Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 89 - Al-Fajr
Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink
Verse 1 — Surah Al-Fajr 89:1
قسم ہے اس صبح کی
Verse 2 — Surah Al-Fajr 89:2
اور ان (مقدس) راتوں کی اور قسم ہے
Verse 3 — Surah Al-Fajr 89:3
جفت اور طاق (راتوں کی)
Verse 4 — Surah Al-Fajr 89:4
اور رات کی جب گزرنے لگے
Verse 5 — Surah Al-Fajr 89:5
یقینا اس میں قسم ہے عقلمند کے لیے
Verse 6 — Surah Al-Fajr 89:6
کیا آپ نے ملاحظہ نہ کیا کہ آپ کے رب نے کیا کیا عاد
Verse 7 — Surah Al-Fajr 89:7
ارم کے ساتھ جو اونچے ستونوں والے تھے
Verse 8 — Surah Al-Fajr 89:8
نہیں پیدا کیا گیا جن کا مثل (دنیا کے ) ملکوں میں
Verse 9 — Surah Al-Fajr 89:9
اور ثمود کے ساتھ (کیا کیا) جنہوں نے کاٹا تھا چٹانوں کو وادی میں
Verse 10 — Surah Al-Fajr 89:10
اور (کیا کیا) فرعون کے ساتھ جو میخوں والا تھا
Verse 11 — Surah Al-Fajr 89:11
جنہوں نے سرکشی کی تھی (اپنے اپنے) ملکوں میں
Verse 12 — Surah Al-Fajr 89:12
پھر ان میں بکثرت فساد برپا کردیا تھا
Verse 13 — Surah Al-Fajr 89:13
پس آپ کے رب نے ان پر عذاب کا کوڑا برسایا
Verse 14 — Surah Al-Fajr 89:14
بے شک آپ کا رب (سرکشوں اور مفسدوں کی) تاک میں ہے
Verse 15 — Surah Al-Fajr 89:15
مگر انسان (بھی عجب شئے ہے ) کہ جب آزماتا ہے اسے اس کا رب یعنی اس کو عزت دیتا ہے اور پر انعام فرماتا ہے تو وہ کہتا ہے میرے رب نے مجھے عزت بخشی
Verse 16 — Surah Al-Fajr 89:16
اور جب اس کو (یوں) آزماتا ہے کہ اس پر روزی تنگ کردیتا ہے تو کہنے لگتا ہے کہ میرے رب نے مجھے ذلیل کردیا
Verse 17 — Surah Al-Fajr 89:17
ایسا نہیں ہے بلکہ ( اس کی وجہ یہ ہے کہ) تم یتیم کی عزت نہیں کرتے
Verse 18 — Surah Al-Fajr 89:18
اور نہ تم ترغیب دیتے ہو مسکین کو کھانا کھلانے کی
Verse 19 — Surah Al-Fajr 89:19
اور چٹ کر جاتے ہو میراث کا سارا مال
Verse 20 — Surah Al-Fajr 89:20
اور دولت سے حد درجہ محبت کرتے ہو
Verse 21 — Surah Al-Fajr 89:21
ہر گز نہیں جب زمین کو کوٹ کر ریزہ ریزہ کردیا جائے گا
Verse 22 — Surah Al-Fajr 89:22
اور جب آپ کا رب جلوہ فرما ہوگا اور فرشتے قطار در قطار حاضر ہوں گے
Verse 23 — Surah Al-Fajr 89:23
اور (سامنے) لائی جائے گی اس دن جہنم اس روز انسان کو سمجھ آئے گی لیکن اس سمجھنے کا کیا فائدہ
Verse 24 — Surah Al-Fajr 89:24
(اس دن) کہے گا کاش! میں نے (کچھ) آگے بھیجا ہوتا اپنی (اس) زندگی کے لیے
Verse 25 — Surah Al-Fajr 89:25
پس اس دن اللہ کے عذاب کی طرح نہ کوئی عذاب دے سکے گا
Verse 26 — Surah Al-Fajr 89:26
اور نہ اس کے باندھنے کی طرح کوئی باندھ سکے گا
Verse 27 — Surah Al-Fajr 89:27
اے نفس مطمئن
Verse 28 — Surah Al-Fajr 89:28
پس چلو اپنے رب کی طرف اس حال میں کہ تو اسے راضی (اور) اور وہ تجھ سے راضی
Verse 29 — Surah Al-Fajr 89:29
پس شامل ہوجاؤ میرے (خاص) بندوں میں
Verse 30 — Surah Al-Fajr 89:30
اور داخل ہوجاؤ میری جنت میں