Back to Languages

Urdu - Chapter 5 - Al-Maidah

Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink

Verse 1 — Surah Al-Maidah 5:1

اے ایمان والوں ! پورا کرو (اپنے) عہدوں کو حلال کیے گئے ہیں تمھارے لیے بےزبان جانور سوائے ان کے جن کا حکم پڑھ کر سنایا جائے گا تمھیں نہ حلال سمجھو شکار کو جب کہ تم احرام باندھے ہو بےشک اللہ تعالیٰ حکم فرمات ہے جو چاہتا ہے۔

Verse 2 — Surah Al-Maidah 5:2

اے ایمان والو! بےحرمتی نہ کرو اللہ کی نشانیوں کی اور نہ عزت والے مہینے کی اور نہ حرک کو بھیجی ہوئی قربانیوں کی اور نہ جن کے گلے میں پٹے ڈالے گئے ہیں اور نہ (بے حرمتی کرو) جو قصد کیے ہوئے ہیں بیت حرام کا طلب کرتے ہیں اپنے رب کا فضل اور (اس کی ) رضا اور جب احرام کھول چکو تو شکار کرسکتے ہو۔ اور ہر گز نہ اکسائے تمھیں کسی قوم کا بغض بوجہ اس کے کہ انھوں نے روکا تھا تمھیں مسجد حرام سے اس پر کہ تم زیادتی کرو اور ایک دوسرے کی مدد کرو نیکی اور تقویٰ (کے کاموں) میں اور باہم مدد نہ کرو گناہ اور زیادتی پر اور ڈرتے رہو اللہ سے بےشک اللہ تعالیٰ سخت عذاب دینے والا ہے۔

Verse 3 — Surah Al-Maidah 5:3

حرام کیے گئے ہیں تم پر مردار ، خون، سور کا گوشت اور جس پر ذبح کے وقت غیر خدا کا نام لیا جائے اور گلا گھونٹنے سے مرا ہوا، چوٹ سے مرا ہوا، اُوپر سے نیچے گر کر مرا ہوا، سینگ لگنے سے مرا ہوا اور جسے کھایا ہو کسی درندے نے سوائے اس کے جسے تم ذبح کرلو اور (حرام ہے) جو ذبح کیا گیا ہو تھانوں پر (اور یہ بھی حرام ہے ) کہ تم تقسیم کرو جوئے کے تیروں سے یہ سب نافرمانی کے کام ہیں آج مایوس ہوگئے ہیں جنھوں نے کفر اختیار کیا تھا تمھارے دین سے سو نہ ڈرو تم ان سے اور ڈرو مجھ سے آج میں نے مکمل کردیا ہے تمھارے لیے تمھارا دین اور پوری کردی ہے تم پر اپنی نعمت اور میں نے پسند کرلیا تمھارے لیے اسلام کو بطور دین پس جو لاچار ہوجائے بھوک میں درآں حا لیکہ نہ جھکنے والا گناہ کی طرف تو یقیناً اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا بہت رحم فرمانے والا ہے۔

Verse 4 — Surah Al-Maidah 5:4

پُوچھتے ہیں آپ سے کہ کیا کیا حلال کیا گیا ہے انن کے لیے آپ فرمائیے حلا ل کی گئی ہیں تمھارے لیے پاک چیزیں اور (شکار) ان کا سکھایا ہے تم نے جنھیں شکاری جانوروں سے شکار پکڑنے کی تعلیم دیتے ہوئے تم سکھاتے ہو انھیں (وہ طریقہ) جو سکھایا ہے تمھیں اللہ نے تو کھاؤ اس میں سے جسے پکڑے رکھیں تمھارے لیے اور لیا کرو اللہ کا نام اس جانور پر اور ڈرتے رہو اللہ سے بےشک اللہ تعالیٰ بہت تیز ہے حساب لینے میں۔

Verse 5 — Surah Al-Maidah 5:5

آج حلال کردی گئیں ہیں تمھارے لیے پاکیزہ چیزیں اور کھان ان لگوں کا جنھیں دی گئی کتاب حلا ہے تمھارے لیے اور تمھارا کھانا حلال ان کے لیے اور (حلال ہیں) پاک دامن مومن عورتیں اور پاک دامن عورتیں ان لوگوں کی جنھیں دی گئی کتاب تم سے پہلے جب دے دو تم انھیں مہر ان کے پاکباز بنتے ہوئے نہ بدکاری کرتے ہوئے اور نہ چوری چھپے آشنا بناتے ہوئے اور جو انکار کرتا ہے ایمان کا تو بس ضائع ہوگیا اس کا عمل اور وہ آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا۔

Verse 6 — Surah Al-Maidah 5:6

اے ایمان والو! جب تم اٹھو نماز ادا کرنے کے لیے تو (پہلے) دھولو اپنے چہرے اور اپنے بازؤ کہنیوں تک اور مسح کرو اپنے سروں پر اور دھولو اپنے پاؤں ٹخنوں تک اور اگر ہو تم جنبی تو (سارا بدن ) پاک کرلو اور اگر ہو تم بیمار یا سفر پر یا آئے کوئی تم میں سے قضائے حاجت کے بعد یا صحبت کی ہو تم نے عورتوں سے پھر نہ پاؤ تم پانی تو تمیم کرو پاک مٹی سے یعنی مسح کرلو اپنے چہروں اور اپنے بازؤں پر اس سے نہیں چاہتا اللہ تعالیٰ کہ رکھے تم پر کچھ تنگی بلکہ وہ تو یہ چاہتا ہے کہ خوب پاک صاف کرے تمھیں اور پوری کردے اپنی نعمت تم پر تاکہ تم شکر ادا کرتے رہو ۔

Verse 7 — Surah Al-Maidah 5:7

اور یاد رکھو اللہ کی نعمت جو تم پر ہے اور اس کے وعدہ کو جو اس نے پختہ لیا تھا تم سے جب کہا تھا تم نے ہم نے سن لیا اور مان لیا اور ڈرتے رہو اللہ سے بےشک اللہ تعالیٰ خوب جاننے والا ہے جو کچھ سینوں میں ہے۔

Verse 8 — Surah Al-Maidah 5:8

اے ایمان والو! ہوجاؤ مضبوطی سے قائم رہنے والے اللہ کے لیے گواہی دینے والے انصاف کے ساتھ اور ہرگز نہ اکسائے تمھیں کسی قوم کی عداوت اس پر کہ تم عدل نہ کرو عدل کیا کرو یہی زیادہ نذدیک ہے تقویٰ سے اور ڈرتے رہا کرو اللہ سے بےشک اللہ تعالیٰ خوب خبردار ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔

Verse 9 — Surah Al-Maidah 5:9

وعدہ فرمایا ہے اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں سے جو ایمان لائے اور نیک عمل رکتے رہے کہ ان کے لیے بخشش اور اجر عظیم ہے ۔

Verse 10 — Surah Al-Maidah 5:10

اور جن لوگوں نے کفر کیا اور جھٹلایا ہماری آیتوں کو وہی لوگ دوزخی ہیں۔

Verse 11 — Surah Al-Maidah 5:11

اے ایمان والو! یاد کرو اللہ اکی نعمت جو تم پر ہوئی جب پختہ ارادہ کرلیا تھا ایک قوم نے کہ بڑھائیں تمھاری طرف اپنے ہاتھ تو اللہ نے روک دیا ان کے ہاتھوں کو تم سے اور ڈرتے رہا کرو اللہ سے اور اللہ تعالیٰ پر ہی بھروسہ کرنا چاہیے ایمان والو کو۔

