Back to Languages

Urdu - Chapter 45 - Al-Jathiyah

Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink

Verse 1 — Surah Al-Jathiyah 45:1

Verse 2 — Surah Al-Jathiyah 45:2

اتاری گئی ہے یہ کتاب اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو زبردست (اور) حکمت والا ہے

Verse 3 — Surah Al-Jathiyah 45:3

بے شک آسمانوں اور زمین میں (اس کی یکتائی اور قدرت کی ) نشانیاں ہیں اہل ایمان کے لیے

Verse 4 — Surah Al-Jathiyah 45:4

اور (خود) تمہاری پیدائش میں اور ان حیوانات میں جن کو وہ پھیلا رہا ہے نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو یقین رکھتے ہیں

Verse 5 — Surah Al-Jathiyah 45:5

نیز گردش لیل و نہار میں اور جو اتارا ہے اللہ تعالیٰ نے آسمان سے رزق (کا سبب مینہ) پھر زندہ کر دیا اس کے ذریعے زمین کو اس کے مردہ ہونے کے بعد اور ہواؤں کے ادھر ادھر چلنے میں نشانیاں ہیں ان کے لیے جو عقلمند ہیں

Verse 6 — Surah Al-Jathiyah 45:6

یہ سب نشانیاں ہیں اللہ کی (قدرت کی ) ہم بیان کرتے ہیں انہیں آپ پر حق کے ساتھ۔ پس وہ کونسی ایسی بات ہے جس پر وہ اللہ اور اس کی آیتوں کے بعد ایمان لائیں گے

Verse 7 — Surah Al-Jathiyah 45:7

ہلاکت ہے ہر جھوٹے بدکار کے لیے

Verse 8 — Surah Al-Jathiyah 45:8

جو سنتا ہے اللہ کی آیتوں کو جو پڑھی جاتی ہیں اس کے سامنے پھر بھی وہ (کفر پر ) اڑا رہتا ہے غرور کرتے ہوئے گویا اس نے انہیں سنا ہی نہیں ۔ پس آپ اسے دردناک عذاب کا مژدہ سنا دیں

Verse 9 — Surah Al-Jathiyah 45:9

اور جب وہ آگاہ ہوتا ہے ہماری آیتوں میں سے کسی پر تو ان کا مذاق اڑانے لگتا ہے یہی وہ (بدقماش) ہیں جن کے لیے رسوا کن عذاب ہے

Verse 10 — Surah Al-Jathiyah 45:10

ان کے آگے جہنم ہے ۔ اور ان کے ذرا کام نہ آئے گا جو انہوں نے (عمر بھر) کمایا اور نہ وہ کسی کام آئیں گے جن کو انہوں نے اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر مددگار بنایا تھا اور ان کے لیے بڑا عذاب ہو گا

Verse 11 — Surah Al-Jathiyah 45:11

یہ قرآن سراپا ہدایت ہے اور جنہوں نے انکار کیا اپنے رب کی آیتوں کا ان کے لیے دردناک عذاب ہے سخت ترین عذاب میں سے

Verse 12 — Surah Al-Jathiyah 45:12

اللہ وہ ہے جس نے مسخر کر دیا ہے تمہارے لیے سمندر کو تاکہ رواں رہیں ا س میں کشتیاں اس کے حکم سے اور تاکہ تم (بحری تجارت سے) تلاش کرو اس کا فضل اور تاکہ تم اس کا شکر ادا کیا کرو

Verse 13 — Surah Al-Jathiyah 45:13

اور اس نے مسخر کر دیا ہے تمہارے لیے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب کا سب اپنے حکم سے بےشک اس (نظام) میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو غورو فکر کیا کرتے ہیں

Verse 14 — Surah Al-Jathiyah 45:14

(اے حبیب!) فرمائیے اہل ایمان کو کہ در گزر کرتے رہیں ان لوگوں سے جو امید نہیں رکھتے اللہ کے دنوں کی تاکہ اللہ خود بدلہ دے ہر قوم کو جو وہ کیا کرتے تھے

