Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 55 - Ar-Rahman
Translation by Muhammad Tahir Ul Qadri — Permalink
Verse 1 — Surah Ar-Rahman 55:1
(وہ) رحمان ہی ہے
Verse 2 — Surah Ar-Rahman 55:2
جس نے (خود رسولِ عربی ﷺ کو یا ان کے ذریعے اِنسان کو) قرآن سکھایا٭o٭ یہ آیت کفّار و مشرکینِ مکّہ کے اِس الزام کے جواب میں اُتری کہ محمد ﷺ کو (معاذ اللہ) کوئی شخص خفیہ قرآن سکھاتا ہے۔ حوالہ جات کے لیے ملاحظہ کریں: تفسیر القشیری، البغوی، الخازن، البحر المحیط، الجمل، اللباب، الصاوی، فتح القدیر، المظہری، السراج المنیر، المراغی، اضواء البیان اور مجمع البیان وغیرھم
Verse 3 — Surah Ar-Rahman 55:3
اُسی نے انسان کو پیدا فرمایا
Verse 4 — Surah Ar-Rahman 55:4
اُسی نے اِسے بیان سکھایا
Verse 5 — Surah Ar-Rahman 55:5
سورج اور چاند (اسی کے) مقررّہ حساب سے چل رہے ہیں
Verse 6 — Surah Ar-Rahman 55:6
اور زمین پر پھیلنے والی بوٹیاں اور سب درخت (اسی کو) سجدہ کر رہے ہیں
Verse 7 — Surah Ar-Rahman 55:7
اور اسی نے آسمان کو بلند کر رکھا ہے اور (اسی نے عدل کے لئے) ترازو قائم کر رکھی ہے
Verse 8 — Surah Ar-Rahman 55:8
تاکہ تم تولنے میں بے اعتدالی نہ کرو
Verse 9 — Surah Ar-Rahman 55:9
اور انصاف کے ساتھ وزن کو ٹھیک رکھو اور تول کو کم نہ کرو
Verse 10 — Surah Ar-Rahman 55:10
زمین کو اسی نے مخلوق کے لئے بچھا دیا
Verse 11 — Surah Ar-Rahman 55:11
اس میں میوے ہیں اور خوشوں والی کھجوریں ہیں
Verse 12 — Surah Ar-Rahman 55:12
اور بھوسہ والا اناج ہے اور خوشبودار (پھل) پھول ہیں
Verse 13 — Surah Ar-Rahman 55:13
پس (اے گروہِ جنّ و انسان!) تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 14 — Surah Ar-Rahman 55:14
اسی نے انسان کو ٹھیکری کی طرح بجتے ہوئے خشک گارے سے بنایا
Verse 15 — Surah Ar-Rahman 55:15
اور جنّات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا
Verse 16 — Surah Ar-Rahman 55:16
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 17 — Surah Ar-Rahman 55:17
(وہی) دونوں مشرقوں کا مالک ہے اور (وہی) دونوں مغربوں کا مالک ہے
Verse 18 — Surah Ar-Rahman 55:18
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 19 — Surah Ar-Rahman 55:19
اسی نے دو سمندر رواں کئے جو باہم مل جاتے ہیں
Verse 20 — Surah Ar-Rahman 55:20
اُن دونوں کے درمیان ایک آڑ ہے وہ (اپنی اپنی) حد سے تجاوز نہیں کرسکتے
Verse 21 — Surah Ar-Rahman 55:21
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 22 — Surah Ar-Rahman 55:22
اُن دونوں (سمندروں) سے موتی (جس کی جھلک سبز ہوتی ہے) اور مَرجان (جِس کی رنگت سرخ ہوتی ہے) نکلتے ہیں
Verse 23 — Surah Ar-Rahman 55:23
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 24 — Surah Ar-Rahman 55:24
اوربلند بادبان والے بڑے بڑے جہاز (بھی) اسی کے (اختیار میں) ہیں جو پہاڑوں کی طرح سمندر میں (کھڑے ہوتے یا چلتے) ہیں
Verse 25 — Surah Ar-Rahman 55:25
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 26 — Surah Ar-Rahman 55:26
ہر کوئی جو بھی زمین پر ہے فنا ہو جانے والا ہے
Verse 27 — Surah Ar-Rahman 55:27
اور آپ کے رب ہی کی ذات باقی رہے گی جو صاحبِ عظمت و جلال اور صاحبِ انعام و اکرام ہے
Verse 28 — Surah Ar-Rahman 55:28
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 29 — Surah Ar-Rahman 55:29
سب اسی سے مانگتے ہیں جو بھی آسمانوں اور زمین میں ہیں۔ وہ ہر آن نئی شان میں ہوتا ہے
Verse 30 — Surah Ar-Rahman 55:30
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 31 — Surah Ar-Rahman 55:31
اے ہر دو گروہانِ (اِنس و جِن!) ہم عنقریب تمہارے حساب کی طرف متوّجہ ہوتے ہیں
Verse 32 — Surah Ar-Rahman 55:32
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 33 — Surah Ar-Rahman 55:33
اے گروہِ جن و اِنس! اگر تم اِس بات پر قدرت رکھتے ہو کہ آسمانوں اور زمین کے کناروں سے باہر نکل سکو (اور تسخیرِ کائنات کرو) تو تم نکل جاؤ، تم جس (کرّۂ سماوی کے) مقام پر بھی نکل کر جاؤ گے وہاں بھی اسی کی سلطنت ہوگی
Verse 34 — Surah Ar-Rahman 55:34
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 35 — Surah Ar-Rahman 55:35
تم دونوں پر آگ کے خالص شعلے بھیج دیئے جائیں گے اور (بغیر شعلوں کے) دھواں (بھی بھیجا جائے گا) اور تم دونوں اِن سے بچ نہ سکو گے
Verse 36 — Surah Ar-Rahman 55:36
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 37 — Surah Ar-Rahman 55:37
