Back to Languages

Urdu - Chapter 67 - Al-Mulk

Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink

Verse 1 — Surah Al-Mulk 67:1

منزہ وبرتر ہے وہ جس کے قبضہ میں (سب جہانوں کی ) بادشاہی ہے اور وہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے

Verse 2 — Surah Al-Mulk 67:2

جس نے پیدا کیا ہے موت اور زندگی کو تاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے عمل کے لحاظ سے کون بہتر ہے اور وہی دائمی عزت والا، بہت بخشنے والا ہے

Verse 3 — Surah Al-Mulk 67:3

جس نے بنائے ہیں سات آسمان اوپر نیچے تمہیں نظر نہیں آئے گا (خداوند) رحمن کی آفرینش میں کوئی خلل۔ ذرا پھر نگاہ اٹھا کر دیکھ، کیا تجھے کوئی رخنہ دکھائی دیتا ہے

Verse 4 — Surah Al-Mulk 67:4

پھر بار بار نگاہ ڈالو لوٹ آئے گی تیری طرف (تیری ) نگاہ ناکام ہو کر درآن حالیکہ وہ تھکی ماندی ہوگی

Verse 5 — Surah Al-Mulk 67:5

اور بےشک ہم نے قریبی آسمان کو چراغوں سے آراستہ کردیا ہے اور بنادیا ہے انہیں شیاطین کو مار بھگانے کا ذریعہ اور ہم نے تیار کر رکھا ہے ان کے لیے دہکتی آگ کا عذاب

Verse 6 — Surah Al-Mulk 67:6

اور جنہوں نے انکار کیا اپنے رب کا ان کے لیے عذاب جہنم ہے اور جہنم بڑی بری لوٹنے کی جگہ ہے

Verse 7 — Surah Al-Mulk 67:7

جب وہ اس میں جھونکے جائیں گے تو اس کی زور دار گرج سنیں گے اور وہ جوش مار رہی ہوگی

Verse 8 — Surah Al-Mulk 67:8

(ایسا معلوم ہوتا ہے) گویا مارے غضب کے پھٹا چاہتی ہے ۔ جب بھی اس میں کوئی جتھا جھونکا جائے گا تو ان سے دوزخ کے محافظ پوچھیں گے کیا تمہارے پاس کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تھا

Verse 9 — Surah Al-Mulk 67:9

وہ کہیں گے کیوں نہیں بےشک ہمارے پاس ڈرانے والا آیا تھا پس ہم نے اس کو جھٹلایا اور ہم نے اس کو ( صاف صاف) کہہ دیا کہ اللہ تعالی نے تو کوئی چیز نہیں اتاری۔ تم لوگ کھلی گمراہی میں مبتلا ہو

Verse 10 — Surah Al-Mulk 67:10

وہ کہیں گے کاش! ہم ( ان کی نصیحت کو) سنتے اور سمجھتے تو (آج) ہم دوزخیوں میں نہ ہوتے

Verse 11 — Surah Al-Mulk 67:11

پس (اس روز) اپنے گناہوں کا اعتراف کریں گے تو پھٹکار ہو اہل جہنم پر

Verse 12 — Surah Al-Mulk 67:12

بے شک جو لوگ اپنے رب سے بن دیکھے ڈرتے ہیں ان کے لیے ( اللہ کی ) مغفرت اور اجر عظیم ہے

Verse 13 — Surah Al-Mulk 67:13

تم اپنی بات آہستہ کہو یا بلند آواز سے ( اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا) بےشک وہ خوب جاننے والا ہے جو کچھ سینوں میں ہے

Verse 14 — Surah Al-Mulk 67:14

(نادانو) کیا وہ نہیں جانتا ( بندوں کے احوال کو ) جس نے (انہیں) پیدا کیا ہے وہ بڑا باریک بین، ہر چیز سے باخبر ہے

Verse 15 — Surah Al-Mulk 67:15

وہی تو ہے جس نے نرم کردیا ہے تمہارے لیے زمین کو پس (اطمینان سے ) چلو اس کے راستوں پر اور کھاؤ اس کے (دیے ہوئے) رزق سے اور اسی کی طرف تم کو (قبروں سے ) اٹھ کر جانا ہے

