Back to Languages

Urdu - Chapter 72 - Al-Jinn

Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink

Verse 1 — Surah Al-Jinn 72:1

آپ فرمائیے میری طرف وحی کی گئی ہے کہ بڑے غور سے سنا ہے (قرآن کو ) جنوں کی ایک جماعت نے پس انہوں نے (جا کر دوسرے جنات کو ) بتایا کہ ہم نے ایک عجیب قرآن سنا ہے

Verse 2 — Surah Al-Jinn 72:2

راہ دکھاتا ہے ہدایت کی پس ہم ( دل سے ) اس پر ایمان لے آئے ۔ اور ہم ہرگز شریک نہیں بنائیں گے کسی کو اپنے رب کا

Verse 3 — Surah Al-Jinn 72:3

اور بےشک اعلیٰ وارفع ہے ہمارے رب کی شان نہ اس نے کسی کو اپنی بیوی بنایا ہے اور نہ بیٹا

Verse 4 — Surah Al-Jinn 72:4

اور (یہ راز بھی کھل گیا کہ ) ہمارے احمق اللہ کے بارے میں ناروا باتیں کہتے رہے

Verse 5 — Surah Al-Jinn 72:5

اور ہم تو یہ خیال کیے تھے کہ انسان اور جن اللہ کے بارے میں کبھی جھوٹ نہیں بول سکتے

Verse 6 — Surah Al-Jinn 72:6

اور یہ کہ انسانوں میں سے چند مرد پناہ لینے لگے جنات میں سے چند مردوں کی پس انہوں نے بڑھا دیا جنوں کے غرور کو

Verse 7 — Surah Al-Jinn 72:7

اور انسانوں بھی یہی گمان کیا جیسے تم گمان کرتے ہو کہ اللہ کسی کو رسول بنا کر مبعوث نہیں کرے گا

Verse 8 — Surah Al-Jinn 72:8

اور (سنو!) ہم نے ٹٹولنا چاہا آسمان کو تو ہم نے اس کو سخت پہروں اور شہابوں سے بھرا ہوا پایا

Verse 9 — Surah Al-Jinn 72:9

اور پہلے تو ہم بیٹھ جایا کرتے تھے اس کے بعض مقامات پر سننے کے لیے لیکن اب جو (جن) سننے کی کوشش کرے گا تو وہ پائے گا اپنے لیے کسی شہاب کو انتظار میں

Verse 10 — Surah Al-Jinn 72:10

اور ہم نہیں سمجھتے (اس کی کیا وجہ ہے) کیا کسی شر کا ارادہ کیا جا رہا ہے زمین کے مکینوں کے بارے میں یا ان کے رب نے ان کو ہدایت دینے کا ارادہ فرمایا ہے

Verse 11 — Surah Al-Jinn 72:11

اور ہم میں بعض نیک بھی ہیں اور بعض اور طرح کے ہم بھی تو کئی راستوں پر گامزن ہیں

Verse 12 — Surah Al-Jinn 72:12

اور (اب) ہمیں یقین ہوگیا ہے کہ ہم زمین میں بھی اللہ تعالیٰ کو ہر گز عاجز نہیں کرسکتے اور نہ بھاگ کر اسے ہراسکتے ہیں

Verse 13 — Surah Al-Jinn 72:13

اور (اے جن بھائیو! ) ہم نے جب پیغام ہدایت سنا تو ہم اس پر ایمان لے آئے، پس جو شخص اپنے رب پر ایمان لاتا ہے تو اسے نہ کسی نقصان کا خوف ہوتا ہے اور نہ ظلم کا

Verse 14 — Surah Al-Jinn 72:14

اور بےشک ہم میں سے کچھ تو فرمانبردار ہیں اور کچھ ظالم تو جنہوں نے اسلام قبول کیا تو انہوں نے حق کی راہ تلاش کرلی

Verse 15 — Surah Al-Jinn 72:15

اور جو حق سے منحرف ہوتے ہیں تو وہ جہنم کا ایندھن ہیں

Verse 16 — Surah Al-Jinn 72:16

اور اگر وہ ثابت قدم رہیں راہ حق پر تو ہم انہیں سیراب کریں گے کثیر پانی سے

Verse 17 — Surah Al-Jinn 72:17

تاکہ ہم ان کی آزمائش کریں اس فراوانی سے ۔ اور جو منہ موڑے گا اپنے رب کے ذکر سے تو وہ داخل کرے گا اس فراوانی سے اور جو منہ موڑے گا اپنے رب کے ذکر سے تو وہ داخل کرے گا اسے سخت عذاب میں

Verse 18 — Surah Al-Jinn 72:18

اور بےشک سب مسجدیں اللہ کے لیے ہیں پس مت عبادت کرو اللہ کے ساتھ کسی کی

Verse 19 — Surah Al-Jinn 72:19

اور جب کھڑا ہوتا ہے اللہ کا (خاص) بندہ تاکہ اس کی عبادت کرے تو لوگ اس پر ہجوم کر کے آجاتے ہیں

Verse 20 — Surah Al-Jinn 72:20

آپ فرمائیے میں تو بس اپنے رب کی عبادت کرتا ہوں اور شریک نہیں ٹھہراتا اس کا کسی کو

Verse 21 — Surah Al-Jinn 72:21

آپ فرمائیے (اللہ کے اذن کے بغیر) نہ میں تمہیں نقصان پہنچانے کا اختیار رکھتا ہوں اور نہ ہدایت کا

Verse 22 — Surah Al-Jinn 72:22

آپ فرمائیے مجھے اللہ تعالیٰ سے کوئی پناہ نہیں دے سکتا اور نہ میں پاسکتا ہوں اس کے بغیر کہیں پناہ

Verse 23 — Surah Al-Jinn 72:23

البتہ میرا فرض صرف یہ ہے کہ پہنچا دوں اللہ کے احکام اور اس کے پیغامات پس (اب) جس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی ت اس کے لیے جہنم کی آگ ہے جس میں ( یہ نافرمان) ہمیشہ رہیں گے تا ابد

Verse 24 — Surah Al-Jinn 72:24

یہاں تک کہ جب وہ دیکھ لیں گے (وہ عذاب) جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے تو انہیں پتہ چل جائے گا کہ کون ہے جس کا مددگار کمزور ہے اور جس کی تعداد کم ہے

Verse 25 — Surah Al-Jinn 72:25

آپ فرمائیے میں ( اپنی سوچ بچار سے) نہیں جانتا کہ وہ دن قریب ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے یا مقرر کردی ہے اس کے لیے میرے رب نے لمبی مدت

Verse 26 — Surah Al-Jinn 72:26

(اللہ تعالی) غیب کو جاننے والا ہے پس وہ آگاہ نہیں کرتا اپنے غیب پر کسی کو

Verse 27 — Surah Al-Jinn 72:27

بجز اس رسول کے جس کو اس نے پسند فرمالیا ہو (غیب کی تعلیم کے لیے ) تو مقرر کر دیتا ہے اس رسول کے آگے اور اس کے پیچھے محافظ

Verse 28 — Surah Al-Jinn 72:28

تاکہ وہ دیکھ لے کہ انہوں نے اپنے رب کے پیغامات پہنچا دیے ہیں (درحقیقت پہلے ہی) اللہ ان کے حالات کا احاطہ کیے ہوئے ہے اور ہر چیز کا اس نے شمار کر رکھا ہے