Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 69 - Al-Haqqah
Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink
Verse 1 — Surah Al-Haqqah 69:1
وہ ہو کر رہنے والی
Verse 2 — Surah Al-Haqqah 69:2
کیا ہے وہ ہو کر رہنے والی
Verse 3 — Surah Al-Haqqah 69:3
اور اے مخاطب تم کیا سمجھو وہ ہو کر رہنے والی کیا ہے
Verse 4 — Surah Al-Haqqah 69:4
جھٹلایا ثمود اور عاد نے ٹکرا کر پاش پاش کرنے والی کو
Verse 5 — Surah Al-Haqqah 69:5
پس ثمود تو انہیں ہلاک کر دیا گیا سخت چنگھاڑ سے
Verse 6 — Surah Al-Haqqah 69:6
رہے عاد تو انہیں برباد کردیا گیا آندھی سے جو سخت سرد، بےحد تند تھی
Verse 7 — Surah Al-Haqqah 69:7
اللہ نے مسلط کردیا اسے ان پر (مسلسل) سات رات اور آٹھ دن تک جو جڑوں سے اکھیڑنے والی تھی تو تو دیکھتا قوم ِ عاد کو ان دنوں کہ وہ گرے پڑے ہیں گویا وہ مڈھ ہیں کھوکھلی کھجور کے
Verse 8 — Surah Al-Haqqah 69:8
کیا تمہیں نظر آتا ہے ان کا کوئی باقی ماندہ فرد
Verse 9 — Surah Al-Haqqah 69:9
اور فرعون اور جو اس سے پہلے تھے اور الٹائی جانے والی بستیوں کے باشندوں نے غلطی کا ارتکاب کیا
Verse 10 — Surah Al-Haqqah 69:10
پس انہوں نے نافرمانی کی اپنے رب کے رسولوں کی تو اللہ نے پکڑ لیا انہیں بڑی سختی سے
Verse 11 — Surah Al-Haqqah 69:11
ہم نے جب سیلاب حد سے گزر گیا تو تمہیں کشتیوں میں سوار کردیا
Verse 12 — Surah Al-Haqqah 69:12
تاکہ ہم بنادیں اس واقعہ کو تمہارے لیے یادگار اور محفوظ رکھیں اسے یاد رکھنے والے کان
Verse 13 — Surah Al-Haqqah 69:13
پھر جب پھونک مار دی جائے گی صور میں ایک بار
Verse 14 — Surah Al-Haqqah 69:14
اور زمین اور پہاڑوں کو اٹھا کر دفعۃً چور چور کردیا جائے گا
Verse 15 — Surah Al-Haqqah 69:15
تو اس روز ہونے والا واقعہ ہوجائے گا
Verse 16 — Surah Al-Haqqah 69:16
اور آسمان پھٹ پڑے گا تو وہ اس دن بالکل بو دا ہوگا
Verse 17 — Surah Al-Haqqah 69:17
اور فرشتے اس کے کناروں پر مقرر کردیے جائیں گے اور آپ کے رب کے عرش کو اس روز اپنے اوپر آٹھ فرشتوں نے اٹھا رکھا ہوگا
Verse 18 — Surah Al-Haqqah 69:18
وہ دن جب تم پیش کیے جاؤ گے تمہارا کوئی راز پوشیدہ نہ رہے گا
Verse 19 — Surah Al-Haqqah 69:19
پس جس کو دے دیا گیا اس کا نامۂ عمل دائیں ہاتھ میں تو وہ (فرط مسرت سے) کہے گا لو پڑھو میرا نامۂ عمل
Verse 20 — Surah Al-Haqqah 69:20
مجھے یقین تھا کہ میں اپنے حساب کو پہنچوں گا
Verse 21 — Surah Al-Haqqah 69:21
پس یہ ( خوش نصیب) پسندیدہ زندگی بسر کرے گا
Verse 22 — Surah Al-Haqqah 69:22
عالیشان جنت میں
Verse 23 — Surah Al-Haqqah 69:23
جس کے خوشے جھکے ہوں گے
Verse 24 — Surah Al-Haqqah 69:24
