Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 84 - Al-Inshiqaq
Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink
Verse 1 — Surah Al-Inshiqaq 84:1
(یاد کرو) جب آسمان پھٹ جائے گا
Verse 2 — Surah Al-Inshiqaq 84:2
اور کان لگا کر سنے گا اپنے رب کا فرمان اور اس پر فرض بھی ہے
Verse 3 — Surah Al-Inshiqaq 84:3
اور جب زمین پھیلا دی جائے گی
Verse 4 — Surah Al-Inshiqaq 84:4
اور باہر پھینک دے گی جو کچھ اس کے اندر ہے اور خالی ہوجائے گی
Verse 5 — Surah Al-Inshiqaq 84:5
اور کان لگا کر سنے گی اپنے رب کا فرمان اور اس پر فرض بھی یہی ہے
Verse 6 — Surah Al-Inshiqaq 84:6
اے انسان! تو محنت سے کوشاں رہتا ہے اپنے رب کے پاس پہنچنے تک پس تیری اس سے ملاقات ہو کر رہتی ہے
Verse 7 — Surah Al-Inshiqaq 84:7
پس جس کو دیا گیا اس کا نامۂ عمل اس کے دائیں ہاتھ میں
Verse 8 — Surah Al-Inshiqaq 84:8
تو اس سے حساب آسانی سے لیا جائے گا
Verse 9 — Surah Al-Inshiqaq 84:9
اور واپس لوٹے گا اپنے گھروالوں کی طرف شاداں وفرحاں
Verse 10 — Surah Al-Inshiqaq 84:10
اور جس (بدنصیب) کو اس کا نامۂ عمل پس پشت دیا گیا
Verse 11 — Surah Al-Inshiqaq 84:11
تو وہ چلائے گا ہائے موت! ہائے موت
Verse 12 — Surah Al-Inshiqaq 84:12
اور داخل ہوگا بھڑکتی آگ میں
Verse 13 — Surah Al-Inshiqaq 84:13
بے شک وہ (دنیا میں) اپنے اہل وعیال میں خوش وخرم رہا کرتا تھا
Verse 14 — Surah Al-Inshiqaq 84:14
وہ خیال کرتا تھا کہ وہ (اللہ کے حضور) لوٹ کر نہیں جائے گا
Verse 15 — Surah Al-Inshiqaq 84:15
کیوں نہیں۔ اس کا رب اسے خوب دیکھ رہا تھا
Verse 16 — Surah Al-Inshiqaq 84:16
پس میں قسم کھاتا ہوں شفق کی
Verse 17 — Surah Al-Inshiqaq 84:17
اور رات کی اور جن کو وہ سمیٹے ہوئے ہے
Verse 18 — Surah Al-Inshiqaq 84:18
اور چاند کی جب وہ ماہ کامل بن جائے
Verse 19 — Surah Al-Inshiqaq 84:19
تمہیں (بتدریج ) زینہ بہ زینہ چڑھنا ہے
Verse 20 — Surah Al-Inshiqaq 84:20
پس انہیں کیا ہوگیا ہے کہ یہ ایمان نہیں لاتے
Verse 21 — Surah Al-Inshiqaq 84:21
اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے
Verse 22 — Surah Al-Inshiqaq 84:22
بلکہ یہ کفار اسے (الٹا) جھٹلاتے ہیں
Verse 23 — Surah Al-Inshiqaq 84:23
اور اللہ خوب جانتا ہے جو ان (کے دلوں ) میں بھرا ہوا ہے
Verse 24 — Surah Al-Inshiqaq 84:24
پس آپ انہیں خوشخبری سنائی دردناک عذاب کی
Verse 25 — Surah Al-Inshiqaq 84:25
البتہ جو لوگ ایمان لے آئے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے ایسا اجر ہے جو منقطع نہ ہوگا