Back to Languages

Urdu - Chapter 6 - Al-Anam

Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink

Verse 1 — Surah Al-Anam 6:1

سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے پیدا فرمایا آسمانوں اور زمین کو اور بنایا اندھیروں کو اور نور کو پھر بھی جنھوں نے کفر کیا وہ اپنے رب کے ساتھ (اوروں کو ) برابر ٹھیرا رہے ہیں ۔

Verse 2 — Surah Al-Anam 6:2

اللہ وہ ہے جس نے پیدا کیا تمھیں مٹی سے پھر مقرر کی ایک معیاد اور ایک میعاد مقرر ہے اللہ کے نذدیک پھر بھی تم شک کررہے ہو۔

Verse 3 — Surah Al-Anam 6:3

اور وہی ہے اللہ آسمانوں میں اور زمین میں وہ جانتا ہے تمھارے بھید بھی اور تمھاری کھلی باتیں بھی اور جانتا ہے جو تم کمارہے ہو۔ ا

Verse 4 — Surah Al-Anam 6:4

اور نہیں آتی ان کے پاس کوئی نشانی اپنے رب کی نشانیوں سے مگر وہ ہوجاتے ہیں اس سے منہ پھیر نے والے۔

Verse 5 — Surah Al-Anam 6:5

بے شک انھوں نے جھٹلایا حق کو جب وہ آیا ان کے پاس سو اب آیا چاہتی ہیں ان کے پاس خبریں اس چیز کی جس کے ساتھ وہ مذاق کیا کرتے تھے۔

Verse 6 — Surah Al-Anam 6:6

کیا نہیں دیکھا انھوں نے کہ کتنی ہلاک کردیں ہم نے ان سے پہلے قومیں جنھیں ہم نے (ایسا ) تسلط دیا تھا زمین میں جو ہم نے تمھیں نہیں دیا اور ہم نے بھیجے بادل ان پر موسلا دھار برسنے والے اور ہم نے بنادیں نہریں جو بہتی تھیں ان کے (گھروں اور باغوں) کے نیچے سے پھر ہم نے ہلاک کردیا انھیں بوجہ ان کے گناہوں کے اور پیدا کردی ہم نے ان کے بعد اور قوم۔

Verse 7 — Surah Al-Anam 6:7

اور اگر ہم اتارتے آپ پر کتاب (لکھی ہوئی) کاغذ پر اور وہ چھو بھی لیتے اس کو اپنے ہاتھوں سے سب بھی کہتے جنہوں نے کفر اختیار کیا ہے کہ نہیں ہے یہ مگر جادو کھلا ہوا۔

Verse 8 — Surah Al-Anam 6:8

اور بولے کیوں نہ اتارا گیا ان پر فرشتہ اور اگر ہم اتارتے فرشتہ تو فیصلہ ہوگیا ہوتا ہر بات کا پھر نہ مہلت دی جاتی انھیں۔

Verse 9 — Surah Al-Anam 6:9

اور اگر ہم بناتے نبی کسی فرشتہ کو تو بناتے اس کو انسان (کی شکل میں ) تو (یوں) ہم مشتبہ کردیتے ان پر جس شبہ میں وہ اب ہیں۔

Verse 10 — Surah Al-Anam 6:10

اور بلاشبہ مذاق اڑایا گیا رسولوں کا آپ سے پہلے پھر گھیر لیا انھیں جو مذاق اڑاتے تھے رسولوں کا اس چیز نے جس کے ساتھ مذاق اڑایا کرتے تھے۔

Verse 11 — Surah Al-Anam 6:11

آپ فرمائیے سیر کرو زمین میں پھر دیکھو کیسا ہوا انجام (رسولوں کو) جھٹلانے والوں کا۔

Verse 12 — Surah Al-Anam 6:12

آپ ان سے پوچھیے کس کا ہے جو کچھ آسمانوں میں اور زمین میں ہے آپ (ہی انھیں) بتائیے (سب کچھ) اللہ ہی کاہے اس نے لازم کرلیا ہے اپنے آپ پر رحمت فرمانا یقیناً جمع کرے گا تمھیں قیامت کے دن ذرا شک نہیں اس میں (مگر) جنھوں نے نقصان میں ڈال دیا ہے اپنے آپ کو تو ہو نہیں ایمان لائیں گے۔

Verse 13 — Surah Al-Anam 6:13

اور اسی کا ہے جو بس رہا ہے رات میں اور دن میں اور وہی سب کچھ سننے والا جاننے والا ہے۔

Verse 14 — Surah Al-Anam 6:14

آپ فرمائیے کیا بغیر اللہ تعالیٰ کے کسی کو (اپنا) معبود بناوں (وہ اللہ جو) پیدا فرمانے والا ہے آسمانوں کو اور زمین کو اور وہ (سب کو) کھلاتا ہے اور خود نہیں کھلایا جاتا فرمایئے بیشک مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں ہوجاؤں سب سے پہلے سرجھکانے والا (نیز یہ حکم دیا گیا ہے کہ ) ہرگز نہ بننا شرک کرنے والوں سے۔

Verse 15 — Surah Al-Anam 6:15

آپ فرمائیے میں ڈرتا ہوں اگر میں نافرمانی کروں اپنے رب کی ، بڑے دن کے عذاب سے۔

Verse 16 — Surah Al-Anam 6:16

وہ شخص ٹال دیا گیا عذاب جس سے اس روز تو یقیناً رحم فرمایا اللہ نے اس پر اور یہی کھلی کامیابی ہے۔

Verse 17 — Surah Al-Anam 6:17

اور اگر پہنچائے تجھے اللہ تعالیٰ کوئی دُکھ تو نہیں کوئی دور کرنے والا اس دکھ کو سوائے اس کے اور اگر پہنچائے تجھے کوئی بھلائی (اس کو کوئی روک نہیں سکتا) وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔

Verse 18 — Surah Al-Anam 6:18

اور وہ غالب ہے اپنے بندوں پر اور وہ بڑا دانا ، ہر چیز سے خبردار ہے۔

Verse 19 — Surah Al-Anam 6:19

آپ پوچھئیے کون سے چیز بڑی (معتبر) ہے گواہی کے لحاظ سے آپ ہی بتائیے اللہ وہی گواہ ہے میرے درمیان اور تمھارے درمیان اور وحی کیا گیا ہے میری طرف یہ قرآن تاکہ میں ڈراؤں تمھیں اس کے ساتھ اور (ڈراؤں ) اسے جس تک یہ پہنچے ۔ کیا تم گواہی دیتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ خدا اور بھی ہیں؟ آپ فرمائیے میں تو (ایسی جھوٹی) گواہی نہیں دیتا ۔ آپ فرمائیے وہ تو صرف ایک ہی خدا ہی ہے اور بےشک میں بیزار ہوں ان (بتوں) سے جنھیں تم شریک ٹھیراتے ہو۔

Verse 20 — Surah Al-Anam 6:20

جنھیں ہم نے دی ہے کتاب وہ پہچانتے ہیں اس نبی کو جیسے پہچانتے ہیں اپنے بیٹوں کو جنھوں نے نقصان میں ڈال دیا ہے اپنے آپ کو تو وہ نہیں ایمان لائیں گے۔

Verse 21 — Surah Al-Anam 6:21

اور کون زیادہ ظالم ہے اس سے جس نے بہتان لگایا اللہ پر جھوٹا یا جھٹلایا اس کی آیتوں کو بےشک فلاح نہیں پائیں گے ظلم کرنے والے۔

Verse 22 — Surah Al-Anam 6:22

اور یاد کرو وہ دن جب ہم جمع کریں گے سب کو پھر ہم کہیں گے انھیں جو شرک کیا کرتے تھے کہ کہاں ہیں تمھارے شریک جن کے (خدا ہونے کا ) تم دعویٰ کیا کرتے تھے۔

Verse 23 — Surah Al-Anam 6:23

پھر نہیں ہوگا کوئی عذر ان کے بجز اس کے کہ کہیں گے اس اللہ کی قسم جو ہمارا رب ہے نہ تھے ہم شرک کرنے والے۔

Verse 24 — Surah Al-Anam 6:24

دیکھو کیسا جھوٹ باندھا انھوں نے اپنے نفسوں پر اور گم ہوگیءں ان سے اجو افترابازیاں کیا کرتے تھے۔

Verse 25 — Surah Al-Anam 6:25

اور کچھ ان میں سے ایسے ہیں جو کان لگاتے ہیں آپ کی طرف اور ہم نے ڈال دیئے ہیں ان کے دلوں پر پردے تاکہ نہ سمجھیں وہ اسے اور ان کے کانوں میں گرانی ہے اور اگر وہ دیکھ لیں ہر ایک نشانی بھی تو نہیں ایمان لائیں گے ان کے ساتھ۔ یہاں تک کہ جب حاضر ہوں آپ کے پاس جھگڑتے ہوئے آپ سے (تو) کہتے ہیں وہ لوگ جنھوں نے کفر کیا کہ نہیں یہ (قرآن) مگر جھوٹے قصے پہلے لوگوں کے۔

