Back to Languages

Urdu - Chapter 44 - Ad-Dukhan

Translation by Muhammad Taqi Usmani — Permalink

Verse 1 — Surah Ad-Dukhan 44:1

Verse 2 — Surah Ad-Dukhan 44:2

قسم ہے اس کتاب کی جو حق کو واضح کرنے والی ہے۔

Verse 3 — Surah Ad-Dukhan 44:3

کہ ہم نے اسے ایک مبارک رات میں اتارا ہے۔ (کیونکہ) ہم لوگوں کو خبردار کرنے والے تھے۔

Verse 4 — Surah Ad-Dukhan 44:4

اسی رات میں ہر حکیمانہ معاملہ ہمارے حکم سے طے کیا جاتا ہے۔

Verse 5 — Surah Ad-Dukhan 44:5

(نیز) ہم ایک پیغمبر بھیجنے والے تھے۔

Verse 6 — Surah Ad-Dukhan 44:6

تاکہ تمہارے رب کی طرف سے رحمت کا معاملہ ہو۔ یقینا وہی ہے جو ہر بات سننے والا، ہر چیز جاننے والا ہے۔

Verse 7 — Surah Ad-Dukhan 44:7

جو سارے آسمانوں اور زمین کا اور ان کے درمیان ہر چیز کا رب ہے، اگر تم واقعی یقین کرنے والے ہو۔

Verse 8 — Surah Ad-Dukhan 44:8

اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، وہ زندگی بھی دیتا ہے، اور موت بھی، وہ تمہارا بھی رب ہے اور تمہارے پہلے گزرے ہوئے باپ دادوں کا بھی رب

Verse 9 — Surah Ad-Dukhan 44:9

(پھر بھی کافر ایمان نہیں لاتے) بلکہ وہ شک میں پڑے ہوئے کھیل کر رہے ہیں۔

Verse 10 — Surah Ad-Dukhan 44:10

لہذا اس دن کا انتظار کرو جب آسمان ایک واضح دھواں لے کر نمودار ہوگا۔

Verse 11 — Surah Ad-Dukhan 44:11

جو لوگوں پر چھا جائے گا۔ یہ ایک دردناک سزا ہے

Verse 12 — Surah Ad-Dukhan 44:12

(اس وقت یہ لوگ کہیں گے کہ) اے ہمارے پروردگار ہم سے یہ عذاب دور کر دیجئے، ہم ضرور ایمان لے آئیں گے۔

Verse 13 — Surah Ad-Dukhan 44:13

ان کو نصیحت کہاں ہوتی ہے ؟ حالانکہ ان کے پاس ایسا پیغمبر آیا ہے جس نے حقیقت کو کھول کر رکھ دیا ہے۔

Verse 14 — Surah Ad-Dukhan 44:14

پھر بھی یہ لوگ اس سے منہ موڑے رہے، اور کہنے لگے کہ : یہ سکھایا پڑھایا ہوا ہے، دیوانہ ہے۔

Verse 15 — Surah Ad-Dukhan 44:15

(اچھا) ہم عذاب کو کچھ عرصے تک ہٹا دیتے ہیں۔ یقین ہے کہ تم پھر اسی حالت پر لوٹ آؤ گے۔

Verse 16 — Surah Ad-Dukhan 44:16

جس دن ہماری طرف سے سب سے بڑی پکڑ ہوگی، اس دن ہم پورا انتظام لے لیں گے۔

Verse 17 — Surah Ad-Dukhan 44:17

اور ان سے پہلے ہم نے فرعون کی قوم کو آزمایا تھا اور ان کے پاس ایک معزز پیغمبر آئے تھے۔

Verse 18 — Surah Ad-Dukhan 44:18

(اور انہوں نے کہا تھا کہ) اللہ کے بندوں کو میرے حوالے کردو۔ میں تمہاری طرف ایک امانت دار پیغمبر بن کر آیا ہوں۔

Verse 19 — Surah Ad-Dukhan 44:19

اور یہ کہ : اللہ کے آگے سرکشی مت کرو، میں تمہارے پاس ایک کھلی ہوئی دلیل پیش کرتا ہوں۔

Verse 20 — Surah Ad-Dukhan 44:20

اور میں اس بات سے اپنے پروردگار اور تمہارے پروردگار کی پناہ لیتا ہوں کہ تم مجھے سنگسار کرو۔

Verse 21 — Surah Ad-Dukhan 44:21

اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے الگ ہوجاؤ

Verse 22 — Surah Ad-Dukhan 44:22

پھر انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ یہ مجرم لوگ ہیں۔

Verse 23 — Surah Ad-Dukhan 44:23

(اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ) اچھا تم میرے بندوں کو لے کر راتوں رات روانہ ہوجاؤ۔ تمہارا پیچھا ضرور کیا جائے گا۔

Verse 24 — Surah Ad-Dukhan 44:24

اور تم سمندر کو ٹھہرا ہوا چھوڑ دینا یقینا یہ لشکر ڈبویا جائے گا۔

Verse 25 — Surah Ad-Dukhan 44:25

کتنے باغات اور چشمے تھے جو یہ لوگ چھوڑ گئے۔

Verse 26 — Surah Ad-Dukhan 44:26

اور کتنے کھیت اور شاندار مکانات۔

Verse 27 — Surah Ad-Dukhan 44:27

اور عیش کے کتنے سامان جن میں وہ مزے کر رہے تھے۔

Verse 28 — Surah Ad-Dukhan 44:28

ان کا انجام اسی طرح ہوا، اور ہم نے ان سب چیزوں کا وارث ایک دوسری قوم کو بنادیا۔

Verse 29 — Surah Ad-Dukhan 44:29

پھر نہ ان پر آسمان رویا نہ زمین، اور نہ ان کو کچھ مہلت دی گئی۔

Verse 30 — Surah Ad-Dukhan 44:30

اور بنی اسرائیل کو ہم نے ذلت کے عذاب سے نجات دے دی،

Verse 31 — Surah Ad-Dukhan 44:31

یعنی فرعون سے۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ بڑا سرکش، حد سے گزرے ہوئے لوگوں میں سے تھا۔

