Back to Languages

Urdu - Chapter 80 - Abasa

Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink

Verse 1 — Surah Abasa 80:1

چیں برجبیں ہوئے اور منہ پھیر لیا

Verse 2 — Surah Abasa 80:2

(اس وجہ سے کہ) ان کے پاس ایک نابینا آیا

Verse 3 — Surah Abasa 80:3

اور آپ کیا جانیں شاید وہ پاکیزہ تر ہوجاتا

Verse 4 — Surah Abasa 80:4

یا وہ غور وفکر کرتا تو نفع پہنچاتی اسے یہ نصیحت

Verse 5 — Surah Abasa 80:5

لیکن وہ جو پروا نہیں کرتا

Verse 6 — Surah Abasa 80:6

آپ اس کی طرف تو توجہ کرتے ہیں

Verse 7 — Surah Abasa 80:7

اور آپ پر کوئی ضرر نہیں اگر وہ نہ سدھرے

Verse 8 — Surah Abasa 80:8

اور جو آپ کے پاس آیا ہے دوڑتا ہوا

Verse 9 — Surah Abasa 80:9

اور وہ ڈر بھی رہا ہے

Verse 10 — Surah Abasa 80:10

تو آپ اس سے بےرخی برتتے ہیں

Verse 11 — Surah Abasa 80:11

ایسا نہ چاہیے یہ تو نصیحت ہے ،

Verse 12 — Surah Abasa 80:12

سو جس کا جی چاہے اسے قبول کرلے

Verse 13 — Surah Abasa 80:13

یہ ایسے صحیفوں میں (ثبت ) ہے جو معزز ہیں

Verse 14 — Surah Abasa 80:14

جو بلند مرتبہ پاکیزہ ہیں

Verse 15 — Surah Abasa 80:15

ایسے کاتبوں کے ہاتھوں سے لکھے ہیں

Verse 16 — Surah Abasa 80:16

جو بڑے بزرگ اور نیکو کار ہیں

Verse 17 — Surah Abasa 80:17

غارت ہو (منکر) انسان! وہ کتنا احسان فراموش ہے

Verse 18 — Surah Abasa 80:18

کسی چز سے اللہ نے اسے پیدا کیا

Verse 19 — Surah Abasa 80:19

ایک بوند سے ۔ اسے پیدا کیا پھر اس کی ہرچیز اندازہ سے بنائی

Verse 20 — Surah Abasa 80:20

پھر زندگی کی راہ اس کے لیے آسان کردی

Verse 21 — Surah Abasa 80:21

پھر اسے موت دی اور اسے قبر میں پہنچا دیا

Verse 22 — Surah Abasa 80:22

پھر جب چاہے گا اسے دوبارہ زندہ کردے گا

Verse 23 — Surah Abasa 80:23

یقیناً وہ بجا نہ لایا جو اللہ نے اسے حکم دیا تھا

Verse 24 — Surah Abasa 80:24

پھر ذرا انسان غور سے دیکھے اپنی غذا کو

Verse 25 — Surah Abasa 80:25

بے شک ہم نے زور سے پانی برسایا

Verse 26 — Surah Abasa 80:26

پھر اچھی طرح پھاڑا زمین کو

Verse 27 — Surah Abasa 80:27

پھر ہم نے اگایا اس میں غلہ

Verse 28 — Surah Abasa 80:28

اور انگور اور ترکاریاں

Verse 29 — Surah Abasa 80:29

اور زیتون اور کھجوریں

Verse 30 — Surah Abasa 80:30

اور گھنے باغات

Verse 31 — Surah Abasa 80:31

اور (طرح طرح کے ) پھل اور گھاس

Verse 32 — Surah Abasa 80:32

سامان زیست تمہارے لیے اور تمہارے مویشیوں کے لیے

Verse 33 — Surah Abasa 80:33

پھر جب کان بہرا کرنے والا شور اٹھے گا

Verse 34 — Surah Abasa 80:34

اس دن آدمی بھاگے گا اپنے بھائی سے

Verse 35 — Surah Abasa 80:35

اور اپنی ماں سے اور اپنے باپ سے

Verse 36 — Surah Abasa 80:36

اور اپنی بیوی سے اور اپنے بچوں سے

Verse 37 — Surah Abasa 80:37

ہر شخص کو ان میں سے اس دن ایسی فکر لاحق ہوگی جو اسے (سب سے) بےپروا کردے گی

Verse 38 — Surah Abasa 80:38

کتنے ہی چہرے اس دن (نور ایمان سے) چمک رہے ہوں گے

Verse 39 — Surah Abasa 80:39

ہنستے ہوئے خوش وخرم

Verse 40 — Surah Abasa 80:40

اور کئی منہ اس دن غبار آلود ہوں گے

Verse 41 — Surah Abasa 80:41

ان پر کالک لگی ہوگی

Verse 42 — Surah Abasa 80:42

یہی وہ کافر (و) فاجر لوگ ہوں گے