Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 79 - An-Naziat
Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink
Verse 1 — Surah An-Naziat 79:1
قسم ہے (فرشتوں کی) جو غوطہ لگا کر (جان) کھیننے والے ہیں
Verse 2 — Surah An-Naziat 79:2
اور بند آسانی سے کھولنے والے ہیں
Verse 3 — Surah An-Naziat 79:3
اور تیزی سے پیرنے والے ہیں
Verse 4 — Surah An-Naziat 79:4
پھر (تعمیل ارشاد میں) جو دوڑ کر سبقت لے جانے والے ہیں
Verse 5 — Surah An-Naziat 79:5
پھر (حسب حکم) ہر کام کا انتظام کرنے والے ہیں
Verse 6 — Surah An-Naziat 79:6
جس روز تھر تھرائے گی تھرتھرانے والی
Verse 7 — Surah An-Naziat 79:7
اس کے پیچھے ایک اور جھٹکا ہوگا
Verse 8 — Surah An-Naziat 79:8
کتنے دل اس روز (خوف سے) کانپ رہے ہو گے
Verse 9 — Surah An-Naziat 79:9
ان کی آنکھیں (ڈر سے) جھکی ہوں گی
Verse 10 — Surah An-Naziat 79:10
کافر کہتے ہیں کیا ہم پلٹائے جائیں گے الٹے پاؤں
Verse 11 — Surah An-Naziat 79:11
(یعنی جب ) ہم بوسیدہ ہڈیاں بن چکے ہوں گے
Verse 12 — Surah An-Naziat 79:12
بولے یہ واپسی تو بڑے گھاٹے کی ہوگی
Verse 13 — Surah An-Naziat 79:13
(پس اس واپسی کے لیے) تو فقط ایک جھڑک کافی ہے
Verse 14 — Surah An-Naziat 79:14
پھر وہ فوراً کھلے میدان میں جمع ہوجائیں گے
Verse 15 — Surah An-Naziat 79:15
(اے حبیب!) کیا پہنچی ہے آپ کو مسوی کی خبر ؟
Verse 16 — Surah An-Naziat 79:16
جب ان کے رب نے انہیں طوی کی مقدس وادی میں پکارا تھا
Verse 17 — Surah An-Naziat 79:17
(کہ) جاؤ فرعون کے پاس وہ سرکش بن گیا ہے
Verse 18 — Surah An-Naziat 79:18
پس (اس سے) دریافت کرو کیا تیری خواہش ہے کہ تو پاک ہوجائے
Verse 19 — Surah An-Naziat 79:19
(اور کیا تو چاہتا ہے کہ ) میں تیری رہبری کروں تیرے رب کی طرف تاکہ تو (اس سے ) ڈرنے لگے
Verse 20 — Surah An-Naziat 79:20
پس آپ نے (جا کر) اسے بڑی نشانی دکھائی
Verse 21 — Surah An-Naziat 79:21
پس اس نے جھٹلایا اور نافرمانی کی
Verse 22 — Surah An-Naziat 79:22
پھر روگرداں ہو کر فتنہ انگیزی میں کوشاں ہوگیا
Verse 23 — Surah An-Naziat 79:23
پھر (لوگوں کو) جمع کیا پس پکارا
Verse 24 — Surah An-Naziat 79:24
اور کہا میں تمہارا سب سے بڑا رب ہوں
Verse 25 — Surah An-Naziat 79:25
آخر کار مبتلا کردیا اسے اللہ نے آخرت اور دنیا کے (دوہرے ) عذاب میں
Verse 26 — Surah An-Naziat 79:26
بے شک اس میں بڑی عبرت ہے اس کے لیے جو اللہ سے ڈرتا ہے
Verse 27 — Surah An-Naziat 79:27
کیا تمہیں پیدا کرنا مشکل ہے یا آسمان کا ۔ اس نے اسے بنایا
Verse 28 — Surah An-Naziat 79:28
اس کی چھت کو خوب اونچا کیا پھر اس کو درست کیا
Verse 29 — Surah An-Naziat 79:29
اور تاریک کیا اس کی رات کو اور ظاہر کیا اس کے دن کو
Verse 30 — Surah An-Naziat 79:30
اور زمین کو بعد ازاں بچھا دیا
Verse 31 — Surah An-Naziat 79:31
نکالا اس سے اس کا پانی اور اس کا سبزہ
Verse 32 — Surah An-Naziat 79:32
اور پہاڑ (اس میں) گاڑ دیے
Verse 33 — Surah An-Naziat 79:33
سامان زیست ہے تمہارے لیے اور تمہارے مویشیوں کے لیے
Verse 34 — Surah An-Naziat 79:34
پھر جب آئے گی سب سے بڑی آفت
Verse 35 — Surah An-Naziat 79:35
اس دن انسان یاد کرے گا جو دوڑ دھوپ اس نے کی تھی
Verse 36 — Surah An-Naziat 79:36
اور ظاہر کردی جائے گی جہنم ہر دیکھنے والے کے لیے
Verse 37 — Surah An-Naziat 79:37
پس جس نے سرکشی کی ہوگی
Verse 38 — Surah An-Naziat 79:38
اور ترجیح دی ہوگی دنیوی زندگی کو
Verse 39 — Surah An-Naziat 79:39
تو دوزخ ہی (اس کا) ٹھکانا ہوگا
Verse 40 — Surah An-Naziat 79:40
اور جو ڈرتا رہا ہوگا اپنے رب کے حضور کھڑا ہونے سے اور (اپنے) نفس کو روکتا رہا ہوگا (پر بری) خواہش سے
Verse 41 — Surah An-Naziat 79:41
یقینا جنت ہی اس کا ٹھکانا ہوگا
Verse 42 — Surah An-Naziat 79:42
یہ لوگ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ وہ کب قائم ہوگی
Verse 43 — Surah An-Naziat 79:43
یہ لوگ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ وہ کب قائم ہوگی
Verse 44 — Surah An-Naziat 79:44
آپ کے رب تک اس کی انتہا ہے
Verse 45 — Surah An-Naziat 79:45
آپ ضرور خبردار کرنے والے ہیں ہر اس شخص کو جو اس سے ڈرتا ہو
Verse 46 — Surah An-Naziat 79:46
گویا وہ جس روز اس کو دیکھیں گے (انہیں یوں محسوس ہوگا) کہ وہ (دنیا میں) نہیں ٹھہرے تھے مگر ایک شام یا ایک صبح