Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 56 - Al-Waqiah
Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink
Verse 1 — Surah Al-Waqiah 56:1
جب قیامت برپا ہوجائے گی
Verse 2 — Surah Al-Waqiah 56:2
نہیں ہوگا جب یہ برپا ہوگی (اسے ) کوئی جھٹلانے والا
Verse 3 — Surah Al-Waqiah 56:3
کسی کو پست کرنے والی کسی کو بلند کرنے والی
Verse 4 — Surah Al-Waqiah 56:4
جب زمین تھر تھر کانپے گی
Verse 5 — Surah Al-Waqiah 56:5
اور ٹوٹ پھوٹ کر پہاڑ ریز ریزہ ہوجائیں گے
Verse 6 — Surah Al-Waqiah 56:6
پھر غبار بن کر بکھر جائیں گے
Verse 7 — Surah Al-Waqiah 56:7
اور تم لوگ تین گروہوں میں بانٹ دیے جاؤ گے
Verse 8 — Surah Al-Waqiah 56:8
پس (ایک گروہ) دائیں ہاتھ والوں کا ہوگا، کیا شان ہوگی دائیں ہاتھ والوں کی۔
Verse 9 — Surah Al-Waqiah 56:9
اور (دوسرا گرو) بائیں ہاتھ والوں کا ہوگا، کیا (خستہ) حال ہوگا بائیں ہاتھ والوں کا۔
Verse 10 — Surah Al-Waqiah 56:10
اور (تیسرا گروہ ہر کار خیر میں) آگے رہنے والوں کا وہ (اس روز بھی) آگے آگے ہوں گے۔
Verse 11 — Surah Al-Waqiah 56:11
وہی مقرب بارگاہ ہیں۔
Verse 12 — Surah Al-Waqiah 56:12
عیش وسرور کے باغوں میں
Verse 13 — Surah Al-Waqiah 56:13
ایک بڑی جماعت پہلوں سے
Verse 14 — Surah Al-Waqiah 56:14
اور قلیل تعداد پچھلوں سے
Verse 15 — Surah Al-Waqiah 56:15
ان پلنگوں پر جو سونے کی تاروں سے بنے ہوں گے
Verse 16 — Surah Al-Waqiah 56:16
تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے ان پر آمنے سامنے
Verse 17 — Surah Al-Waqiah 56:17
گردش کرتے ہوں گے ان کے اردگرد نوخیز لڑکے جو ہمیشہ ایک جیسے رہیں گے
Verse 18 — Surah Al-Waqiah 56:18
(ہاتھوں میں) پیالے، آفتابے اور شراب طہور سے چھلکتے جام لیے ہوئے
Verse 19 — Surah Al-Waqiah 56:19
نہ سر درد محسوس کریں گے اس سے اور نہ مدہوش ہوں گے
Verse 20 — Surah Al-Waqiah 56:20
اور میوے بھی (پیش کریں گے) جو وہ جنتی پسند کریں گے
Verse 21 — Surah Al-Waqiah 56:21
اور پرندوں کا گوشت بھی جس کی وہ رغبت کریں گے
Verse 22 — Surah Al-Waqiah 56:22
اور حوریں خوبصورت آنکھوں والیا ں۔
Verse 23 — Surah Al-Waqiah 56:23
(سچے) موتیوں کی مانند جو چھپا رکھے ہوں
Verse 24 — Surah Al-Waqiah 56:24
یہ اجر ہوگا ان نیکیوں کا جو وہ کرتے رہے تھے
Verse 25 — Surah Al-Waqiah 56:25
نہ سنیں گے وہاں لغو باتیں اور نہ گناہ والی باتیں
Verse 26 — Surah Al-Waqiah 56:26
بس ہر طرف سے سلام بنی سلام کی آواز آئے گی
Verse 27 — Surah Al-Waqiah 56:27
اور دائیں ہاتھ والے، کیا شان ہوگی دائیں ہاتھ والوں کی
Verse 28 — Surah Al-Waqiah 56:28
بے خار بیریوں میں
Verse 29 — Surah Al-Waqiah 56:29
اور کیلے کے گچھوں میں
Verse 30 — Surah Al-Waqiah 56:30
اور لمبے لمبے سایوں میں
Verse 31 — Surah Al-Waqiah 56:31
اور پانی کے آبشاروں میں
Verse 32 — Surah Al-Waqiah 56:32
اور پھلوں کی بہتات میں
Verse 33 — Surah Al-Waqiah 56:33
نہ وہ ختم ہوں گے اور نہ ان سے روکا جائے گا
Verse 34 — Surah Al-Waqiah 56:34
