Back to Languages

Urdu - Chapter 16 - An-Nahl

Translation by Muhammad Karam Shah Al Azhari — Permalink

Verse 1 — Surah An-Nahl 16:1

قریب آگیا ہے حکم الہی پس اس کے لیے عجلت نہ کرو۔ پاک ہے اللہ تعالیٰ اور بر تر ہے اس شرک سے جو وہ کر رہے ہیں

Verse 2 — Surah An-Nahl 16:2

اتارتا ہے فرشتوں کو روح (یعنی وحی) کے ساتھ اپنے حکم سے جس پر چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے کہ خبر دار کرو (لوگوں کو) کہ نہیں کوئی معبود سوائے میرے پس مجھ سے ہی ڈرا کرو

Verse 3 — Surah An-Nahl 16:3

اس نے پیدا فرمایا آسمان کو اور زمین کو حق کے ساتھ وہ برتر ہے اس شرک سے جو وہ کر رہے ہیں

Verse 4 — Surah An-Nahl 16:4

اس نے پیدا فرمایا انسان کو نطفہ سے پس اب وہ برملا جھگڑالو بن گیا ہے

Verse 5 — Surah An-Nahl 16:5

نیز اس نے جانوروں کو پیدا کیا تمھارے لیے ان میں گرم لباس بھی ہے اور دیگر فائدے ہیں اور انھیں ( کا گوشت ) تم کھاتے ہو

Verse 6 — Surah An-Nahl 16:6

اور تمھارے لیے ان میں زیب و زینت بھی ہے جب تم شام کو (چرا کر) انھیں گھر لاتے ہو اور جب تم صبح ان کو چرانے لیجاتے ہو

Verse 7 — Surah An-Nahl 16:7

اور (یہ جانور) اٹھا لے جاتے ہیں تمھارے بوجھ ان شہروں تک جہاں تم نہیں پہنچ سکتے مگر سخت مشقت سے بیشک تمھارا رب بہت مہربان (اور) ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے

Verse 8 — Surah An-Nahl 16:8

اور اس نے پیدا کیے گھوڑے اور خچرّ اور گدھے تاکہ تم ان پر سواری کرو اور (تمھارے لیے ان میں) زینت ہے، اور پیدا فرمائے گا ایسی سواریوں کو جو تم نہیں جانتے

Verse 9 — Surah An-Nahl 16:9

اور اللہ تعالیٰ کے ذمہ کرم پر ہے راہ راست کو دلائل سے واضح کرنا اور انمیں غلط راہیں بھی ہیں اور اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دے دیتا

Verse 10 — Surah An-Nahl 16:10

اللہ تعالیٰ وہ ہے جس نے اتاراآسمان سے پانی تمھارے لیے اس میں سے کچھ پینے کے کام آتا ہے اور اس سے سبزہ اگتا ہے جس میں تم ( مویشی) چراتے ہو

Verse 11 — Surah An-Nahl 16:11

اگاتا ہے تمھارے لیے اس کے ذریعے (طرح طرح کے) کھیت اور زیتون اور کھجور اور انگور اور (انکے علاوہ) ہر قسم کے پھل۔ یقیناً ان تمام چیزوں میں (قدرت الہٰی کی) نشانی ہے اس قوم کے لیے جو غورو فکر کرتی ہے

Verse 12 — Surah An-Nahl 16:12

اور اللہ تعالیٰ نے مسخر فرما دیا تمھارے لیے رات، دِن سورج اور چاند کو اور تمام ستارے بھی اس کے حکم کے پابند ہیں بیشک ان تمام چیزوں میں (قدرت الٰہی کی) نشانیاں ہیں اس قوم کے لیے جو دانشمند ہے

Verse 13 — Surah An-Nahl 16:13

اور ( علاوہ ازیں ) جو پیدا فرمایا تمھارے لیے زمین میں (اسے بھی مسخر کر دیا) الگ الگ ہے ان کا رنگ و رُوپ۔ یقیناً ان میں (قدرت الٰہی کی) نشانی ہے ۔ ان لوگوں کے لیے جو نصیحت قبول کرتے ہیں

