Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 80 - Abasa
Translation by Muhammad Tahir Ul Qadri — Permalink
Verse 1 — Surah Abasa 80:1
ان کے چہرۂ (اقدس) پر ناگواری آئی اور رخِ (انور) موڑ لیا
Verse 2 — Surah Abasa 80:2
اس وجہ سے کہ ان کے پاس ایک نابینا آیا (جس نے آپ کی بات کو ٹوکا)
Verse 3 — Surah Abasa 80:3
اور آپ کو کیا خبر شاید وہ (آپ کی توجہ سے مزید) پاک ہو جاتا
Verse 4 — Surah Abasa 80:4
یا (آپ کی) نصیحت قبول کرتا تو نصیحت اس کو (اور) فائدہ دیتی
Verse 5 — Surah Abasa 80:5
لیکن جو شخص (دین سے) بے پروا ہے
Verse 6 — Surah Abasa 80:6
تو آپ اس کے (قبولِ اسلام کے) لیے زیادہ اہتمام فرماتے ہیں
Verse 7 — Surah Abasa 80:7
حالانکہ آپ پر کوئی ذمہ داری (کا بوجھ) نہیں اگرچہ وہ پاکیزگی (ایمان) اختیار نہ بھی کرے
Verse 8 — Surah Abasa 80:8
اور وہ جو آپ کے پا س (خود طلبِ خیر کی) کوشش کرتا ہوا آیا
Verse 9 — Surah Abasa 80:9
اور وہ (اپنے رب سے) ڈرتا بھی ہے
Verse 10 — Surah Abasa 80:10
تو آپ اُس سے بے توجہی فرما رہے ہیں
Verse 11 — Surah Abasa 80:11
(اے حبیبِ مکرّم!) یوں نہیں بیشک یہ (آیاتِ قرآنی) تو نصیحت ہیں
Verse 12 — Surah Abasa 80:12
جو شخص چاہے اسے قبول (و اَزبر) کر لے
Verse 13 — Surah Abasa 80:13
(یہ) معزّز و مکرّم اوراق میں (لکھی ہوئی) ہیں
Verse 14 — Surah Abasa 80:14
جو نہایت بلند مرتبہ (اور) پاکیزہ ہیں
Verse 15 — Surah Abasa 80:15
ایسے سفیروں (اور کاتبوں) کے ہاتھوں سے (آگے پہنچی) ہیں
Verse 16 — Surah Abasa 80:16
جو بڑے صاحبانِ کرامت (اور) پیکرانِ طاعت ہیں
Verse 17 — Surah Abasa 80:17
ہلاک ہو (وہ بد بخت منکر) انسان کیسا نا شکرا ہے (جو اتنی عظیم نعمت پا کر بھی اس کی قدر نہیں کرتا)
Verse 18 — Surah Abasa 80:18
اللہ نے اسے کس چیز سے پیدا فرمایا ہے
Verse 19 — Surah Abasa 80:19
نطفہ میں سے اس کو پیدا فرمایا، پھر ساتھ ہی اس کا (خواص و جنس کے لحاظ سے) تعین فرما دیا
Verse 20 — Surah Abasa 80:20
پھر (تشکیل، ارتقاء اور تکمیل کے بعد بطنِ مادر سے نکلنے کی) راہ اس کے لئے آسان فرما دی
Verse 21 — Surah Abasa 80:21
پھر اسے موت دی، پھر اسے قبر میں (دفن) کر دیا
Verse 22 — Surah Abasa 80:22
پھر جب وہ چاہے گا اسے (دوبارہ زندہ کر کے) کھڑا کرے گا
Verse 23 — Surah Abasa 80:23
یقیناً اس (نافرمان انسان) نے وہ (حق) پورا نہ کیا جس کا اسے (اللہ نے) حکم دیا تھا
Verse 24 — Surah Abasa 80:24
پس انسان کو چاہیے کہ اپنی غذا کی طرف دیکھے (اور غور کرے)
Verse 25 — Surah Abasa 80:25
بیشک ہم نے خوب زور سے پانی برسایا
Verse 26 — Surah Abasa 80:26
پھر ہم نے زمین کو پھاڑ کر چیر ڈالا
Verse 27 — Surah Abasa 80:27
پھر ہم نے اس میں اناج اگایا
Verse 28 — Surah Abasa 80:28
اور انگور اور ترکاری
Verse 29 — Surah Abasa 80:29
اور زیتون اور کھجور
Verse 30 — Surah Abasa 80:30
اور گھنے گھنے باغات
Verse 31 — Surah Abasa 80:31
اور (طرح طرح کے) پھل میوے اور (جانوروں کا) چارہ
Verse 32 — Surah Abasa 80:32
خود تمہارے اور تمہارے مویشیوں کے لئے متاعِ (زیست)
Verse 33 — Surah Abasa 80:33
پھر جب کان پھاڑ دینے والی آواز آئے گی
Verse 34 — Surah Abasa 80:34
اُس دن آدمی اپنے بھائی سے بھاگے گا
Verse 35 — Surah Abasa 80:35
اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے (بھی)
Verse 36 — Surah Abasa 80:36
اور اپنی بیوی اور اپنی اولاد سے (بھی)
Verse 37 — Surah Abasa 80:37
اس دن ہر شخص کو ایسی (پریشان کن) حالت لاحق ہوگی جو اسے (ہر دوسرے سے) بے پروا کر دے گی
Verse 38 — Surah Abasa 80:38
اسی دن بہت سے چہرے (ایسے بھی ہوں گے جو نور سے) چمک رہے ہوں گے
Verse 39 — Surah Abasa 80:39
(وہ) مسکراتے ہنستے (اور) خوشیاں مناتے ہوں گے
Verse 40 — Surah Abasa 80:40
اور بہت سے چہرے ایسے ہوں گے جن پر اس دن گرد پڑی ہوگی
Verse 41 — Surah Abasa 80:41
(مزید) ان (چہروں) پر سیاہی چھائی ہوگی
Verse 42 — Surah Abasa 80:42
یہی لوگ کافر (اور) فاجر (بدکردار) ہوں گے