Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 74 - Al-Muddaththir
Translation by Muhammad Taqi Usmani — Permalink
Verse 1 — Surah Al-Muddaththir 74:1
اے کپڑے میں لپٹنے والے
Verse 2 — Surah Al-Muddaththir 74:2
اٹھو اور لوگوں کو خبردار کرو۔
Verse 3 — Surah Al-Muddaththir 74:3
اور اپنے پروردگار کی تکبیر کہو۔
Verse 4 — Surah Al-Muddaththir 74:4
اور اپنے کپڑوں کو پاک رکھو
Verse 5 — Surah Al-Muddaththir 74:5
اور گندگی سے کنارہ کرلو۔
Verse 6 — Surah Al-Muddaththir 74:6
اور کوئی احسان اس نیت سے نہ کرو کہ زیادہ وصول کرسکو۔
Verse 7 — Surah Al-Muddaththir 74:7
اور اپنے پروردگار کی خاطر صبر سے کام لو۔
Verse 8 — Surah Al-Muddaththir 74:8
پھر جب صور میں پھونک مار دی جائے گی۔
Verse 9 — Surah Al-Muddaththir 74:9
تو وہ بڑا مشکل دن ہوگا۔
Verse 10 — Surah Al-Muddaththir 74:10
اور کافروں کے لیے وہ آسان نہیں ہوگا۔
Verse 11 — Surah Al-Muddaththir 74:11
اس شخص کا معاملہ مجھ پر چھوڑ دو جسے میں نے اکیلا پیدا کیا۔
Verse 12 — Surah Al-Muddaththir 74:12
اور اس کو مال دیا جو دور تک پھیلا پڑا ہے۔
Verse 13 — Surah Al-Muddaththir 74:13
اور بیٹے دیے جو سامنے موجود رہتے ہیں۔
Verse 14 — Surah Al-Muddaththir 74:14
اور اس کے لیے ہر کام کے راستے ہموار کردیے۔
Verse 15 — Surah Al-Muddaththir 74:15
پھر بھی وہ یہ لالچ کرتا ہے کہ میں اسے اور زیادہ دوں۔
Verse 16 — Surah Al-Muddaththir 74:16
ہرگز نہیں ! وہ ہماری آیتوں کا دشمن بن گیا ہے۔
Verse 17 — Surah Al-Muddaththir 74:17
عنقریب میں اسے ایک کٹھن چڑھائی پر چڑھاؤں گا۔
Verse 18 — Surah Al-Muddaththir 74:18
اس کا حال تو یہ ہے کہ اس نے سوچ کر ایک بات بنائی۔
Verse 19 — Surah Al-Muddaththir 74:19
خدا کی مار ہو اس پر کہ کیسی بات بنائی۔
Verse 20 — Surah Al-Muddaththir 74:20
دوبارہ خدا کی مار ہو اس پر کہ کیسی بات بنائی۔
Verse 21 — Surah Al-Muddaththir 74:21
پھر اس نے نظر دوڑائی۔
Verse 22 — Surah Al-Muddaththir 74:22
پھر تیوری چڑھائی، اور منہ بنایا۔
Verse 23 — Surah Al-Muddaththir 74:23
پھر پیچھے کو مڑا، اور غرور دکھایا۔
Verse 24 — Surah Al-Muddaththir 74:24
پھر کہنے لگا کہ : کچھ نہیں، یہ تو ایک روایتی جادو ہے۔
Verse 25 — Surah Al-Muddaththir 74:25
کچھ نہیں یہ تو ایک انسان کا کلام ہے۔
Verse 26 — Surah Al-Muddaththir 74:26
عنقریب میں اس شخص کو دوزخ میں جھونک دوں گا۔
Verse 27 — Surah Al-Muddaththir 74:27
اور تمہیں کیا پتہ کہ دوزخ کیا چیز ہے ؟
Verse 28 — Surah Al-Muddaththir 74:28
وہ نہ کسی کو باقی رکھے گی، اور نہ چھوڑے گی۔
Verse 29 — Surah Al-Muddaththir 74:29
وہ کھالوں کو جھلس دینے والی چیز ہے۔
Verse 30 — Surah Al-Muddaththir 74:30
اس پر انیس (کارندے) مقرر ہوں گے۔
Verse 31 — Surah Al-Muddaththir 74:31
