Back to Languages

Urdu - Chapter 94 - Ash-Sharh

Translation by Muhammad Taqi Usmani — Permalink

Verse 1 — Surah Ash-Sharh 94:1

(اے پیغمبر) کیا ہم نے تمہاری خاطر تمہارا سینہ کھول نہیں دیا ؟

Verse 2 — Surah Ash-Sharh 94:2

اور ہم نے تم سے تمہارا وہ بوجھ اتار دیا ہے۔

Verse 3 — Surah Ash-Sharh 94:3

جس نے تمہاری کمر توڑ رکھی تھی۔

Verse 4 — Surah Ash-Sharh 94:4

اور ہم نے تمہاری خاطر تمہارے تذکرے کو اونچا مقام عطا کردیا ہے۔

Verse 5 — Surah Ash-Sharh 94:5

چنانچہ حقیقت یہ ہے کہ مشکلات کے ساتھ آسانی بھی ہوتی ہے۔

Verse 6 — Surah Ash-Sharh 94:6

یقینا مشکلات کے ساتھ آسانی بھی ہوتی ہے۔

Verse 7 — Surah Ash-Sharh 94:7

لہذا جب تم فارغ ہوجاؤ تو (عبادت میں) اپنے آپ کو تھکاؤ۔

Verse 8 — Surah Ash-Sharh 94:8

اور اپنے پروردگار ہی سے دل لگاؤ۔