Back to Languages

Urdu - Chapter 25 - Al-Furqan

Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink

Verse 1 — Surah Al-Furqan 25:1

بڑی (خیرو) برکت والا ہے وہ جس نے اتارا ہے الفرقان اپنے (محبوب) بندہ پر تاکہ وہ بن جائے سارے جہان والوں کو (غضب الہی سے) ڈرانے والا

Verse 2 — Surah Al-Furqan 25:2

وہ جس کے لیے حکومت ہے آسمانوں اور زمین کی اور نہیں بنایا ہے اس نے کسی کو بیٹا اور نہیں اس کا کوئی شریک سلطنت میں اور ا س نے پیدا فرمایا ہے ہر چیز کو پس اس نے مقرر کیا ہے ہر چیز کا ایک اندازہ

Verse 3 — Surah Al-Furqan 25:3

اور بنا رکھے ہیں انہوں نے خدائے برحق کو چھوڑ کر ایسے خدا جو پیدا نہیں کر سکتے کسی چیز کو اور وہ خود پیدا کیے گئے ہیں اور نہیں قدرت رکھنے اپنے آپ کو نقصان (سے بچانے ) کی اور نہ نفع پہنچانے کی اور نہیں طاقت رکھتے کسی کو مارنے کی اور نہ زندہ کرنے کی اور نہ مرنے کے بعد جلانے کی

Verse 4 — Surah Al-Furqan 25:4

اور کہنے لگے کفار کہ نہیں یہ (قرآن) مگر محض بہتان جو گھڑ لیا ہے اس نے اور مدد کی ہے اس کی اس معاملہ میں ایک دوسری قوم نے سو یہ (کہہ کر) انھوں نے بڑا ظلم کیا ہے اور سفید جھوٹ بولا ہے

Verse 5 — Surah Al-Furqan 25:5

اور کفار نے کہا یہ تو افسانے ہیں پہلے لوگوں کے اس شخص نے لکھوا لیا ہے انھیں ۔ پھر یہ پڑھ کر سنائے جاتے ہیں اسے ہر صبح و شام (تا کہ ازبر ہو جائیں)

Verse 6 — Surah Al-Furqan 25:6

آپ فرمائیے اتارا ہے اس کو اس (خدا) نے جو جانتا ہے آسمانوں اور زمین کے سارے رازوں کو واقعی وہ بہت بخشنے والا ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے

Verse 7 — Surah Al-Furqan 25:7

اور کفّار بولے کیا ہوا ہے اس رسول کو کہ کھانا کھاتا ہے اور چلتا پھرتا ہے بازاروں میں ۔ ایسا کیوں نہ ہوا کہ اتارا جاتا اس کی طرف کوئی فرشتہ اور وہ اس کے ساتھ مل کر (لوگوں کو) ڈراتا

Verse 8 — Surah Al-Furqan 25:8

یا (ایسا کیوں نہ ہوا) کہ اتارا جاتا اس کی طرف خزانہ یا (کم از کم) اس کا ایک باغ ہی ہوتا، کھایا کرتا اس (کی آمدنی) سے اور ان ظالموں نے (یہاں تک) کہہ دیا کہ تم پیروی نہیں کر رہے ہو مگر ایک ایسے شخص کی جس پر جادو کیا گیا ہے

Verse 9 — Surah Al-Furqan 25:9

ملاحظہ تو کیجیے کیسے بیان کرتے ہیں آپ کے متعلق طرح طرح کی مثالیں سو وہ (اس بےادبی کے باعث) گمراہ ہو گئے ہیں پس وہ راہ نہیں پا سکتے

Verse 10 — Surah Al-Furqan 25:10

بڑی (خیر و) برکت والا ہے اللہ تعالیٰ جو اگر چاہے تو بنا دے آپ کے لیے بہتر اس سے (یعنی ایسے) باغات رواں ہوں جن کے نیچے نہریں اور بنا دے آپ کے لیے بڑے بڑے محلات

