Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 74 - Al-Muddaththir
Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink
Verse 1 — Surah Al-Muddaththir 74:1
اے چادر لپیٹنے والے
Verse 2 — Surah Al-Muddaththir 74:2
اٹھیے اور (لوگوں کو ) ڈرائیے
Verse 3 — Surah Al-Muddaththir 74:3
اور اپنے پروردگار کی بڑائی بیان کیجیے
Verse 4 — Surah Al-Muddaththir 74:4
اور اپنے لباس کو پاک رکھیے
Verse 5 — Surah Al-Muddaththir 74:5
اور بتوں سے (حسب سابق ) دور رہیے
Verse 6 — Surah Al-Muddaththir 74:6
اور کسی پر احسان نہ کیجیے زیادہ لینے کی نیت سے
Verse 7 — Surah Al-Muddaththir 74:7
اور اپنے رب (کی رضا ) کے لیے صبر کیجیے
Verse 8 — Surah Al-Muddaththir 74:8
پھر جب صور پھونکا جائے گا
Verse 9 — Surah Al-Muddaththir 74:9
تو وہ دن بڑا سخت دن ہوگا
Verse 10 — Surah Al-Muddaththir 74:10
کفار پر آسان نہ ہوگا
Verse 11 — Surah Al-Muddaththir 74:11
آپ چھوڑ دیجیے مجھے اور جس کو میں نے تنہا پیدا کیا ہے
Verse 12 — Surah Al-Muddaththir 74:12
اور دے دیا ہے اس کو مال کثیر
Verse 13 — Surah Al-Muddaththir 74:13
اور بیٹے دیے ہیں جو پاس رہنے والے ہیں
Verse 14 — Surah Al-Muddaththir 74:14
اور مہیا کردیا ہے اسے ہر قسم کا سامان
Verse 15 — Surah Al-Muddaththir 74:15
پھر طمع کرتا ہے کہ میں اسے مزید عطا کروں
Verse 16 — Surah Al-Muddaththir 74:16
ہر گز نہیں وہ ہماری آیتوں کا سخت دشمن ہے
Verse 17 — Surah Al-Muddaththir 74:17
میں اسے مجبور کروں گا کہ کٹھن چڑھائی چڑھے
Verse 18 — Surah Al-Muddaththir 74:18
اس نے غور کیا اور پھر ایک بات طے کرلی
Verse 19 — Surah Al-Muddaththir 74:19
اس پر پھٹکار اس نے کتنی بری بات طے کی
Verse 20 — Surah Al-Muddaththir 74:20
اس پر پھر پھٹکار کیسی بری بات اس نے طے کی
Verse 21 — Surah Al-Muddaththir 74:21
پھر دیکھا۔
Verse 22 — Surah Al-Muddaththir 74:22
پھر منہ بسورا اور ترش رو ہوا
Verse 23 — Surah Al-Muddaththir 74:23
پھر پیٹھ پھیریر اور غرور کیا
Verse 24 — Surah Al-Muddaththir 74:24
پھر بولا یہ نہیں ہے مگر جادو جو پہلوں سے چلا آتا ہے
Verse 25 — Surah Al-Muddaththir 74:25
یہ نہیں مگر انسان کا کلام
Verse 26 — Surah Al-Muddaththir 74:26
عنقریب میں اسے جہنم میں جھونکوں گا
Verse 27 — Surah Al-Muddaththir 74:27
اور تو کیا سمجھے کہ جہنم کیا ہے
Verse 28 — Surah Al-Muddaththir 74:28
نہ باقی رکھے اور نہ چھوڑے
Verse 29 — Surah Al-Muddaththir 74:29
جھلسا دینے والی آدمی کی کھال کو
Verse 30 — Surah Al-Muddaththir 74:30
اس پر انیس فرشتے مقرر ہیں
Verse 31 — Surah Al-Muddaththir 74:31