Verse 32 — Surah Ad-Dukhan 44:32

اور ہم نے ان کو اپنے علم کے مطابق جہان والوں پر فوقیت دی۔

Verse 33 — Surah Ad-Dukhan 44:33

اور ان کو ایسی نشانیاں دیں جن میں کھلا ہوا انعام تھا۔

Verse 34 — Surah Ad-Dukhan 44:34

یہ لوگ صاف کہتے ہیں۔

Verse 35 — Surah Ad-Dukhan 44:35

کہ : اور کچھ نہیں ہے، بس ہماری وہی پہلی موت ہوگی اور ہمیں دوبارہ زندہ نہیں کیا جائے گا۔

Verse 36 — Surah Ad-Dukhan 44:36

اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادوں کو اٹھا لاؤ۔

Verse 37 — Surah Ad-Dukhan 44:37

بھلا یہ لوگ بہتر ہیں یا تبع کی قوم اور وہ لوگ جو ان سے پہلے تھے ؟ ہم نے ان سب کو ہلاک کردیا۔ (کیونکہ) وہ یقینی طور پر مجرم لوگ تھے۔

Verse 38 — Surah Ad-Dukhan 44:38

اور ہم نے آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی چیزیں بےفائدہ کھیل کرنے کے لیے پیدا نہیں کردی ہیں۔

Verse 39 — Surah Ad-Dukhan 44:39

ہم نے انہیں برحق مقصد ہی کے لیے پیدا کیا ہے، لیکن ان میں سے اکثر لوگ سمجھتے نہیں ہیں۔

Verse 40 — Surah Ad-Dukhan 44:40

حقیقت یہ ہے کہ فیصلے کا دن ان سب کی مقررہ میعاد ہے۔

Verse 41 — Surah Ad-Dukhan 44:41

جس دن کوئی حمایتی کسی حمایتی کے ذرا بھی کام نہیں آئے گا اور ان میں سے کسی کی کوئی مدد نہیں کی جائے گی۔

Verse 42 — Surah Ad-Dukhan 44:42

سوائے اس کے جس پر اللہ رحم فرمائے۔ یقینا وہ مکمل اقتدار کا مالک بھی ہے اور بہت مہربان ہے۔

Verse 43 — Surah Ad-Dukhan 44:43

یقین جانو کہ زقوم کا درخت،۔

Verse 44 — Surah Ad-Dukhan 44:44

گنہگار کا کھانا ہوگا۔

Verse 45 — Surah Ad-Dukhan 44:45

تیل کی تلچھٹ جیسا۔ وہ لوگوں کے پیٹ میں اس طرح جوش مارے گا۔

Verse 46 — Surah Ad-Dukhan 44:46

جیسے کھولتا ہوا پانی۔

Verse 47 — Surah Ad-Dukhan 44:47

(فرشتوں سے کہا جائے گا) اس کو پکڑو، اور گھسیٹ کر دوزخ کے بیچوں بیچ تک لے جاؤ۔

Verse 48 — Surah Ad-Dukhan 44:48

پھر اس کے سر کے اوپر کھولتے ہوئے پانی کا عذاب انڈیل دو ۔

Verse 49 — Surah Ad-Dukhan 44:49

(کہا جائے گا کہ) لے چکھ۔ تو ہی ہے وہ بڑا صاحب اقتدار، بڑا عزت والا۔

Verse 50 — Surah Ad-Dukhan 44:50

یہ وہی چیز ہے جس کے بارے میں تم لوگ شک کیا کرتے تھے۔

Verse 51 — Surah Ad-Dukhan 44:51

(دوسری طرف) پرہیزگار لوگ یقینا امن وامان والی جگہ میں ہوں گے۔

Verse 52 — Surah Ad-Dukhan 44:52

باغات میں اور چشموں میں۔

Verse 53 — Surah Ad-Dukhan 44:53

وہ آمنے سامنے بیٹھے ہوئے سندس اور استبرق کا لباس پہنے ہوں گے۔

Verse 54 — Surah Ad-Dukhan 44:54

ان کے ساتھ یہی معاملہ ہوگا اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں کا ان سے بیاہ کردیں گے۔

Verse 55 — Surah Ad-Dukhan 44:55

وہ وہاں بڑے اطمینان سے ہر قسم کے میوے منگواتے ہوں گے۔

Verse 56 — Surah Ad-Dukhan 44:56

جو موت ان کو پہلی آچکی تھی، اس کے علاوہ وہاں وہ کسی اور موت کا مزہ نہیں چکھیں گے، اور اللہ انہیں دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھے گا۔

Verse 57 — Surah Ad-Dukhan 44:57

یہ سب تمہارے پروردگار کی طرف سے فضل ہوگا۔ (انسان کے لیے) زبردست کامیابی یہی ہے۔

Verse 58 — Surah Ad-Dukhan 44:58

غرض (اے پیغمبر) ہم نے اس (قرآن) کو تمہاری زبان میں آسان بنادیا ہے تاکہ لوگ نصیحت حاصل کریں

Verse 59 — Surah Ad-Dukhan 44:59

اب تم بھی انتظار کرو، یہ لوگ بھی انتظار کر رہے ہیں۔