Verse 16 — Surah Al-Mulk 67:16

کیا تم بےخوف ہوگئے ہو اس سے جو آسمان میں ہے کہ وہ تمہیں زمین میں غرق کردے اور وہ زمین تھر تھر کانپنے لگے

Verse 17 — Surah Al-Mulk 67:17

کیا تم بےخوف ہوگئے ہو اس سے جو آسمان میں ہے کہ وہ بھیج دے تم پر پتھر برسانے والی ہوا۔ تب تمہیں پتہ چلے گا کہ میرا ڈرانا کیسا ہوتا ہے

Verse 18 — Surah Al-Mulk 67:18

اور جو لوگ ان سے پہلے گزرے انہوں نے بھی جھٹلایا (خود دیکھ لو) کہ (ان پر ) میرا عذاب کتنا سخت تھا

Verse 19 — Surah Al-Mulk 67:19

کیا انہوں نے پرندوں کو اپنے اوپر (اڑاتے ) کبھی نہیں دیکھا پھیلائے ہوئے اور کبھی پر سمیٹ بھی لیتے ہیں۔ نہیں روکے ہوئے انہیں کوئی (فضا میں) بجز رحمین کے بےشک وہ ہر چیز کو خوب دیکھنے والا ہے

Verse 20 — Surah Al-Mulk 67:20

اے منکرو! کیا تمہارے پاس کوئی ایسا لشکر ہے جو تمہاری مدد کرے ( خداوند) رحمن کے علاوہ بےشک منکرین دھوکا میں مبتلا ہیں۔

Verse 21 — Surah Al-Mulk 67:21

کیا کوئی ایسی ہستی ہے جو تمہیں رزق پہنچا سکے اگر اللہ تعالیٰ اپنا رزق بند کرلے لیکن یہ لوگ سرکشی اور حق سے نفرت میں بہت دور نکل گئے ہیں

Verse 22 — Surah Al-Mulk 67:22

کیا وہ شخص جو منہ کے بل گرتا پڑتا چلا جا رہا ہے وہ راہ راست پر ہے یا جو سیدھا ہو کر صراط مستقیم پر گامزن ہے

Verse 23 — Surah Al-Mulk 67:23

آپ فرمائیے وہی تو ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے لیے کان، آنکھیں اور دل بنائے (لیکن) تم بہت کم شکر کیا کرتے ہو

Verse 24 — Surah Al-Mulk 67:24

آپ فرمائیے اسی نے تم کو پھیلا دیا ہے زمین میں اور (روز حشر) تم اسی کے پاس جمع کیے جاؤ گے

Verse 25 — Surah Al-Mulk 67:25

(کفار ازراہ مذاق) پوچھتے ہیں کہ ( بتاؤ) یہ وعدہ کب پورا ہوگا اگر تم سچے ہو

Verse 26 — Surah Al-Mulk 67:26

آپ فرمائیے (اس کا ) علم تو اللہ ہی کے پاس ہے ۔ میں تو محض واضح طور پر خبردار کرنے والا ہوں

Verse 27 — Surah Al-Mulk 67:27

پھر جس وقت اسے قریب آتے دیکھیں گے تو کافروں کے چہرے سے بگر جائیں گے اور انہیں کہا جائے گا کہ یہ ہے جس کا تم بار بار مطالبہ کرتے تھے

Verse 28 — Surah Al-Mulk 67:28

آپ فرمائیے (اے منکرو!) ذرا غور تو کرو اگر اللہ تعالیٰ مجھے اور جو میرے ساتھ ہیں، کو ہلاک کردے یا ہم پر رحم فرمادے تو کون بچالے گا کافروں کو دردناک عذاب سے

Verse 29 — Surah Al-Mulk 67:29

فرمائیے وہ (میرا خالق) بڑا ہی مہربان ہے ہم اسی پر ایمان لائے ہیں اور اسی پر ہم نے توکل کیا ہوا ہے ۔ پس عنقریب تمہیں پتہ چل جائے گا کہ کھلی گمراہی میں کون ہے

Verse 30 — Surah Al-Mulk 67:30

آپ پوچھیے اگر کسی صبح تمہارا پانی زمین کی تہہ میں اتر جائے تو تمہیں میٹھا صاف پانی کون لادے گا