جس نے بنائے ہیں سات آسمان اوپر نیچے تمہیں نظر نہیں آئے گا (خداوند) رحمن کی آفرینش میں کوئی خلل۔ ذرا پھر نگاہ اٹھا کر دیکھ، کیا تجھے کوئی رخنہ دکھائی دیتا ہے
اور بےشک ہم نے قریبی آسمان کو چراغوں سے آراستہ کردیا ہے اور بنادیا ہے انہیں شیاطین کو مار بھگانے کا ذریعہ اور ہم نے تیار کر رکھا ہے ان کے لیے دہکتی آگ کا عذاب
(ایسا معلوم ہوتا ہے) گویا مارے غضب کے پھٹا چاہتی ہے ۔ جب بھی اس میں کوئی جتھا جھونکا جائے گا تو ان سے دوزخ کے محافظ پوچھیں گے کیا تمہارے پاس کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تھا
وہ کہیں گے کیوں نہیں بےشک ہمارے پاس ڈرانے والا آیا تھا پس ہم نے اس کو جھٹلایا اور ہم نے اس کو ( صاف صاف) کہہ دیا کہ اللہ تعالی نے تو کوئی چیز نہیں اتاری۔ تم لوگ کھلی گمراہی میں مبتلا ہو
وہی تو ہے جس نے نرم کردیا ہے تمہارے لیے زمین کو پس (اطمینان سے ) چلو اس کے راستوں پر اور کھاؤ اس کے (دیے ہوئے) رزق سے اور اسی کی طرف تم کو (قبروں سے ) اٹھ کر جانا ہے
کیا انہوں نے پرندوں کو اپنے اوپر (اڑاتے ) کبھی نہیں دیکھا پھیلائے ہوئے اور کبھی پر سمیٹ بھی لیتے ہیں۔ نہیں روکے ہوئے انہیں کوئی (فضا میں) بجز رحمین کے بےشک وہ ہر چیز کو خوب دیکھنے والا ہے
آپ فرمائیے (اے منکرو!) ذرا غور تو کرو اگر اللہ تعالیٰ مجھے اور جو میرے ساتھ ہیں، کو ہلاک کردے یا ہم پر رحم فرمادے تو کون بچالے گا کافروں کو دردناک عذاب سے
فرمائیے وہ (میرا خالق) بڑا ہی مہربان ہے ہم اسی پر ایمان لائے ہیں اور اسی پر ہم نے توکل کیا ہوا ہے ۔ پس عنقریب تمہیں پتہ چل جائے گا کہ کھلی گمراہی میں کون ہے