اور بستر بچھے ہوں گے اونچے اونچے پلنگوں پر
Verse 35 — Surah Al-Waqiah 56:35
ہم نے پیدا کیا ان کی بیویوں کو حیرت انگیز طریقہ سے
Verse 36 — Surah Al-Waqiah 56:36
پس ہم نے بنادیا انہیں کنواریاں
Verse 37 — Surah Al-Waqiah 56:37
(دل و جان سے) پیار کرنے والیاں ہم عمر
Verse 38 — Surah Al-Waqiah 56:38
(یہ سب نعمتیں) اصحاب یمین کے لیے مخصوص ہوں گی
Verse 39 — Surah Al-Waqiah 56:39
ایک بڑی جماعت اگلوں سے
Verse 40 — Surah Al-Waqiah 56:40
اور ایک بڑی جماعت پچھلوں میں سے ہوگی
Verse 41 — Surah Al-Waqiah 56:41
اور بائیں ہاتھ والے، کیسی خستہ حالت ہوگی بائیں ہاتھ والوں کی
Verse 42 — Surah Al-Waqiah 56:42
(یہ بد نصیب) جھلستی لو اور کھولتے ہوئے پانی میں
Verse 43 — Surah Al-Waqiah 56:43
اور سیاہ دھوئیں کے سایہ میں ہوں گے
Verse 44 — Surah Al-Waqiah 56:44
نہ یہ ٹھنڈا ہوگا اور نہ آرام دہ
Verse 45 — Surah Al-Waqiah 56:45
بے شک یہ لوگ پہلے بڑے خوش حال تھے
Verse 46 — Surah Al-Waqiah 56:46
اور وہ اصرار کیا کرتے تھے بڑے بھاری گناہ پر
Verse 47 — Surah Al-Waqiah 56:47
اور کہا کرتے تھے کہ کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں بن جائیں گے تو کیا ہم دوبارہ زندہ کیے جائیں گے
Verse 48 — Surah Al-Waqiah 56:48
اور کیا ہمارے پہلے باپ دادا کو بھی ( یہ نا ممکن ہے)
Verse 49 — Surah Al-Waqiah 56:49
آپ فرمادیجیے بےشک اگلوں کو بھی اور پچھلوں کو بھی
Verse 50 — Surah Al-Waqiah 56:50
سب کو جمع کیا جائے گا ایک مقررہ وقت پر ایک جانے ہوئے دن میں
Verse 51 — Surah Al-Waqiah 56:51
پھر تمہیں اے گمراہ ہونے والو! اے جھٹلانے والو
Verse 52 — Surah Al-Waqiah 56:52
حکما کھانا پڑے گا زقوم کے درخت سے
Verse 53 — Surah Al-Waqiah 56:53
پس تم بھروگے اس (اپنے ) پیٹوں کو۔
Verse 54 — Surah Al-Waqiah 56:54
پھر پینا پڑے گا اس پر کھولتاپانی
Verse 55 — Surah Al-Waqiah 56:55
اس طرح پیوگے جیسے پیاس کا مارا اونٹ پیتا ہے
Verse 56 — Surah Al-Waqiah 56:56
یہ ان کی ضیافت ہوگی قیامت کے دن
Verse 57 — Surah Al-Waqiah 56:57
(آج غور کرو) ہم نے ہی تم کو پیدا کیا ہے پس تم قیامت کی تصدیق کیوں نہیں کرتے
Verse 58 — Surah Al-Waqiah 56:58
بھلا دیکھو تو جو منی ٹپکاتے ہو
Verse 59 — Surah Al-Waqiah 56:59
(اور سچ سچ بتاؤ) کیا تم اس کو (انسان بنا کر) پیدا کرتے ہو یا ہم پیدا کرنے والے ہیں
Verse 60 — Surah Al-Waqiah 56:60
ہم ہی نے مقرر کی ہے تمہارے درمیان موت اور ہم ( اس سے) عاجز نہیں ہیں
Verse 61 — Surah Al-Waqiah 56:61
کہ تمہاری جگہ تم جیسے اور لوگ پیدا کردیں اور تم کو ایسی صورت میں پیدا کردیں جس کو تم نہیں جانتے
Verse 62 — Surah Al-Waqiah 56:62
اور تمہیں اچھی طرح علم ہے اپنی پہلی پیدائش کا پس تم (اس میں) کیوں غور وخوض نہیں کرتے
Verse 63 — Surah Al-Waqiah 56:63
کیا تم نے (غور سے) دیکھا ہے جو تم بوتے ہو
Verse 64 — Surah Al-Waqiah 56:64
(سچ سچ بتاؤ) کیا تم اس کو اگاتے ہو یا ہم ہی اس کو اگانے والے ہیں
Verse 65 — Surah Al-Waqiah 56:65