Verse 26 — Surah Al-Anam 6:26

اور وہ روکتے ہیں اس سے اور دور بھاگتے ہیں اس سے اور نہیں ہلاک کرتے مگر اپنے نفسوں کو اور وہ (اتنا بھی) نہیں سمجھتے ۔

Verse 27 — Surah Al-Anam 6:27

اور اگر آپ دیکھیں جب وہ کھڑے کئے جائین گے آگ پر تو کہیں گے اے کاش! (کسی طرح) ہم لوٹادیے جائیں تو (پھر) نہیں جھٹلائیں گے اپنے رب کی نشائیوں کو اور ہم ہوجائیں گے ایمانداروں سے۔

Verse 28 — Surah Al-Anam 6:28

بلکہ عیاں ہوگیا ان پر جسے چھپایا کرتے تھے پہلے اور اگر انھیں واپس بھیجا جائے ( جیسے ان کی خواہش ہے) تو پھر بھی کریں گے جس سے روکے گئے تھے اور بےشک وہ جھوٹے ہیں۔

Verse 29 — Surah Al-Anam 6:29

اور کہتے ہیں نہیں کوئی زندگی بجز ہماری اس دنیا وی زندگی کے اور ہم نہیں اٹھائے جائیں گے (قبروں سے)۔

Verse 30 — Surah Al-Anam 6:30

اور اگر آپ دیکھیں جب وہ کھڑے کیے جائیں گے اللہ کے حضور میں اللہ فرمائے گا کیا یہ (قبروں سے اٹھنا) حق نہیں ؟ کہیں گے بےشک (حق ہے) ہمارے رب کی قسم اللہ تعالیٰ فرمائے گا تو اب چکھو عذاب بسبب اس کفر کے جو تم کیا کرتے تھے۔

Verse 31 — Surah Al-Anam 6:31

بے شک خسارہ میں رہے وہ جنھوں نے جھٹلایا اللہ سے ملاقات (کی خبر) کو ۔ یہاں تک کہ جب آگئی ان پر قیامت اچانک بولے ہائے افسوس ! اس کوتاہی پر جو ہم سے ہوئی اس زندگی میں اور وہ اٹھائے ہوئے ہیں اپنے بوجھ اپنی پشتوں پر ارے کتنا برا بوجھ ہے جسے وہ اٹھائے ہوئے ہیں۔

Verse 32 — Surah Al-Anam 6:32

اور نہیں ہے دنیا کی زندگی مگر کھیل اور تماشا اور بےشک آخرت کا گھر بہتر ہے ان کے لیے جو (اللہ سے) ڈرتے ہیں تو کیا تم (اتنی بات بھی) نہیں سمجھتے۔

Verse 33 — Surah Al-Anam 6:33

اے حبیب (صلی اللہ علیہ وسلم) ) ہم جانتے ہیں کہ رنجیدہ کرتی ہے آپکو وہ بات جو یہ کہ رہے ہیں تو وہ نہیں جھٹلاتے آپ کو بلکہ یہ ظالم (دراصل) اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں۔

Verse 34 — Surah Al-Anam 6:34

اور بےشک جھٹلائے گئے رسول آپ سے پہلے تو انھوں نے صبر کیا اس جھٹلائے جانے پر اور ستائے جانے پر یہاں تک کہ آپہنچی انھیں ہماری مدد اور نہیں کوئی بدلنے والا اللہ کی باتوں کو اور آہی چکی ہیں آپ کے پا س رسولوں کی کچھ خبریں۔

Verse 35 — Surah Al-Anam 6:35

اور اگر گراں ہے آپ پر ان کا (حق سے) روگردانی کرنا تو اگر آپ سے ہوسکے تو تلاش کرلو کوئی سرنگ زمین میں یا کوئی سیڑھی آسمان میں ( تو اس پر چڑھ جاؤ) پھر لے آؤ ان کے پاس کوئی معجزہ (تو بھی وہ ایمان نہیں لائیں گے)۔ اور اگر چاہتا اللہ تعالیٰ تو جمع کردیتا انھیں ہدایت پر تو آپ نہ ہوجائیں ان سے جو (حقیقت کا) علم نہیں رکھتے۔

Verse 36 — Surah Al-Anam 6:36

صرف وہی قبول کرتے ہیں جو سنتے ہیں اور ان مردہ (دلوں) کو اٹھائے گا اللہ تعالیٰ پھر وہ اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے ۔

Verse 37 — Surah Al-Anam 6:37

اور بولے کیوں نہیں اتاری گئی ان پر کوئی نشانی ان کے رب کی طرف سے آپ فرمائیے بےشک اللہ تعالیٰ قادر ہے اس بات پر کہ اتارے کوئی نشانی لیکن اکثر ان میں سے کچھ نہیں جانتے۔

Verse 38 — Surah Al-Anam 6:38

اور نہیں کوئی (جانور) چلنے والا زمین پر اور نہ کوئی پرندہ جو اڑتا ہے اپنے دو پروں سے مگر وہ امتیں ہیں تمھاری مانند نہیں نظر انداز کیا ہم نے کتاب میں کسی چیز کو پھر اپے رب کی طرف اٹھائے جائیں گے۔

Verse 39 — Surah Al-Anam 6:39

اور جنھوں نے جھٹلایا ہمارے آیتوں کو (تو وہ) بہرے اور گونگے ہیں اندھیروں میں (سرگرداں) ہیں جسے چاہے اللہ تعالیٰ گمراہ کردے اور جسے چاہے لگادے اسے سیدھے راستہ پر ۔

Verse 40 — Surah Al-Anam 6:40

آپ فرمائیے بھلا بتاؤ تو اگر تم پر اللہ کا عذاب یا آجائے تم پر قیامت کیا اس وقت اللہ کے سوا کسی کو پکاروں گے (بتاؤ) اگر تم سچے ہو۔

Verse 41 — Surah Al-Anam 6:41

بلکہ اسی کو پکارو گے تو دور کردے گا وہ تکلیف پکارا تھا تم نے جس کے لیے اگر وہ چاہے گا اور تم بھلا دو گے انھیں جنھیں تم نے شریک بنا رکھا ہے۔

Verse 42 — Surah Al-Anam 6:42

اور بےشک بھیجے ہم نے رسول اُمتوں کی طرف آپ سے پہلے (جب انھوں نے سرکشی کی) تو ہم نے پکڑلیا انھیں سختی اور تکلیف سے تاکہ وہ گڑ گڑائیں ۔

Verse 43 — Surah Al-Anam 6:43

تو کیوں ایسا نہ ہوا کہ جب آیا ان پر ہمارا عذاب تو ہو (توبہ کرتے اور) گڑگڑاتے لیکن سخت ہوگئے ان کے دل اور آرستہ کردیا ان کے لیے شیطان نے جو وہ کیا کرتے تھے۔

Verse 44 — Surah Al-Anam 6:44

پھر جب انھوں نے بھلادیں وہ نصیحتیں جو انھیں کی گئی تھیں کھول دیے ہم نے ان پر دروازے ہر چیز کے یہاں تک کہ جب وہ خوشیاں منانے لگے اس پر انھیں دیا گیا تو ہم نے پکڑلیا انھیں اچانک اب وہ نااُمید ہوکر رہ گئے۔

Verse 45 — Surah Al-Anam 6:45

تو کاٹ کر رکھ دی گئی جڑ اس قوم کی جس نے ظلم کیا تھا اور سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جو پروردگار ہے سارے جہان والوں کا۔

Verse 46 — Surah Al-Anam 6:46

آپ فرمائیے بھلا بتاؤ کہ اگر لے لے اللہ تعالیٰ تمھارے کان اور تمھاری آنکھیں اور مہر لگادے دلوں پر تو کوئی خدا ہے اللہ کے سوا جو لادے تمھیں یہ چیزیں ؟ ملاحضہ ہو کس کس رنگ سے ہم بیان کرتے ہیں (توحیدکی ) دلیلیں پھر بھی وہ منہ پھیرے ہوئے ہیں۔

Verse 47 — Surah Al-Anam 6:47

آپ فرمائیے یہ تو بتاؤ اگر آجائے تم پر اللہ کا عذاب اچانک یا کھلم کھلا تو کون ہلاک کیا جائے گا بغیر ظالم لوگوں کے۔

Verse 48 — Surah Al-Anam 6:48

اور ہم نہیں بھیجتے رسولوں کو مگر خوش خبری سنانے کے لیے اور (عذاب جہنم سے ) ڈرانے کے لیے۔ تو جو ایمان لائے اور اپنے آپ کو سنوار لیا تو کوئی خوف نہیں ہوگا انھیں اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔

