Back to Languages

Urdu - Chapter 68 - Al-Qalam

Translation by Syed Zeeshan Haider Jawadi — Permalink

Verse 1 — Surah Al-Qalam 68:1

نۤ, قلم اور اس چیز کی قسم جو یہ لکھ رہے ہیں

Verse 2 — Surah Al-Qalam 68:2

آپ اپنے پروردگار کی نعمت کے طفیل مجنون نہیں ہیں

Verse 3 — Surah Al-Qalam 68:3

اور آپ کے لئے کبھی نہ ختم ہونے والا اجر ہے

Verse 4 — Surah Al-Qalam 68:4

اور آپ بلند ترین اخلاق کے درجہ پر ہیں

Verse 5 — Surah Al-Qalam 68:5

عنقریب آپ بھی دیکھیں گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے

Verse 6 — Surah Al-Qalam 68:6

کہ دیوانہ کون ہے

Verse 7 — Surah Al-Qalam 68:7

آپ کا پروردگار بہتر جانتا ہے کہ کون اس کے راستہ سے بہک گیا ہے اور کون ہدایت یافتہ ہے

Verse 8 — Surah Al-Qalam 68:8

لہذا آپ جھٹلانے والوں کی اطاعت نہ کریں

Verse 9 — Surah Al-Qalam 68:9

یہ چاہتے ہیں کہ آپ ذرا نرم ہوجائیں تو یہ بھی نرم ہوجائیں

Verse 10 — Surah Al-Qalam 68:10

اور خبردار آپ کسی بھی مسلسل قسم کھانے والے ذلیل

Verse 11 — Surah Al-Qalam 68:11

عیب جو اور اعلٰی درجہ کے چغلخور

Verse 12 — Surah Al-Qalam 68:12

مال میں بیحد بخل کرنے والے, تجاوز گناہگار

Verse 13 — Surah Al-Qalam 68:13

بدمزاج اور اس کے بعد بدنسل کی اطاعت نہ کریں

Verse 14 — Surah Al-Qalam 68:14

صرف اس بات پر کہ یہ صاحب همال و اولاد ہے

Verse 15 — Surah Al-Qalam 68:15

جب اس کے سامنے آیات هالۤہیہ کی تلاوت کی جاتی ہے تو کہہ دیتا ہے کہ یہ سب اگلے لوگوں کی داستانیں ہیں

Verse 16 — Surah Al-Qalam 68:16

ہم عنقریب اس کی ناک پر نشان لگادیں گے

Verse 17 — Surah Al-Qalam 68:17

ہم نے ان کو اسی طرح آزمایا ہے جس طرح باغ والوں کو آزمایا تھا جب انہوں نے قسم کھائی تھی کہ صبح کو پھل توڑ لیں گے

Verse 18 — Surah Al-Qalam 68:18

اور انشائ اللہ نہیں کہیں گے

Verse 19 — Surah Al-Qalam 68:19

تو خدا کی طرف سے راتوں رات ایک بلا نے چکر لگایا جب یہ سب سورہے تھے

Verse 20 — Surah Al-Qalam 68:20

اور سارا باغ جل کر کالی رات جیسا ہوگیا

Verse 21 — Surah Al-Qalam 68:21

پھر صبح کو ایک نے دوسرے کو آواز دی

Verse 22 — Surah Al-Qalam 68:22

کہ پھل توڑنا ہے تو اپنے اپنے کھیت کی طرف چلو

Verse 23 — Surah Al-Qalam 68:23

پھر سب گئے اس عالم میں کہ آپس میں راز دارانہ باتیں کررہے تھے

Verse 24 — Surah Al-Qalam 68:24

کہ خبردار آج باغ میں کوئی مسکین داخل نہ ہونے پائے

Verse 25 — Surah Al-Qalam 68:25

اور روک تھام کا بندوبست کرکے صبح سویرے پہنچ گئے

Verse 26 — Surah Al-Qalam 68:26

اب جو باغ کو دیکھا تو کہنے لگے کہ ہم تو بہک گئے

Verse 27 — Surah Al-Qalam 68:27

بلکہ بالکل سے محروم ہوگئے

Verse 28 — Surah Al-Qalam 68:28

تو ان کے منصف مزاج نے کہا کہ میں نے نہ کہا تھا کہ تم لوگ تسبیح پروردگار کیوں نہیں کرتے