Verse 11 — Surah Al-Furqan 25:11

بلکہ یہ تو جھٹلاتے ہیں قیامت کو اور ہم نے تیار کر رکھی ہے ان کے لیے جو جھٹلاتے ہیں قیامت کو بھڑکتی ہوئی آگ

Verse 12 — Surah Al-Furqan 25:12

جب یہ آگ دیکھے گی انھیں دور سے تو وہ سنیں گے اس کا جوش مارنا اور چنگھاڑنا

Verse 13 — Surah Al-Furqan 25:13

اور جب انھیں پھینکا جائے گا اس آگ میں کسی تنگ جگہ سے زنجیروں میں جکڑ کر تو پکاریں گے وہاں موت کو

Verse 14 — Surah Al-Furqan 25:14

(کہا جائے گا بد بختو!) یہ مانگو آج ایک موت بلکہ مانگو بہت سی موتیں

Verse 15 — Surah Al-Furqan 25:15

ان سے پوچھیے (ذرا بتاؤ) یہ بھڑکتی ہوئی آگ بہتر ہے یا دائمی جنت جس کا وعدہ پرہیزگاروں سے کیا گیا ہے ہو گی یہ جنت ان کے اعمال کا صلہ اور (ان کی زندگی کا) انجام

Verse 16 — Surah Al-Furqan 25:16

ان کے لیے اس میں ہر وہ نعمت ہو گی جس کی وہ خواہش کریں گے وہاں ہمیشہ رہیں گے آپ کے رب کے ذمہ وعدہ ہے جس کا ایفاء لازم ہے

Verse 17 — Surah Al-Furqan 25:17

اور جس روز (محشر میں ) اللہ انھیں اکٹھا کرے گا اور ان (باطل خداؤں کو) جنھیں یہ پوجتے ہیں اللہ کے سوا تو اللہ پوچھے گا (ان معبودوں سے ) کیا تم نے گمراہ کیا میرے ان بندوں کو یا وہ خود ہی سیدھے راہ سے بھٹک گئے تھے

Verse 18 — Surah Al-Furqan 25:18

وہ کہیں گے تو پاک ہے (ہر عیب سے) یہ بات زیبا نہ تھی کہ ہم بناتے تیرے سوا کسی غیر کو دوست لیکن تو نے آرام و آسائش عطا کی انھیں اور ان کے آباء کو یہاں تک کہ انھوں نے بھلا دیا تیری یاد کو اور (یوں ) وہ لوگ تباہ و برباد ہو گئے

Verse 19 — Surah Al-Furqan 25:19

(اے کفار) تمھارے معبودوں نے تمھیں جھٹلا دیا جو تم کہتے ہو۔ پس اب نہ تم اپنے سے عذاب کو پھیر سکتے ہو اور نہ تمھاری مدد کی جائیگی اور جس نے ظلم کیا تم میں سے تو ہم چکھائیں گے اسے عذاب بڑا

Verse 20 — Surah Al-Furqan 25:20

اور نہیں بھیجے ہم نے آپ سے پہلے رسول مگر وہ سب کھانا کھایا کرتے اور چلا پھرا کرتے بازاروں میں اور ہم نے بنا دیا تمھیں ایک دوسرے کے لیے آزمائش کیا تم (اس آزمائش میں) صبر کرو گے؟ اور آپکا رب سب کچھ دیکھ رہا ہے

Verse 21 — Surah Al-Furqan 25:21

اور نہیں بھیجے ہم نے آپ سے پہلے رسول مگر وہ سب کھانا کھایا کرتے اور چلا پھرا کرتے بازاروں میں اور ہم نے بنا دیا تمھیں ایک دوسرے کے لیے آزمائش کیا تم (اس آزمائش میں) صبر کرو گے؟ اور آپکا رب سب کچھ دیکھ رہا ہے

