Back to Languages

Urdu - Chapter 28 - Al-Qasas

Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink

Verse 1 — Surah Al-Qasas 28:1

طا ۔ سین۔ میم

Verse 2 — Surah Al-Qasas 28:2

یہ آیتیں ہیں روشن کتاب کی

Verse 3 — Surah Al-Qasas 28:3

ہم پڑھ کر سناتے ہیں آپ کو موسیٰ اور فرعون کا کچھ واقعہ ٹھیک ٹھیک ان لوگوں (کے فائدہ) کے لیے جو ایمان لاتے ہیں

Verse 4 — Surah Al-Qasas 28:4

بیشک فرعون متکبّر (و سر کش ) بن گیا سر زمین (مصر) میں اور اس نے بنا دیا وہاں کے باشندوں کو گروہ گروہ۔ وہ کمزور کرنا چاہتا تھا ایک گروہ کو ان میں سے ذبح کیا کرتا تھا ان کے بیٹوں کو اور زندہ چھوڑ دیتا ان کی عورتوں کو۔ بیشک وہ فساد برپا کرنے والوں سے تھا

Verse 5 — Surah Al-Qasas 28:5

اور ہم نے چاہا کہ احسان کریں ان لوگوں پر جنھیں کمزور بنا دیا گیا تھا ملک (مصر) میں اور بنا دیں انھیں پیشوا اور بنا دیں انھیں (فرعون کے تاج و تخت کا) وارث

Verse 6 — Surah Al-Qasas 28:6

اور تسلّط بخشیں انھیں سر زمین (مصر) میں اور ہم دکھائیں فرعون اور ہامان اور ان کی فوجوں کو ان کی جانب سے (وہی خطرہ) جس کا وہ اندیشہ کیا کرتے تھے

Verse 7 — Surah Al-Qasas 28:7

اور ہم نے الہام کیا موسیٰ کی والدہ کی طرف کہ اسے (بے خطر) دودھ پلاتی رہ۔ پھر جب اس کے متعلق تمھیں اندیشہ لاحق ہو تو ڈال دینا اسے دریا میں اور نہ ہراساں ہونا اور نہ غمگین ہونا۔ یقیناً ہم لوٹا دینگے اسے تیری طرف اور ہم بنانے والے ہیں اسے رسولوں میں سے

Verse 8 — Surah Al-Qasas 28:8

پس (دریا سے ) نکال لیا اسے فرعون کے گھر والوں نے تاکہ (انجام کار) وہ ان کا دشمن اور باعث رنج و الم ہے۔ بیشک فرعون ، ہامان اور ان کے لشکری خطاکار تھے

Verse 9 — Surah Al-Qasas 28:9

اور کہا فرعون کی بیوی نے (اے میرے سرتاج!) یہ بچہ تو میری اور تیری آنکھوں کے لیے ٹھنڈک ہے، اسے قتل نہ کرنا۔ شاید یہ ہمیں نفع دے۔ یا ہم اسے اپنا فرزند بنا لیں اور وہ (اس تجویز کے انجام کو) نہ سمجھ سکے

Verse 10 — Surah Al-Qasas 28:10

اور موسیٰ کی ماں کا دل بیقرار ہو گیا قریب تھا کہ وہ ظاہر کر دے اس راز کو اگر ہم نے مضبوط نہ کر دیا ہوتا اس کے دل کو تاکہ وہ بنی رہے اللہ کے وعدہ پر یقین کرنے والی

Verse 11 — Surah Al-Qasas 28:11

اور اس نے کہا موسیٰ کی بہن سے کے اس کے پیچھے پیچھے ہو لے پس وہ اسے دیکھتی رہی دور سے۔ اور وہ اس (حقیقت کو) نہ سمجھتے تھے

Verse 12 — Surah Al-Qasas 28:12

اور ہم نے حرام کر دیں ا س پر ساری دودھ پلانے والیاں اس سے پہلے تو موسیٰ کی بہن نے کہا کیا میں پتہ دوں تمھیں ایسے گھر والوں کا جو اس کی پرورش کریں تمھاری خاطر اور وہ اس بچہ کے خیر خواہ بھی ہونگے۔

Verse 13 — Surah Al-Qasas 28:13

تو (اس طرح) ہم نے لوٹا دیا اس کو اس کی ماں کی طرف تاکہ اسے دیکھ کر اس کی آنکھ ٹھنڈی ہو اور (اس کے فراق میں) غمزدہ نہ ہو اور وہ یہ بھی جان لے کہ بلاشبہ اللہ کا وعدہ سچا ہوتا ہے لیکن اکثر (اس حقیقت کو) نہیں جانتے

