Back to Languages

Urdu - Chapter 75 - Al-Qiyamah

Translation by Muhammad Taqi Usmani — Permalink

Verse 1 — Surah Al-Qiyamah 75:1

میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی۔

Verse 2 — Surah Al-Qiyamah 75:2

اور قسم کھاتا ہوں ملامت کرنے والے نفس کی۔ (کہ ہم انسان کو ضرور دوبارہ زندہ کریں گے)

Verse 3 — Surah Al-Qiyamah 75:3

کیا انسان یہ سمجھ رہا ہے کہ ہم اس کی ہڈیوں کو اکٹھا نہیں کرسکیں گے ؟

Verse 4 — Surah Al-Qiyamah 75:4

کیوں نہیں ؟ جبکہ ہمیں اس پر بھی قدرت ہے کہ اس کی انگلیوں کے پور پور کو ٹھیک ٹھیک بنادیں۔

Verse 5 — Surah Al-Qiyamah 75:5

اصل بات یہ ہے کہ انسان چاہتا یہ ہے کہ اپنی آگے کی زندگی میں بھی ڈھٹائی سے گناہ کرتا ہے۔

Verse 6 — Surah Al-Qiyamah 75:6

پوچھتا ہے کہ : کب آئے گا وہ قیامت کا دن ؟

Verse 7 — Surah Al-Qiyamah 75:7

پھر جب آنکھیں چندھیا جائیں گی۔

Verse 8 — Surah Al-Qiyamah 75:8

اور چاند بےنور ہوجائے گا۔

Verse 9 — Surah Al-Qiyamah 75:9

اور چاند اور سورج اکٹھے کردئے جائیں گے۔

Verse 10 — Surah Al-Qiyamah 75:10

اس وقت انسان کہے گا کہ : کہاں ہے کوئی جگہ جہاں بھاگ کر جاؤں ؟

Verse 11 — Surah Al-Qiyamah 75:11

نہیں نہیں ! پناہ کی کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

Verse 12 — Surah Al-Qiyamah 75:12

اس دن تو ہر ایک کو تمہارے پروردگار ہی کے سامنے جاکر ٹھہرنا پڑے گا۔

Verse 13 — Surah Al-Qiyamah 75:13

اس دن ہر انسان کو جتلا دیا جائے گا کہ اس نے کیا کچھ آگے بھیجا ہے، اور کیا کچھ پیچھے چھوڑا ہے۔

Verse 14 — Surah Al-Qiyamah 75:14

بلکہ انسان خود اپنے آپ سے اچھی طرح واقف ہوگا۔

Verse 15 — Surah Al-Qiyamah 75:15

چاہے وہ کتنے بہانے بنائے۔

Verse 16 — Surah Al-Qiyamah 75:16

(اے پیغمبر) تم اس قرآن کو جلدی جلدی یاد کرنے کے لیے اپنی زبان کو ہلایا نہ کرو۔

Verse 17 — Surah Al-Qiyamah 75:17

یقین رکھو کہ اس کو یاد کرانا اور پڑھوانا ہماری ذمہ داری ہے۔

Verse 18 — Surah Al-Qiyamah 75:18

پھر جب ہم اسے (جبرائیل کے واسطے سے) پڑھ رہے ہوں تو تم اس کے پڑھنے کی پیروی کرو

Verse 19 — Surah Al-Qiyamah 75:19

پھر اس کی وضاحت بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

Verse 20 — Surah Al-Qiyamah 75:20

خبردار (اے کافرو) اصل بات یہ ہے کہ تم فوری طور پر حاصل ہونے والی چیز (یعنی دنیا) سے محبت کرتے ہو۔

Verse 21 — Surah Al-Qiyamah 75:21

اور آخرت کو نظر انداز کئیے ہوئے ہو۔

Verse 22 — Surah Al-Qiyamah 75:22

اس دن بہت سے چہرے شاداب ہوں گے۔

Verse 23 — Surah Al-Qiyamah 75:23

اپنے پروردگار کی طرف دیکھ رہے ہوں گے۔

Verse 24 — Surah Al-Qiyamah 75:24

اور بہت سے چہرے اس دن بگڑے ہوئے ہوں گے۔

Verse 25 — Surah Al-Qiyamah 75:25

سمجھ رہے ہوں گے کہ ان کے ساتھ وہ معاملہ ہوگا جو کمر توڑ دینے والا ہے۔

Verse 26 — Surah Al-Qiyamah 75:26

خبردار ! جب جان ہنسلیوں تک پہنچ جائے گی۔

Verse 27 — Surah Al-Qiyamah 75:27

اور (تیمار داروں کی طرف سے) کہا جائے گا کہ : ہے کوئی جھاڑ پھونک کرنے والا ؟

Verse 28 — Surah Al-Qiyamah 75:28

اور انسان سمجھ جائے گا کہ جدائی کا وقت آگیا۔

Verse 29 — Surah Al-Qiyamah 75:29

اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی۔

Verse 30 — Surah Al-Qiyamah 75:30

تو اس دن تمہارے پروردگار ہی کی طرف روانگی ہوگی۔

Verse 31 — Surah Al-Qiyamah 75:31

اس کے باوجود انسان نے نہ مانا، اور نہ نماز پڑھی۔

Verse 32 — Surah Al-Qiyamah 75:32

بلکہ حق کو جھٹلایا اور منہ موڑ لیا۔

Verse 33 — Surah Al-Qiyamah 75:33

پھر اکڑ دکھاتا ہوا اپنے گھر والوں کے پاس چلا گیا۔

Verse 34 — Surah Al-Qiyamah 75:34

بربادی ہے تیری، ہاں بربادی ہے تیری !۔

Verse 35 — Surah Al-Qiyamah 75:35

پھر سن لے کہ بربادی ہے تیری، ہاں بربادی ہے تیری !۔

Verse 36 — Surah Al-Qiyamah 75:36

کیا انسان یہ سمجھتا ہے کہ اسے یونہی چھوڑ دیا جائے گا ؟

Verse 37 — Surah Al-Qiyamah 75:37

کیا وہ اس منی کا ایک قطرہ نہیں تھا جو (ماں کے رحم میں) ٹپکایا جاتا ہے ؟

Verse 38 — Surah Al-Qiyamah 75:38

پھر وہ ایک لوتھڑا بنا، پھر اللہ نے اسے بنایا، اور اسے ٹھیک ٹھاک کیا،

Verse 39 — Surah Al-Qiyamah 75:39

نیز اسی سے مرد اور عورت کی دو صفتیں بنائیں۔

Verse 40 — Surah Al-Qiyamah 75:40

کیا وہ اس بات پر قادر نہیں ہے کہ مردوں کو پھر سے زندہ کردے ؟