Verse 22 — Surah Al-Furqan 25:22

جس روز وہ دیکھیں گے فرشتوں کو تو کوئی خوشی کی بات نہ ہو گی اس روز مجرموں کے لیے اور فرشتے کہیں گے تمھارے لیے (جنت کا داخلہ) قطعاً حرام ہے

Verse 23 — Surah Al-Furqan 25:23

اور ہم متوجہ ہونگے ان کے کاموں کی طرف اور انھیں گردو غبار بنا کر اڑا دیں گے

Verse 24 — Surah Al-Furqan 25:24

اہل جنت کا اس دن بہت اچھا ٹھکانا ہوگا اور دوپہر گزارنے کی جگہ بڑی آرام دہ ہو گی

Verse 25 — Surah Al-Furqan 25:25

اور یاد کرو جس روز پھٹ جائیگا آسمان اور بادل نمودار ہوگا اور اتارے جائیں گے فرشتے گروہ در گروہ

Verse 26 — Surah Al-Furqan 25:26

اس دن سچّی بادشاہی (خداوند) رحمن کی ہو گی اور وہ دن کافروں کے لیے بڑا مشکل ہوگا

Verse 27 — Surah Al-Furqan 25:27

اور اس روز ظالم (فرط ندامت سے ) کاٹے گا اپنے ہاتھوں کو (اور) کہے گا کاش! میں نے اختیار کیا ہوتا رسول (مکّرم) کی میعت میں (نجات) کا راستہ

Verse 28 — Surah Al-Furqan 25:28

ہائے افسوس! کاش نہ بنایا ہوتا میں نے فلاں کو اپنا دوست

Verse 29 — Surah Al-Furqan 25:29

واقعی اس نے بہکا دیا مجھے اس قرآن سے اس کے میرے پاس آجانے کے بعد اور شیطان تو ہمیشہ سے انسان کو (مشکل کے وقت) بےیارو مدد گار چھوڑنے والا ہے

Verse 30 — Surah Al-Furqan 25:30

اور رسول عرض کریگا میرے رب! بلاشبہ میری قوم نے اس قرآن کو بالکل نظر انداز کر دیا ہے

Verse 31 — Surah Al-Furqan 25:31

اور (اے حبیب!) اسی طرح ہم نے بنائے ہر نبی کے لیے دشمن جرائم پیشہ لوگوں سے اور کافی ہے آپ کا رب ( آپکے لیے) منزل مقصود تک پہنچانے والا اور مدد فرمانے والا

Verse 32 — Surah Al-Furqan 25:32

اور کہنے لگے کفار (ازراہ اعتراض) کیوں نہیں اتارا گیا ان پر قرآن یکبارگی؟ اس طرح اس لیے کیا کہ ہم مضبوط کر دیں اس کے ساتھ آپ کے دل کو اور اسی لیے ہم نے ٹھیر ٹھیر کر اسے پڑھا ہے

Verse 33 — Surah Al-Furqan 25:33

اور نہیں پیش کریں گے آپ پر کوئی اعتراض مگر ہم لائیں گے آپ کے پاس اس کا صحیح جواب اور عمدہ تفسیر جو اعتراض کو رد کر دے گی

Verse 34 — Surah Al-Furqan 25:34

جو لوگ ہانکے جائیں گے اوندھے منہ جہنم کی طرف ان کا برا ٹھکانا ہوگا اور وہ سب سے زیادہ گم کردہ راہ ہونگے

Verse 35 — Surah Al-Furqan 25:35

اور بیشک ہم نے عطا فرمائی موسیٰ کو کتاب اور مقرر کیا ان کے ساتھ ان کے بھائی ہارون کو (ان کا) وزیر

Verse 36 — Surah Al-Furqan 25:36

پھر ہم نے حکم دیادونوں جاؤ اس قوم کی طرف جس نے جھٹلایا ہے ہماری آیتوں کو۔ (وہ گئے ۔ قوم نے ان کو ٹھکرا دیا) تو ہم نے ان کو بالکل برباد کر دیا