Verse 14 — Surah Al-Qasas 28:14

اور جب پہنچ گئے موسیٰ اپنے شباب کو اور ان کی نشوونمامکمل ہو گئی توہم نے انھیں حکم اور علم عطا فرمایا۔ اور ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوکاروں کو

Verse 15 — Surah Al-Qasas 28:15

وہ شہر میں داخل ہوئے اس وقت جب بےخبر سو رہے تھے اس کے باشندے۔ پس آپ نے پایا وہاں دو آدمیوں کو آپس میں لڑتے ہوئے یہ ایک ان کی جماعت سے تھا اور یہ دوسرا ان کے دشمنوں سے ۔ پس مدد کے لیے پکارا آپ کو اس نے جو آپ کی جماعت سے تھا اس کے مقابلہ میں جو آپ کے دشمن گروہ سے تھا۔ تو سینہ میں گھونسہ مارا موسیٰ نے اس کو اور اس کا کام تمام کر دیا۔ آپ نے فرمایا یہ کام شیطان کی انگیخت سے ہوا ہے۔ بیشک وہ کھلا دشمن ہے بہکا دینے والا

Verse 16 — Surah Al-Qasas 28:16

آپ نے عرض کی میرے پروردگار! میں نے ظلم کیا اپنے آپ پر پس بخش دے مجھے ، تو اللہ تعالیٰ نے بخش دیا اسے ۔ بیشک وہی غفور رحیم ہے

Verse 17 — Surah Al-Qasas 28:17

عرض کرنے لگے میرے رب! مجھے ان انعامات کی قسم جو تو نے مجھ پر فرمائے اب میں ہر گز مجرموں کا مددگار نہیں بنوں گا

Verse 18 — Surah Al-Qasas 28:18

پھر آپ نے صبح کی اس شہر میں ڈرتے ہوئے ۔ اس انتظار میں کہ کیا ہوتا ہے تو اچانک وہی شخص جس نے کل ان سے مدد طلب کی تھی آج پھر انھیں مدد کے لیے پکارتا ہے موسیٰ نے اسے فرمایا بیشک تو کھلا ہوا گمراہ ہے

Verse 19 — Surah Al-Qasas 28:19

پس جب آپ نے ارادہ کیا کہ جھپٹ پڑیں ا س پر جو ان دونوں کا دشمن تھا وہ کہنے لگے اے موسیٰ! کیا تو چاہتا ہے کہ مجھے بھی قتل کر ڈالے جیسے کل تو نے ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ تو نہیں چاہتا بجز اس کے کہ تو ملک میں بڑا جابر بن جائے اور تو نہیں چاہتا کہ اصلاح کرنے والوں میں سے ہو

Verse 20 — Surah Al-Qasas 28:20

اور آیا ایک آدمی شہر کے آخری گوشہ سے دوڑتا ہوا۔ اس نے (آکر ) بتایا اے موسیٰ! سردار لوگ سازش کر رہے ہیں آپ کے بارے میں کہ آپ کو قتل کر ڈالیں ۔ اس لیے نکل جائیے (یہاں سے) بیشک میں آپکا خیر خواہ ہوں

Verse 21 — Surah Al-Qasas 28:21

پس آپ نکلے وہاں سے ڈرتے ہوئے (اپنی گرفتاری کا) انتظار کرتے ہوئے عرض کی میرے رب! بچا لے مجھے ظلم و ستم کرنے والوں سے

Verse 22 — Surah Al-Qasas 28:22

اور جب آپ روانہ ہوئے مدین کی جانب (تو دل میں ) کہنے لگے امید ہے میرا رب میری رہنمائی فرمائے گا سیدھے راستہ کی طرف

Verse 23 — Surah Al-Qasas 28:23

اور جب آپ مدین کے پانی پر پہنچے تو دیکھا کہ وہاں پر لوگوں کا ایک انبوہ ہے جو (اپنے مویشیوں کو) پانی پلا رہا ہے اور دیکھیں اس انبوہ سے الگ تھلگ دو عورتیں کہ اپنے ریوڑ کو روکے ہوئے ہیں ۔ آپ نے پوچھا تم کیوں اس حال میں کھڑی ہو۔ ان دونوں نے کہا ہم نہیں پلا سکتیں جبتک چرواہے اپنے مویشیوں کو لے کر واپس نہ چلے جائیں (٢٣) اور ہمارے والد بہت بوڑھے ہیں

