Back to Languages

Urdu - Chapter 97 - Al-Qadr

Translation by Muhammad Taqi Usmani — Permalink

Verse 1 — Surah Al-Qadr 97:1

بیشک ہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں نازل کیا ہے۔

Verse 2 — Surah Al-Qadr 97:2

اور تمہیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا چیز ہے ؟

Verse 3 — Surah Al-Qadr 97:3

شب قدر ایک ہزار مہینوں سے بھی بہتر ہے۔

Verse 4 — Surah Al-Qadr 97:4

اس میں فرشتے اور روح اپنے پروردگار کی اجازت سے ہر کام کے لیے اترتے ہیں۔

Verse 5 — Surah Al-Qadr 97:5

وہ رات سراپا سلامتی ہے فجر کے طلوع ہونے تک۔