Verse 49 — Surah Al-Anam 6:49

اور جنھوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو تو پہنچے گا انھیں عذاب بوجہ اس کے وہ حکم عدولی کیا کرتے تھے۔

Verse 50 — Surah Al-Anam 6:50

آپ فرمائیے۔ کہ میں نہیں کہتا تم سے کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ یہ کہوں کہ خود جان لیتا ہوں غیب کو اور نہ یہ کہتا ہوں تم سے کہ میں فرشتہ ہوں ۔ نہیں پیروی کرتا میں مگر وحی کی جو بھیجی جاتی ہے میر طرف ۔ آپ فرمائیے کیا (کبھی) برابر ہوسکتا ہے اندھا اور دیکھنے والا۔ تو کیا تم غوروفکر نہیں کرتے۔

Verse 51 — Surah Al-Anam 6:51

اور ڈرائیے اس قرآن سے انھیں جو ڈرتے ہوں اس سے کہ اٹھایا جائے گا انھیں ان کے رب کی طرف اس حالت میں کہ نہیں ہوگا ان کے لیے اللہ کے سوا کوئی حمایتی اور نہ کوئی سفارشی (انھیں ڈرائیے) تاکہ یہ (کامل) پرہیزگار ہوجائیں ۔

Verse 52 — Surah Al-Anam 6:52

اور نہ دور ہٹاو انھیں جو پکارتے رہتے ہیں اپنے رب کو صبح اور شام طلبگار ہیں (فقط) اس کی رضا کے۔ نہیں آپ پر ان کے حساب سے کوئی چیز اور نہ آپ کے ھساب سے ان پر کوئی چیز ہے تو پھر بھی اگر آپ دور ہٹائیں انھیں تو ہو جائیں گے آپ بےانصافی کرنے والوں سے۔

Verse 53 — Surah Al-Anam 6:53

اور اسی طرح ہم نے آزمائش میں ڈال دیا بعض کو بعض سے تاکہ کہیں (مالدار کافر نادار مسلمانوں کو دیکھ کر ) کیا یہ ہیں احسان کیا ہے اللہ نے جن پر ہم میں سے ۔ کیا نہیں جانتا اللہ تعالیٰ ان سے زیادہ اپنے شکر گزار ( بندوں کو ) ۔

Verse 54 — Surah Al-Anam 6:54

اور جب آئیں آپ کی خدمت میں وہ لوگ جو ایمان رکھتے ہیں ہماری آیتوں پر تو (ان سے) فرمائیے سلام ہو تم پر لازم کرلیا ہے تمھارے رب نے (محض اپنے کرم سے) اپنے آپ پر رحمت فرمانا تو جو کوئی کر بیٹھے تم میں سے برائی نادانی سے پھر توبہ کرلے اس کے بعد اور سنوارلے (اپنے آپ کو) تو بےشک اللہ تعا لیٰ بہت بخشنے والا نہایت رحم فرمانے والا ہے۔

Verse 55 — Surah Al-Anam 6:55

اور اسی طرح ہم کھول کر بیان کرتے ہیں آیتوں کو تاکہ ظاہر ہوجائے راستہ گنہگاروں کا ۔

Verse 56 — Surah Al-Anam 6:56

آپ فرمائیے مجھے منع کیا گیا کہ میں پوجوں انھیں جن کی تم عبادت کرتے ہو اللہ کے سوا آپ فرمائیے میں نہیں پیروی کرتا تمھاری خواہشوں کی ایسا کروں تو گمراہ ہوگیا میں اور رہا میں ہدایت پانے والوں سے۔

Verse 57 — Surah Al-Anam 6:57

آپ فرمائیے بےشک میں قائم ہوں ایک روشن دلیل پر اپنے رب کی طرف سے اور جھٹلا دیا تم نے اسے نہیں ہے میرے پاس جس کی تم جلدی مچارہے ہو نہیں ہے حکم (کسی کا ) سوائے اللہ کے وہی بتاتا ہے حق اور وہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔

Verse 58 — Surah Al-Anam 6:58

آپ فرمائیے اگر میرے پاس ہوتی وہ چیزیں جس کی تم جلدی کررہے ہو تو (کبھی کا ) فیصلہ ہوگیا ہوتا اس بات کا میرے درمیاں اور تمھارے در میں اور اللہ خوب جانتا ہے ظالوموں کو

Verse 59 — Surah Al-Anam 6:59

اور اسی کے پاس ہیں کنجیاں غیب کی نہیں جانتا انھیں سوائے اس کے اور جانتا ہے جو کچھ کشکی میں اور سمندر میں ہے اور نہیں گرتا کوئی پتہ مگر وہ جانتا ہے اس کو اور نہیں کوئی دانہ زمین کے اندھیروں میں اور نہ کوئی تر اور نہ کوئی خشک چیز مگر وہ لکھی ہوئی ہے روشن کتاب ۔

Verse 60 — Surah Al-Anam 6:60

اور وہی ہے جو قبضہ میں لے لیتا ہے تمھیں رات کو اور جانتا ہے جو کمایا تم نے دن کو پھر اٹھاتا ہے تمھیں (نیند سے ) دن میں تاکہ پوری کردی جائے (تمھاری عمر کی ) معیاد مقرر پھر اسی کی طرف تمھیں لوٹنا ہے پھر وہ بتائے گا تمھیں جو تم کیا کرتے تھے۔

Verse 61 — Surah Al-Anam 6:61

اور وہی غالب ہے اپنے بندوں پر اور بھیجتا ہے تم پر نگہبان یہاں تک کہ جب آجائے تم میں سے کسی کو موت تو قبض کر لیتے ہیں اس کی روح ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے) اور وہ کوتاہی نہیں کرتے۔

Verse 62 — Surah Al-Anam 6:62

پھر لوٹائے جائیں گے اللہ تعالیٰ کی طرف جو ان کا حقیقی مالک ہے، سنتے ہو اسی کا حکم ہے اور وہ سب سے تیز حساب کرنے والا ہے۔

Verse 63 — Surah Al-Anam 6:63

آپ فرمائیے کون نجات دیتا ہے تمھیں خشکی اور سمندر کی تاریکیوں میں جسے تم پکارتے ہو گڑگڑاتے ہوئے اور آہستہ آہستہ (اور کہتے ہو) اگر نجات دی اللہ نے ہمیں اس (مصیبت) سے تو ہم ضرور ہوجائیں گے اس کے شکر گزار (بندے)۔

Verse 64 — Surah Al-Anam 6:64

فرمائیے اللہ ہی نجات دیتا ہے تمھیں اس سے اور ہر مصیبت سے پھر تم شریک ٹھیراتے ہو۔

Verse 65 — Surah Al-Anam 6:65

فرمائیے وہ قادر ہے اس پر کہ بھیجے تم پر عذاب تمھارے اوپر سے یا تمھارے پاؤ ں کے نیچے سے اور خلط ملط کردے تمھیں مختلف گروہوں میں اور چکھائے تم میں سے بعض کو شدت دوسروں کی دیکھو کیونکر ہم طرح طرح سے بیان کرتے ہیں (تو حید کی ) دلیلوں کو تاکہ یہ لوگ (حقیقت کو ) سمجھ لیں۔

Verse 66 — Surah Al-Anam 6:66

اور جھٹلایا اسے آپ کی قوم نے حالانکہ یہ ھق ہے فرمائیے نہیں ہوں میں تمھار ا ذمہ دار ۔

Verse 67 — Surah Al-Anam 6:67

ہر ایک خبر (کے ظہور) کا ایک وقت مقرر ہے اور عنقریب جان لوگے۔

Verse 68 — Surah Al-Anam 6:68

اور (اے سننے والے!) جب تو دیکھے انھیں کہ بیہودہ بحثیں کررہے ہیں ہماری آیتوں میں تو منہ پھیر لے ان سے یہاں تک کہ وہ الجھنے لگیں کسی اور بات میں اور اگر (کہیں) بھلادے تجھے شیطان تو مت بیٹھو یاد آنے کے بعد ظالم قوم کے پاس۔

Verse 69 — Surah Al-Anam 6:69

اور نہیں ہے ان پر جنھوں نے تقویٰ اختیار کیا ہے ان کافروں کے حساب سے کچھ بوجھ البتہ پرہیزگاروں پر نصیحت کرنا فرض ہے شاید وہ باز آجائیں۔

Verse 70 — Surah Al-Anam 6:70

اور چھوڑ دے جنھوں نے بنالیا ہے اپنا دین کھیل اور دل لگی اور دھوکہ میں ڈال دیا ہے انھیں دنیوی زندگی نے اور نصیحت کرو قرآن سے تاکہ ہلاک نہ ہوجائے کوئی آدمی اپنے عملوں کی وجہ سے ۔ نہیں ہے اس کے لیے اللہ کے سوا کوئی حمایتی اور نہ سفارشی اور اگر وہ معاوضہ میں دے ہر بدلہ تو نہ قبول کیا جائے گا اس سے یہی وہ لوگ ہیں جو ہلاک کیے گئے ہیں بوجہ اپنے کرتوتوں کے ان کے لیے پینے کو کھولتا ہوا پانی ہے اور دردناک عذاب ہے بوجہ اس کفر کے جو وہ کرتے رہے تھے۔