Verse 24 — Surah Al-Qasas 28:24

تو آپ نے پانی پلا دیا ان (کے ریوڑ) کو پھر لوٹ کر سایہ کی طرف آگئے اور عرض کرنے لگے میرے مالک ! واقعی میں ا س خیر و برکت کا جو تو نے میری طرف اتاری ہے محتاج ہوں

Verse 25 — Surah Al-Qasas 28:25

کچھ دیر بعد آئی آپ کے پاس ان دونوں میں سے ایک خاتون شرم و حیا سے چلتی ہوئی (اور آکر) کہا میرے والد تمھیں بلاتے ہیں تاکہ تم نے ہماری بکریوں کو جو پانی پلایا ہے اس کا تمھیں معاوضہ دیں پس جب آپ ان کے پاس آئے اور اپنا واقعہ ان کے سامنے بیان کیا تو انھوں نے (تسلیٰ دیتے ہوئے) کہا ڈرو نہیں ۔ تم بچ کر نکل آئے ہو ظالموں (کے پنجہ) سے

Verse 26 — Surah Al-Qasas 28:26

ان دو میں سے ایک خاتون نے کہامیرے (محترم) باپ اسے نوکر رکھ لیجیے۔ بیشک بہتر آدمی جس کو آپ نوکر رکھیں وہ ہے جو طاقتور بھی ہو دیانتدار بھی ہو

Verse 27 — Surah Al-Qasas 28:27

آپ نے کہا میں چاہتا ہوں کہ میں بیاہ دوں تمھیں ایک ان اپنی دو بچیوں سے بشرطیکہ تو میری خدمت کرے آٹھ سال تک پھر اگر تم پورے کرو دس سال تو یہ تمھاری اپنی مرضی اور میں نہیں چاہتا کہ تم پر سختی کروں ۔ تو پائے گا مجھے اگر اللہ نے چاہا نیک لوگوں سے (جو وعدہ ایفاء کرتے ہیں)

Verse 28 — Surah Al-Qasas 28:28

موسیٰ نے کہا یہ بات میرے اور آپ کے درمیان طے پا گئی ان دو میعادوں میں گزار دوں تو مجھ پر کوئی زیادتی نہ ہو گی ۔ اور اللہ تعالیٰ جو قول و قرار ہم نے کیا ہے اس پر نگہبان ہے

Verse 29 — Surah Al-Qasas 28:29

پھر جب موسیٰ علیہ السلام نے مقررہ مدّت پوری کر دی اور (وہاں سے) چلے اپنی اہلیہ کو ساتھ لے کر تو آپ نے دیکھی طور کے ایک طرف آگ آپ نے اپنے اہل خانہ سے کہا تم ذرا ٹھیرو میں نے آگ دیکھی ہے (میں وہاں جاتا ہوں) شاید میں لے آؤں تمھارے پاس وہاں سے کوئی خبر یا آگ کی کوئی چنگاری تاکہ تم اسے تاپ سکو

Verse 30 — Surah Al-Qasas 28:30

پس جب آپ وہاں گئے تو ندا آئی وادی کے دائیں کنارے سے اس با برکت مقام میں ایک درخت سے کہ اے موسیٰ! بلاشبہ میں ہی ہوں اللہ جو رب العالمین ہے

Verse 31 — Surah Al-Qasas 28:31

اور (ذرا) ڈال دو (زمین پر) اپنے عصا کو اب جو اسے دیکھا تو وہ اس طرح لہرا رہا تھا جیسے وہ سانپ ہو ۔ آپ پیٹھ پھیر کر چل دئیے اور پیچھے مڑ کر بھی نہ دیکھا (آواز آئی) اے موسیٰ! سامنے آؤ اور ڈرو نہیں ۔ یقیناً تم (ہر خطرہ سے) محفوظ ہو

Verse 32 — Surah Al-Qasas 28:32

ڈالو اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں وہ نکلے گا سفید ( چمکتا ہوا ) بغیر کسی تکلیف کے اور رکھ لے اپنے سینہ پر اپنا ہاتھ خوف دور کرنے کے لیے تو یہ دو دلیلیں ہیں تمھارے رب کی طرف سے فرعون اور اس کے درباریوں (کی طرف لے جانا) کے لیے ، بیشک وہ نافرمان لوگ ہیں