Verse 12 — Surah Al-Maidah 5:12

اور یقیناً لیا تھا اللہ تعالیٰ نے پختہ وعدہ بنی اسرائیل سے اور ہم نے مقرر کیے ان میں سے بارہ سردار اور فرمایا تھا اللہ تعالیٰ نے کہ میں تمھارے ساتھ ہوں اگر تم صحیح صحیح ادا کرتے رہے نماز اور دیتے رہے زکوٰۃ اور ایمان لائے میرے رسولوں پر اور مدد کرتے رہے ان کی اور قرض دیتے رہے اللہ کو قرض حسن تو میں جرور دور کردوں گا تم سے تمھارے گناہ اور میں داخل کروں گا تمھیں باغات میں رواں ہیں جن کے نیچے نہریں تو جس نے کفر کیا اس کے بعد تم میں سے تو یقیناً وہ بھٹک گیا سیدھی راہ سے۔

Verse 13 — Surah Al-Maidah 5:13

تو بوجہ ان کی عہد شکنی کے ہم نے اپنی رحمت سے انھیں دور کردیا اور کردیا ان کے دلوں کو سخت وہ بدل دیتے ہیں (اللہ کے ) کلام کو اپنی اصلی جگہوں سے اور انھوں نے بھلا دیا بڑا حصہ جس کے ساتھ انھیں نصیحیت کی گی تھی اور ہمیشہ آپ آگاہ ہوتے رہیں گے ان کی خیانت پر بز چند آدمیوں کے ان سے تو معاف فرماتے رہیے ان کو اور درگزر فرمائیے بےشک اللہ تعالیٰ محبوب رکھتا ہے احسان کرنے والوں کو۔

Verse 14 — Surah Al-Maidah 5:14

اور ان لوگوں سے جنھوں نے کہا کہ ہم نصرانی ہیں ہم نے لیا تھا پختہ وعدہ ان سے بھی۔ سو انھوں نے بھی بھلادیا بڑا حصہ جس کے ساتھ انھیں نصیحت کی گئی تھی تو ہم نے بھڑکا دی ان کے درمیان عداوت اور بغض (کی آگ) روز قیامت تک اور آگاہ کردے گا انھیں اللہ تعالیٰ جو کچھ وہ کیا کرتے تھے۔

Verse 15 — Surah Al-Maidah 5:15

اے اہل کتاب! بےشک آگیا ہے تمھارتے پاس ہمارا رسول کھلو کر بیان کرتا ہے تمھارے لیے بہت سی ایسی چیزیں جنھیں تم چھپا یا کرتے تھے کتاب سے اور درگزر فرماتا ہے بہت سی باتوں سے بےشک تشریف لایا ہے تمھارے پاس اللہ کی طرف سے ایک نور اور ایک کتاب ظاہر کرنے والی۔

Verse 16 — Surah Al-Maidah 5:16

دکھاتا ہے اس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ انھیں جو پیروی کرتے ہیں اس کی خوشنودی کی، سلامتی کی راہیں اور نکالتا ہے انھیں تارکیوں سے اُجالے کی طرف اپنی توفیق سے اور دکھاتا ہے انھیں راہ راست۔

Verse 17 — Surah Al-Maidah 5:17

یقیناً کفر کیس جنھوں نے کہا کہ اللہ تو مسیح بن مریم ہی ہے (اے حبیب (صلی اللہ علیہ وسلم) ) آپ فرمائیے کون قدرت رکھتا ہے اللہ کے حکم میں سے کوئی چیز روک دے (یعنی ) اگر وہ ارادہ فرمائے کہ ہلاک کردے مسیح بن مریم کو اور اس کی ماں کو اور جوئی بھی زمین میں ہے سب کو (تو اسے کون روک سکتا ہے) اور اللہ ہی کے لیے ہے سلطنت آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ ان کے درمیان ہے پیدا فرماتا ہے جو چاہتا ہے اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والا ہے۔

Verse 18 — Surah Al-Maidah 5:18

اور کہا یہود اور نصاریٰ نے کہ ہم اللہ کے بیٹے ہیں اور اکے پیارے ہیں آپ فرمائیے (اگر تم سچے ہو) تو پھر کیوں عذاب دیتا ہے تمھیں تمھارے گناہوں پر بلکہ تم بشر ہو اس کی مخلوق سے بخش دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور سزا دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور اللہ ہی کے لیے ہے بادشاہی آسمانوں کی اور زمین کی اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اور اسی کی طرف (سب نے) لوٹ کر جانا ہے۔

Verse 19 — Surah Al-Maidah 5:19

اے اہل کتاب! بےشک آگیا ہے تمھارے پاس ہمارا رسول صاف بیان کرتا ہے تمھارے لیے (احکام الٰہی) بعد اس کے کہ رسولوں کا آنا مدتوں بند رہا تھا تاکہ تم یہ نہ کہو کہ نہیں آیا تھا ہمارے پاس کوئی خوشخبری دینے والا اور نہ کوئی ڈرانے والا اب تو آگیا ہے تمھارے پاس خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والا ہے۔

Verse 20 — Surah Al-Maidah 5:20

اور کہا جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے اے میری قوم! یاد کرو اللہ کا احسان جو تم پر ہوا جب بنائے اس نے تم میں انبیاء اور بنایا تمھیں حکمران اور عطا فرمایا تمھیں جو نہیں عطا فرمایا تھا کیس کو سارے جہانوں میں ۔

Verse 21 — Surah Al-Maidah 5:21

اے میری قوم! داخل ہوجاؤ اس پاک زمین میں جسے لکھ دیا ہے اللہ تعالیٰ نے تمھارے لیے اور نہ پیچھے ہٹو پیٹھ پھیرتے ہوئے ورنہ تم لوٹوگے نقصان اٹھاتے ہوئے۔

Verse 22 — Surah Al-Maidah 5:22

کہنے لگے اے موسیٰ ( علیہ السلام) ! اس زمین میں تو بڑی جابر قوم (آباد ) ہے اور ہم ہرگز داخل نہ ہوں گے اس میں جب تک وہ نکل نہ جائیں وہاں سے اور اگر وہ نکل جائیں اس سے تو پھر ہم ضرور داخل ہوں گے۔

Verse 23 — Surah Al-Maidah 5:23

(اس وقت) کہا دوآدمیوں نے جو (اللہ ) سے ڈرنے والے تھے انعام فرمایا تھا اللہ نے جن پر کہ (بے دھڑک) داخال ہوجاؤ ان پر دروازہ سے اور جب تم داخل ہو گے دروازہ سے تو یقیناً تم غالب آجاؤ گے اور اللہ پر بھروسہ رکھو اگر ہو تم ایمان دار ۔

Verse 24 — Surah Al-Maidah 5:24

کہنے لگے اے موسیٰ ( علیہ السلام) ! ہم تو ہرگز داخل نہ ہوں گے اس میں قیامت تک جب تک وہ وہاں ہیں پس جاؤ تم اور تمھار ا رب اور دونوں لڑو (ان سے) ہم تو یہاں بیٹھے گے۔

Verse 25 — Surah Al-Maidah 5:25

موسیٰ ( علیہ السلام) نے عرض کی اے میرے رب! میں مالک نہیں ہوں بجز اپنی ذات کے اور اپنے بھائی کے پس جدائی ڈال دے ہمارے درمیان اور اس نافرمان قوم کے درمیان۔