(اذن ملے گا) کھاؤ اور پیو مزے اڑا ؤ یہ ان اعمال کا اجر ہے جو تم نے آگے بھیج دیے گزشتہ دنوں میں
Verse 25 — Surah Al-Haqqah 69:25
اور جس کو دیا جائے گا اس کا نامہ عمل بائیں ہاتھ میں وہ کہے گا اے کاش ! مجھے نہ دیا جاتا میرا نامۂ عمل
Verse 26 — Surah Al-Haqqah 69:26
اور میں نہ جانتا میرا حساب کیا ہے
Verse 27 — Surah Al-Haqqah 69:27
اے کاش! موت نے ہی (میرا) قصہ پاک کردیا ہوتا
Verse 28 — Surah Al-Haqqah 69:28
آج میرا مال میرے کسی کام نہ آیا
Verse 29 — Surah Al-Haqqah 69:29
میری بادشاہی بھی فنا ہوگئی
Verse 30 — Surah Al-Haqqah 69:30
(فرشتوں کو حکم ہوگا) پکڑ لو اس کو اور اس کی گردن میں طوق ڈال دو
Verse 31 — Surah Al-Haqqah 69:31
پھر اسے دوزخ میں جھونک دو
Verse 32 — Surah Al-Haqqah 69:32
پھر ستر گز لمبے زنجیر میں اس کو جکڑ دو
Verse 33 — Surah Al-Haqqah 69:33
بے شک یہ ( بدبخت ) ایمان ن ہں لایا تھا اللہ پر جو بزرگ (وبرتر) ے
Verse 34 — Surah Al-Haqqah 69:34
اور نہ ترغیب دیتا تھا مسکین کو کھانا کھلانے کی
Verse 35 — Surah Al-Haqqah 69:35
پس آج یہاں اس کا کوئی دوست نہیں
Verse 36 — Surah Al-Haqqah 69:36
اور نہ کوئی طعام بجز پیپ کے
Verse 37 — Surah Al-Haqqah 69:37
جسے کوئی نہیں کھاتا بجز خطاکاروں کے
Verse 38 — Surah Al-Haqqah 69:38
پس میں قسم کھاتا ہوں ان چیزوں کی جنہیں تم دیکھتے ہو
Verse 39 — Surah Al-Haqqah 69:39
اور جنہیں تم نہیں دیکھتے
Verse 40 — Surah Al-Haqqah 69:40
بے شک یہ قول ہے ایک عزت والے رسول کا
Verse 41 — Surah Al-Haqqah 69:41
اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں (لیکن) تم بہت کم ایمان لاتے ہو
Verse 42 — Surah Al-Haqqah 69:42
اور نہ ہی یہ کسی کاہن کا قول ہے ۔ تم لوگ بہت کم توجہ کرتے ہو
Verse 43 — Surah Al-Haqqah 69:43
بلکہ یہ نازل شدہ ہے رب العالمین کا
Verse 44 — Surah Al-Haqqah 69:44
اگر وہ خود گھڑ کر بعض باتیں ہماری طرف منسوب کرتا
Verse 45 — Surah Al-Haqqah 69:45
تو ہم اس کا دایاں ہاتھ پکڑ لیتے
Verse 46 — Surah Al-Haqqah 69:46
پھر ہم کاٹ دیتے اس کی رگِ دل
Verse 47 — Surah Al-Haqqah 69:47
پھر تم میں سے کوئی بھی (ہمیں) اس سے روکنے والا نہ ہوتا
Verse 48 — Surah Al-Haqqah 69:48
اور بےشک یہ تو ایک نصیحت ہے پرہیزگاروں کے لیے
Verse 49 — Surah Al-Haqqah 69:49
اور ہم خوب جانتے ہیں کہ تم میں سے بعض جھٹلانے والے ہیں
Verse 50 — Surah Al-Haqqah 69:50
اور یہ بات باعث حسرت ہوگی کفار کے لیے
Verse 51 — Surah Al-Haqqah 69:51
اور بےشک یہ یقینا حق ہے
Verse 52 — Surah Al-Haqqah 69:52
پس (اے حبیب! ) آپ تسبیح کیا کریں اپنے رب کی جو عظمت والا ہے