کی تعداد کو مگر آزمائش ان لوگوں کے لیے جنہوں نے کفر کیا تاکہ یقین کرلیں اھل کتاب اور بڑھ جائے اہل ایمان کا ایمان اور نہ شک میں مبتلا ہوں اھل کتاب اور مومن اور تاکہ کہنے لگیں جن کے دلوں میں روگ ہے اور کفار کیا ارادہ کیا ہے اللہ نے اس بیان سے یونہی اللہ تعالی (ایک ہی بات سے) گمراہ کردیاتا ہے جس کو چاہتا ہے اور ہدایت بخشتا ہے جس کو چاہتا ہے اور کوئی نہیں جانتا آپ کے رب کے لشکروں کو بغیر اس کے اور نہیں ہے یہ بیان مگر نصیحت لوگوں کے لیے
Verse 32 — Surah Al-Muddaththir 74:32
ہاں ہاں! چاند کی قسم
Verse 33 — Surah Al-Muddaththir 74:33
اور رات کی قسم جب وہ پیٹھ پھیرنے لگے
Verse 34 — Surah Al-Muddaththir 74:34
اور صبح کی قسم جب روشن ہوجائے
Verse 35 — Surah Al-Muddaththir 74:35
یقیناً دوزخ بڑی آفتوں میں سے ایک آفت ہے
Verse 36 — Surah Al-Muddaththir 74:36
ڈراوا ہے لوگوں کے لیے
Verse 37 — Surah Al-Muddaththir 74:37
ان کے لیے جو تم میں سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں یا پیچھے رہنا چاہتے ہیں
Verse 38 — Surah Al-Muddaththir 74:38
ہر نفس اپنے عملوں میں گروی ہے
Verse 39 — Surah Al-Muddaththir 74:39
سوائے اصحاب یمین کے
Verse 40 — Surah Al-Muddaththir 74:40
جو جنتوں میں ہوں گے ، اہل جنت پوچھیں گے
Verse 41 — Surah Al-Muddaththir 74:41
مجرموں سے
Verse 42 — Surah Al-Muddaththir 74:42
کہ کس جرم نے تم کو دوزخ میں داخل کیا
Verse 43 — Surah Al-Muddaththir 74:43
وہ کہیں گے ہم نماز نہیں پڑھا کرتے تھے
Verse 44 — Surah Al-Muddaththir 74:44
اور مسکین کو کھانا بھی نہیں کھلایا کرتے تھے
Verse 45 — Surah Al-Muddaththir 74:45
اور ہم ہرزہ سرائی کرنے والوں کے ساتھ ہرزہ سرائی میں لگے رہتے
Verse 46 — Surah Al-Muddaththir 74:46
اور ہم جھٹلایا کرتے تھے روز جزا کو
Verse 47 — Surah Al-Muddaththir 74:47
یہاں تک کہ ہمیں موت نے آلیا
Verse 48 — Surah Al-Muddaththir 74:48
پس انہیں کوئی فائدہ نہ پہنچائے گی شفاعت کرنے والوں کی شفاعت
Verse 49 — Surah Al-Muddaththir 74:49
پس انہیں کیا ہوگیا ہے کہ وہ اس نصیحت سے روگرداں ہیں
Verse 50 — Surah Al-Muddaththir 74:50
گویا وہ بھڑکے ہوئے جنگلی گدھے ہیں
Verse 51 — Surah Al-Muddaththir 74:51
جو بھاگے جارہے ہیں شیر سے
Verse 52 — Surah Al-Muddaththir 74:52
بلکہ ان میں سے ہر شخص چاہتا ہے کہ ان کو کھلے ہوئے صحیفے دیے جائیں
Verse 53 — Surah Al-Muddaththir 74:53
ایسا ہر گز نہیں ہوگا دراصل وہ آخرت سے ڈرتے ہی نہیں
Verse 54 — Surah Al-Muddaththir 74:54
ہاں ہاں یہ قرآن تو نصیحت ہے
Verse 55 — Surah Al-Muddaththir 74:55
پس جس کا جی چاہے نصیحت حاصل کرے
Verse 56 — Surah Al-Muddaththir 74:56
اور وہ نصیحت قبول نہیں کریں گے بجز اس کے کہ اللہ تعالیٰ چاہے