Verse 26 — Surah Al-Maidah 5:26

اللہ نے فرمایا تو یہ سرزمین حرام کردی گئی ہے ان پر چالیس سال تک سرگرداں پھریں گے زمین میں سو نہ غمگین ہوں آپ اس نافرمان قوم (کے انجام) پر۔

Verse 27 — Surah Al-Maidah 5:27

اور آپ پڑھ سنائیے انھیں خبر دو فرزندان آدم کی ٹھیک ٹھیک جب دونوں نے قربانی دی تو قبول کی گئی ایک سے اور نہ قبول کی گئی دوسرے سے (اس دوسرے نے ) کہا قسم ہے میں تمھیں قتل کرڈالوں گا۔ (پہلے نہ ) کہا (تو بلاوجہ ناراض ہوتا ہے ) قبول فرماتا ہے اللہ صرف پرہیزگاروں سے۔

Verse 28 — Surah Al-Maidah 5:28

تو اگر تو بڑھائے میری طرف اپنا ہاتھ تاکہ تو قتل کرے مجھے (جب بھی) میں نہیں بڑھانے والا اپنا ہاتھ تیری طرف تاکہ میں قتل کردں تجھے میں تو ڈرتا ہوں اللہ سے جو مالک ہے سارے جہانوں کا۔

Verse 29 — Surah Al-Maidah 5:29

میں تو یہی چاہتا ہوں کہ تو اٹھالے میرا گناہ اور اپنا گنا ہ تاکہ تو ہوجائے دوزخیوں سے ار یہی سزا ہے ظلم کرنے والوں کی ۔

Verse 30 — Surah Al-Maidah 5:30

پس آسان بنادیا اس کے لیے اس کے نفس نے اپنے بھائی کا قتل سو قتل کردیا اسے اور ہوگیا سخت نقصان اٹھانے والوں سے۔

Verse 31 — Surah Al-Maidah 5:31

پھر بھیجا اللہ نے ایک کوا کھودتا تھا زمین کو تاکہ دکھائے اُسے کہ کس طرح چھپائے لاش اپنے بھائی کی کہنے لگا ہائے افسوس کیا قاصر رہا میں کہ ہوتا اس کوے کی مانند تو چھپا دیتا لاش اپنے بھائی کی غرض وہ ہوگیا سخت پچھتانے والوں سے۔

Verse 32 — Surah Al-Maidah 5:32

اسی وجہ سے (حکم) لکھ دیا ہم نے بنی اسرائیل پر کہ جس نے قتل کیا کسی انسان کو سوائے قصاص کے اور زمین میں فساد برپا کرنے کے تو گویا اس نے قتل کردیا تمام انسانوں کو اور جس نے بچا لیا کسی جان کو تو گویا بچایا اس نے تمام لوگوں کو اور بےشک آئے ان کے پاس ہمارے رسول روشن دلیلوں کے ساتھ پھر بھی بہت سے لوگ ان میں اس کے بعد بھی زمین میں زیادتیاں کرنے والے ہیں۔

Verse 33 — Surah Al-Maidah 5:33

بلاشبہ سزا ان لوگوں کی جو جنگ کرتے ہیں اللہ سے اور اس کے رسول سے اور کوشش کرتے ہیں زمین میں فساد برپا کرنے کی یہ ہے کہ انھیں (چن چن) کر قتل کیا جائے یا سولی دیا جائے یا کاٹے جائیں ا کے ہاتھ اور ان کے پاؤں مختلف طرفوں سے یا جلا وطن کردیے جائیں یہ تو ان کے لیے رسوائی ہے دنیا میں اور ان کے لیے آخرت میں (اس سے بھی) بڑی سزا ہے۔

Verse 34 — Surah Al-Maidah 5:34

مگر وہ جنھوں نے توبہ کرلی اس سے پہلے کہ تم قابو پالو ان پر (ان کو معاف کردیا جائے گا) اور خوب جان لو کہ یقیناً اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا نہایت رحم فرمانے والا ہے۔

Verse 35 — Surah Al-Maidah 5:35

اے ایمان والو! ڈرو اللہ تعالیٰ سے اور تلاش کرو اس تک پہنچنے کا وسیلہ اور جدہ جہد کرو اس کی راہ میں تاکہ تم فلاح پاؤ۔

Verse 36 — Surah Al-Maidah 5:36

بے شک وہ جنھوں نے کفر اختیار کیا اگر انہی کی ملکیت میں ہو جو کچھ زمین میں ہے سب کا سب اور اتنا اور بھی اس کے ساتھ تاکہ بطور فدیہ دیں اے (اور نجات پائیں ) عذاب سے روز قیامت نہ قبول کیا جائے گا ان سے اور ان کے لیے عذاب دردناک ہوگا۔

Verse 37 — Surah Al-Maidah 5:37

بہت چاہیں گے نکلیں اس آگ سے اور وہ نہیں نکل سکیں گے اس سے اور ان کے لیے عذاب ہوگا ہمیشہ رہنے والا۔

Verse 38 — Surah Al-Maidah 5:38

اور چوری کرنے والے اور چوری کرنے والی (کی سزا یہ ہے ) کہ کاٹو ان کے ہاتھ بدلہ دینے کے لیے جو انھوں نے کیا (اور ) عبرتناک سزا اللہ کی طرف سے اور اللہ تعالیٰ غالب ہے، حکمت والا ہے۔

Verse 39 — Surah Al-Maidah 5:39

پھر جس نے توبہ کرلی اپنے (اس) ظلم کے بعد اور اپنے آپ کو سنوار لیا تو بےشک اللہ تعلیٰ توجہ فرمائے گا اس پر بےشک اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا بہت رحم فرمانے والا ہے۔

Verse 40 — Surah Al-Maidah 5:40

کیا تو نہیں جانتا کہ بلا شبہ اللہ تعالیٰ کے لیے ہے بادشاہی آسمانوں کی اور زمین کی سزا دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور بخش دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والا ہے۔

Verse 41 — Surah Al-Maidah 5:41

اے رسُول ! نہ غمگین کریں آپ کو وہ جو تیز رفتار ہیں کفر میں ان لوگوں سے جنھوں نے کہا ہم ایمان لائے (صرف ) اپنے منہ سے حالانکہ نہیں ایمان لائے تھے ان کے دل اور ان لوگوں سے جو یہودی ہیں جاسوسی کرنے والے ہیں جھوٹ بولنے کے لیے وہ جاسوس ہیں دوسری قوم کے جو نہیں آئی آپ کے پاس دل دیتے ہیں اللہ کی باتوں کو اس کے صحیح موقعوں سے کہتے ہیں اگر تمھیں دیا جائے یہ حکم تو مان لو اسے اور اگر نہ دیا جائے تمھیں یہ حکم تو بچو اور جس کو ارادہ فرمالے اللہ تعالیٰ فتنہ میں ڈالنے کا تو نہیں طاقت رکھتا تو اس کے لیے اللہ سے کسی چیز کی یہ وہی لوگ ہیں کہ نہیں اراد فرمایا اللہ تعالیٰ نے کہ پاک کرے ان کے دلوں کو ان کے لیے دنیا میں ذلت ہے اور ان کے لیے آخرت میں بڑا عذاب ہے۔

Verse 42 — Surah Al-Maidah 5:42

قبول کرنے والے ہیں جھوٹ کو بڑے حرام خور ہیں تو اگر وہ آئیں آپ کے پاس تو چاہے فیصلہ فرمائیے ان کے درمیاں یا منہ پھیر لیجیے ان سے (آپ کو اختیار ہے) اور اگر آ پ منہ پھر لیں ان سے تو نہ نقصان پہنچا سکیں گے آپ کو کچھ بھی اور اگر آپ فیصلہ کریں تو فیصلہ فرمائیے ان میں انصاف سے بےشک اللہ تعالیٰ محبت کرتا ہے انصاف کرنے والوں سے۔