Verse 33 — Surah Al-Qasas 28:33

آپ نے عرض کی میرے رب! میں نے تو قتل کیا تھا ان سے ایک شخص کو پس میں ڈرتا ہوں کہیں وہ مجھے قتل نہ کر ڈالیں

Verse 34 — Surah Al-Qasas 28:34

اور میرا بھائی ہارون وہ زیادہ فصیح ہے مجھ سے گفتگو کرنے میں تو اسے بھیج میرے ساتھ میرا مددگار بنا کرتا کہ وہ میری تصدیق کرے ۔ میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے جھٹلائیں گے

Verse 35 — Surah Al-Qasas 28:35

اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہم مضبوط کریں گے تیرے بازو کو تیرے بھائی سے اور ہم عطا کریں گے تمھیں ایسا غلبہ (اور شوکت) کہ وہ تمھیں (اذیت ) نہیں پہنچا سکیں گے ہماری نشانیوں کے باعث تم دونوں اور تمھارے پیروکار ہی غالب آئیں گے

Verse 36 — Surah Al-Qasas 28:36

پھر جب آئے فرعونیوں کے پاس موسیٰ (علیہ السلام) ہماری روشن نشانیاں لے کر ، انھوں نے کہا نہیں ہے یہ مگر جادوگھڑا ہوا اور ہم نے نہیں سنیں اس قسم کی باتیں اپنے پہلے آباؤاجداد کے زمانہ میں

Verse 37 — Surah Al-Qasas 28:37

اور موسیٰ (علیہ السلام ) نے فرمایا میرا رب خوب جانتا ہے اسے جو اس کی بارگاہ سے (نور) ہدایت لے کر آیا اور وہی جانتا ہے کہ اس کا انجام اچھا ہو گا۔ بےشک با مراد نہیں ہوتے ظلم و ستم کرنے والے

Verse 38 — Surah Al-Qasas 28:38

یہ (سُنکر ) فرعون نے کہا اے اہل دربار! میں تو نہیں جانتا کہ تمھارے لیے میرے سوا کوئی اور خدا ہے۔ پس آگ جلا میرے لیے اے ہامان! اور اس پر اینٹیں پکوا میرے لیے ایک اونچا محل تعمیر کر ۔ شاید (اس پر چڑھ کر ) میں سراغ لگا سکوں موسیٰ کے خدا کا اور میں تو اس کے بارے میں یہ خیال کرتا ہوں کہ یہ جھوٹا ہے

Verse 39 — Surah Al-Qasas 28:39

اور تکبر کیا اس نے اور اس کی فوجوں نے زمین میں نا حق اور وہ یہ گمان کرتے رہے کہ انھیں ہماری طرف نہیں لوٹایا جائے گا

Verse 40 — Surah Al-Qasas 28:40

پس ہم نے پکڑ لیا اسے اور اس کے لشکریوں کو اور پھینک دیا انھیں سمندر میں ۔ دیکھو! کیسا (ہولناک) انجام ہوا ظلم و ستم کرنے والوں ک

Verse 41 — Surah Al-Qasas 28:41

اور ہم نے بنایا تھا انھیں ایسے پیشوا جو بلا رہے تھے (اپنی رعایا کو) آگ کی طرف اور روز حشر ان کی مدد نہیں کی جائے گی

Verse 42 — Surah Al-Qasas 28:42

اور ہم نے ان کے پیچھے اس دنیا میں بھی لعنت لگا دی ۔ اور قیامت کے دن بھی ان کا شمار ملعونوں میں ہوگا

Verse 43 — Surah Al-Qasas 28:43

اور ہم نے دی موسیٰ (علیہ السلام ) کو کتاب اس کے بعد کہ ہم نے ہلاک کر دیا تھا پہلی (نافرمان) قوموں کو۔ (یہ کتاب) لوگوں کے لیے بصیرت افروز اور سراپا ہدایت اور رحمت تھی تاکہ وہ نصیحت قبول کریں

Verse 44 — Surah Al-Qasas 28:44

اور آپ نہیں تھے (طور) کی مغربی سمت میں جب ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کی طرف (رسالت کا) حکم بھیجا اور نہ آپ گواہوں میں شامل تھے