Verse 71 — Surah Al-Anam 6:71

آپ فرمائیے کیا ہم پوجیں اللہ تعالیٰ کے سوا اس کو جو نہ نفع پہنچا سکتا ہے ہمیں اور نہ ہمیں نقصان پہنچا سکتا ہے اور (کیا) ہم پھر جائیں الٹے پاؤں اس کے بعد کہ ہدایت دی ہمیں اللہ نے ؟ مثل اس شخص کے کہ بھٹکا دیا ہو اسے جنوں نے زمین میں اور وہ حیران و پریشان ہو۔ اس کے ساتھی ہوں جو اسے بلارہے ہوں ہدایت کی طرف کہ ہمارے پاس آجا آپ فرمائیے اللہ کی رہنمائی ہی حقیقی رہنمائی ہے اور ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم گردن جھکادیں سارے جہانوں کے رب کے سامنے۔

Verse 72 — Surah Al-Anam 6:72

اور یہ کہ صحیح صحیح ادا کرو نماز اور ڈرو اس سے اور وہی ہے جس کی طرف تم جمع کیے جاؤ گے۔

Verse 73 — Surah Al-Anam 6:73

اور وہ وہی ہے جس نے پیدا فرمایا آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ اور جس رو ز وہ کہے گا کہ تو ہوجا تو بس ہوجائے گا اسی کا فرمان حق ہے اور اسی کی حکومت ہوگی جس دن پھونکا جائے گا صور جاننے والا ہے ہر چھپی چیز کا اور ہر ظاہر چیز کا وہی ہے حکمت والا سب کچھ جاننے والا۔

Verse 74 — Surah Al-Anam 6:74

اور یاد کرو جب کہا ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے باپ آزر سے کیا تم بناتے ہو بتوں کو خدا بےشک میں دیکھتا ہوں تمھیں اور تمھاری قوم کو کھلی گمراہی میں۔

Verse 75 — Surah Al-Anam 6:75

اور اسی طرح ہم نے دکھادی ابراہم کو ساری بادشاہی آسمانوں اور زمین کی تاکہ وہ ہوجائیں کا مل یقین کرنے والوں میں۔

Verse 76 — Surah Al-Anam 6:76

پھر جب چھا گئی ان پر رات (تو) دیکھا انھوں نے ایک ستار ا۔ بولے (کیا) یہ میرا رب ہے۔؟ پھر جب وہ ڈوب گیا (تو) بولے میں نہیں پسند کرتا ڈوب جانے والوں کو۔

Verse 77 — Surah Al-Anam 6:77

پھر جب دیکھا چاند کو کو چمکتے ہوئے تو کہا (کیا) یہ میر ا رب ہے (؟) پھر جب وہ (بھی) غروب ہوگیا تو آپ نے کہا اگر نہ ہدایت دیتا مجھے میرا رب تو ضرور ہوجاتا میں بھی گمراہ قوم سے۔

Verse 78 — Surah Al-Anam 6:78

پھر جب دیکھا سورج کو جگمگاتے ہوئے (تو) بولے (کیا) یہ میرا رب ہے (؟) یہ تو ان سب سے بڑا ہے ۔ لیکن جب وہ بھی ڈوب گیا (تو) آپ نے فرمایا ۔ اے میری قوم! میں بیزار ہوں ان چیزوں سے جنھیں تم شریک ٹھیراتے ہو ۔

Verse 79 — Surah Al-Anam 6:79

بے شک میں پھیر لیا ہے اپنے رخ اس ذات کی طرف جس نے پیدا فرمایا آسمانوں اور زمین کو یک سو ہوکر اور نہیں ہوں میں مشرکوں میں سے۔

Verse 80 — Surah Al-Anam 6:80

اور جھگڑنے لگی ان سے ان کی قوم آپ نے کہا کیا تم جھگڑتے ہو مجھ سے اللہ کے بارے میں حالانکہ اس نے ہدایت دے دی ہے مجھے اور نہیں ڈرتا میں ان سے جنھیں تم شریک بناتے ہو اس کا مگر یہ کہ چاہے میرا ہی پروردگار کوئی تکلیف پہنچانا ۔ گھیرے ہوئے ہے میرا رب ہر چیز کو (اپنے) علم سے تو کیا تم نصیحت قبول نہیں کرو گے۔

Verse 81 — Surah Al-Anam 6:81

اور کیسے ڈروں میں (ان سے) جنھیں تم نے شریک ٹھیرا رکھا ہے حالانکہ تم نہیں ڈرتے (اس سے) کہ تم نے شریک بنایا اللہ تعالیٰ کے ساتھ اسے کہ نہیں اتاری اللہ نے اس کے متعلق تم پر کوئی دلیل تو (تم ہی بتاؤ) دونوں فریقوں سے کون زیادہ حقدار ہے امن ( وسلامتی) کا ؟ اگر تم (کچھ) جانتے ہو۔

Verse 82 — Surah Al-Anam 6:82

وہ جو ایمان لائے اور نہ ملایا انھوں نے اپنے ایمان کو ظلم (شرک) سے انھیں کے لیے ہی امن ہے اور وہی ہدایت یافتہ ہیں۔

Verse 83 — Surah Al-Anam 6:83

اور یہ ہماری دلیل تھی جو ہم نے دی تھی ابراہیم (علیہ السلام) کو اس کی قوم کے مقابلہ میں ہم بلند کرتے ہیں درجے جس کے چاہتے ہیں بیشک آپ کا رب بڑا دانا سب کچھ جاننے والا ہے۔

Verse 84 — Surah Al-Anam 6:84

اور ہم نے عطا فرمائے اُنھیں اسحاق ( علیہ السلام) اور یعقوب ( علیہ السلام) ہر ایک کو ہم نے ہدایت دی اور نوح ( علیہ السلام) کو ہدایت دی تھی ان سے پہلے اور اس کی اولاد میں سے داؤد ( علیہ السلام) اور سلیمان ( علیہ السلام) اور ایوب ( علیہ السلام) اور یوسف ( علیہ السلام) اور موسیٰ ( علیہ السلام) اور ہارؤن ( علیہ السلام) کو (راہ راست دکھائی) اور اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں نیکو کاروں کو۔

Verse 85 — Surah Al-Anam 6:85

(اور ہم نے ہدایت دی ) زکریا ( علیہ السلام) اور یحییٰ ( علیہ السلام) اور عیسیٰ ( علیہ السلام) اور الیاس ( علیہ السلام) کو (یہ) سب صالحین میں سے تھے۔

Verse 86 — Surah Al-Anam 6:86

اور (ہدایت دی) اسمٰعیل ( علیہ السلام) اور یسع ( علیہ السلام) اور یونس ( علیہ السلام) اور لوط ( علیہ السلام) کو اور ان سب کو ہم نے فضیلت دی سارے جہان والوں پر۔

Verse 87 — Surah Al-Anam 6:87

اور ہدایت دی ان کے کچھ باپ دادوں اور ان کی اولاد اور ان کے بھائیوں کو اور ہم نے چن لیا ان (سب کو ) اور ہدایت دی ان (سب) کو راہ راست کی۔

Verse 88 — Surah Al-Anam 6:88

یہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت ہے رہنمائی کرتا ہے اس کے ساتھ جس کی چاہتا ہے اپنے بندوں سے اور اگر وہ شرک کرتے ہیں تو ضرور ضائع ہو جاتا ہے ان سے وہ (عمل) جو وہ کیا کرتے تھے۔

Verse 89 — Surah Al-Anam 6:89

یہ وہ لوگ تھے ہم نے عطا کی تھی جنھیں کتاب اور حکمت اور نبوت تو اگر انکار کریں اس کا یہ (مکہ والے) تو ہم نے مقرر کردیے ہیں اس کو ماننے کے لیے ایسے لوگ جو اس کے ساتھ کفر کرنے والے نہیں۔

Verse 90 — Surah Al-Anam 6:90

یہی وہ لوگ ہیں جنھیں ہدایت دی تھی اللہ نے تو انھیں کے طریقہ کی پیروی کرو آپ فرمائیے میں نہیں مانگتا تم سے اس (تبلیغ قرآن) پر کوئی اُجرت نہیں ہے وہ (قرآن) مگر نصیحت سارے جہانوں کے لیے۔

