Back to LanguagesPrevious ChapterNext Chapter
Urdu - Chapter 92 - Al-Layl
Translation by Muhammad Taqi Usmani — Permalink
Verse 1 — Surah Al-Layl 92:1
قسم ہے رات کی جب وہ چھا جائے۔
Verse 2 — Surah Al-Layl 92:2
اور دن کی جب اس کا اجالا پھیل جائے۔
Verse 3 — Surah Al-Layl 92:3
اور اس ذات کی جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیا۔
Verse 4 — Surah Al-Layl 92:4
کہ حقیقت میں تم لوگوں کی کوششیں الگ الگ قسم کی ہیں۔
Verse 5 — Surah Al-Layl 92:5
اب جس کسی نے (اللہ کے راستے میں مال) دیا، اور تقوی اختیار کیا۔
Verse 6 — Surah Al-Layl 92:6
اور سب سے اچھی بات کو دل سے مانا۔
Verse 7 — Surah Al-Layl 92:7
تو ہم اس کو آرام کی منزل تک پہنچنے کی تیاری کرا دیں گے۔
Verse 8 — Surah Al-Layl 92:8
رہا وہ شخص جس نے بخل سے کام لیا، اور (اللہ سے) بےنیازی اختیار کی۔
Verse 9 — Surah Al-Layl 92:9
اور سب سے اچھی بات کو جھٹلایا۔
Verse 10 — Surah Al-Layl 92:10
تو ہم اس کو تکلیف کی منزل تک پہنچنے کی تیاری کرا دیں گے۔
Verse 11 — Surah Al-Layl 92:11
اور جب ایسا شخص تباہی کے گڑھے میں گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہیں آئے گا۔
Verse 12 — Surah Al-Layl 92:12
یہ سچ ہے کہ راستہ بتلا دینا ہمارے ذمے ہے۔
Verse 13 — Surah Al-Layl 92:13
اور یہ بھی سچ ہے کہ آخرت اور دنیا دونوں ہمارے قبضے میں ہیں۔
Verse 14 — Surah Al-Layl 92:14
لہذا میں نے تمہیں ایک بھڑکتی ہوئی آگ سے خبردار کردیا ہے۔
Verse 15 — Surah Al-Layl 92:15
اس آگ میں کوئی اور نہیں، وہی بدبخت داخل ہوگا۔
Verse 16 — Surah Al-Layl 92:16
جس نے حق کو جھٹلایا، اور منہ موڑا۔
Verse 17 — Surah Al-Layl 92:17
اور اس سے ایسے پرہیزگار شخص کو دور رکھا جائے گا۔
Verse 18 — Surah Al-Layl 92:18
جو اپنا مال پاکیزگی حاصل کرنے کے لیے (اللہ کے راستے میں) دیتا ہے۔
Verse 19 — Surah Al-Layl 92:19
حالانکہ اس پر کسی کا کوئی احسان نہیں تھا جس کا بدلہ دیا جاتا۔
Verse 20 — Surah Al-Layl 92:20
البتہ وہ صرف اپنے اس پروردگار کی خوشنودی چاہتا ہے جس کی شان سب سے اونچی ہے۔
Verse 21 — Surah Al-Layl 92:21
یقین رکھو ایسا شخص عنقریب خوش ہوجائے گا۔