Verse 45 — Surah Al-Qasas 28:45

لیکن ہم نے پیدا فرمائیں کئی قومیں (یکے بعد دیگرے) اور کافی لمبا عرصہ گزر گیا ان پر (اور انھوں نے عہد خداوندی بھلا دیا) اور آپ اہل مدین میں مقیم نہ تھے تاکہ آپ پڑھ کر سناتے ہوں انھیں ہماری آیتیں لیکن ہم ہی رسول بنا کر بھیجنے والے تھے

Verse 46 — Surah Al-Qasas 28:46

اور آپ (اس وقت) طور کے کنارہ پر بھی نہ تھے جب ہم نے (موسیٰ کو ) ندا فرمائی۔ لیکن یہ آپ کے رب کی محض رحمت ہے (کہ اس نے آپ کو ان حالات پر آگاہ کر دیا) تاکہ آپ (قہر الہی سے) ڈرائیں اس قوم کو جن کے پاس نہیں آیا کوئی ڈرانیوالاآپ سے پہلے شاہد وہ نصیحت قبول کریں

Verse 47 — Surah Al-Qasas 28:47

(اور اس کی وجہ یہ ہے ) کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ جب پہنچے انھیں کوئی مصیبت ان اعمال کے باعث جو انھوں نے کیے ہیں تو وہ یہ نہ کہنے لگیں کہ اے ہمارے رب! کیوں نہ بھیجا تو نے ہماری طرف کوئی رسول تاکہ ہم پیروی کرتے تیری آیات کی اور ہم ہو جاتے ایمان لانے والوں سے

Verse 48 — Surah Al-Qasas 28:48

پھر جب آگیا ان کے پاس حق ، ہماری جناب سے تو وہ کہنے لگے کیوں نہ دئیے گئے انھیں اس قسم کے معجزے جو موسیٰ کو دئیے گئے تھے (ان نابکاروں سے پوچھو) کیا انھوں نے انکار نہیں کیا تھا ان معجزات کا جو موسیٰ کو دئیے گئے تھے انہی نے کہا (موسیٰ اور ہارون) دو جادوگر ہیں جو ایک دوسرے کی مدد کررہے ہیں نیز انھوں نے کہا تھا ہم ان تمام کا انکا رکرتے ہیں

Verse 49 — Surah Al-Qasas 28:49

آپ فرمائیے تم لے آؤ کوئی کتاب اللہ کے پاس سے جو زیادہ ہدایت بخش ہو ان دونوں (قرآن و تورات) سے تو میں اس کی پیروی کرونگا اگر تم سچے ہوئے

Verse 50 — Surah Al-Qasas 28:50

پس اگر وہ قبول نہ کریں آپ کے اس ارشاد کو تو جان لو کہ وہ صرف اپنی نفسانی خواہشوں کی پیروی کر رہے ہیں اور کون زیادہ گمراہ ہے اس سے جو پیروی کرتا ہے اپنی خواہش کی اللہ تعالیٰ کی جانب سے کسی رہنمائی کے بغیر بیشک اللہ تعالیٰ ہدایت نہیں دیتا ظالم لوگوں کو

Verse 51 — Surah Al-Qasas 28:51

اور ہم مسلسل بھیجتے رہے ان کی طرف اپنا کلام تاکہ وہ نصیحت قبول کریں

Verse 52 — Surah Al-Qasas 28:52

جن کو ہم نے عطا فرمائی کتاب (نزولِ) قرآن سے پہلے وہ اس پر ایمان لائے ہیں

Verse 53 — Surah Al-Qasas 28:53

اور جب یہ ان کے سامنے پڑھی جاتی ہے تو کہتے ہیں ہم ایمان لے آئے اس کے ساتھ ۔ بیشک یہ حق ہے ہمارے رب کی طرف سے ہم اس سے پہلے ہی سر تسلیم خم کر چکے تھے

Verse 54 — Surah Al-Qasas 28:54

یہ لوگ ہیں جنھیں دیا جائے گا ان کا اجر دو مرتبہ بوجہ ان کے صبر کے اور وہ دور کرتے ہیں نیکی کے ساتھ برائی کو نیز اس مال سے جو ہم نے ان کو دیا ہے خرچ کرتے رہتے ہیں

Verse 55 — Surah Al-Qasas 28:55

اور جب وہ سنتے ہیں کسی بیہودہ بات کو تو منہ پھیر لیتے ہیں اس سے اور کہتے ہیں ہمارے لیے ہمارے اعمال ہیں اور تمھارے لیے تمھارے اعمال ہیں ۔ تم سلامت رہو۔ ہم جاہلوں (سے الجھنے) کے خواہاں نہیں ہیں