Verse 91 — Surah Al-Anam 6:91

اور نہ قدر پہچانی انھوں نے اللہ کی جیسے حق تھا اس کی قدر پہچاننے کا جب کہا انھوں نے کہ نہیں اتاری اللہ نے کسی آدمی پر کوئی چیز (یعنی وحی) آپ پوچھئیے کس نے اتاری تھی وہ کتاب جسے لے آئے تھے موسیٰ ( علیہ السلام) (جو سراسر) نور تھی اور (سراپا) ہدایت تھی لوگوں کے لیے تم نے بنا لیا ہے اسے الگ الگ کاغذ ظاہر کرتے ہو اسے اور چھپالیتے ہو (اس کا ) بہت سا (حصہ) اور تمھیں سکھایا گیا جو نہ تم جانتے تھے اور نہ تمھارے باپ دادا آپ فرمادیجیے اللہ ! پھر چھوڑ دیجیے انھیں (تاکہ) وہ اپنی بیہودہ باتوں میں کھیلتے رہیں۔

Verse 92 — Surah Al-Anam 6:92

اور یہ (قرآن) کتاب ہے ہم نے اتاری ہے اس کو بابرکت ہے تصدیق کرنے والی ہے اس (وحی) کی جو اس سے پہلے (نازل ہوئی) اور اس لیے تاکہ ڈرائیں آپ مکہ (والوں) کو اور جو اس کے اردگرد ہیں اور جو ایمان لائے ہیں آخرت کے ساتھ وہ ایمان رکھتے ہیں اس پر (بھی) اور وہ اپنی نماز کی پانبدی کرتے ہیں۔

Verse 93 — Surah Al-Anam 6:93

اور کون زیادہ ظالم ہے اس سے جو بہتان باندھے اللہ پر جھوٹا یا کہے کہ وحی کی گئی ہے میری طرف حالانکہ نہیں وحی کی گئی اس کی طرف کچھ بھی اور (کون زیادہ ظالم ہے اس ) جو کہے کہ میں (بھی) نازل کروں گا ایسا ہی کلام جسیے نازل کیا ہے اللہ نے ۔ کاش تم دیکھو جب ظالم موت کی سختیوں میں (گرفتار) ہوں اور فرشتے بڑھارہے ہوں (ان کی طرف) اپنے ہاتھ (اور انھیں کہیں کہ) نکالواپنی جانوں کو ۔ آج تمھیں دیا جائے گا ذلت کا عذاب اس وجہ سے کہ تم بہتان لگاتے تھے اللہ تعالیٰ پر ناحق اور تم اس کی آیتوں (کے ماننے) سے تکبر کیا کرتے تھے۔

Verse 94 — Surah Al-Anam 6:94

اور بےشک آگئے ہو تم ہمارے پاس اکیلے اکیلے جیسے ہم نے پیدا کیا تھا تمھیں پہلی دفعہ اور تم چھوڑ آئے ہو جو ہم نے عطا فرمایا تھا تمھیں اپنے پیچھے اور ہم نہیں دیکھتے تمھارے ساتھ ان سفارشیوں کو جن کے متعلق تم خیال کرتے تھے کہ وہ تمھارے معاملہ میں (ہمارے ) شریک ہیں بےشک ٹوٹ گئے تمھارے سارے رشتے اور کھوگئے تم سے جو تم دعوے کیا کرتے تھے۔

Verse 95 — Surah Al-Anam 6:95

بے شک اللہ تعالیٰ ہی پھاڑنے والا ہے دانے اور گھٹلی کو نکالتا ہے زندہ کو مردہ سے اور نکالنے والا ہے مردہ کو زندہ سے یہ ہے اللہ پس کدھر تم بہکے چلے جارہے ہو۔

Verse 96 — Surah Al-Anam 6:96

وہ نکالنے والا ہے صبح کو (رات کی تاریکی سے) اور بنایا ہے اس نے رات کو آرام کے لیے اور بنایا ہے سورج اور چاند کو حساب کے لیے یہ اندازہ ہے (مقرر کیا ہوا) سب سے زبردست ، سب کچھ جاننے والے کا۔

Verse 97 — Surah Al-Anam 6:97

اور وہی ہے جس نے بنایا ہے تمھارے لیے ستاروں کو تاکہ سیدھی راہ معلوم کرسکو ان سے خشکی اور سمندر کے اندھیروں میں بےشک ہم نے کھول کر بیا کردیے ہیں دلائل ان لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیں۔

Verse 98 — Surah Al-Anam 6:98

اور وہی ہے جس نے پیدا کیا تم کو ایک جان سے پھر (تمھارے لیے) ایک ٹھیرنے کی جگہ ہے اور ایک امانت رکھے جانے کی بےشک ہم نے تفصیل سے بیان کر دی ہیں دلیلیں ان لوگوں کے لیے جو (حقیقت) کو سمجھتے ہیں۔

Verse 99 — Surah Al-Anam 6:99

اور وہی ہے جس نے اتار ا بادل سے پانی تو ہم نے نکالی اس کے ذریعہ سے اگنے والی ہر چیز پھر ہم نے نکال لین اس سے ہری ہری بالیں نکالتے ہیں اس سے (خوشہ جس میں ) دانے ایک دوسرے پر چڑھے ہوتے ہیں اور نکالتے ہیں کھجور سے یعنی اس کے گابھے سے گچھے نیچے جھکے ہوئے اور (ہم نے پیدا کیے) باغات انگور اور زیتون اور انار کے بعض (شکل و ذائقہ میں ) ایک جیسے ہیں اور بعض الگ الگ ۔ دیکھو ہر درخت کے پھل کی طرف جب وہ پھل دار ہو اور (دیکھو) اس کے پکنے کو بےشک ان میں نشانیاں ہیں (اس کی قدرت کاملہ کی) ۔

Verse 100 — Surah Al-Anam 6:100

اس قوم کے لیے جو ایماندار ہے اور بنایا انھوں نے اللہ کا شریک جنوں کو حالانکہ اللہ نے پیدا کیا ہے انھیں اور گھڑ لیے ہیں انھوں نے اس کے لیے بیٹے اور بیٹیاں محض جہالت سے پاک ہے وہ اور برتر ہے اس سے جو وہ بیان کرتے ہیں۔

Verse 101 — Surah Al-Anam 6:101

مُوجد ہے آسمانوں اور زمین کا کیوں کر ہوسکتا ہے اس کا کوئی لڑکا حالانکہ نہیں ہے اس کی کوئی بیوی۔ اور پیدا فرمایا ہے اس نے ہر چیز کو اور وہ ہر چیز کو اچھی طرح جاننے والا ہے۔

Verse 102 — Surah Al-Anam 6:102

یہ اللہ ہے (جو) تمھارا پروردگار ہے نہیں کوئی خدا سوائے اس کے ۔ پیدا کرنے والا ہے ہر چیز کا پس عبادت کرو اس کی اور وہ ہر چیز پر نگہبان ہے۔

Verse 103 — Surah Al-Anam 6:103

نہیں گھیر سکتیں اسے نظریں اور وہ گھیرے ہوئے ہے سب نظروں کو اور وہ بڑا باریک بین (اور) پوری طرح باخبر ہے ۔

Verse 104 — Surah Al-Anam 6:104

بے شک آئیں تمھارے پاس آنکھیں کھولنے والی دلیلیں اپنے رب کی طرف سے تو جس نے آنکھوں سے دیکھا تو اس نے اپنا فائدہ کیا اور جو اندھا بنا رہا تو اس نے اپنا نقصان کیا اور نہیں ہوں میں تم پر نگہبان۔

Verse 105 — Surah Al-Anam 6:105

اور اسی طرح ہم طرح طرح سے بیان کرتے ہیں (توحیدکی ) دلیلوں کو اور تاکہ بول اٹھیں یہ لوگ آپ نے خوب پڑھ سنایا ہے اور تاکہ ہم واضح کردیں اس کو اس قوم کے لیے جو علم رکھتی ہے۔

Verse 106 — Surah Al-Anam 6:106

پیروی کیجیے آپ اس کی جو وحی کی جاتی ہے آپ کی طرف آپ کے رب کی طرف سے ۔ نہیں کوئی معبود بجز اس کے اور منہ پھیر لو مشرکوں کی طرف سے ۔

Verse 107 — Surah Al-Anam 6:107

اور اگر چاہتا اللہ تعالیٰ تو وہ شرک نہ کرتے اور نہیں بنایا ہم نے آپ کو ان پر نگہبان اور نہیں ہیں آپ ان کے ذمہ دار۔

Verse 108 — Surah Al-Anam 6:108

اور تم نہ برا بھلا کہو انھیں جن کی یہ پرستش کرتے ہیں اللہ کے سوا (ایسا نہ ) کہ وہ بھی برا بھلا کہنے لگیں اللہ کو زیادتی کرتے ہوئے جہالت سے۔ یونہی آراستہ کردیا ہے ہم نے ہر امت کے لیے ان کا عمل پھر اپنے رب کی طر ف ہی لوٹ کر آنا ہے انھوں نے پھر وہ انھیں بتائے گا جو وہ کیا کرتے تھے۔