Verse 37 — Surah Al-Furqan 25:37

اور قوم نوح کو یاد کرو جب انھوں نے جھٹلایا رسولوں کو تو ہم نے انھیں غرق کر دیا اور بنا دیا انھیں دوسرے لوگوں کے لیے عبرت۔ اور تیار کر رکھا ہے ہم نے ظالموں کے لیے دردناک عذاب

Verse 38 — Surah Al-Furqan 25:38

اور یاد کرو قوم عاد، ثمود اور اصحاب الرس کو اور ان کثیر التعداد قوموں کو جو ان کے درمیان گزریں

Verse 39 — Surah Al-Furqan 25:39

حق سمجھانے کے لیے ہم نے بیان کیں ہر ایک کے لیے مثالیں اور ہم نے سب کو نیست و نابود کر دیا

Verse 40 — Surah Al-Furqan 25:40

اور کئی بار گزرے ہیں یہ مشرک اس قصبہ کے پاس سے جس پر پتھراؤ کیا گیا تھا بری طرح ۔ کیا (وہاں سے گزرتے ہوئے) وہ اسے نہیں دیکھا کرتے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ انھیں دوبارہ جینے کی امید ہی نہیں ہے

Verse 41 — Surah Al-Furqan 25:41

اور جب وہ آپ کو دیکھتے ہیں تو آپ کامذاق اڑانا شروع کر دیتے ہیں (کہتے ہیں) کیا یہ وہ صاحب ہیں جن کو خدا نے رسول بنا کر بھیجا ہے

Verse 42 — Surah Al-Furqan 25:42

قریب تھا کہ یہ شخص ہمیں بہکا دیتا اپنے خداؤں سے اگر ہم ثابت نہ رہے ہوتے ان (کی پوجا) پر (اے حبیب!) یہ جان لیں گے جب (ہمارے) عذاب کو دیکھیں گے کہ کون بھٹکا ہوا ہے راہ راست سے

Verse 43 — Surah Al-Furqan 25:43

کیا آپ نے ملاحظہ فرمایا اس (احمق) کو جس نے بنا لیا اپنا خدا اپنی خواہش کو۔ کیا آپ اس کے ذمہ دار ہیں

Verse 44 — Surah Al-Furqan 25:44

کیا آپ خیال کرتے ہیں کہ ان میں سے اکثر لوگ سنتے ہیں یا (کچھ) سمجھتے ہیں ۔ نہیں ہیں یہ مگر ڈنگروں کی مانند، بلکہ یہ تو ان سے بھی زیادہ گمراہ ہیں

Verse 45 — Surah Al-Furqan 25:45

کیا آپ نے نہیں دیکھا اپنے رب کی طرف، کیسے پھیلا دیتا ہے سایہ کو اور اگر چاہتا تو بنا دیتا اسے ٹھیر ا ہوا پھر ہم نے بنا دیا آفتاب کو اس پر دلیل

Verse 46 — Surah Al-Furqan 25:46

پھر ہم سمیٹے جاتے ہیں سایہ کو اپنی طرف آہستہ آہستہ

Verse 47 — Surah Al-Furqan 25:47

اور وہی ہے جس نے بنایا ہے تمھارے لیے رات کو لباس اور نیند کو باعث راحت اور بنایا ہے دن کو (طلب معاش کے لیے) دوڑ دھوپ کا وقت

Verse 48 — Surah Al-Furqan 25:48

اور وہ وہی ہے جو بھیجتا ہے ہواؤں کو خوشخبری دینے کے لیے اپنی رحمت (بارش) سے پہلے اور ہم اتارتے ہیں آسمان سے پاکیزہ پانی

Verse 49 — Surah Al-Furqan 25:49

تاکہ ہم زندہ کریں اس پانی سے کسی غیر آباد شہر کو اور ہم پلائیں یہ پانی اپنی مخلوق سے کثیر التعداد مویشیوں اور انسانوں کو

