں والی قوم ارم کے ساتھ
Verse 8 — Surah Al-Fajr 89:8
جس کے برابر دنیا کے ملکوں میں کوئی اور قوم پیدا نہیں کی گئی ؟
Verse 9 — Surah Al-Fajr 89:9
اور ثمود کی اس قوم کے ساتھ کیا کیا جس نے و ادی میں پتھر کی چٹانوں کو تراش رکھا تھا ؟
Verse 10 — Surah Al-Fajr 89:10
اور میخوں والے فرعون کے ساتھ کیا کیا ؟
Verse 11 — Surah Al-Fajr 89:11
یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے دنیا کے ملکوں میں سرکشی اختیار کرلی تھی۔
Verse 12 — Surah Al-Fajr 89:12
اور ان میں بہت فساد مچایا تھا۔
Verse 13 — Surah Al-Fajr 89:13
چنانچہ تمہارے پروردگار نے ان پر عذاب کا کوڑا برسا دیا۔
Verse 14 — Surah Al-Fajr 89:14
یقین رکھو تمہارا پروردگار سب کو نظر میں رکھے ہوئے ہے۔
Verse 15 — Surah Al-Fajr 89:15
لیکن انسان کا حال یہ ہے کہ جب اس کا پروردگار اسے آزماتا ہے اور انعام و اکرام سے نوازتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ : میرے پروردگار نے میری عزت کی ہے۔
Verse 16 — Surah Al-Fajr 89:16
اور دوسری طرف جب اسے آزماتا ہے اور اس کے رزق میں تنگی کردیتا ہے تو کہتا ہے کہ : میرے پروردگار نے میری توہین کی ہے۔
Verse 17 — Surah Al-Fajr 89:17
ہرگز ایسا نہیں چاہیے۔ صرف یہی نہیں بلکہ تم یتیم کی عزت نہیں کرتے۔
Verse 18 — Surah Al-Fajr 89:18
اور مسکینوں کو کھانا کھلانے کی ایک دوسرے کو ترغیب نہیں دیتے۔
Verse 19 — Surah Al-Fajr 89:19
اور میراث کا مال سمیٹ سمیٹ کر کھا جاتے ہو۔
Verse 20 — Surah Al-Fajr 89:20
اور مال سے بےحد محبت کرتے ہو۔
Verse 21 — Surah Al-Fajr 89:21
ہرگز ایسا نہیں چاہیے۔ جب زمین کو کوٹ کوٹ کر ریزہ ریزہ کردیا جائے گا۔
Verse 22 — Surah Al-Fajr 89:22
اور تمہارا پروردگار اور قطاریں باندھے ہوئے فرشتے (میدان حشر میں) آئیں گے۔
Verse 23 — Surah Al-Fajr 89:23
اور اس دن جہنم کو سامنے لایا جائے گا، تو اس دن انسان کو سمجھ آئے گی اور اس وقت سمجھ آنے کا موقع کہاں ہوگا ؟
Verse 24 — Surah Al-Fajr 89:24
وہ کہے گا کہ : کاش ! میں نے اپنی اس زندگی کے لیے کچھ آگے بھیج دیا ہوتا۔
Verse 25 — Surah Al-Fajr 89:25
پھر اس دن اللہ کے برابر کوئی عذاب دینے والا نہیں ہوگا۔
Verse 26 — Surah Al-Fajr 89:26
اور نہ اس کے جکڑنے کی طرح کوئی جکڑنے والا ہوگا۔
Verse 27 — Surah Al-Fajr 89:27
(البتہ نیک لوگوں سے کہا جائے گا کہ) اے وہ جان جو (اللہ کی اطاعت میں) چین پاچکی ہے۔
Verse 28 — Surah Al-Fajr 89:28
اپنے پروردگار کی طرف اس طرح لوٹ کر آجا کہ تو اس سے راضی ہو، اور وہ تجھ سے راضی۔
Verse 29 — Surah Al-Fajr 89:29
اور شامل ہوجا میرے (نیک) بندوں میں۔
Verse 30 — Surah Al-Fajr 89:30
اور داخل ہوجا میری جنت میں۔