پھر جب آسمان پھٹ جائے گا اور جلے ہوئے تیل (یا سرخ چمڑے) کی طرح گلابی ہوجائے گا
Verse 38 — Surah Ar-Rahman 55:38
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 39 — Surah Ar-Rahman 55:39
سو اُس دن نہ تو کسی انسان سے اُس کے گناہ کی بابت پوچھا جائے گا اور نہ ہی کسی جِن سے
Verse 40 — Surah Ar-Rahman 55:40
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 41 — Surah Ar-Rahman 55:41
مجرِم لوگ اپنے چہروں کی سیاہی سے پہچان لئے جائیں گے پس انہیں پیشانی کے بالوں اور پاؤں سے پکڑ کر کھینچا جائے گا
Verse 42 — Surah Ar-Rahman 55:42
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 43 — Surah Ar-Rahman 55:43
(اُن سے کہا جائے گا:) یہی ہے وہ دوزخ جسے مجرِم لوگ جھٹلایا کرتے تھے
Verse 44 — Surah Ar-Rahman 55:44
وہ اُس (دوزخ) میں اور کھولتے گرم پانی میں گھومتے پھریں گے
Verse 45 — Surah Ar-Rahman 55:45
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 46 — Surah Ar-Rahman 55:46
اور جو شخص اپنے رب کے حضور (پیشی کے لئے) کھڑا ہونے سے ڈرتا ہے اُس کے لئے دو جنتیں ہیں
Verse 47 — Surah Ar-Rahman 55:47
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 48 — Surah Ar-Rahman 55:48
جو دونوں (سرسبز و شاداب) گھنی شاخوں والی (جنتیں) ہیں
Verse 49 — Surah Ar-Rahman 55:49
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 50 — Surah Ar-Rahman 55:50
ان دونوں میں دو چشمے بہہ رہے ہیں
Verse 51 — Surah Ar-Rahman 55:51
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 52 — Surah Ar-Rahman 55:52
ان دونوں میں ہر پھل (اور میوے) کی دو دو قِسمیں ہیں
Verse 53 — Surah Ar-Rahman 55:53
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 54 — Surah Ar-Rahman 55:54
اہلِ جنت ایسے بستروں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے جن کے استر نفِیس اور دبیز ریشم (یعنی اَطلس) کے ہوں گے، اور دونوں جنتوں کے پھل (اُن کے) قریب جھک رہے ہوں گے
Verse 55 — Surah Ar-Rahman 55:55
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 56 — Surah Ar-Rahman 55:56
اور اُن میں نیچی نگاہ رکھنے والی (حوریں) ہوں گی جنہیں پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا اور نہ کسی جِن نے
Verse 57 — Surah Ar-Rahman 55:57
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 58 — Surah Ar-Rahman 55:58
گویا وہ (حوریں) یا قوت اور مرجان ہیں
Verse 59 — Surah Ar-Rahman 55:59
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 60 — Surah Ar-Rahman 55:60
نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا کچھ نہیں ہے
Verse 61 — Surah Ar-Rahman 55:61
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 62 — Surah Ar-Rahman 55:62
اور (اُن کے لئے) اِن دو کے سوا دو اور بہشتیں بھی ہیں
Verse 63 — Surah Ar-Rahman 55:63
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 64 — Surah Ar-Rahman 55:64
وہ دونوں گہری سبز رنگت میں سیاہی مائل لگتی ہیں
Verse 65 — Surah Ar-Rahman 55:65
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 66 — Surah Ar-Rahman 55:66
اُن دونوں میں (بھی) دو چشمے ہیں جو خوب چھلک رہے ہوں گے
Verse 67 — Surah Ar-Rahman 55:67
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 68 — Surah Ar-Rahman 55:68
ان دونوں میں (بھی) پھل اور کھجوریں اور انار ہیں
Verse 69 — Surah Ar-Rahman 55:69
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 70 — Surah Ar-Rahman 55:70
ان میں (بھی) خوب سیرت و خوب صورت (حوریں) ہیں
Verse 71 — Surah Ar-Rahman 55:71
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 72 — Surah Ar-Rahman 55:72
ایسی حوریں جو خیموں میں پردہ نشین ہیں
Verse 73 — Surah Ar-Rahman 55:73
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 74 — Surah Ar-Rahman 55:74
انہیں پہلے نہ کسی انسان ہی نے ہاتھ سے چُھوا ہے اور نہ کسی جِن نے
Verse 75 — Surah Ar-Rahman 55:75
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 76 — Surah Ar-Rahman 55:76
(اہلِ جنت) سبز قالینوں پر اور نادر و نفیس بچھونوں پر تکیے لگائے (بیٹھے) ہوں گے
Verse 77 — Surah Ar-Rahman 55:77
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Verse 78 — Surah Ar-Rahman 55:78
آپ کے رب کا نام بڑی برکت والا ہے، جو صاحبِ عظمت و جلال اور صاحبِ اِنعام و اِکرام ہے