Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 76 - Al-Insan
Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink
Verse 1 — Surah Al-Insan 76:1
بے شک گزرا ہے انسان پر زمانہ میں ایک ایسا وقت جبکہ یہ کوئی قابل ذکر چیز نہ تھا
Verse 2 — Surah Al-Insan 76:2
بلاشبہ ہم ہی نے انسان کو پیدا فرمایا ایک مخلوط نطفہ سے تاکہ ہم اس کو آزمائیں پس (اس غرض سے ) ہم نے بنا دیا ہے اس کو سننے والا، دیکھنے والا
Verse 3 — Surah Al-Insan 76:3
ہم نے اسے دکھایا ہے (اپنا) راستہ اب چاہے شکر گزار بنے چاہے احسان فراموش
Verse 4 — Surah Al-Insan 76:4
بے شک ہم نے بالکل تیار کر رکھی ہیں کفار کے لیے زنجیری، طوق اور بھڑکتی آگ
Verse 5 — Surah Al-Insan 76:5
بے شک نیک لوگ پئیں گے (شراب کے ) ایسے جام جن میں آب کافور کی آمیزش ہوگی
Verse 6 — Surah Al-Insan 76:6
(کافور) ایک چشمہ ہے جس سے اللہ کے (وہ) خاص بندے پئیں گے اور جہاں چاہیں گے اسے بہا کر لے جائیں گے
Verse 7 — Surah Al-Insan 76:7
جو پوری کرتے ہیں اپنی منتیں اور ڈرتے ہیں اس دن سے جس کا شر ہر سو پھیلا ہوگا
Verse 8 — Surah Al-Insan 76:8
اور جو کھانا کھلاتے ہیں اللہ کی محبت میں مسکین، یتیم اور قیدی کو
Verse 9 — Surah Al-Insan 76:9
(اور کہتے ہیں) ہم نہیں کھلاتے ہیں اللہ کی رضا کے لیے نہ ہم تم سے کسی اجر کے خواہاں ہیں اور نہ شکریہ کے
Verse 10 — Surah Al-Insan 76:10
ہم ڈرتے ہیں اپنے رب سے اس دن کے لیے جو بڑا ترش (اور) سخت ہے
Verse 11 — Surah Al-Insan 76:11
پس بچالے گا انہیں اللہ تعالیٰ اس دن کے شر سے اور بخش دے گا انہیں چہروں کی تازگی اور دلوں کا سرور
Verse 12 — Surah Al-Insan 76:12
اور مرحمت فرمائے گا انہیں صبر کے بدلے جنت اور ریشمی لباس
Verse 13 — Surah Al-Insan 76:13
وہاں پلنگوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے نہ نظر آئے گی انہیں وہاں سورج کی تپش اور نہ ٹھرن
Verse 14 — Surah Al-Insan 76:14
اور قریب ہوں گے ان سے اس کے درختوں کے سائے اور میووں کے گچھے جھکے ہوئے لٹک رہے ہوں گے
Verse 15 — Surah Al-Insan 76:15
اور گردش میں ہوں گے ان کے سامنے چاندی کے ظروف اور شیشہ کے چمکدار گلاس
Verse 16 — Surah Al-Insan 76:16
(اور) شیشے بھی وہ جو چاندی کی قسم کے ہوں گے ساقیوں نے انہیں پورے اندازہ سے بھرا ہوگا
Verse 17 — Surah Al-Insan 76:17
اور انہیں پلائے جائیں گے وہاں (ایسی شراب کے) جام جس میں زنجبیل کی آمیزش ہوگی
Verse 18 — Surah Al-Insan 76:18
(یہ زنجبیل) جنت میں ایک چشمہ ہے جس کو سلسلبیل کہا جاتا ہے
Verse 19 — Surah Al-Insan 76:19
اور چکر لگاتے رہیں گے ان کی خدمت میں ایسے بچے جو ایک ہی حالت پر رہیں گے جب تو انہیں دیکھے تو یوں سجھے گویا یہ موتی ہیں جو بکھر گئے ہیں
Verse 20 — Surah Al-Insan 76:20
اور جدھر بھی تم وہاں دیکھو گے تمہیں نعمتیں ہی نعمتیں اور وسیع مملکت نظر آئے گی
Verse 21 — Surah Al-Insan 76:21
ان کے اوپر لباس ہوگا باریک سبز ریشم کا (بنا ہوا) اور اطلس کا اور انہیں چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے اور پلائے گا انہیں ان کا پروردگار نہایت پاکیزہ شراب
Verse 22 — Surah Al-Insan 76:22
(انہیں کہا جائے گا) یہ تمہارا صلہ ہے اور (مبارک ہو) تمہاری کوششیں مقبول ہوئیں
Verse 23 — Surah Al-Insan 76:23
ہم نے ہی (اے حبیب!) آپ پر تھوڑا تھوڑا کر کے کلام نازل کیا
Verse 24 — Surah Al-Insan 76:24
اور اپنے رب کے حم کا انتظار کیجیے اور نہ کہنا مانیے ان میں سے کسی بدکار یا احسان فراموش کا
Verse 25 — Surah Al-Insan 76:25
اور یاد کرتے رہا کرو اپنے رب کے نام کو صبح بھی اور شام بھی
Verse 26 — Surah Al-Insan 76:26
اور رات (کی تنہائیوں میں) بھی اس کو سجدہ کیا کیجیے اور رات کافی وقت اس کی تسبیح کیا کیجیے
Verse 27 — Surah Al-Insan 76:27
بے شک یہ لوگ دنیا سے محبت کرتے ہیں اور پس پشت ڈال رکھا ہے انہوں نے بڑے سخت دن کو
Verse 28 — Surah Al-Insan 76:28
ہم نے ہی ان کو پیدا کیا ہے اور ان کے جوڑ ، بند مضبوط کیے ہیں اور جب ہم چاہیں تو ان کی شکلوں کو بدل کر رکھ دیں
Verse 29 — Surah Al-Insan 76:29
بے شک یہ ایک نصیحت ہے۔ پس جس کا جی چاہے اختیار کر لے اپنے رب کے قرب کا راستہ
Verse 30 — Surah Al-Insan 76:30
اور (اے لوگو!) تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے بجز اس کے کہ اللہ خود چاہے بےشک اللہ تعالی علیم ہے، حکیم ہے
Verse 31 — Surah Al-Insan 76:31
جس کو چاہتا ہے اپنے (دامنِ) رحمت میں داخل کرلیتا ہے اور ظالموں کے لیے تو اس نے تیار کر رکھا ہے دردناک عذاب