Verse 56 — Surah Al-Qasas 28:56

بیشک آپ ہدایت نہیں دے سکتے جس کو آپ پسند کریں البتہ اللہ تعالیٰ ہدایت دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور وہ خوب جانتا ہے ہدایت یافتہ لوگوں کو

Verse 57 — Surah Al-Qasas 28:57

اور انھوں نے کہا اگر ہم اتباع کریں ہدایت کا آپ کی معیت میں تو ہمیں اچک لیا جائے گا ہمارے ملک سے کیا ہم نے بسا نہیں دیا انھیں حرم میں جو امن والا ہے کچھے چلے آتے ہیں اس کی طرف ہر قسم کے پھل یہ رز ق ہے ہماری طرف سے لیکن ان کی اکثریت کچھ نہیں جانتی

Verse 58 — Surah Al-Qasas 28:58

اور ہم نے کتنے شہر برباد کر دئیے جب وہ فخر کرنے لگے اپنی خوش حالی پر۔ پس یہ ہیں ان کے گھر جن میں سکونت نہیں کی گئی ان کے بعد مگر بہت کم عرصہ ۔ اور (آخر کار) ہم ہی ان کے وارث بنے

Verse 59 — Surah Al-Qasas 28:59

اور نہیں ہے آپ کا رب ہلاک کرنے والا بستیوں کو یہاں تک کہ بھیجے ان کے مرکزی شہر میں کوئی رسول جو پڑھ کر سنائے وہاں کے رہنے والوں کو ہماری آیتیں اور ہم نہیں ہیں ہلاک کرنے والے بستیوں کو مگر یہ کہ ان کے بسنے والے ظالم ہیں

Verse 60 — Surah Al-Qasas 28:60

اور جو چیز دی گئی ہے تمھیں تو یہ سامان ہے دنیوی زندگی کا اور اس کی زیب و زینت ہے اور جو کچھ اللہ تعالیٰ کے پاس ہے وہ بہتر ہے اور دیرپا ہے ، کیا تم اس حقیقت کو نہیں سمجھتے

Verse 61 — Surah Al-Qasas 28:61

(تم خود سوچو) آیا وہ (نیک بخت ) جس کے ساتھ ہم نے وعدہ کیا ہے بہت اچھا وعدہ اور وہ اس کے پانیوالا بھی ہے اس (بد بخت) کی مانند ہو سکتا ہے جسے ہم نے دنیوی زندگی کا سامان دیا ہے پھر وہ (اس چند روز آسائش کے بعد) روز قیامت (مجرموں کے کٹہرے میں ) پیش کیا جائے گا

Verse 62 — Surah Al-Qasas 28:62

اور اس دن اللہ تعالیٰ انھیں آواز دیگا تو فرمائیگا کہاں ہیں وہ شریک جنھیں تم (میرا شریک ) گمان کیا کرتے تھے

Verse 63 — Surah Al-Qasas 28:63

کہیں گے وہ لوگ جن پر عذاب کا فرمان ثابت ہو چکا اے ہمارے رب! یہ ہیں وہ جنھیں ہم نے گمراہ کیا ۔ ہم نے انھیں بھی گمراہ کیا جیسے ہم خود گمراہ ہوئے ۔ ہم (ان سے) بیزار ہو کر تیری طرف متوجہ ہوتے ہیں ۔ اور وہ ہماری پوجا نہیں کیا کرتے تھے

Verse 64 — Surah Al-Qasas 28:64

اور (انھیں ) کہا جائیگا (لو) اب پکارو اپنے شریکوں کو تو وہ انھیں پکارینگے لیکن وہ انھیں کوئی جواب نہیں دینگے اور دیکھ لیں گے عذاب کو ۔ کیا اچھا ہوتا اگر وہ ہدایت تافتہ ہوتے

Verse 65 — Surah Al-Qasas 28:65

اور اس دن اللہ تعالیٰ آواز دیگا انھیں پھر پوچھے گا تم نے کیا جواب دیا تھا (ہمارے ) رسولوں کو

Verse 66 — Surah Al-Qasas 28:66

تو اندھی ہو جائیں گی ان پر خبریں اس دن ۔ پس وہ (مارے دہشت کے ) ایکدوسرے سے کچھ پوچھ نہ سکیں گے