اور ہم نے دوزخ کے یہ کارندے کوئی اور نہیں، فرشتے مقرر کیے ہیں۔ اور ان کی جو تعداد مقرر کی ہے وہ صرف اس لیئے کہ اس کے ذریعے کافروں کی آزمائش ہو، تاکہ اہل کتاب کو یقین آجائے اور جو لوگ ایمان لاچکے ہیں ان کے ایمان میں اور اضافہ ہو، اور اہل کتاب اور مومن لوگ کسی شک میں نہ پڑیں، اور تاکہ وہ لوگ جن کے دلوں میں روگ ہے اور جو لوگ کافر ہیں، وہ یہ کہیں کہ بھلا اس عجیب سی بات سے اللہ کی کیا مراد ہے ؟ اسی طرح اللہ جس کو چاہتا ہے گمراہ کردیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے، اور تمہارے پروردگار کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ اور یہ ساری بات تو نوع بشر کے لیے ایک یاد دہانی کرانے والی نصیحت ہے اور بس۔
Verse 32 — Surah Al-Muddaththir 74:32
خبردار ! قسم ہے چاند۔
Verse 33 — Surah Al-Muddaththir 74:33
اور رات کی جب وہ منہ پھیر کر جانے لگے۔
Verse 34 — Surah Al-Muddaththir 74:34
اور صبح کی جب اس کا اجالا پھیل جائے۔
Verse 35 — Surah Al-Muddaththir 74:35
کہ یہ بڑی بڑی باتوں میں سے ایک ہے۔
Verse 36 — Surah Al-Muddaththir 74:36
جو تمام انسانوں کو خبردار کر رہی ہے۔
Verse 37 — Surah Al-Muddaththir 74:37
تم میں سے ہر اس شخص کو جو آگے بڑھنا یا پیچھے ہٹنا چاہے۔
Verse 38 — Surah Al-Muddaththir 74:38
ہر شخص اپنے کرتوت کی وجہ سے گروی رکھا ہوا ہے۔
Verse 39 — Surah Al-Muddaththir 74:39
سوائے دائیں ہاتھ والوں کے
Verse 40 — Surah Al-Muddaththir 74:40
کہ وہ جنتوں میں ہوں گے۔ وہ پوچھ رہے ہوں گے۔
Verse 41 — Surah Al-Muddaththir 74:41
مجرموں کے بارے میں۔
Verse 42 — Surah Al-Muddaththir 74:42
کہ : تمہیں کس چیز نے دوزخ میں داخل کردیا ؟
Verse 43 — Surah Al-Muddaththir 74:43
وہ کہیں گے کہ : ہم نماز پڑھنے والوں میں سے نہیں تھے۔
Verse 44 — Surah Al-Muddaththir 74:44
اور ہم مسکین کو کھانا نہیں کھلاتے تھے۔
Verse 45 — Surah Al-Muddaththir 74:45
اور جو لوگ بےہودہ باتوں میں گھستے، ہم بھی ان کے ساتھ گھس جایا کرتے تھے۔
Verse 46 — Surah Al-Muddaththir 74:46
اور ہم روز جزاء کو جھوٹ قرار دیتے تھے۔
Verse 47 — Surah Al-Muddaththir 74:47
یہاں تک کہ وہ یقینی بات ہمارے پاس آہی گئی۔
Verse 48 — Surah Al-Muddaththir 74:48
چنانچہ سفارش کرنے والوں کی سفارش ایسے لوگوں کے کام نہیں آئے گی۔
Verse 49 — Surah Al-Muddaththir 74:49
اب ان لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ یہ نصیحت کی بات سے منہ موڑے ہوئے ہیں ؟
Verse 50 — Surah Al-Muddaththir 74:50
اس طرح جیسے وہ جنگلی گدھے ہوں۔
Verse 51 — Surah Al-Muddaththir 74:51
جو کسی شیر سے (ڈر کر) بھاگ پڑے ہوں۔
Verse 52 — Surah Al-Muddaththir 74:52
بلکہ ان میں سے ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اسے کھلے ہوئے صحیفے پکڑا دیئے جائیں۔
Verse 53 — Surah Al-Muddaththir 74:53
ہرگز نہیں ! بات اصل میں یہ ہے کہ ان کو آخرت کا خوف نہیں ہے۔
Verse 54 — Surah Al-Muddaththir 74:54
ہرگز نہیں ! یہ (قرآن ہی) ایک نصیحت ہے۔
Verse 55 — Surah Al-Muddaththir 74:55
اب جو چاہے، اس سے نصیحت حاصل کرلے۔
Verse 56 — Surah Al-Muddaththir 74:56
اور یہ لوگ نصیحت حاصل کریں گے نہیں، الا یہ کہ اللہ ہی ایسا چاہے۔ وہی اس بات کا اہل ہے کہ اس سے ڈرا جائے اور وہی اس کا اہل ہے کہ لوگوں کی مغفرت کرے۔