Verse 15 — Surah Al-Jathiyah 45:15

جو نیک عمل کرتا ہے پس وہ اپنے بھلے کے لیے کرتا ہے اور جو برا کرتا ہے تو اس کو وبال اس پر ہوگا پھر اپنے رب کی طرف تمہیں لوٹایا جائے گا

Verse 16 — Surah Al-Jathiyah 45:16

اور بےشک ہم نے عطا فرمائی بنی اسرائیل کو کتاب ، حکومت اور نبوت اور ہم نے ان کو پاکیزہ رزق دیا اور انہیں بزرگی دی (اپنے زمانے کے) اہل جہاں پر

Verse 17 — Surah Al-Jathiyah 45:17

اور ہم نے انہیں دین کے معاملہ میں واضح دلائل دیے پس آپس میں انہوں نے جھگڑنا شروع نہیں کیا مگر اس کے بعد کہ انہیں (حقائق کا) صحیح علم آگیا۔ محض باہمی حسد و عناد کے باعث۔ یقیناً آپ کا رب فیصلہ فرمائے گا ان کے درمیان قیامت کے دن جن باتوں میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے

Verse 18 — Surah Al-Jathiyah 45:18

پھر ہم نے پختہ کر دیا آپ کو صحیح راہ پر دین کے معاملہ میں پس آپ اس کی پیروی کرتے رہیں اور ان لوگوں کی خواہشات کی پیروی نہ کریں جو بےعلم ہیں

Verse 19 — Surah Al-Jathiyah 45:19

یہ لوگ اللہ کے مقابلہ میں آپ کو قطعاََ کچھ فائدہ نہ پہنچا سکیں گے ۔ بلاشبہ ظالم لوگ ایک دوسرے کے دوست ہیں اور اللہ تعالیٰ پرہیزگاروں کا دوست ہے

Verse 20 — Surah Al-Jathiyah 45:20

یہ بصیرت افروز باتیں ہیں سب لوگوں کے لیے اور (باعثِ ) ہدایت و رحمت ہیں ان کے لیے جو یقین رکھتے ہیں

Verse 21 — Surah Al-Jathiyah 45:21

کیا خیال کر رکھا ہے ان لوگوں نے جو ارتکاب کرتے ہیں برائیوں کا کہ ہم بنا دیں گے انہیں ان لوگوں کی مانند جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے کہ یکساں ہو جائے ان (دونوں ) کا جینا مرنا بڑا غلط فیصلہ ہے جو وہ کرتے ہیں

Verse 22 — Surah Al-Jathiyah 45:22

اور پیدا فرمایا اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ تاکہ بدلہ دیا جائے ہر شخص کو جو اس نے کمایا اور ان پر (قطعاََ) ظلم نہیں کیا جائے گا

Verse 23 — Surah Al-Jathiyah 45:23

ذرا اس کی طرف تو دیکھو جس نے بنا لیا ہے اپنا خدا ، اپنی خواہش کو اور گمراہ کر دیا ہے اسے اللہ نے باوجود علم کے اور مہر لگا دی ہے اس کے کانوں اور اس کے دل پر اور ڈال دیا ہے اس کی آنکھوں پر پردہ پس کون ہدایت دے سکتا ہے اسے اللہ کے بعد (لوگو!) کیا تم غور نہیں کرتے

Verse 24 — Surah Al-Jathiyah 45:24

اور وہ کہتے ہیں نہیں (کوئی دوسری) زندگی بجز ہماری دنیا کی زندگی کے (یہیں) ہم نے مرنا اور زندہ رہنا ہے اور نہیں فنا کرتا ہمیں مگر زمانہ حالانکہ انہیں اس حقیقت کا کوئی علم نہیں ۔ وہ محض ظن (و تخمین ) سے کام لے رہے ہیں