Verse 43 — Surah Al-Maidah 5:43

اور کیسے منصف بناتے ہیں آپ کو حالانکہ ان کے پاس تورات ہے اس میں اللہ کا حکم ہے پھر وہ منہ پھرتے ہیں (اس سے ) اس کے بعد اور نہیں ہیں وہ ایمان دار ۔

Verse 44 — Surah Al-Maidah 5:44

بے شک اتاری ہم نے تورات اس میں ہدایت اور نور ہے حکم دیتے رہے اس کے مطابق انبیاء جو (ہمارے) فرماں بردار تھے یہودیوں کو اور (اسی کے مطابق حکم دیتے رہے) اللہ والے اور علماء اس واسطے کہ محافظ ٹھیرائے گئے تھے اللہ کی کتاب کے اور وہ تھے اس پر گواہ پس نہ ڈرا کرو لوگوں سے اور ڈرا کرو مجھ سے اور نہ بیچا کرو میری آیتوں کو تھوڑی سے قیمت سے اور جو فیصلہ نہ کرے اس (کتاب) کے مطابق جسے نازل فرمایا اللہ نے تو وہی لوگ کافر ہیں۔

Verse 45 — Surah Al-Maidah 5:45

اور ہم نے لکھ دیا تھا یہود کے لیے تورات میں (یہ حکم) کہ جان کے بدلے جان، آنکھ کے بدلے آنکھ ، ناک کے بدلے ناک، کان کے بدلے کان اور دانت کے بدلے دانت اور زخموں کے لیے قصاص تو جو شخص معاف کردے بدلا تو یہ معافی کفارہ بن جائے گی اس کے گناہوں کا اور جو فیصلہ نہ کرے اس (کتاب) کے مطابق جسے اتارا اللہ نے تو وہی لوگ ظالم ہیں۔

Verse 46 — Surah Al-Maidah 5:46

اور ہم نے پیچھے بھیجا ان کے نقش قد م پر عیسیٰ ( علیہ السلام) بن مریم کو تصدیق کرنے والا جو اس کے سامنے موجود تھا یعنی تورات اور ہم نے دی اسے انجیل اس میں ہدایت اور نور تھا اور تصدیق کرنے والی تھی جو اس سے پہلے تھا یعنی تورات اور (یہ انجیل) ہدایت اور نصیحت تھی پرہیزگاروں کے لیے۔

Verse 47 — Surah Al-Maidah 5:47

اور ضرور فیصلہ کیا کریں انجیل والے اس کے مطابق جو نازل فرمایا اللہ تعالیٰ نے اس میں۔ اور جو فیصلہ نہ کریں اس کے مطابق جسے اللہ تعالیٰ نے اتارا ہے تو وہی لوگ فاسق ہیں۔

Verse 48 — Surah Al-Maidah 5:48

اور (اے حبیب (صلی اللہ علیہ وسلم) ) اتاری ہم نے آپ کی طرف یہ کتاب (قرآن) سچائی کے ساتھ تصدیق کرنے والی ہے جو اس سے پہلے (آسمانی) کتاب ہے اور (یہ قرآن) محافظ ہے اس پر تو آپ فیصلہ فرمادیں ان کے درمیاں اس سے جو نازل فرمایا اللہ تعالیٰ نے اور آپ نہ پیروی کریں ان کی خواہشات کی اس حق کو چھوڑ کر جو آپ کے پاس آیا ہے ہر ایک کے لیے بنائی ہے ہم نے تم میں سے ایک شریعت اور عمل کی راہ اور اگر چاہتا اللہ تعالیٰ تو بنا دیتا تم (سب کو ) ایک ہی امت لیکن آزمانا چاہتا ہے تمھیں اس چیز میں سے جو اس نے دی ہے تم کو تو آگے بڑھنے کی کوشش کرو نیکیوں میں اللہ کی طرف ہی لوٹ کر آنا ہے تم سب نے پھر وہ آگا ہ کرے گا تمھیں جن باتوں میں تم جھگڑا کرتے تھے۔

Verse 49 — Surah Al-Maidah 5:49

اور یہ کہ فیصلہ فرمائیں آپ ان کے درمیان اس کے مطابق جو نازل فرمایا ہے اللہ تعالیٰ نے اور نہ پیروی کریں ان ککی خواہشات کی اور آپ ہوشیار رہیں ان سے کہیں برگشتہ نہ کردیں آپ کو اس کے کچھ حصہ سے جو اتارا ہے اللہ تعالیٰ نے آپ کی طرف اور اگر وہ منہ پھر لیں تو جان لو کہ بےشک ارادہ کرلیا ہے اللہ تعالیٰ نے کہ سزا دے انھیں ان کے بعض گناہوں کی اور بےشک بہت سے لوگ نافرمان ہیں۔

Verse 50 — Surah Al-Maidah 5:50

تو کیا وہ جاہلیت کے زمانہ کے فیصلے چاہیتے ہیں ؟ اور اللہ تعالیٰ سے بہتر کس کا حکم ہوسکتا ہے اس قوم کے نذدیک جو یقین رکھتی ہے۔

Verse 51 — Surah Al-Maidah 5:51

اے ایمان والوں ! نہ بناؤ یہود و نصاریٰ کو (اپنا) دوست ( و مددگار) وہ آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں اور جس نے دوست بنایا انھیں تم میں سے سو وہ انھیں میں سے ہے بےشک اللہ تعالیٰ ہدایت نہیں دیتا ظالم قوم کو۔

Verse 52 — Surah Al-Maidah 5:52

سو آپ دیکھتے ہیں ان لوگوں کو جن کے دلوں میں (نفاق کا ) مرض ہے کہ وہ دوڑ دوڑ کر جاتے ہیں یہود و نصاریٰ کی طرف۔ کہتے ہیں ہم ڈرتے ہیں کہ کہیں ہم پر کوئی گردش نہ آجائے وہ وقت دور نہیں جب اللہ تعالیٰ (تمھیں) دیدے فتح کامل یا (ظاہر کردے کامیابی کی ) کوئی بات اپنی طرف سے تو پھر ہوجائیں گے اس پر جو انھوں نے چھپا رکھا تھا اپنے دلوں میں نادم۔

Verse 53 — Surah Al-Maidah 5:53

اور (اُس وقت) کہیں گے ایمان والے کہ کیا یہی وہ لوگ ہیں جنھوں نے قسمیں اٹھائی تھیں اللہ کی سخت سے سخت کہ وہ یقیناً تمھارے ساتھ ہیں اکارت گئے ان کے اعمال اور ہوگئے وہ (سراسر) نقصان اٹھانے والے۔

Verse 54 — Surah Al-Maidah 5:54

اے ایمان والو! جو پھر گیا تم میں سے اپنے دین سے (تو اس کی بدنصیبی) سو عنقریب لے آئے گا اللہ تعالیٰ ایک ایسی قوم محبت کرتا ہے اللہ ان سے اور وہ محبت کرتے ہیں اس سے جو نرم ہوں گے ایماندروں کے لیے بہت سخت ہوں گے کافروں پر جہاد کریں گے اللہ کی راہ مین اور نہ ڈریں گے کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے ۔ یہ (محض) اللہ کا فضل (وکرم) ہے نوازتا ہے اس سے جسے چاہتا ہے اور اللہ تعالیٰ بڑی کشادہ رحمت والا سب کچھ جاننے والا ہے۔