اگر ہم چاہیں تو اس کو چورا چورا بنادیں پھر تم کف افسوس ملتے رہ جاؤ
Verse 66 — Surah Al-Waqiah 56:66
(ہائے) ہم تو قرضوں کے بوجھ تلے دب کر رہ گئے
Verse 67 — Surah Al-Waqiah 56:67
بلکہ ہم تو ہیں ہی بڑے بد نصیب
Verse 68 — Surah Al-Waqiah 56:68
کیا تم نے (غور سے) دیکھا ہے پانی جو تم پیتے ہو
Verse 69 — Surah Al-Waqiah 56:69
(سچ سچ بتاؤ) کیا تم نے اس کو بادل سے اتارا ہے یا ہم ہی اتارنے والے ہیں۔
Verse 70 — Surah Al-Waqiah 56:70
اگر ہم چاہتے تو اس کو کھاری بنا دیتے پھر تم کیوں شکر ادا نہیں کرتے
Verse 71 — Surah Al-Waqiah 56:71
کیا تم نے (غور سے) دیکھا ہے آگ کو جو تم سلگاتے ہو
Verse 72 — Surah Al-Waqiah 56:72
(سچ سچ بتاؤ) کیا تم نے اس کے درخت کو پیدا کیا ہے یا ہم ہی پیدا کرنے والے ہیں
Verse 73 — Surah Al-Waqiah 56:73
ہم نے ہی بنایا اس کو نصیحت اور فائدہ مند مسافروں کے لیے
Verse 74 — Surah Al-Waqiah 56:74
تو (اے حبیب!) تسبیح کیجیے اپنے رب عظیم کے نام کی
Verse 75 — Surah Al-Waqiah 56:75
پس میں قسم کھاتا ہوں ان جگہوں کی جہاں ستارے ڈوبتے ہیں
Verse 76 — Surah Al-Waqiah 56:76
اور اگر تم سمجھو تو یہ بہت بڑی قسم ہے
Verse 77 — Surah Al-Waqiah 56:77
بے شک یہ قرآن ہے بڑی عزت والا
Verse 78 — Surah Al-Waqiah 56:78
ایک کتاب میں جو محفوظ ہے
Verse 79 — Surah Al-Waqiah 56:79
اس کو نہیں چھوتے مگر وہی جو پاک ہیں
Verse 80 — Surah Al-Waqiah 56:80
یہ اتارا گیا ہے رب العالمین کی طرف سے
Verse 81 — Surah Al-Waqiah 56:81
کیا تم اس قرآن کے بارے میں کوتاہی کورتے ہو
Verse 82 — Surah Al-Waqiah 56:82
اور (اس کی بےپایاں برکتوں سے) تم نے اپنا یہی نصیب لیا ہے کہ تم اس کو جھٹلاتے رہو گے
Verse 83 — Surah Al-Waqiah 56:83
پس تم کیوں لوٹا نہیں دیتے جب روح حلق تک پہنچ جاتی ہے
Verse 84 — Surah Al-Waqiah 56:84
اور تم اس وقت (پاس بیٹھے ) دیکھ رہے ہوتے ہو
Verse 85 — Surah Al-Waqiah 56:85
اور ہم (اس وقت بھی) تم سے زیادہ مرنے والے کے قریب ہوتے ہیں البتہ تم دیکھ نہیں سکتے
Verse 86 — Surah Al-Waqiah 56:86
پس اگر تم کسی کے پابند حکم نہیں ہو
Verse 87 — Surah Al-Waqiah 56:87
تو پھر کیوں نہیں لوٹا دیتے (مرنے والے کی روح) اگر تم سچے ہو
Verse 88 — Surah Al-Waqiah 56:88
پس وہ (مرنے والا) اگر اللہ کے مقرب بندوں سے ہوگا
Verse 89 — Surah Al-Waqiah 56:89
تو اس کے لیے راحت، خوشبو دار غذائیں سرور والی جنت ہوگی
Verse 90 — Surah Al-Waqiah 56:90
اور اگر وہ اصحاب یمین (کے گروہ) سے ہوگا
Verse 91 — Surah Al-Waqiah 56:91
تو (اسے کہا جائے گا) تمہیں سلام ہو اصحاب یمین کی طرف سے
Verse 92 — Surah Al-Waqiah 56:92
اور اگر (وہ مرنے والا) جھٹلانے والے گمراہوں سے ہوگا۔
Verse 93 — Surah Al-Waqiah 56:93
تو اس کی مہمانی کھولتے پانی سے ہوگی
Verse 94 — Surah Al-Waqiah 56:94
اور داخل ہونا پڑے گا اسے بھڑکتے دوزخ میں
Verse 95 — Surah Al-Waqiah 56:95
بے شک (جو بیان ہوا) یہ یقینا حق ہے ۔
Verse 96 — Surah Al-Waqiah 56:96
پس (اے حبیب! پاکی بیان کیجیے اپنے رب کے نام کی جو بڑی عظمت والا ہے)