Verse 50 — Surah Al-Furqan 25:50

اور ہم بانٹتے رہتے ہیں بارش کو لوگوں کے درمیان تاکہ وہ غور و فکر کریں ۔ پس انکار کر دیا اکثر لوگوں مگر یہ کہ وہ ناشکر گزار بنیں گے

Verse 51 — Surah Al-Furqan 25:51

اور اگر ہم چاہتے تو بھیجتے ہر گاؤں میں ڈرانے والا

Verse 52 — Surah Al-Furqan 25:52

پس کافروں کی پیروی نہ کرو اور خوب ڈٹ کر مقابلہ کروان کا قرآن (کی دلیلوں سے)

Verse 53 — Surah Al-Furqan 25:53

اور اللہ تعالیٰ وہ ہے جس نے ملا دیا ہے در دریاؤں کو، یہ (ایک) بہت شیریں ہے اور یہ (دوسرا) سخت کھاری اور بنا دی ہے اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت سے ان کے درمیان آڑ اور مضبوط رکاوٹ

Verse 54 — Surah Al-Furqan 25:54

اور وہ وہی ہے جس نے پیدا فرمایا انسان کو پانی (کی بوند) سے اور بنا دیا اسے خاندان والا اور سسرال والا۔ اور آپ کا رب بڑی قدرت والا ہے

Verse 55 — Surah Al-Furqan 25:55

اور وہ پوجتے ہیں اللہ تعالیٰ کے سوا ان بتوں کو جو نہ فائدہ پہنچا سکتے ہیں انھیں اور نہ نقصان۔ اور کافر اپنے رب کے مقابلے میں (ہمیشہ شیطان کا ) مدد گار ہوتا ہے

Verse 56 — Surah Al-Furqan 25:56

اور ہم نے نہیں بھیجا آپ کو مگر بشارت دینے والا اور ڈرانے والا

Verse 57 — Surah Al-Furqan 25:57

فرما دیجیے کہ میں نہیں مانگتا تم سے اس (خیر خواہی) پر کچھ اجرت مگر میری اجرت یہ ہے کہ جس کا جی چاہے وہ اپنے رب کا راستہ اختیار کرے

Verse 58 — Surah Al-Furqan 25:58

اور (اے مصطفے ٰ!) آپ بھروسہ کیجیے ہمیشہ زندہ رہنے والے پر جسے کبھی موت نہیں آئے گی اور اس کی حمد کے ساتھ پاکی بیان کیجیے۔ اور اس کا اپنے بندوں کے گناہوں سے باخبر ہونا کافی ہے

Verse 59 — Surah Al-Furqan 25:59

جس نے پیدا فرمایا آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے چھ دنوں میں پھر وہ متمکن ہوا عرش پر (جیسے اس کی شان ہے) وہ رحمن ہے، سو پوچھ اس کے بارے میں کسی واقف حال سے

Verse 60 — Surah Al-Furqan 25:60

اور جب کہا جاتا ہے انھیں کہ رحمن (کے حضور) سجدہ کرو۔ وہ پوچھتے ہیں رحمن کون ہے کیا ہم سجدہ کریں اس کو جس کے متعلق تم ہمیں حکم دیتے ہو اور وہ زیادہ نفرت کرنے لگتے ہیں

Verse 61 — Surah Al-Furqan 25:61

بڑی (خیر و) برکت والا ہے جس نے بنائے ہیں آسمان میں برج ، اور بنایا ہے اس میں چراغ (آفتاب) اور چاند چمکتا ہوا

Verse 62 — Surah Al-Furqan 25:62

اور وہ وہی ہے جس نے بنایا ہے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے والا اس کے لیے جو یہ چاہتا ہے کہ وہ نصیحت قبول کرے یا چاہتا ہے کہ شکر گزار بنے