Verse 109 — Surah Al-Anam 6:109

وہ قسمیں کھاتے ہیں اللہ کی پوری کوشش سے کہ اگر آگئی ان کے پاس کوئی نشانی تو ضرور ایمان لائیں گے اس کے ساتھ۔ آپ فرمائیے کہ نشانیاں تو صرف اللہ ہی کے پاس ہیں اور (اے مسلمانو!) تمھیں کیا خبر کہ جب یہ نشانی آجائے گی تو (تب بھی) یہ ایمان نہیں لائیں گے۔

Verse 110 — Surah Al-Anam 6:110

اور ہم پھیر دیں گے ان کے دلوں کو اور ان کی آنکھوں کو جس طرح وہ نہیں ایمان لائے تھے اس کے ساتھ پہلی مرتبہ اور ہم چھوڑ دیں گے انھیں کہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہیں۔

Verse 111 — Surah Al-Anam 6:111

اور اگر ہم اُتارتے ان کی طرف فرشتے اور باتیں کرنے لگتے ان سے مرُدے (قبروں سے اٹھ کر ) اور ہم جمع کردیتے ہر چیز کو ان کے روبرو تب بھی وہ ایمان نہ لاتے مگر یہ کہ چاہتا اللہ تعالیٰ لیکن اکثر ان میں سے (بالکل) جاہل ہیں۔

Verse 112 — Surah Al-Anam 6:112

اور اسی طرح بنادیئے ہم نے ہر نبی کے لیے دشمن (یعنی) سرکش انسان اور جن جو چپکے چپکے سکھاتے تھے ایک دوسرے کو خوش نما باتیں (لوگوں کو) دھوکہ دینے کے لے اور اگر چاہتا آپ کا رب تو وہ یہ نہ کرتے سو چھوڑدیجیے انھیں اور جو وہ بہتان باندھتے ہیں۔

Verse 113 — Surah Al-Anam 6:113

اور (چھوڑیئے) تاکہ مائل ہوجائیں اس کی طرف ان کے دل جو نہیں ایمان لائے آخرت پر اور تاکہ پسند کریں اسے اور کرتے رہیں جو گناہ وہ اب کررہے ہیں۔

Verse 114 — Surah Al-Anam 6:114

(آپ ان سے پوچھئے) کیا اللہ کے سوا میں تلاش کروں کوئی اور منصف حالانکہ وہی ہے جس نے اتاری ہے تمھاری طرف کتاب مفصل اور جو کو ہم نے دی ہے کتاب وہ (اچھی طرح ) جانتے ہیں کہ یہ (قرآن) اُتارا گیا ہے آپ کے رب کی طرف سے حق کے ساتھ ۔ تو (اے سننے والے) ہر گز نہ ہوجانا شک کرنے والوں سے۔

Verse 115 — Surah Al-Anam 6:115

اور مکمل ہوگئی آپ کے رب کی بات سچائی اور عدل سے نہیں کوئی بدلنے والا اس کی باتوں کا اور وہی ہے سب کچھ سننے والا جاننے والا۔

Verse 116 — Surah Al-Anam 6:116

اور (اے سننے والے) اگر تو اطاعت کرے اکثر لوگوں کی جو زمین میں ہیں تو وہ تجھے بہکادیں گے اللہ کی راہ سے وہ نہیں پیروی کرتے سوائے گمان کے اور نہیں ہیں وہ مگر محض تخمینے لگاتے ہیں۔

Verse 117 — Surah Al-Anam 6:117

بے شک آپ کا رب خوب جانتا ہے کہ کون بہکتا ہے اس کی راہ سے اور وہ خوب جانتا ہے ہدایت پانے والوں کو۔

Verse 118 — Surah Al-Anam 6:118

تو کھاؤ اس میں سے لیا گیا ہے نام خدا جس پر اگر تم اس کی آیتوں پر ایمان لانے والے ہو۔

Verse 119 — Surah Al-Anam 6:119

اور کیا ہوا تمھیں کہ نہیں کھاتے ہو تم اس جانور کو لیا گیا ہے اللہ کا نام جس پر حالانکہ اللہ تعالیٰ نے مفصل بیان کردیا ہے تمھارے لیے جو اس نے حرام کیا تم پر مگر وہ چیز کہ تم مجبور ہوجاؤ اس کی طرف اور بےشک بہت سے لوگ گمراہ کرتے ہیں اپنی خواہشوں سے بےعلمی کے باعث بےشک آپ کا رب خوب جانتا ہے حد سے بڑھنے والوں کو۔

Verse 120 — Surah Al-Anam 6:120

اور ترک کردو ظاہری گناہ کو اور چھپے ہوئے کو بےشک وہ لوگ جو کماتے ہیں گناہ ( تو) جلدی ہی سزا دی جائے گی انھیں (اس گناہ کی ) جس کا وہ ارتکاب کیا کرتے تھے۔

Verse 121 — Surah Al-Anam 6:121

اور مت کھاؤ اس جانور سے کہ نہیں لیا گیا اللہ کا نام اس پر اس کا کھانا نافرمانی ہے اور بےشک شیطان ڈالتے ہیں اپنے دوستوں کے دلوں میں (اعتراضات) تاکہ وہ تم سے جھگڑیں۔ اور اگر تم نے ان کا کہنا مانا تو تم مشرک ہو جاؤ گے۔

Verse 122 — Surah Al-Anam 6:122

کیا وہ جو (پہلے) مردہ تھا پھر زندہ کیا ہم نے اسے اور بنادیا اس کے لیے نور چلتا ہے جس کے اجالے میں لوگوں کے درمیان وہ اس جیسا ہوسکتا ہے جو اندھیروں میں پڑا ہو نہیں نکلنے والا ان سے۔ یو نہی آراستہ کردئیے گئے کافروں کے لیے وہ اعمال جو وہ کیا کرتے تھے۔

Verse 123 — Surah Al-Anam 6:123

اور اسی طرح ہم نے بنایا ہر بستی میں اس کے بڑے لوگوں کو وہاں کے مجرم تاکہ وہ مکرو فریب کیا کریں اس میں ۔ اور نہیں فریب دیتے مگر اپنے آپ کو اور وہ (اس بات کو ) نہیں سمجھتے۔

Verse 124 — Surah Al-Anam 6:124

اور جب آئے ان کے پاس کوئی نشانی کہتے ہیں ہم ہرگز ایمان نہ لائیں گے جب تک ہمیں بھی ویسا ہے نہ دیا جائے جیسے دیا گیا اللہ کے رسولوں کو ۔ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے ( اس دل کو ) جہاں وہ رکھتا ہے اپنی رسالت کو عنقریب پہنچے گی جنھوں نے جرم کیے زلت اللہ کے ہاں اور عزاب سخت بوجہ ان مکروں کے جو وہ کیا کرتے تھے۔

Verse 125 — Surah Al-Anam 6:125

اور جس (خوش نصیب) کے لیے ارادہ فرماتا ہے اللہ کہ ہدایت دے اسے تو کشادہ کردیتا ہے اس کا سینہ اسلام کے لیے اور جس (بد نصیب) کے لیے ارادہ فرماتا ہے کہ اسے گمراہ کردے تو بنا دیتا ہے اس کے سینہ کو تنگ ، بہت تنگ گویا وہ زبردستی چڑھ رہا ہے آسمان کی طرف اسی طرح ڈال دیتا ہے اللہ تعالیٰ ناپاکی ان پر جو ایمان نہیں لاتے۔

Verse 126 — Surah Al-Anam 6:126

اور یہ ہے راستہ آپ کے رب کا (بالکل) سیدھا ہم نے کھول کر بیان کردی ہیں دلیلیں ان لوگوں کے لیے جو نصیحت قبول کرتے ہیں۔

Verse 127 — Surah Al-Anam 6:127

اُن کے لیے سلامتی کا گھر ہے ان کے رب کے ہاں اور وہی ان کا دوست ہے بسبب ان نیک اعمال کے جو وہ کیا کرتے تھے۔

Verse 128 — Surah Al-Anam 6:128

اور جس دن جمع کرے گا اللہ تعالیٰ ان سب کو (اور فرمائے گا) اے جنوں کے گروہ! بہت گمراہ کیا تم نے انسانوں کو اور کہیں گے ا کے دوست انسانوں میں سے اے ہمارے رب ! فائدہ اٹھایا ہم نے ایک دوسرے سے اور پہنچ گئے ہم اپنی اس معیاد کو جو تونے ہمارے لیے مقرر کی تھی اللہ فرمائے گا آگ تمھارا ٹھکانہ ہے ہمیشہ رہو گے اس میں مگر جسے اللہ تعالیٰ (نجات دینا) چاہے بےشک آپ کا رب بڑا دانا سب کچھ جاننے والا ہے۔

