Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 77 - Al-Mursalat
Translation by Muhammad Taqi Usmani — Permalink
Verse 1 — Surah Al-Mursalat 77:1
قسم ہے ان (ہواؤں) کی جو ایک کے بعد ایک بھیجی جاتی ہیں۔
Verse 2 — Surah Al-Mursalat 77:2
پھر جو آندھی بن کر زور سے چلتی ہیں۔
Verse 3 — Surah Al-Mursalat 77:3
اور جو (بادلوں کو) خوب اچھی طرح پھیلا دیتی ہیں۔
Verse 4 — Surah Al-Mursalat 77:4
پھر قسم ہے ان (فرشتوں) کی جو حق اور باطل کو الگ الگ کردیتے ہیں۔
Verse 5 — Surah Al-Mursalat 77:5
پھر نصیحت کی باتیں نازل کرتے ہیں۔
Verse 6 — Surah Al-Mursalat 77:6
جو یا تو لوگوں کے لیے معافی مانگنے کا سبب بنتی ہیں یا ڈرانے کا۔
Verse 7 — Surah Al-Mursalat 77:7
یقینا وہ واقعہ ضرور پیش آکر رہے گا جس کا تم سے وعدہ کیا جارہا ہے۔
Verse 8 — Surah Al-Mursalat 77:8
چنانچہ (وہ واقعہ اس وقت ہوگا) جب ستارے بجھا دیے جائیں گے۔
Verse 9 — Surah Al-Mursalat 77:9
اور جب آسمان کو چیر دیا جائے گا۔
Verse 10 — Surah Al-Mursalat 77:10
اور جب پہاڑ ریزہ ریزہ کردئے جائیں گے۔
Verse 11 — Surah Al-Mursalat 77:11
اور جب پیغمبروں کے جمع ہونے کا وقت آجائے گا۔
Verse 12 — Surah Al-Mursalat 77:12
(کوئی پوچھے کہ) اس معاملے کو کس دن کے لیے ملتوی کیا گیا ہے ؟
Verse 13 — Surah Al-Mursalat 77:13
(تو جواب یہ ہے کہ) فیصلے کے دن کے لیے۔
Verse 14 — Surah Al-Mursalat 77:14
اور تمہیں کیا معلوم کہ فیصلے کا دن کیا چیز ہے ؟
Verse 15 — Surah Al-Mursalat 77:15
بڑی خرابی ہوگی اس دن ایسے لوگوں کی جو حق کو جھٹلاتے ہیں۔
Verse 16 — Surah Al-Mursalat 77:16
کیا ہم نے پہلے لوگوں کو ہلاک نہیں کیا ؟
Verse 17 — Surah Al-Mursalat 77:17
پھر انہی کے پیچھے بعد والوں کو بھی چلتا کردیں گے۔
Verse 18 — Surah Al-Mursalat 77:18
ایسا ہی سلوک ہم مجرموں کے ساتھ کیا کرتے ہیں۔
Verse 19 — Surah Al-Mursalat 77:19
بڑی خرابی ہوگی اس دن ایسے لوگوں کی جو حق کو جھٹلاتے ہیں۔
Verse 20 — Surah Al-Mursalat 77:20
کیا ہم نے تمہیں ایک حقیر پانی سے پیدا نہیں کیا ؟
Verse 21 — Surah Al-Mursalat 77:21
پھر ہم نے اسے ایک مضبوط قرار کی جگہ میں رکھا۔
Verse 22 — Surah Al-Mursalat 77:22
مقررہ وقت تک
Verse 23 — Surah Al-Mursalat 77:23
پھر ہم نے توازن پیدا کیا، چنانچہ اچھا توازن پیدا کرنے والے ہم ہیں۔
Verse 24 — Surah Al-Mursalat 77:24
بڑی خرابی ہوگی اس دن ایسے لوگوں کی جو حق کو جھٹلاتے ہیں۔
Verse 25 — Surah Al-Mursalat 77:25
کیا ہم نے زمین کو ایسا نہیں بنایا کہ وہ سمیٹ کر رکھنے والی ہے۔
Verse 26 — Surah Al-Mursalat 77:26
زندوں کو بھی اور مردوں کو بھی ؟
Verse 27 — Surah Al-Mursalat 77:27
