Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 91 - Ash-Shams
Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink
Verse 1 — Surah Ash-Shams 91:1
قسم ہے آفتاب کی اور اس کی دھوپ کی
Verse 2 — Surah Ash-Shams 91:2
اور قسم ہے مہتاب کی جب وہ (غروب) آفتاب کے بعد آوے
Verse 3 — Surah Ash-Shams 91:3
اور قسم ہے دن کی جب آفتاب کو روشن کردے
Verse 4 — Surah Ash-Shams 91:4
اور رات کی جب وہ اسے چھپا لے
Verse 5 — Surah Ash-Shams 91:5
اور قسم ہے آسمان کی اور اسے بنانے والے کی
Verse 6 — Surah Ash-Shams 91:6
اور زمین کی اور اس کو بچھانے والے کی
Verse 7 — Surah Ash-Shams 91:7
قسم ہے نفس کی اور اس کو درست کرنے والے کی
Verse 8 — Surah Ash-Shams 91:8
پھر اس کے دل میں ڈال دیا اس کی نافرمانی اور اس کی پارسائی کو
Verse 9 — Surah Ash-Shams 91:9
یقیناً فلاح پا گیا جس نے (اپنے) نفس کو پاک کرلیا
Verse 10 — Surah Ash-Shams 91:10
اور یقیناً نامراد ہوا جس نے اس کو خاک میں دبا دیا
Verse 11 — Surah Ash-Shams 91:11
جھٹلایا قوم ثمود نے (اپنے پیغمبر کو) اپنی سرکشی کے باعث
Verse 12 — Surah Ash-Shams 91:12
جب اٹھ کھڑآ ہوا ان میں سے ایک بڑا بدبخت
Verse 13 — Surah Ash-Shams 91:13
تو کہا انہیں اللہ کے رسول نے کہ (خبردار رہنا) اللہ کی اونٹنی اور اس کی پانی کی باری سے
Verse 14 — Surah Ash-Shams 91:14
پھر بھی انہوں نے جھٹلایا رسول کو اور انٹنی کی کونچیں کاٹ دیں پس ہلاک کردیا انہیں ان کے رب نے ان کے گناہِ (عظیم) کے باعث اور سب کو پیوند خاک کردیا
Verse 15 — Surah Ash-Shams 91:15
اور کوئی ڈر نہیں اللہ کو ان کے (تباہ کن) انجام کا