Verse 67 — Surah Al-Qasas 28:67

تو وہ جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور نیک عمل کیے یقیناً وہ کامیاب و کامران لوگوں میں ہو گا

Verse 68 — Surah Al-Qasas 28:68

اور آپ کا رب پیدا فرماتا ہے جو چاہتا ہے اور پسند کرتا ہے (جسے چاہتا ہے) نہیں ہے انھیں کچھ اختیار اللہ تعالیٰ پاک ہے اور برتر ہے اس سے جو وہ شرک کرتے ہیں

Verse 69 — Surah Al-Qasas 28:69

اور آپ کا رب خوب جانتا ہے جو چھپائے ہوئے ہیں ان کے سینے اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں

Verse 70 — Surah Al-Qasas 28:70

اور وہی اللہ ہے نہیں کوئی معبود بجز اس کے ۔ اسی کو زیبا ہے ہر قسم کی تعریف دنیا میں اور آخرت میں اور اسی کا حکم ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے

Verse 71 — Surah Al-Qasas 28:71

آپ فرمائیے بھلا اتنا تو سوچو اگر بنا دے اللہ تعالیٰ تم رات ہمیشہ کے لیے قیامت کے دن تک تو کونسا خدا ہے اللہ تعالیٰ کے سواجو لادے تمھیں روشنی کیا تم سن نہیں رہے ہو

Verse 72 — Surah Al-Qasas 28:72

فرمائیے بھلا اتنا تو سوچو اگر بنا دے اللہ تعالیٰ تم پر دن ہمیشہ کے لیے روز قیامت تک تو کونسا خدا ہے اللہ تعالیٰ کے سوا جو لا دے تمھیں رات جس میں تم آرام کر سکو۔ کیا تمھیں (کچھ ) نظر نہیں آتا؟

Verse 73 — Surah Al-Qasas 28:73

اور محض اپنی رحمت سے اس نے بنا دیا ہے تمھارے لیے رات اور دن کو تاکہ تم آرام کرو رات میں اور تلاش کرو (دن میں ) اس کے فضل (رزق) سے اور تاکہ تم شکر گزار بنو

Verse 74 — Surah Al-Qasas 28:74

اور جس دن اللہ تعالیٰ انھیں آواز دے کر فرمائے گا کہاں ہیں وہ جنہیں تم میرا شریک خیال کرتے تھے

Verse 75 — Surah Al-Qasas 28:75

اور ہم نکالیں گے ہر امت سے گواہ پھر (ان امّتوں کو) ہم کہیں گے لے آؤ اپنی دلیل تو وہ جان لیں گے بیشک حق اللہ تعالیٰ کے لیے ہے اور گُم ہو جائیں گے ان سے جو افتراء وہ باندھا کرتے تھے

Verse 76 — Surah Al-Qasas 28:76

بیشک قارون موسیٰ (علیہ السلام) کی قوم میں سے تھا۔ پھر اس نے سر کشی کی ان پر اور ہم نے دے دئیے تھے اسے اتنے خزانے کے ان کی چابیاں (اپنے بوجھ سے) جُھکا دیتی تھیں ایک طاقتور جتھہ (کی کمروں ) کو جب کہا اسے اس کی قوم نے زیادہ خوش نہ ہوبے شک اللہ تعالیٰ دوست نہیں رکھتا اترانے والوں کو

Verse 77 — Surah Al-Qasas 28:77

اور طلب کر اس (مال و زر) سے ج ودیا ہے تجھے اللہ تعالیٰ نے آخرت کا گھر اور نہ فراموش کر اپنے حصّہ کو دنیا سے اور احسان کیا کر (غریبوں پر) جس طرح اللہ تعالیٰ نے تجھ پر احسان فرمایا ہے اور نہ خواہش کر فتنہ و فساد کی ملک میں ۔ یقیناً اللہ تعالیٰ نہیں دوست رکھتا فساد برپا کرنے والوں کو

Verse 78 — Surah Al-Qasas 28:78

وہ کہنے لگے مجھے دی گئی ہے یہ (دولت و ثروت) اس علم کی وجہ سے جو میرے پاس ہے کیا اس ( مغرور) کو اتنا علم بھی نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہلاک کر ڈالیں اس سے پہلے قومیں جو اس سے قوت میں کہیں سخت اور دولت جمع کرنے میں کہیں زیادہ تھیں ۔ اور نہیں دریافت کیے جائیں گے مجرموں سے ان کے گناہ