Verse 55 — Surah Al-Maidah 5:55

تمھارا مددگار تو صرف اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول (پاک) ہے اور ایمان والے ہیں جو صحیح صحیح نماز ادا کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیا کرتے ہیں اور (ہر حال میں) بارگاہِ الٰہی میں جھکنے والے ہیں۔

Verse 56 — Surah Al-Maidah 5:56

اور یاد رکھو جس نے مددگار بنایا اللہ کو اور اس کے رسول کریم کو اور ایمان والوں کو ( تو وہ اللہ کے گروہ سے ہیں ) اور بلاشبہ اللہ کا گروہ ہی غالب آنے والا ہے۔

Verse 57 — Surah Al-Maidah 5:57

اے ایمان والو! مت بناؤ ان لوگوں کو جنھوں نے بنارکھا ہے تمھارے دین کو ہنسی اور کھیل ان سے جنھیں دی گئی کتاب تم سے پہلے اور کفار سے (اپنے ) دوست اور ڈرتے رہو اللہ تعالیٰ سے اگر ہو تم ایمان دار۔

Verse 58 — Surah Al-Maidah 5:58

اور جب تم بلاتے ہو نانماز کی طرف (یعنی اذان دیتے ہو) تو وہ بناتے ہیں اسے مذاق اور تماشہ یہ (حماقت) اس لیے ہے کہ وہ ایسی قوم ہیں جو کچھ نہیں سمجھتے ۔

Verse 59 — Surah Al-Maidah 5:59

آپ فرمائیے اے اہل کتاب ! تم کیا ناپسند کرتے ہو ہم سے بجز اس کے کہ ہم ایمان لائے اللہ کے ساتھ جو اتارا گیا ہماری طرف اور جو اتارا گیا اس سے پہلے اور بلاشبہ بہت سے تم میں سے فاسق ہیں۔

Verse 60 — Surah Al-Maidah 5:60

آپ (انھیں ) فرمائیے کیا میں آگاہ کروں تمھیں کہ کون برا ہے ان سے با عتبار جزا کے اللہ کے نذدیک وہ لوگ (برے ہیں) جن پر لعنت کی اللہ نے اور غضب فرمایا ان پر اور بنایا ان میں سے بعض کو بندر اور بعض کو سؤر اور (وہ برے ہیں ) جنھوں نے پوجا کی شیطان کی وہی لوگ بدترین ہیں بلحاظ درجہ کے اور دوسروں سے زیادہ بھٹکنے والے ہیں راہ راست سے۔

Verse 61 — Surah Al-Maidah 5:61

اور جب آتے ہیں تمھارے پاس تو کہتے ہیں ہم ایمان لاچکے حالانکہ وہ (یہاں) داخل بھی کفر کے ساتھ اور وہ نکلے بھی کفر کے ساتھ اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے جسے وہ چھپا رہے تھے۔

Verse 62 — Surah Al-Maidah 5:62

اور آپ دیکھتے ہیں بہتوں کو ان میں سے بڑے تیز رفتار ہیں گناہ اور زیادتی کرے میں اور حرام خوری میں بےشک یہ بہت ہی برے کام کرتے رہے ہیں۔

Verse 63 — Surah Al-Maidah 5:63

کیوں نہیں منع کرتے انہیں ان کے مشائخ اور علماء گناہ کی بات کہنے سے اور حرام کھانے سے بےشک بہت برے ہیں وہ کرتوت جو وہ کیا کرتے تھے۔

Verse 64 — Surah Al-Maidah 5:64

اور کہا یہود نے کہ اللہ کا ہاتھ جکڑا ہوا ہے جکڑے جائیں ان کے ہاتھ اور پھٹکار ہو ان پر بوجہ اس (گستاخانہ) قول کے بلکہ اس کے تو دونوں ہاتھ کھلے ہوئے ہیں خرچ کرتا ہے جیسے چاہتا ہے اور ضرور بڑھادے گا اکثر کو ا میں سے جو نازل کیا گیا آپ کی طرف آپ کے رب سے سرکشی اور انکار میں۔ اور ہم نے ڈال دی ہے ان میں دُشمنی اور بغض روز قیامت تک جب کبھی وہ بھڑکاتے ہیں آگ لڑائی کی بجھا دیتا ہے اسے اللہ تعالیٰ اور یہ کوشش کرتے ہیں زمین میں فساد برپا کرنے کی۔ اور اللہ تعالیٰ نہیں پسند فرماتا فسادیوں کو۔

Verse 65 — Surah Al-Maidah 5:65

اور اگر اہل کتاب ایمان لاتے ہیں اور پرہیزگار بنتے ہیں تو ہم ضرور دور کردیتے ان سے ان کی برائیاں اور ہم ضرور داخل کرتے انھیں نعمت کے باغوں میں۔

Verse 66 — Surah Al-Maidah 5:66

اور اگر وہ قائم کرتے تورات اور انجیل کو (اپنے عمل سے) اور جو نازل کیا گیا ان کی طرف ان کے رب کی جانب سے (تو فراخ رزق دیا جاتا انھیں حتی کہ ) وہ کھاتے اوپر سے بھی اور نیچے سے بھی ان میں ایک جماعت اعتدال پسند بھی ہے اور اکثر ان میں سے بہت برا ہے جو کررہے ہیں۔

Verse 67 — Surah Al-Maidah 5:67

اے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) ! پہنچا دیجیے جو اتارا گیا ہے آپ کی طرف آپ کے پروردگار کی جانب سے۔ اور اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو نہیں پہنچایا آپ نے اللہ تعالیٰ کا پیغام اور اللہ تعالیٰ بچالے گا آپ کو لوگوں (کے شر) سے یقیناً اللہ تعالیٰ ہدایت نہیں دیتا کافروں کی قوم کو۔

Verse 68 — Surah Al-Maidah 5:68

آپ فرمائیے اے اہل کتاب! نہیں ہو تم کسی چیز پر (ہدایت سے) یہاں تک کہ (عمل سے) قائم کرو تورات اور انجیل کو اور جو اتارا گیا تمھاری طرف تمھارے رب کی جانب سے اور ضرور بڑھا دے گا اکثر کو ان مین سے جو نازل کیا گیا آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سے سرکشی اور انکار میں پس آپ نہ افسوس کریں قوم کفار پر۔

Verse 69 — Surah Al-Maidah 5:69

بے شک جو لوگ ایمان لائے اور جو یہودی بنے اور صابی اور نصرانی جو بھی ( ان میں سے) ایمان لایا اللہ پر اور روز قیامت پر اور نیک عمل کیے تو نہ کوئی خوف ہے ان پر اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔

Verse 70 — Surah Al-Maidah 5:70

بے شک ہم نے لیا تھا پختہ وعدہ بنی اسرائیل سے اور ہم نے بھیجے تھے ان کی طرف رسول جب کبھی آیا ان کے پاس کوئی رسول وہ حکم لے کر جسے ناپسند کیا ان کے نفسوں نے تو (انبیاء کے ) ایک گروہ کو تو انھوں نے جھٹلایا اور ایک گروہ کو قتل کردیا۔

Verse 71 — Surah Al-Maidah 5:71

اور یہ فرض کرلیا کہ نہیں ہوگا (انھیں) عذاب تو اندھے بن گئے اور بہرے بن گئے پھر نظر رحمت فرمائی اللہ تعالیٰ نے ان پر پھر وہ اندھے بن گئے اور بہرے بن گئے بہت ان میں سے اور اللہ تعالیٰ سب کچھ دیکھ رہا ہے جو وہ کرتے ہیں۔

