Back to Languages

Urdu - Chapter 77 - Al-Mursalat

Translation by Muhammad Tahir Ul Qadri — Permalink

Verse 1 — Surah Al-Mursalat 77:1

نرم و خوش گوار ہواؤں کی قَسم جو پے در پے چلتی ہیں

Verse 2 — Surah Al-Mursalat 77:2

پھر تند و تیز ہواؤں کی قَسم جو شدید جھونکوں سے چلتی ہیں

Verse 3 — Surah Al-Mursalat 77:3

اور ان کی قَسم جو بادلوں کو ہر طرف پھیلا دیتی ہیں

Verse 4 — Surah Al-Mursalat 77:4

پھر ان کی قَسم جو (اُنہیں) پھاڑ کر جدا جدا کر دیتی ہیں

Verse 5 — Surah Al-Mursalat 77:5

پھر ان کی قَسم جو نصیحت لانے والی ہیں

Verse 6 — Surah Al-Mursalat 77:6

حجت تمام کرنے یا ڈرانے کے لئے

Verse 7 — Surah Al-Mursalat 77:7

بیشک جو وعدۂ (قیامت) تم سے کیا جا رہا ہے وہ ضرور پورا ہو کر رہے گا

Verse 8 — Surah Al-Mursalat 77:8

پھر جب ستاروں کی روشنی زائل کر دی جائے گی

Verse 9 — Surah Al-Mursalat 77:9

اور جب آسمانی کائنات میں شگاف ہو جائیں گے

Verse 10 — Surah Al-Mursalat 77:10

اور جب پہاڑ (ریزہ ریزہ کر کے) اُڑا دیے جائیں گے

Verse 11 — Surah Al-Mursalat 77:11

اور جب پیغمبر وقتِ مقررہ پر (اپنی اپنی اُمتوں پر گواہی کے لئے) جمع کئے جائیں گے

Verse 12 — Surah Al-Mursalat 77:12

بھلا کس دن کے لئے (ان سب اُمور کی) مدت مقرر کی گئی ہے

Verse 13 — Surah Al-Mursalat 77:13

فیصلہ کے دن کے لئے

Verse 14 — Surah Al-Mursalat 77:14

اور آپ کو کس نے بتایا کہ فیصلہ کا دن کیا ہے

Verse 15 — Surah Al-Mursalat 77:15

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی (و تباہی) ہے

Verse 16 — Surah Al-Mursalat 77:16

کیا ہم نے اگلے (جھٹلانے والے) لوگوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا تھا

Verse 17 — Surah Al-Mursalat 77:17

پھر ہم بعد کے لوگوں کو بھی (ہلاکت میں) ان کے پیچھے چلائے دیتے ہیں

Verse 18 — Surah Al-Mursalat 77:18

ہم مجرموں کے ساتھ اِسی طرح (کا معاملہ) کرتے ہیں

Verse 19 — Surah Al-Mursalat 77:19

اُس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی خرابی ہے

Verse 20 — Surah Al-Mursalat 77:20

کیا ہم نے تمہیں حقیر پانی (کی ایک بوند) سے پیدا نہیں کیا

Verse 21 — Surah Al-Mursalat 77:21

پھر اس کو محفوظ جگہ (یعنی رحمِ مادر) میں رکھا

Verse 22 — Surah Al-Mursalat 77:22

(وقت کے) ایک معیّن اندازے تک

Verse 23 — Surah Al-Mursalat 77:23

پھر ہم نے (نطفہ سے تولّد تک تمام مراحل کے لئے) وقت کے اندازے مقرر کئے، پس (ہم) کیا ہی خوب اندازے مقرر کرنے والے ہیں

Verse 24 — Surah Al-Mursalat 77:24

اُس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی تباہی ہے

Verse 25 — Surah Al-Mursalat 77:25

کیا ہم نے زمین کو سمیٹ لینے والی نہیں بنایا

Verse 26 — Surah Al-Mursalat 77:26

(جو سمیٹتی ہے) زندوں کو (بھی) اور مُردوں کو (بھی)