Verse 29 — Surah Al-Qalam 68:29

کہنے لگے کہ ہمارا رب پاک و بے نیاز ہے اور ہم واقعا ظالم تھے

Verse 30 — Surah Al-Qalam 68:30

پھر ایک نے دوسرے کو ملامت کرنا شروع کردی

Verse 31 — Surah Al-Qalam 68:31

کہنے لگے کہ افسوس ہم بالکل سرکش تھے

Verse 32 — Surah Al-Qalam 68:32

شائد ہمارا پروردگار ہمیں اس سے بہتر دے دے کہ ہم اس کی طرف رغبت کرنے والے ہیں

Verse 33 — Surah Al-Qalam 68:33

اسی طرح عذاب نازل ہوتا ہے اور آخرت کا عذاب تو اس سے بڑا ہے اگر انہیں علم ہو

Verse 34 — Surah Al-Qalam 68:34

بیشک صاحبانِ تقویٰ کے لئے پروردگار کے یہاں نعمتوں کی جنّت ہے

Verse 35 — Surah Al-Qalam 68:35

کیا ہم اطاعت گزار وں کو مجرموں جیسا بنا دیں

Verse 36 — Surah Al-Qalam 68:36

تمہیں کیا ہو گیا ہے کیسا فیصلہ کر رہے ہو

Verse 37 — Surah Al-Qalam 68:37

یا تمہاری کوئی کتاب ہے جس میں یہ سب پڑھا کرتے ہو

Verse 38 — Surah Al-Qalam 68:38

کہ وہاں تمہاری پسند کی ساری چیزیں حاضر ملیں گی

Verse 39 — Surah Al-Qalam 68:39

یا تم نے ہم سے روزِ قیامت تک کی قسمیں لے رکھی ہیں کہ تمہیں وہ سب کچھ ملے گا جس کا تم فیصلہ کرو گے

Verse 40 — Surah Al-Qalam 68:40

ان سے پوچھئے کہ ان سب باتوں کا ذمہ دار کون ہے

Verse 41 — Surah Al-Qalam 68:41

یا ان کے لئے شرکائ ہیں تو اگر یہ سچے ہیں تو اپنے شرکائ کو لے آئیں

Verse 42 — Surah Al-Qalam 68:42

جس دن پنڈلی کھول دی جائے گی اور انہیں سجدوں کی دعوت دی جائے گی اور یہ سجدہ بھی نہ کرسکیں گے

Verse 43 — Surah Al-Qalam 68:43

ان کی نگاہیں شرم سے جھکی ہوں گی ذلّت ان پر چھائی ہوگی اور انہیں اس وقت بھی سجدوں کی دعوت دی جارہی تھی جب یہ بالکل صحیح و سالم تھے

Verse 44 — Surah Al-Qalam 68:44

تو اب مجھے اور اس بات کے جھٹلانے والوں کو چھوڑ دو ہم عنقریب انہیں اس طرح گرفتار کریں گے کہ انہیں اندازہ بھی نہ ہوگا

Verse 45 — Surah Al-Qalam 68:45

اور ہم تو اس لئے ڈھیل دے رہے ہیں کہ ہماری تدبیر مضبوط ہے

Verse 46 — Surah Al-Qalam 68:46

کیا آپ ان سے مزدوری مانگ رہے ہیں جو یہ اس کے تاوان کے بوجھ سے دبے جارہے ہیں

Verse 47 — Surah Al-Qalam 68:47

یا ان کے پاس کوئی غیب ہے جسے یہ لکھ رہے ہیں

Verse 48 — Surah Al-Qalam 68:48

اب آپ اپنے پروردگار کے حکم کے لئے صبر کریں اور صاحب هحوت جیسے نہ ہوجائیں جب انہوں نے نہایت غصّہ کے عالم میں آواز دی تھی

Verse 49 — Surah Al-Qalam 68:49

کہ اگر انہیں نعمت پروردگار نے سنبھال نہ لیا ہوتا تو انہیں چٹیل میدان میں برے حالوں میں چھوڑ دیا جاتا

Verse 50 — Surah Al-Qalam 68:50

پھر ان کے رب نے انہیں منتخب کرکے نیک کرداروں میں قرار دے دیا

Verse 51 — Surah Al-Qalam 68:51

اور یہ کفاّر قرآن کو سنتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ عنقریب آپ کو نظروں سے پھسلادیں گے اور یہ کہتے ہیں کہ یہ تو دیوانے ہیں

Verse 52 — Surah Al-Qalam 68:52

حالانکہ یہ قرآن عالمین کے لئے نصیحت ہے اور بس