Verse 72 — Surah Al-Maidah 5:72

بے شک کافر ہوگئے وہ جنھوں نے (یہ) کہا کہ اللہ مسیح بن مریم ہی تو ہے حالانکہ کہا تھا کود مسیح نے اے بنی اسرائیل! عبادت کرو اللہ کی جو میرا بھی رب ہے ، اور تمھار ا بھی رب ہے، یقیناً جو بھی شریک بنائے گا اللہ کے ساتھ تو حرام کردی ہے اللہ تعالیٰ نے اس پر جنت اور اس کا ٹھکانہ آگ ہے اور نہیں ظالموں کا کوئی مددگار

Verse 73 — Surah Al-Maidah 5:73

بے شک کافر ہوگئے وہ جنھوں نے (یہ ) کہا کہ اللہ تیسرا ہے تین (خداؤں) سے ۔ اور نہیں کوئی خدا مگر ایک اللہ اور اگر باز نہ آئے اس (قول باطل) سے جو وہ کہ رہے ہیں تو ضرور پہنچے گا جنھوں نے کفر کیا ان میں سے دردناک عذاب۔

Verse 74 — Surah Al-Maidah 5:74

تو کیا نہیں رجوع کرتے اللہ کی طرف اور کیا نہیں بخشش طلب کرتے اس سے۔ اور اللہ بہت بخشنے والا بڑا رحم کرنے والا ہے۔

Verse 75 — Surah Al-Maidah 5:75

نہیں مسیحِ بن مریم مگر ایک رسول۔ گزر چکے ہیں اس سے پہلے بھی کئی رسول اور ان کی ماں بڑی راست باز تھیں دونوں کھایا کرتے تھے کھانا دیکھو! کیسے ہم کھول کر بیان کرتے ہیں ان کے لیے دلیلیں پھر دیکھو وہ کیسے الٹے پھر رہے ہیں۔

Verse 76 — Surah Al-Maidah 5:76

آپ فرمائیے کیا تم عبادت کرتے ہو اللہ کے سوا اس کی جو نہیں مالک تمھارے نقصان کا اور نہ نفع کا اور اللہ تعالیٰ ہی سب کچھ سننے والا سب کچھ جاننے والا ہے۔

Verse 77 — Surah Al-Maidah 5:77

آپ فرمائیے اے اہل کتاب! نہ حد سے بڑھو اپنے دین میں ناحق اور نہ پیروی کرو اس قوم کی خواہشوں کی جو گمراہ ہوچکی ہے پہلے سے اور گمراہ کرچکے ہیں بہت سے لوگوں کو اور بھٹک چکے ہیں راہ راست سے ۔

Verse 78 — Surah Al-Maidah 5:78

لعنت کیے گئے وہ جنھوں نے کفر کیا بنی اسرائیل سے داؤد کی زبان پر اور عیسیٰ پسر مریم کی زبان پر یہ بوجہ اس کے کہ وہ نافرمانی کیا کرتے اور زیادتیاں کیا کرتے تھے۔

Verse 79 — Surah Al-Maidah 5:79

نہیں منع کیا کرتے تھے ایک دوسرے کو اس برائی سے جو وہ کرتے تھے بہت برا تھا جو وہ کیا کرتے تھے۔

Verse 80 — Surah Al-Maidah 5:80

آپ دیکھیں گے بہتوں کو ان میں سے کہ وہ دوستی رکھتے ہیں کافروں سے بہت ہی برا ہے جو آگے بھیجا ان کے لیے ان کے نفسوں نے یہ کہ ناراض ہوگیا اللہ تعالی ٰ ان پر اور عذاب میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔

Verse 81 — Surah Al-Maidah 5:81

اور اگر وہ ایمان لائے ہوتے اللہ پر اور نبی پر اور جو اتارا گیا اس پر تو نہ بناتے ان کو (اپنا) دوست لیکن اکثر ان میں سے فاسق ہیں۔

Verse 82 — Surah Al-Maidah 5:82

ضرور پائیں گے آپ سب لوگوں سے زیادہ دشمنی رکھنے والے مومنوں سے یہود کو اور مشرکوں کو اور پائیں گے آپ سب سے زیادہ قریب دوستی میں ایمان والوں سے جنھوں نے کہا کہ ہم نصاریٰ ہیں یہ اس لیے کہ ان میں عالم اور درویش ہیں اور وہ غرور نہیں کرتے۔

Verse 83 — Surah Al-Maidah 5:83

ضرور پائیں گے آپ سب لوگوں سے زیادہ دشمنی رکھنے والے مومنوں سے یہود کو اور مشرکوں کو اور پائیں گے آپ سب سے زیادہ قریب دوستی میں ایمان والوں سے جنھوں نے کہا کہ ہم نصاریٰ ہیں یہ اس لیے کہ ان میں عالم اور درویش ہیں اور وہ غرور نہیں کرتے۔

Verse 84 — Surah Al-Maidah 5:84

اور کیا وجہ ہے کہ ہم ایمان نہ لائیں اللہ پر اور جو آچکا ہے ہمارے پاس حق حالانکہ ہم امید کرتے ہیں کہ داخل فرمائے ہمیں ہمارا رب نیک گروہ میں۔

Verse 85 — Surah Al-Maidah 5:85

تو عطا فرمائے اُنھیں اللہ تعالیٰ نے بعو ض اس قول کے باغات رواں ہیں ان کے نیچے نہریں وہ ہمیشہ رہیں گے ان مین اور یہی معاوضہ ہے نیکی کرنے والوں کا۔

Verse 86 — Surah Al-Maidah 5:86

اور جنھوں نے کفر کیا اور جھٹلایا ہماری آیتوں کو تو وہی دوزخی ہیں۔

Verse 87 — Surah Al-Maidah 5:87

اے ایمان والوں! نہ حرام کرو پاکیزہ چیزوں کو جنھیں حلال فرمایا ہے اللہ تعالیٰ نے تمھارے لیے اور نہ حد سے آگے بڑھو بےشک اللہ تعالیٰ نہیں دوست رکھتا حد سے تجاوز کرنے والوں کو ۔

Verse 88 — Surah Al-Maidah 5:88

اور کھاؤ اس میں سے جو رزق دیا ہے تمھیں اللہ تعالیٰ نے حلال (اور ) پاکیزہ اور ڈرتے رہو اللہ سے جس پر تم ایمان لائے ہو ۔

Verse 89 — Surah Al-Maidah 5:89

نہ باز پرس کرے گا تم سے اللہ تعالیٰ تمھاری فضول قسموں پر لیکن باز پرس کرے گا تم سے ان قسموں پر جن کو تم پختہ کرچکے ہو تو اس (کے توڑنے) کا کفارہ یہ ہے کہ کھلایا جائے دس مسکینوں کو درمیانی قسم کا کھانا جو تم کھلاتے ہو اپنے گھر والوں کو یا کپڑے پہنائے جائیں انھیں یا آزاد کیا جائے غلام اور جو نہ پائے (ان میں سے کوئی چیز) تو وہ روزے رکھے تین دن یہ کفارہ ہے تمھاری قسموں کا جب تم قسم اٹھاؤ اور حفاظت کیا کرو اپنی قسموں کی اسی طرح کھول کر بیان فرماتا ہے اللہ تعالیٰ تمھارے لیے اپنی آیتیں تاکہ تم شکر یہ ادا کرو۔

