Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 87 - Al-Ala
Translation by Muhammad Tahir Ul Qadri — Permalink
Verse 1 — Surah Al-Ala 87:1
اپنے رب کے نام کی تسبیح کریں جو سب سے بلند ہے
Verse 2 — Surah Al-Ala 87:2
جس نے (کائنات کی ہر چیز کو) پیدا کیا پھر اسے (جملہ تقاضوں کی تکمیل کے ساتھ) درست توازن دیا
Verse 3 — Surah Al-Ala 87:3
اور جس نے (ہر ہر چیز کے لئے) قانون مقرر کیا پھر (اسے اپنے اپنے نظام کے مطابق رہنے اور چلنے کا) راستہ بتایا
Verse 4 — Surah Al-Ala 87:4
اور جس نے (زمین سے) چارہ نکالا
Verse 5 — Surah Al-Ala 87:5
پھر اسے سیاہی مائل خشک کردیا
Verse 6 — Surah Al-Ala 87:6
(اے حبیبِ مکرّم!) ہم آپ کو خود (ایسا) پڑھائیں گے کہ آپ (کبھی) نہیں بھولیں گے
Verse 7 — Surah Al-Ala 87:7
مگر جو اللہ چاہے، بیشک وہ جہر اور خفی (یعنی ظاہر و پوشیدہ اور بلند و آہستہ) سب باتوں کو جانتا ہے
Verse 8 — Surah Al-Ala 87:8
اور ہم آپ کو اس آسان (شریعت پر عمل پیرا ہونے) کے لئے (بھی) سہولت فراہم فرمائیں گے
Verse 9 — Surah Al-Ala 87:9
پس آپ نصیحت فرماتے رہیے بشرطیکہ نصیحت (سننے والوں کو) فائدہ دے
Verse 10 — Surah Al-Ala 87:10
البتہ وہی نصیحت قبول کرے گا جو اللہ سے ڈرتا ہوگا
Verse 11 — Surah Al-Ala 87:11
اور بدبخت اس (نصیحت) سے پہلو تہی کرے گا
Verse 12 — Surah Al-Ala 87:12
جو (قیامت کے دن) سب سے بڑی آگ میں داخل ہوگا
Verse 13 — Surah Al-Ala 87:13
پھر وہ اس میں نہ مرے گا اور نہ جیئے گا
Verse 14 — Surah Al-Ala 87:14
بیشک وہی بامراد ہوا جو (نفس کی آفتوں اور گناہ کی آلودگیوں سے) پاک ہوگیا
Verse 15 — Surah Al-Ala 87:15
اور وہ اپنے رب کے نام کا ذکر کرتا رہا اور (کثرت و پابندی سے) نماز پڑھتا رہا
Verse 16 — Surah Al-Ala 87:16
بلکہ تم (اللہ کی طرف رجوع کرنے کی بجائے) دنیاوی زندگی (کی لذتوں) کو اختیار کرتے ہو
Verse 17 — Surah Al-Ala 87:17
حالانکہ آخرت (کی لذت و راحت) بہتر اور ہمیشہ باقی رہنے والی ہے
Verse 18 — Surah Al-Ala 87:18
بیشک یہ (تعلیم) اگلے صحیفوں میں (بھی مذکور) ہے
Verse 19 — Surah Al-Ala 87:19
(جو) ابراہیم اور موسٰی (علیہما السلام) کے صحائف ہیں