Back to Languages

Urdu - Chapter 93 - Ad-Duhaa

Translation by Muhammad Taqi Usmani — Permalink

Verse 1 — Surah Ad-Duhaa 93:1

(اے پیغمبر) قسم ہے چڑھتے دن کی روشنی کی۔

Verse 2 — Surah Ad-Duhaa 93:2

اور رات کی جب اس کا اندھیرا بیٹھ جائے۔

Verse 3 — Surah Ad-Duhaa 93:3

کہ تمہارے پروردگار نے نہ تمہیں چھوڑا ہے اور نہ ناراض ہوا ہے۔

Verse 4 — Surah Ad-Duhaa 93:4

اور یقینا آگے آنے والے حالات تمہارے لیے پہلے حالات سے بہتر ہیں۔

Verse 5 — Surah Ad-Duhaa 93:5

اور یقین جانو کہ عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں اتنا اتنا دے گا کہ تم خوش ہوجاؤ گے۔

Verse 6 — Surah Ad-Duhaa 93:6

کیا اس نے تمہیں یتیم نہیں پایا تھا، پھر (تمہیں) ٹھکانا دیا ؟

Verse 7 — Surah Ad-Duhaa 93:7

اور تمہیں راستے سے ناواقف پایا تو راستہ دکھایا

Verse 8 — Surah Ad-Duhaa 93:8

اور تمہیں نادار پایا تو غنی کردیا۔

Verse 9 — Surah Ad-Duhaa 93:9

اب جو یتیم ہے تم اس پر سختی مت کرنا۔

Verse 10 — Surah Ad-Duhaa 93:10

اور جو سوال کرنے والا ہو، اسے جھڑکنا نہیں۔

Verse 11 — Surah Ad-Duhaa 93:11

اور جو تمہارے پروردگار کی نعمت ہے اس کا تذکرہ کرتے رہنا۔