اور ہم نے اس میں گڑھے ہوئے اونچے اونچے پہاڑ پیدا کیے، اور تمہیں میٹھے پانی سے سیراب کرنے کا انتظام کیا۔
Verse 28 — Surah Al-Mursalat 77:28
بڑی خرابی ہوگی اس دن ایسے لوگوں کی جو حق کو جھٹلاتے ہیں۔
Verse 29 — Surah Al-Mursalat 77:29
(ان سے کہا جائے گا کہ) چلو اب اسی چیز کی طرف جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔
Verse 30 — Surah Al-Mursalat 77:30
چلو اس سائبان کی طرف جو تین شاخوں والا ہے۔
Verse 31 — Surah Al-Mursalat 77:31
جس میں نہ تو (ٹھنڈک والا) سایہ ہے، اور نہ وہ آگ کی لپیٹ سے بچا سکتا ہے۔
Verse 32 — Surah Al-Mursalat 77:32
وہ آگ تو محل جیسے بڑے بڑے شعلے پھینکے گی۔
Verse 33 — Surah Al-Mursalat 77:33
ایسا لگے گا جیسے وہ زرد رنگ کے اونٹ ہوں۔
Verse 34 — Surah Al-Mursalat 77:34
بڑی خرابی ہوگی اس دن ایسے لوگوں کی جو حق کو جھٹلاتے ہیں۔
Verse 35 — Surah Al-Mursalat 77:35
یہ ایسا دن ہے جس میں یہ لوگ بول نہیں سکیں گے۔
Verse 36 — Surah Al-Mursalat 77:36
اور نہ انہیں اس بات کی اجازت ہوگی کہ وہ کوئی عذر پیش کرسکیں۔
Verse 37 — Surah Al-Mursalat 77:37
بڑی خرابی ہوگی اس دن ایسے لوگوں کی جو حق کو جھٹلاتے ہیں۔
Verse 38 — Surah Al-Mursalat 77:38
یہ فیصلے کا دن ہے۔ ہم نے تمہیں اور پچھلے لوگوں کو اکٹھا کرلیا ہے۔
Verse 39 — Surah Al-Mursalat 77:39
اب اگر تمہارے پاس کوئی داؤ ہے تو مجھ پر وہ داؤ چلا لو۔
Verse 40 — Surah Al-Mursalat 77:40
بڑی خرابی ہوگی اس دن ایسے لوگوں کی جو حق کو جھٹلاتے ہیں۔
Verse 41 — Surah Al-Mursalat 77:41
جن لوگوں نے تقوی اختیار کیا، وہ بیشک سایوں اور چشموں کے درمیان ہوں گے۔
Verse 42 — Surah Al-Mursalat 77:42
اور اپنے من پسند میووں کے درمیان
Verse 43 — Surah Al-Mursalat 77:43
(ان سے کہا جائے گا کہ) مزے سے کھاؤ، اور پیو ان اعمال کی بدولت جو تم کیا کرتے تھے۔
Verse 44 — Surah Al-Mursalat 77:44
ہم نیک لوگوں کو ایسا ہی صلہ دیتے ہیں۔
Verse 45 — Surah Al-Mursalat 77:45
بڑی خرابی ہوگی اس دن ایسے لوگوں کی جو حق کو جھٹلاتے ہیں۔
Verse 46 — Surah Al-Mursalat 77:46
(اے کافرو) کچھ وقت کھالو، اور مزے اڑا لو۔ حقیقت میں تم لوگ مجرم ہو
Verse 47 — Surah Al-Mursalat 77:47
بڑی خرابی ہوگی اس دن ایسے لوگوں کی جو حق کو جھٹلاتے ہیں۔
Verse 48 — Surah Al-Mursalat 77:48
اور جب ان لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کے آگے جھک جاؤ، تو یہ جھکتے نہیں ہیں۔
Verse 49 — Surah Al-Mursalat 77:49
بڑی خرابی ہوگی اس دن ایسے لوگوں کی جو حق کو جھٹلاتے ہیں۔
Verse 50 — Surah Al-Mursalat 77:50
اب اس کے بعد اور کون سی بات ہے جس پر یہ ایمان لائیں گے ؟