Verse 90 — Surah Al-Maidah 5:90

اے ایمان والوں! یہ شراب اور جؤا اور بت اور جؤئے کے تیز سب ناپاک ہیں شیطان کی کارستانیاں ہیں سو بچو ان سے تاکہ تم فلاح پاجاؤ۔

Verse 91 — Surah Al-Maidah 5:91

یہی تو چاہتا ہے شیطان کہ ڈال دے تمھارے درمیان عداوت اور بغض شراب اور جؤئے کے ذریعہ اور روک دے تمھیں یادِ الٰہی سے اور نماز سے تو کیا تم باز آنے والے ہو؟

Verse 92 — Surah Al-Maidah 5:92

اور اطاعت کرو اللہ تعالیٰ کی اور اطاعت کرو رسول (کریم) کی اور محتاط رہو اور اگر تم نے روگردانی کی تو خوب جان لو کہ ہامرے رسول کا فرض تو بس پہنچا دینا ہے کھول کر (ہمارے احکا کو )۔

Verse 93 — Surah Al-Maidah 5:93

نہیں ان لگوں پر جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے کوئی گناہ جو (اس حکم سے پہلے) وہ کھاپی چکے جب کہ وہ پہلے بھی ڈرتے تھے اور ایمان رکھتے تھے اور نیک عمل کیا کرتے تھے پھر (ان احکام کے بعد بھی) ڈرتے ہیں اور (جو اترا) اس پر ایمان رکھتے ہیں پھر بھی ڈرتے ہیں اور اچھے کام کرتے ہیں اور اللہ محبت کرتا ہے اچھے کام کرنے والوں سے۔

Verse 94 — Surah Al-Maidah 5:94

اے ایمان والو! ضرور آزامائے گا تمھیں اللہ تعالیٰ کیس چیز کے ساتھ شکار سے پہنچ سکتے ہیں جس تمھارے ہاتھ اور تمھارے نیزے تاکہ پہچان کرداے اللہ تعالٰ اس کی جو ڈرتا ہے اس سے بن دیکھے ۔ پس جو شخص حد سے بڑے گا اس (تنبیہ ) کے بعد تو اس کے لیے دردنکا عذاب ہے۔

Verse 95 — Surah Al-Maidah 5:95

اے ایمان والو! نہ مارو شکار کو جب کہ تم احرام باندھے ہوئے ہو اور جو قتل کرے شکار کو تم میں سے جان بوجھ کر تو اس کی جزا یہ ہے ہ اسی قسم کا جانور دے جو اس نے قتل کیا ہے فیصلہ کریں اس کا دو معتبر آدمی تم میں سے درآں حالیکہ یہ قربانی کعبہ میں پہنچنے والی ہو یا کفارہ ادا کرے وہ یہ کہ چند مسکینوں کو کھانا دے یا اس کے برابر روزے رکھے تاکہ چکھے سزا اپنے کام کی۔ معاف فرمادیا اللہ تعالیٰ نے جو گزر چکا اور جو (اب) پھر گیا تو انتقام لے گا اللہ تالیٰ اس سے اور اللہ تعالیٰ غالب ہے بدلہ لینے والا ہے۔

Verse 96 — Surah Al-Maidah 5:96

حلال کیا گیا تمھارے لیے دریائی شکار اور اس کا کھانا فائدہ اٹھاؤ تم اور دوسرے قافلے اور حرام کیا گیا ہے تم پر خشکی کا شکار جب تک تم احرام باندھے ہوئے ہو اور ڈرتے رہو اللہ سے جس کے پاس تم اکٹھے کیے جاؤ گے۔

Verse 97 — Surah Al-Maidah 5:97

بنایا ہے اللہ تعالیٰ نے کعبہ کو جو عزت والا گھر ہے بقا کا باعث لوگوں کے لیے نیز حر مت والے مہینوں کو اور حرم کی قربانی اور گلے میں پٹے پڑے ہوئے جانوروں کو تاکہ تم خوب جان لو کہ یقیناً اللہ تعالیٰ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور یقیناً اللہ تعالیٰ ہر چیز کو خوب جانتا ہے۔

Verse 98 — Surah Al-Maidah 5:98

خوب جان لو کہ اللہ تعالیٰ سخت سزا دینے والا (بھی) ہے اور اللہ تعالیٰ غفور رحیم (بھی ) ہے۔

Verse 99 — Surah Al-Maidah 5:99

نہیں ہمارے رسول پر کوئی ذمہ داری سوائے پیغام پہنچانے کے ۔ اور اللہ جانتا ہے جو تم ظاہر کررہے ہو اور جو چھپا رہے ہو۔

Verse 100 — Surah Al-Maidah 5:100

آپ فرمادیجیے نہیں برابر ہوسکتا ناپاک اور پا ک اگرچہ حیرت میں ڈال دیے تجھے ناپاک کی کثرت سو ڈرتے رہو اللہ تعالیٰ سے اے عقل والو! تاکہ تم نجات پاجاؤ۔

Verse 101 — Surah Al-Maidah 5:101

اے ایمان والو! مت پوچھا کر وایسی باتیں کہ اگر ظاہر کردی جائیں تمھارے لیے تو بری لگیں تمھیں اور اگر پوچھو گے ان کے متعلق جب کہ اتر رہا ہے قرآن تو ظاہر کردی جائیں گی تمھارے لیے ۔ معاف کردیا ہے اللہ نے ان کو۔ اور اللہ بہت بخشنے والا بڑے حلم والا ہے۔

Verse 102 — Surah Al-Maidah 5:102

تحقیق پوچھا تھا ان کے متعلق ایک قوم نے تم سے پہلے پھر وہ ہوگئے ان احکام کا انکار کرنے والے۔

Verse 103 — Surah Al-Maidah 5:103

نہیں مقرر کیا اللہ تعالٰ نے بحیرہ اور نہ سائبہ اور نہ وصیلہ اور نہ حام لیکن جنھوں نے کفر کیا وہ تہمت لگاتے ہیں اللہ تعالیٰ پر جھوٹی اور اکثر ان میں سے کچھ سمجھتے ہی نہیں ہیں۔

Verse 104 — Surah Al-Maidah 5:104

اور جب کہا جاتا ہے انھیں کہ آؤ اس کی طرف جو نازل کیا ہے اللہ تعالیٰ نے اور آؤ (اس کے) رسول کی طرف کہتے ہیں کافی ہے ہمیں جس پر پایا ہم نے اپنے باپ دادا کو اگرچہ ان کے باپ دادا کچھ بھی نہ جانتے ہوں اور نہ ہدایت یافتہ ہوں (کیا پھر بھی وہ انھیں کی پیروی کریں گے)۔

Verse 105 — Surah Al-Maidah 5:105

اے ایمان والوں! تم پر اپنی جانوں کا فکر لازمی ہے۔ نہیں نقصان پہنچاسکے گا تمھیں جو گمراہ ہوا جب کہ تم ہدایت یافتہ ہو اللہ کی طرف ہی لوٹ کر جانا ہے تم سب نے پھر وہ آگاہ کرے گا تمھیں جو تم (اس دنیا میں) کیا کرتے تھے۔

Verse 106 — Surah Al-Maidah 5:106

اے ایمان والو! آپس میں تمھاری گواہی جب آجائے کسی کو تم سے موت وصیت کرتے وقت (یہ ہے کہ ) دو معتبر شخص تم میں سے ہوں یا دو اور غیروں میں سے اگر تم سفر کررہے ہو زمین میں پھر پہنچے تمھیں موت کی مصیبت روکو ان دو گواہوں کو نماز پڑھنے کے بعد تو وہ قسم کھائیں اللہ کی اگر تمھیں شک پڑ جائے (اِن الفاظ سے) کہ ہم نہ خریدے گے اس قسم کے عوض کوئی مال اور اگرچہ قریبی رشتہ دار ہی ہو اور ہم نہ چھپائیں گے اللہ کی گواہی ( اگر ہم ایسا کریں) تو یقیناً ہم اس وقت گنہاگاروں میں (شمار) ہوں گے۔