Verse 129 — Surah Al-Anam 6:129

اور یونہی ہم مسلط کرتے ہیں بعض ظالموں کو بعض پر بوجہ ان (کرتوتوں) جو وہ کرتے رہتے تھے۔

Verse 130 — Surah Al-Anam 6:130

اے گروہ جنوں اور انسانوں کے ! کیا نہیں آئے تمھارے پاس رسول تم ہی میں سے سناتے تھے تمھیں ہماری آیتیں اور ڈراتے تھے تمھیں تمھار ی اس دن کی ملاقات سے کہیں گے ہم گواہی دیتے ہیں اپنے خلاف اور دھوکہ میں مبتلا کیا تھا انھیں دنیوی زندگی نے اور گواہی دیں گے اپنے خلاف کہ وہ کفر کرتے رہے تھے۔

Verse 131 — Surah Al-Anam 6:131

یہ اس لیے کہ نہیں ہے آپ کا رب ہلاک کرنے والا بستیوں کو ظلم سے اس حال میں کہ ان کے باشندے بےخبر ہوں۔

Verse 132 — Surah Al-Anam 6:132

اور ہر ایک کے لیے درجے ہیں ان کے عمل کے مطابق اور نہیں ہے آپ کا رب بےخبر اس سے جو وہ کرتے ہیں۔

Verse 133 — Surah Al-Anam 6:133

اور آ پ کا پروردگار غنی ہے رحمت والا ہے اگر چاہے تو لے جائے (تباہ کردے) تمھیں اور تمھاری جگہ لے آئے تمھارے بعد جسے چاہے جیسے پیدا کیا تمھیں دوسری قوم کی اولاد سے۔

Verse 134 — Surah Al-Anam 6:134

بے شک جس کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے ضرور آنے والا ہے اور نہیں ہو تم (اللہ کو) عاجز کرنے والے۔

Verse 135 — Surah Al-Anam 6:135

آپ فرمائیے اے میری قوم! تم عمل کیے جاؤ اپنی جگہ پر میں اپنا کام کرنے والا ہوں تو تم جان لو گے کہ کس کے لیے ہوتا ہے اچھا انجام اس دنیا کے گھر کا بےشک فلاح نہیں پاتے ظلم کرنے والے۔

Verse 136 — Surah Al-Anam 6:136

اور انھوں نے بنارکھا ہے اللہ کے لیے اس سے جو پیدا فرماتا ہے فصلوں اور مویشیوں سے مقررہ حصہ اور کہتے ہیں یہ اللہ تعالیٰ کے لیے ہے ان کے خیال میں اور یہ ہمارے شریکوں کے لیے ۔ توہ وہ (حصہ) جو ہو ان کے شریکوں کے لیے تو وہ پہنچتا ہے اللہ تعالیٰ کو اور جو (حصہ) ہو اللہ تعالیٰ کے لیے تو وہ پہنچ جاتا ہے ان کے شریکوں کو۔ کیا ہی برا فیصلہ کرتے ہیں۔

Verse 137 — Surah Al-Anam 6:137

اور یونہی خوش نما بنادیا ہے بہت سے مشرکوں کے لیے اپنی اولاد کے قتل کرنے کو ان کے شریکوں نے تاکہ ہلاک کردیں انھیں اور مشتبہ کردیں ان پر ان کا دین اور اگر چاہتا اللہ تعالیٰ تو ایسا نہ کرتے تو چھوڑ دیجیے انھیں اور جو وہ بہتان باندھتے ہیں۔

Verse 138 — Surah Al-Anam 6:138

اور بولے یہ مویشی اور کھیتی رکی ہوئی ہے کوئی نہیں کھا سکتا انھیں سوائے اس کے سجے ہین چاہیں (یہ بات) اپنے گمان سے (کہتے ہیں) اور بعض مویشی ہیں، حرام ہیں جن کی پشتیں (سواری کے لیے) اور بعض مویشی ہیں کہ نہیں ذکر کرتے نام خدا ان (کی ذبح) پر ( یہ سب محض ) افتراء ہے اللہ پر عنقریب سزا دے گا انھیں جو وہ بہتان باندھا کرتے تھے۔

Verse 139 — Surah Al-Anam 6:139

اور بولے جو ان مویشیوں کے شکموں میں ہے وہ نرا ہمارے مردوں کے لیے ہے اور حرام ہے ہماری بیویوں پر اور اگر وہ مرا ہوا (پیدا) ہو تو پھر وہ سب (مردوزن) اس میں حصہ دار ہیں۔ اللہ جلدی بدلہ دے گا انھیں ان کے اس بیان کا ۔ بےشک وہ حکمت والا علم والا ہے۔

Verse 140 — Surah Al-Anam 6:140

یقیناً نقصان اٹھایا جنھوں نے قتل کیا اپنی اولاد کو حماقت سے بغیر جانے اور حرام کردیا جو رزق دیا تھا انھیں اللہ نے بہتان باندھ کر اللہ تعالیٰ پر بےشک وہ گمراہ ہوگئے اور نہ تھے وہ ہدایت پانے والے۔

Verse 141 — Surah Al-Anam 6:141

اور وہی ہے جس نے پیدا کیے ہیں باغات کچھ چھپروں پر چڑھائے ہوئے اور کچھ بغیر اس کے اور کھجور اور کھیتی الگ الگ ہیں کھانے کی چیزیں ان کی زیتون اور انار ( جو شکل میں ) ایک جیسے اور (زائقہ میں) مختلف ۔ کھاؤ اس کے پھل سے جب وہ پھلدار ہو اور ادا کرو اس کا حق جس دن وہ کٹے اور فضول خرچی نہ کرو بےشک اللہ تعالیٰ پسند نہیں کرتا فضول خرچی کرنے والوں کو۔

Verse 142 — Surah Al-Anam 6:142

اور (پیدا فرمائے) بعض مویشی بوجھ اٹھانے والے اور بعض زمین پر لٹا کر زبح کرنے کے لیے کھاؤ اس میں سے جو رزق دیا ہے تمھیں اللہ تعالیٰ نے اور نہ پیروی کرو شیطان کے قدموں کی بےشک وہ تمھارا کھلا دشمن ہے ۔

Verse 143 — Surah Al-Anam 6:143

(پیدا فرمائے) آٹھ جوڑے بھیڑ سے دو (نر و مادہ) اور بکری سے دہ (نر و مادہ) آپ پوچھئے کیا دونوں نر حرام کیے ہیں یا دونوں مادائیں یا جسے لیے ہوتے ہیں (اپنے اندر ) دو ماداؤں کے رحم بتاؤ مجھے علم کے ساتھ اگر ہو تم سچے۔

Verse 144 — Surah Al-Anam 6:144

اور اونٹ سے دو (نر و مادہ) اور گائے سے دو (نرو مادہ) آپ پوچھئے کیا دونوں نر حرام کیے ہیں یا دونوں مادہ یا جسے لیے ہوئے ہیں (اپنے اندر) دو ماداؤں کے رحم۔ کیا تم تھے موجود جب وصیت کی تمھیں اللہ نے اس بات کی تو اس شخص سے زیادہ ظالم کون ہے جو بہتان باندھے اللہ تعالیٰ پر جھوٹا تاکہ گمراہ کرے لوگوں کو اپنی جہالت سے بےشک اللہ تعالیٰ ہدایت نہیں دیتا اس قوم کو جو ظالم ہے۔

Verse 145 — Surah Al-Anam 6:145

آپ فرمائیے میں نہیں پاتا اس (کتاب) میں جو وحی کی گئی ہے میری طرف کوئی چیز حرام کھانے والے پر جو کھاتا ہے اسے مگر یہ کہ مردار ہو یا (رگوں کا) بہتا ہوا خون یا سؤر کا گوشت کیونکہ وہ سخت گندہ ہے یا جو نافرمانی کا باعث ہو (یعنی) وہ جانور جس پر ذبح کے وقت بلند کیا جائے غیر خدا کا نام پھر جو شخض لاچار ہوجائے نہ نافرمانی کرنے والا ہو اور نہ تجاوز کرنے والا ہو (حد ضرورت سے) تو بےشک آپ کا رب بہت بخشنے والا بہت رحم فرمانے والا ہے۔

Verse 146 — Surah Al-Anam 6:146

اور ان لوگوں پر جو یہودی بنے تھے ہم نے حرام کردیا ہر ناخن والا جانور اور گائے اور بکری سے ہم نے حرام کی ان پر دونوں (گائے بکری) کی چربی مگر جو اٹھا رکھی ہو ان کی پشتوں یا آنتوں نے یا جو ملی ہوئی ہو ہڈی کے ساتھ یہ ہم نے سزا دی تھی انھیں بسبب ان کی سرکشی کے اور یقیناً ہم سچے ہیں۔