Verse 79 — Surah Al-Qasas 28:79

الغرض (ایک دن) وہ نکلا اپنی قوم کے سامنے بڑی زیب و زینت کے ساتھ ۔ کہنے لگے وہ لوگ جو آرزو مند تھے دنیوی زندگی کے اے کاش! ہمیں بھی اس قسم کا جاہ و جلال نصیب ہوتا جیسے دیا گیا ہے قارون کو۔ واقعی وہ تو بڑا خوش نصیب ہے

Verse 80 — Surah Al-Qasas 28:80

اور کہا ان لوگوں نے جنہیں (دنیا کی بےثباتی کا) علم دیا گیا تھا حیف تمھاری عقل پر ۔ اللہ کا ثواب بہتر ہے اس کے لیے جو ایمان لے آیا اور نیک عمل کیے اور نہیں مرحمت کی جاتی یہ نعمت بجز صبر کرنے والوں کے

Verse 81 — Surah Al-Qasas 28:81

پس ہم نے غرق کر دیا اسے بھی اور اس کے گھر کو بھی زمین میں، تو نہ تھی اس کے حامیوں کی کوئی جماعت جو (اس وقت) اس کی مدد کرتی اللہ تعالیٰ کے مقابلہ میں ۔ اور وہ خود بھی اپنا انتقام نہ لے سکا

Verse 82 — Surah Al-Qasas 28:82

اور صبح کی ان لوگوں نے جو کل تک اس کے مرتبہ کی آرزو کر رہے تھے یہ کہتے ہوئے او ہو!(اب پتہ چلا) کہ اللہ تعالیٰ کشادہ کر دیتا ہے رزق کو جس کے لیے چاہتا ہے اپنے بندوں سے اور تنگ کر دیتا ہے ( جس کے لیے چاہتا ہے ) اگر اللہ تعالیٰ نے ہم پر احسان نہ کیا ہوتا تو ہمیں بھی زمین میں گاڑ دیتا ۔ او ہو!(اب پتہ چلا) کہ کفار با مراد نہیں ہوتے

Verse 83 — Surah Al-Qasas 28:83

یہ آخرت کا گھر ہم مخصوص کر دیں گے اس (کی نعمتوں) کو ان لوگوں کے لیے جو خواہش نہیں رکھتے زمین میں بڑا بننے کی اور نہ فساد برپا کرنے کی اور اچھا انجام پرہیزگاروں کے لیے ہے

Verse 84 — Surah Al-Qasas 28:84

جو کرتا ہے نیکی تو اس کے لیے بہتر صلہ ہے اس نیکی سے ۔ اور جو ارتکاب کرتا ہے برائی کا تو نہ بدلہ دیا جائیگا انھیں جنھوں نے بدکاریاں کیں مگر اتنا، جتنا انھوں نے کیا

Verse 85 — Surah Al-Qasas 28:85

(اے محبوب!) یقیناً وہ (قادر مطلق جس نے آپ پر قرآن کی تبلیغ فرض کی ہے آپ کو واپس لے جائے گا جہاں آپ چاہتے ہیں آپ فرمائیے میرا رب خوب جانتا ہے اسے جو آیا ہدایت یافتہ ہو کر اور اسے بھی جو کھلی گمراہی میں ہے)

Verse 86 — Surah Al-Qasas 28:86

اور آپ کو تو یہ امید نہ تھی کہ نازل کی جائے گی آپ کی طر ف کتاب مگر یہ محض رحمت ہے آپ کے رب کی (جو آپ کو صاحب قرآن بنا دیا) تو آپ ہر گز کافروں کے مددگار نہ بنیں

Verse 87 — Surah Al-Qasas 28:87

اور (خیال رہے) وہ ہر گز نہ روکیں آپ کو اللہ تعالیٰ کی آیات سے اس کے بعد کہ وہ اتاری گئیں آپ کی طرف اور بلائیے (لوگوں کو) اپنے رب کی طرف اور ہر گز نہ ہو جانا شرک کرنے والوں سے

Verse 88 — Surah Al-Qasas 28:88

اور نہ پکارو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور معبود کو ۔ نہیں ہے کوئی معبود بجز اس کے ۔ ہر چیز ہلاک ہونے والی ہے سوائے اس کی ذات کے اسی کی حکمرانی ہے ۔ اور اسی کی طرف تمھیں لوٹایا جائیگا