Verse 27 — Surah Al-Mursalat 77:27

ہم نے اس پر بلند و مضبوط پہاڑ رکھ دئیے اور ہم نے تمہیں (شیریں چشموں کے ذریعے) میٹھا پانی پلایا

Verse 28 — Surah Al-Mursalat 77:28

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی بربادی ہوگی

Verse 29 — Surah Al-Mursalat 77:29

(اب) تم اس (عذاب) کی طرف چلو جسے تم جھٹلایا کرتے تھے

Verse 30 — Surah Al-Mursalat 77:30

تم (دوزخ کے دھویں پر مبنی) اس سائے کی طرف چلو جس کے تین حصے ہیں

Verse 31 — Surah Al-Mursalat 77:31

جو نہ (تو) ٹھنڈا سایہ ہے اور نہ ہی آگ کی تپش سے بچانے والا ہے

Verse 32 — Surah Al-Mursalat 77:32

بیشک وہ (دوزخ) اونچے محل کی طرح (بڑے بڑے) شعلے اور چنگاریاں اڑاتی ہے

Verse 33 — Surah Al-Mursalat 77:33

(یوں بھی لگتا ہے) گویا وہ (چنگاریاں) زرد رنگ والے اونٹ ہیں

Verse 34 — Surah Al-Mursalat 77:34

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی تباہی ہے

Verse 35 — Surah Al-Mursalat 77:35

یہ ایسا دن ہے کہ وہ (اس میں) بول بھی نہ سکیں گے

Verse 36 — Surah Al-Mursalat 77:36

اور نہ ہی انہیں اجازت دی جائے گی کہ وہ معذرت کرسکیں

Verse 37 — Surah Al-Mursalat 77:37

اُس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی ہلاکت ہے

Verse 38 — Surah Al-Mursalat 77:38

یہ فیصلے کا دن ہے (جس میں) ہم تمہیں اور (سب) پہلے لوگوں کو جمع کریں گے

Verse 39 — Surah Al-Mursalat 77:39

پھر اگر تمہارے پاس (عذاب سے بچنے کا) کوئی حیلہ (اور داؤ) ہے تو (وہ) داؤ مجھ پر چلا لو

Verse 40 — Surah Al-Mursalat 77:40

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑا افسوس ہے

Verse 41 — Surah Al-Mursalat 77:41

بیشک پرہیزگار ٹھنڈے سایوں اور چشموں میں (عیش و راحت کے ساتھ) ہوں گے

Verse 42 — Surah Al-Mursalat 77:42

اور پھل اور میوے جس کی بھی وہ خواہش کریں گے (ان کے لئے موجود ہوں گے)

Verse 43 — Surah Al-Mursalat 77:43

(ان سے کہا جائے گا:) تم خوب مزے سے کھاؤ پیو اُن اَعمالِ (صالحہ) کے عوض جو تم کرتے رہے تھے

Verse 44 — Surah Al-Mursalat 77:44

بے شک ہم اِسی طرح نیکو کاروں کو جزا دیا کرتے ہیں

Verse 45 — Surah Al-Mursalat 77:45

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی خرابی ہے

Verse 46 — Surah Al-Mursalat 77:46

(اے حق کے منکرو!) تم تھوڑا عرصہ کھا لو اور فائدہ اٹھا لو، بے شک تم مجرم ہو

Verse 47 — Surah Al-Mursalat 77:47

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی خرابی ہے

Verse 48 — Surah Al-Mursalat 77:48

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم (اللہ کے حضور) جھکو تو وہ نہیں جھکتے

Verse 49 — Surah Al-Mursalat 77:49

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی تباہی ہے

Verse 50 — Surah Al-Mursalat 77:50

پھر وہ اِس (قرآن) کے بعد کس کلام پر ایمان لائیں گے؟