Verse 25 — Surah Al-Jathiyah 45:25

اور جب پڑھ کر سنائی جاتی ہیں ان کے سامنے ہماری روشن آیتیں تو (ان کے جواب میں ) ان کے پاس کوئی دلیل نہیں ہوتی بجز اس کے کہ وہ کہتے ہیں کہ لے آؤ ہمارے باپ دادا کو اگر تم سچے ہو

Verse 26 — Surah Al-Jathiyah 45:26

فرمائیے اللہ نے زندہ فرمایا ہے تمہیں پھر وہی مارے گا تمہیں پھر جمع کرے گا تمہیں روز قیامت جس میں ذرا شک نہیں لیکن اکثر لوگ ( اس حقیقت کو) نہیں جانتے

Verse 27 — Surah Al-Jathiyah 45:27

اور اللہ تعالیٰ کے لیے ہے بادشاہی آسمانوں اور زمین کی اور جس روز برپا ہو گیا قیامت اس روز سخت نقصان اٹھائیں گے باطل پرست

Verse 28 — Surah Al-Jathiyah 45:28

اور آپ دیکھیں گے ہر گروہ کو گھٹنوں کے بل گرا ہوا اور ہر گروہ کو بلایا جائے گا اس کے صحیفہ (عمل) کی طرف (انہیں کہا جائے گا) آج تمہیں بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے

Verse 29 — Surah Al-Jathiyah 45:29

یہ ہمارا نوشتہ ہے جو بولتا ہے تمہارے بارے میں سچ ہم لکھ لیا کرتے تھے جو تم (دنیا میں) عمل کیا کرتے تھے

Verse 30 — Surah Al-Jathiyah 45:30

پس جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے تو انہیں ان کا رب اپنی رحمت میں داخل فرمائے گا یہی وہ روشن کامیابی ہے

Verse 31 — Surah Al-Jathiyah 45:31

اور جو لوگ کفر کرتے رہے (ان سے پوچھا جائے گا) کیا میری آیتیں تمہارے سامنے تلاوت نہیں کی جاتی تھیں پھر تم (سن کر) تکبر کیا کرتے تھے اور تم لوگ (عادی) مجرم تھے

Verse 32 — Surah Al-Jathiyah 45:32

اور جب ( تمہیں ) کہا جاتا تھا کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے اور قیامت (کے آنے ) میں کوئی شک نہیں تو تم (بڑے غرور سے) کہتے ہم نہیں جانتے قیامت کیا ہے ہمیں تو یونہی ایک گمان سا ہوتا ہے اور ہمیں اس پر (قطعاً) یقین نہیں

Verse 33 — Surah Al-Jathiyah 45:33

اور ظاہر ہو گئے ان کے لیے برے نتائج ان کے کرتوتوں کے اور (ہر طرف سے) گھیر لیا انہیں اس (عذاب) نے جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے

Verse 34 — Surah Al-Jathiyah 45:34

اور (انہیں ) کہہ دیا گیاآج ہم تمہیں فراموش کر دیں گے جس طرح تم نے فراموش کیے رکھا اپنے اس دن کی ملاقات کو اور تمہارا ٹھکانا آگ ہے اور تمہارا کوئی مددگار نہیں

Verse 35 — Surah Al-Jathiyah 45:35

یہ اس لیے کہ تم نے بنا رکھا تھا اللہ کی آیتوں کو مذاق اور فریب میں مبتلا کر دیا تھا تمہیں دنیوی زندگی نے ۔ پس آج وہ نہیں نکالے جائیں گے آگ سے اور نہ انہیں توبہ کر کے اپنے رب کو راضی کرنے کا موقع دیا جائے گا

Verse 36 — Surah Al-Jathiyah 45:36

پس اللہ کے لیے ہیں سب تعریفیں جو رب ہے آسمانوں کا اور رب ہے زمین کا (اور وہی) سارے جہانوں کا پروردگار ہے

Verse 37 — Surah Al-Jathiyah 45:37

فقط اسی کے لیے بڑائی ہے آسمانوں اور زمین میں اور وہی عزت والا ، حکمت والا ہے