Verse 147 — Surah Al-Anam 6:147

پھر اگر وہ جھٹلائیں آپ کو تو آپ فرمائیے تمھارا پروردگار کشادہ رحمت والا ہے اور نہیں ٹالا جاسکتا اس کا عذاب اس قوم سے جو جرائم پیشہ ہو۔

Verse 148 — Surah Al-Anam 6:148

اب کہیں گے جنھوں نے شرک کیا اگر چاہتا اللہ تعالیٰ تو نہ ہم شرک کرتے اور نہ ہمارے باپ دادا اور نہ ہم حرام کرتے کسی چیز کو ایسا ہی جھٹلایا تھا انھوں نے جو ان سے پہلے تھے یہاں تک کہ چکھا انھوں نے ہمارا عذاب ۔ آپ فرمائیے کیا تمھارے پاس کوئی علم ہے تو نکالو اسے ہمارے لیے تم نہیں پیروی کرتے مگر نرے گمان کی اور نہیں ہو تم مگر اٹکلیں مارتے ہو۔

Verse 149 — Surah Al-Anam 6:149

آپ فرمائیے اللہ ہی کے لیے کامل دلیل ہے سو اگر وہ چاہتا تو ہدایت فرماتا تم سب کو ۔

Verse 150 — Surah Al-Anam 6:150

آپ فرمائیے لاؤ اپنے گواہ جو گواہی دیں کہ اللہ تعالیٰ نے حرام کیا اسے پھر اگر وہ (جھوٹی) گواہی دے بھی دیں تو آپ نہ گواہی دیجیے ان کے ساتھ اور نہ تم پیروی کرنا ان کی خواہشوں کی جنھوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو اور جو نہیں ایمان لاتے آخرت پر اور وہ اپنے رب کے ساتھ (دوسروں کو) برابر ٹھیراتے ہیں۔

Verse 151 — Surah Al-Anam 6:151

آپ فرمائیے آؤ میں پڑھ سناؤں جو کچھ حرام کیا ہے تمھارے رب نے تم پر (وہ یہ) کہ نہ شریک بناؤ اس کے ساتھ کسی چیز کو اور ماں با پ کے ساتھ احسان کرو اور نہ قتل کرو اپنی اولاد کو مفلسی (کے خوف) سے۔ ہم رزق دیتے ہیں تمھیں بھی اور انھیں بھی اور مت نذدیک جاؤ بےحیائی کی باتوں کے جو ظاہر ہوں ان سے اور جو چھپی ہوئی ہوں اور نہ قتل کرو اس جان کو جسے حرام کردیا ہے اللہ نے سوائے حق کے یہ ہیں وہ باتیں حکم دیا ہے تمھیں اللہ نے جن کا۔ تاکہ تم (حقیقت) کو سمجھو۔

Verse 152 — Surah Al-Anam 6:152

اور مت قریب جاؤ یتیم کے مال کے مگر اس طریقہ سے جو بہت اچھا ہو یہاں تک کہ وہ اپنی جوانی کو پہنچ جائے اور پورا کرو ناپ اور تول انصاف کے ساتھ ہم نہیں تکلیف دیتے کسی کو مگر اس کی طاقت کے برابر۔ اور جب کھبی بات کہو تو انصاف کی کہو اگرچہ ہو (معاملہ) رشتہ دار کا اور اللہ سے کیے ہوئے وعدہ کو پورا کرو یہ ہیں وہ باتیں جن کا اللہ نے حکم دیا ہے تمھیں تاکہ تم نصیحت قبول کرو۔

Verse 153 — Surah Al-Anam 6:153

اور بےشک یہ ہے میرا راستہ سیدھا سو اس کی پیروی کرو اور نہ پیروی کرو اور راستوں کی (ورنہ ) جدا جدا کردیں گے تمھیں اللہ کے راستہ سے۔ یہ ہیں وہ باتیں حکم دیا ہے تمھیں جن کا تاکہ تم متقی بن جاؤ ۔

Verse 154 — Surah Al-Anam 6:154

پھر عطا فرمائی ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب تاکہ پوری کردیں نعمت ان پر جو نیک عمل کرتے ہیں اور تاکہ تفصیل ہوجائے ہر چیز کی اور (یہ کتاب) باعث ہدایت و رحمت ہے تاکہ وہ اپنے رب سے ملاقات کرنے پر ایمان لائیں۔

Verse 155 — Surah Al-Anam 6:155

اور یہ (قرآن) کتاب ہے ہم نے اتارا ہے اسے ، بابرکت ہے سو پیروی کرو اس کی اور ڈرو (اللہ سے ) تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔

Verse 156 — Surah Al-Anam 6:156

(ہم نے اسے اتارا ہے) تاکہ یہ نہ کہو کہ اتاری گئی تھی کتاب تو صرف دو گروہوں پر ہم سے پہلے اور ہم تو ان کے پڑھنے پڑھانے سے بالکل بےخبر تھے ۔

Verse 157 — Surah Al-Anam 6:157

یا یہ نہ کہو کہ اگر اتاری گئی ہوتی ہم پر کتاب تو ہوتے ہم زیادہ ہدایت پانے والے ان سے بےشک آگئی ہے تمھارے پاس روشن دلیل اپنے رب کی رف اور سراسر ہدایت اور رحمت تو کون زیادہ ظالم ہے اس سے جس نے جھٹلایا اللہ تعالیٰ کی آیتوں کو اور منہ پھیرا ان سے عنقریب ہم سزا دیں گے انھیں جو منہ موڑتے ہیں ہماری آیتوں سے برے عذاب سے اس وجہ سے کہ وہ منہ پھیرا کرتے تھے۔

Verse 158 — Surah Al-Anam 6:158

کس کی انتظار کررہے ہیں بجز اس کے کہ آئیں ان کے پاس فرشتے یا خود آئے آپ کا رب یا آئے کوئی نشانی آپ کے رب کی (لیکن) جس روز آئے گی کوئی نشانی آپ کے رب کی تو نہ نفع دے گا کسی کو اس کا ایمان لانا جو نہیں ایمان لاچکا تھا اس سے پہلے یا نہ کی تھی اپنے ایمان کے ساتھ کوئی نیکی ۔ آپ (انھیں) فرمائیے تم بھی انتظار کرو ہم بھی انتظار کررہے ہیں۔

Verse 159 — Surah Al-Anam 6:159

بے شک وہ جنھوں نے تفرقہ ڈالا اپنے دین میں اور ہوگئے کئی گروہ ( اے محبوب (صلی اللہ علیہ وسلم) !) نہیں ہے آپ کا ان سے کوئی علاقہ۔ ان کا معاملہ صرف اللہ ہی کے حوالے ہے پھر وہ بتائے گا انھیں جو کچھ وہ کیا کرتے تھے۔

Verse 160 — Surah Al-Anam 6:160

جو کوئی لائے گا ایک نیکی تو اس کے لیے دس ہوں گی اس کی مانند اور جوئی کرے گا ایک برائی تو نہ بدلہ ملے گا اسے مگر اس (ایک برائی) کے برابر اور ان پر ظلم نہ کیا جائے گا ۔

Verse 161 — Surah Al-Anam 6:161

آپ فرمائیے بےشک مجھے پہنچادیا ہے میرے رب نے سیدھی را ہ تک یعنی دین مستحکم (جو) ملت ابراہیم ہے جو باطل سے ہٹ کر صرف حق کی طرف مائل تھے اور نہیں تھے وہ مشرکوں سے۔

Verse 162 — Surah Al-Anam 6:162

آپ فرمائیے بےشک میری نماز اور میری قربانیاں اور میرا جینا اور میرا مرنا (سب) اللہ کے لیے ہے جو رب ہے سارے جہانوں کا۔

Verse 163 — Surah Al-Anam 6:163

نہیں کوئی شریک اس کا اور مجھے یہی حکم ہوا ہے اور میں سب سے پہلا مسلمان ہوں ۔

Verse 164 — Surah Al-Anam 6:164

آپ فرمائیے کیا اللہ کے سوا میں تلاش کروں کوئی اور رب ۔ حالانکہ وہ رب ہے ہر چیز کا اور نہیں کماتا کوئی شخص (کوئی چیز) مگر وہ اسی کے ذمہ ہوتی ہے اور نہ اٹھائے گا کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ پھر اپنے رب کی طرف ہی تمھیں لوٹ کر جانا ہے تو وہ بتائے گا تمھیں جس میں تم اختلاف کیا کرتے تھے۔

Verse 165 — Surah Al-Anam 6:165

اور وہی ہے جس نے بنا یا تمھیں (اپنا) خلیفہ زمین میں اور بلند کیا ہے تم میں سے بعض کو بعض پر درجوں میں تاکہ آزمائے تمھیں اس چیز میں جو اس نے تمھیں عطا فرمائی ہے بےشک آپ کا رب بہت جلد سزا دینے والا ہے اور بےشک وہ بہت بخشنے والا ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے۔