Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 91 - Ash-Shams
Translation by Muhammad Taqi Usmani — Permalink
Verse 1 — Surah Ash-Shams 91:1
قسم ہے سورج کی اور اس کی پھیلی ہوئی دھوپ کی۔
Verse 2 — Surah Ash-Shams 91:2
اور چاند کی جب وہ سورج کے پیچھے پیچھے آئے۔
Verse 3 — Surah Ash-Shams 91:3
اور دن کی جب وہ سورج کا جلوہ دکھا دے۔
Verse 4 — Surah Ash-Shams 91:4
اور رات کی جب وہ اس پر چھا کر اسے چھپالے۔
Verse 5 — Surah Ash-Shams 91:5
اور قسم ہے آسمان کی، اور اس کی جس نے اسے بنایا۔
Verse 6 — Surah Ash-Shams 91:6
اور زمین کی اور اس کی جس نے اسے بچھایا۔
Verse 7 — Surah Ash-Shams 91:7
اور انسانی جان کی، اور اس کی جس نے اسے سنوارا۔
Verse 8 — Surah Ash-Shams 91:8
پھر اس کے دل میں وہ بات بھی ڈال دی جو اس کے لیے بدکاری کی ہے، اور وہ بھی جو اس کے لیے پرہیزگاری کی ہے۔
Verse 9 — Surah Ash-Shams 91:9
فلاح اسے ملے گی جو اس نفس کو پاکیزہ بنائے۔
Verse 10 — Surah Ash-Shams 91:10
اور نامراد وہ ہوگا جو اس کو (گناہ میں) دھنسا دے۔
Verse 11 — Surah Ash-Shams 91:11
قوم ثمود نے اپنی سرکشی سے (پیغمبر کو) جھٹلایا۔
Verse 12 — Surah Ash-Shams 91:12
جب ان کا سب سے سنگدل شخص اٹھ کھڑا ہوا۔
Verse 13 — Surah Ash-Shams 91:13
تو اللہ کے پیغمبر نے ان سے کہا کہ : خبردار ! اللہ کی اونٹنی کا اور اس کے پانی پینے کا پورا خیال رکھنا۔
Verse 14 — Surah Ash-Shams 91:14
پھر بھی انہوں نے پیغبر کو جھٹلایا، اور اس اونٹنی کو مار ڈالا نتیجہ یہ کہ ان کے پروردگار نے ان کے گناہ کی وجہ سے ان کی اینٹ سے اینٹ بجا کر سب کو برابر کردیا۔
Verse 15 — Surah Ash-Shams 91:15
اور اللہ کو اس کے کسی برے انجام کا کوئی خوف نہیں ہے۔