Verse 107 — Surah Al-Maidah 5:107

پھر اگر پتہ چلے کہ وہ دونوں گواہ سزا وار ہوئے ہیں کسی گناہ کے تو دو اور کھڑے ہوجائیں ان کی جگہ ان مٰن سے جن کا حق ضائع کیا ہے پہلے گواہوں نے اور (یہ نئے دو گواہ) قسم اٹھائیں اللہ کی کہ ہمارے گواہی زیادہ ٹھیک ہے ان دو گواہی سے اور ہم نے حد سے تجاوز نہیں کیا (اگر ہم ایسا کریں تو) بےشک اس وقت ہم ظالموں میں شمار ہوں۔

Verse 108 — Surah Al-Maidah 5:108

یہ طریقہ زیادہ قریب ہے کہ گواہ دیا کریں گواہی جیسا کہ چاہیے یا خوف کریں اس بات کا کہ لوٹائی جائیں گی قسمیں (میت کے وارثوں کی طرف) ان کی قسموں کے بعد ۔ اور ڈرتے رہو اللہ سے اور سنو اس کا حکم اور اللہ تعالیٰ ہدایت نہیں دیتا فاسق قوم کو۔

Verse 109 — Surah Al-Maidah 5:109

جس دن جمع کرے گا اللہ تعالیٰ تمام رسولوں کو پھر پوچھے گا (ان سے) کیا جواب ملا تمھیں؟ عرض کریں گے کوئی علم نہیں ہمیں بےشک تو ہی خوب جاننے والا ہے سب غیبوں کا

Verse 110 — Surah Al-Maidah 5:110

جب فرمائے گا اللہ تعالیٰ اے عیسیٰ ( علیہ السلام) بن مریم ! یاد کرو میرا انعام اپنے پر اور اپنی والدہ پر جب میں نے مدد فرمائی تمھاری روح القدس سے باتیں کرتا تھا تو لوگوں سے (جبکہ تو ابھی) پنگھوڑے میں تھا اور جب پکی عمر کو پہنچا ۔ اور جب سکھائی میں تمھیں کتاب اور حکمت اور تورات اور انجیل اور جب تو بناتا تھا کِیچڑ سے پرندے کی سی صورت میرے اذن سے پھر پھونک مارتا تھا اس میں تو وہ (مٹی کا بےجان پتلہ) بن جاتا تھا پرندہ میرے اذن سے اور (جب) تو تندرست کردیا کرتا تھا مادر زاد اندھے کو اور کوڑھی کو میرے اذن سے اور جب تو (زندہ کرکے ) نکالا کرتا تھا مرود ں کو میرے اذن سے ۔ اور جب میں روک دیا تھا بنی اسرائیل کو تجھ سے جب تو آیا تھا ان کے پاس روشن نشانیاں لے کر تو کہا جنھوں نے کفر کیا تھا ان سے کہ یہ سب (معجزات) نہیں ہیں مگر کھلا ہوا جادو۔

Verse 111 — Surah Al-Maidah 5:111

اور جب میں نے حواریوں کے دل میں ڈالا کہ ایمان لاؤ میرے ساتھ اور میرے رسول کے ساتھ انھوں نے کہا ہم ایمان لائے اور ( اے مولا) تو گواہ رہ کہ ہم مسلمان ہیں ۔

Verse 112 — Surah Al-Maidah 5:112

جب کہا تھا حواریوں نے اے عیسیٰ بن مریم کیا یہ کر سکتا ہے تیرا رب کہ اتارے ہم پر ایک خوان آسمان سے (ان کی اس تجویز پر ) عیسیٰ ( علیہ السلام) نے کہا ڈرو اللہ سے اگر تم مومن ہو۔

Verse 113 — Surah Al-Maidah 5:113

حواریوں نے کہا ہم تو (بس) یہ چاہتے ہیں کہ ہم کھائیں اس سے اور مطمئن ہوجائیں ہمارے دل اور ہم جان لیں کہ آپ نے ہم سے سچ کہا تھا اور ہم ہو جائیں اس پر گواہی دینے والوں سے۔

Verse 114 — Surah Al-Maidah 5:114

عرض کی عیسیٰ بن مریم نے اے اللہ ہم سب کے پالنے والے اتار ہم پر خوان آسمان سے بن جائے ہم سب کے لیے خوشی کا دن (یعنی) ہمارے اگلوں کے لیے بھی اور پچھلوں کے لیے بھی اور (ہوجائے) ایک نشانی تیری طرف سے اور رزق دے ہمیں تو سب سے بہتر روزی دینے والا ہے۔

Verse 115 — Surah Al-Maidah 5:115

فرمایا اللہ تعالیٰ نے کہ بلاشبہ اتارنے والا ہوں اسے تم پر پھر جس نے کفر اختیار کیا اس کے بعد تم سے تو بےشک میں عذاب دوں گا اے ایسا عذاب کہ نہیں دوں گا کیس کو بھی ایل جہان سے۔

Verse 116 — Surah Al-Maidah 5:116

اور جب پوچھے گا اللہ تعالیٰ اے عیسیٰ بن مریم ! کیا تو نے کہا تھا لوگوں سے کہ بنالو مجھے اور میری ماں کو دو خد اللہ کے سوا۔ وہ عرض کریں گے پاک ہے تو ہر شریک سے کیا مجال تھی میری کہ میں کہوں ایسی بات جس کا نہیں ہے مجھے کوئی حق۔ اگر میں نے کہی ہوتی ایسی بات تو تو ضرور جانتا اس کو۔ تو جانتا ہے جو میری جی میں ہے اور میں نہیں جانتا جو تیرے علم میں ہے بےشک تو ہی خوب جاننے والا ہے تمام غیبوں کا۔

Verse 117 — Surah Al-Maidah 5:117

نہیں کہا میں نے انہیں مگر وہی کچھ جس کا تونے حکم دیا مجھے کہ عبادت کرو اللہ کی جو میرا بھی پروردگار ہے اور تمھارا بھی پروردگار ہے اور تھا میں ان پر گواہ جب تک میں رہا ان میں پھر جب تونے مجھے اٹھالیا تو تو ہی نگران تھا ان پر اور تو ہر چیز کا مشاہد کرنے والا ہے۔

Verse 118 — Surah Al-Maidah 5:118

۔ اگر تو عذاب دے انھیں تو وہ بندے ہیں تیرے اور اگر تو بخش دے ا کو تو بلاشبہ توہی سب پر غالب ہے (اور ) بڑا دانا ہے۔

Verse 119 — Surah Al-Maidah 5:119

فرمایا اللہ تعالیٰ نے یہ ہے وہ دن جس میں فائدہ پہنچائے گا سچوں کو ان کا سچ ان کے لیے باغات ہیں رواں ہے جن کے نیچے نہریں وہ ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں گے راضی ہوگیا اللہ تعالیٰ ان سے اور راضی ہوگئے وہ اللہ تعالیٰ سے یہی ہے بڑی کامیابی ۔

Verse 120 — Surah Al-Maidah 5:120

اللہ ہی کے لیے ہے بادشاہی سب آسمانوں کی اور زمین کی اور جو کچھ ان میں ہے اور وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والا ہے۔