Verse 63 — Surah Al-Furqan 25:63

اور رحمن کے بندے وہ ہیں جو چلتے ہیں زمین پر آہستہ آہستہ اور جب گفتگو کرتے ہیں ان سے جاہل تو وہ صرف یہ کہتے ہیں کہ تم سلامت رہو

Verse 64 — Surah Al-Furqan 25:64

اور جو رات بسر کرتے ہیں اپنے رب کے حضور سجدہ کرتے ہوئے اور کھڑے ہوئے

Verse 65 — Surah Al-Furqan 25:65

اور جو (بارگاہ الہی میں) عرض کرتے رہتے ہیں کہ اے ہمارے رب! دور فرما دے ہم سے عذاب جہنم بیشک اس کا عذاب بڑا مہلک ہے

Verse 66 — Surah Al-Furqan 25:66

بیشک وہ بہت براٹھکانا اور بہت بری جگہ ہے

Verse 67 — Surah Al-Furqan 25:67

اور وہ لوگ جب خرچ کرتے ہیں تو نہ فضول خرچی کرتے ہیں اور نہ کنجوسی (بلکہ) ان کا خرچ کرنا اسراف اور بخل کے بین بین اعتدال سے ہوتا ہے

Verse 68 — Surah Al-Furqan 25:68

اور جو نہیں پوجتے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور خدا کو اور نہیں قتل کرتے اس نفس کو جس کو قتل کرنا اللہ تعالیٰ حرام کر دیا ہے مگر حق کے ساتھ ۔ اور نہ بد کاری کرتے ہیں۔ اور جو یہ کام کرے گا تو وہ پائے گا (اس کی) سزا

Verse 69 — Surah Al-Furqan 25:69

دوگنا کر دیا جائیگا اس کے لیے عذاب روز قیامت اور ہمیشہ رہے گا اس میں ذلیل و خوا رہو کر

Verse 70 — Surah Al-Furqan 25:70

مگر وہ جس نے توبہ کی اور ایمان لے آیا اور نیک عمل کیے تو یہ وہ لوگ ہیں بدل دے گا اللہ تعالیٰ ان کی برائیوں کو نیکیوں سے اور اللہ تعالیٰ غفور رحیم ہے

Verse 71 — Surah Al-Furqan 25:71

اور جس نے توبہ کی اور نیک کام کیے تو اس نے رجوع کیا اللہ تعالیٰ کی طرف جیسے رجوع کا حق ہے

Verse 72 — Surah Al-Furqan 25:72

اور جو جھوٹی گواہی نہیں دیتے اور جب گزرتے ہیں کسی لغو چیز کے پاس سے تو بڑا باوقار ہو کر گزرجاتے ہیں

Verse 73 — Surah Al-Furqan 25:73

اور وہ جب انھیں نصیحت کی جاتی ہے ان کے رب کی آیات سے تو نہیں گر پڑتے ان پر بہرے اور اندھے ہو کر

Verse 74 — Surah Al-Furqan 25:74

اور وہ جو عرض کرتے رہتے ہیں کہ اے ہمارے رب! مرحمت فرما ہمیں ہماری بیویوں اور اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک اور بنا ہمیں پریزگاروں کے لیے پیشوا

Verse 75 — Surah Al-Furqan 25:75

یہی وہ (خوش نصیب) ہیں جن کو بدلہ میں ملے گا (جنت کا) بالا خانہ ان کے صبر کرنے کے باعث اور ان کا استقبال کیا جائیگا وہاں دعا اور سلام سے

Verse 76 — Surah Al-Furqan 25:76

وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اس میں ۔ بہت عمدہ ٹھکانا اور قیامگاہ ہے

Verse 77 — Surah Al-Furqan 25:77

آپ فرمائیے کیا پرواہ ہے تمھاری میرے رب کو اگر تم اس کی عبادت نہ کرو۔ اور تم نے (تو الٹا) جھٹلانا شروع کر دیا ۔ تو یہ جھٹلانا تمھارے گلے کا ہار بنے گا