Verse 14 — Surah An-Nahl 16:14

اور وہی ہے جس نے پابند حکم کر دیا ہے سمندر کو تاکہ تم کھاؤ اس سے تازہ گوشت اور نکالو اس سے زیور جسے تم پہنتے ہو اور تو دیکھتا ہے کشتیوں کو کہ موجوں کو چیر کی جا رہی ہیں سمندر میں تاکہ (ان کے ذریعے) تم تلاش کرواللہ تعالیٰ کے فضل (رزق ) کو تاکہ تم (اس کا) شکر ادا کرتے رہو

Verse 15 — Surah An-Nahl 16:15

اور اللہ تعالیٰ نے گاڑ دیے ہیں زمین میں اونچے اونچے پہاڑ تاکہ زمین لرزتی نہ رہے تمھارے ساتھ اور نہریں جاری کر دیں اور راستے بنا دیے تاکہ تم (اپنی منزل کی) راہ پا سکو

Verse 16 — Surah An-Nahl 16:16

اور راستوں پر علامتیں بنا دی ہیں اور ستاروں کے ذریعے سے وہ راہ یاب ہوتے ہیں

Verse 17 — Surah An-Nahl 16:17

کیا وہ ذات جس نے سب کچھ پیدا فرمایا اس کی مانند ہو سکتی ہے جس نے کچھ بھی نہیں بنایا کیا تم اتنا بھی غو رنہیں کرتے

Verse 18 — Surah An-Nahl 16:18

اور اگر تم شمار کرنا چاہو اللہ کی نعمتوں کو تو تم انہیں گن نہیں سکو گے یقیناً اللہ تعالیٰ غفور رحیم ہے

Verse 19 — Surah An-Nahl 16:19

اور اللہ تعالیٰ جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو اور جو تم ظاہر کرتے ہو

Verse 20 — Surah An-Nahl 16:20

اور جو لوگ پوجتے ہیں اللہ کے سوا (غیروں کو) وہ نہیں پیدا کر سکتے کوئی چیز بلکہ وہ خود پیدا کیے گئے ہیں

Verse 21 — Surah An-Nahl 16:21

وہ مردہ ہیں وہ زندہ نہیں اور وہ نہیں سمجھتے کہ کب انھیں اٹھایا جائے گا

Verse 22 — Surah An-Nahl 16:22

تمھارا خدا (بس) خدائے واحد ہے پس جو لوگ ایمان نہیں لاتے آخرت پر ان کے دل منکر ہیں اور وہ مغرور ہیں

Verse 23 — Surah An-Nahl 16:23

یقیناً اللہ تعالیٰ جانتا ہے جو وہ چھپاتے ہیں اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں بےشک وہ پسند نہیں کرتا غرور و تکبّر کرنے والوں کو

Verse 24 — Surah An-Nahl 16:24

اور جب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا نازل فرمایا ہے پروردگار نے کہتے ہیں (کچھ نہیں) یہ تو پہلے لوگوں کے من گھڑت قصّے ہیں

Verse 25 — Surah An-Nahl 16:25

تا کہ (اس ہرزہ سرائی کے باعث) وہ اٹھائیں اپنے (گناہوں کے) پورے بوجھ قیامت کے دن اور ان لوگوں کے بوجھ بھی اٹھائیں جنہیں وہ گمراہ کرتے رہے ہیں جہالت سے کتنا برا (اور گراں ) ہے یہ جوجھ جسے وہ اپنے اوپر لاد رہے ہیں

Verse 26 — Surah An-Nahl 16:26

(دعوت حق کے خلاف) مکرہ فریب کیا کرتے تھے وہ لو گ جو ان سے پہلے گزرے پس اللہ تعالیٰ نے ان کے (فریب ) کی عمارت جڑوں سے اکھیڑ کر رکھ دی پس گِر پڑی چھت ان کے اوپر سے اور آگیا ان پر عذاب جہاں سے انھیں خیال و گمان بھی نہ تھا

Verse 27 — Surah An-Nahl 16:27

اس کے بعد روز قیامت اللہ تعالیٰ انہیں ذلیل و رسوا کرے گا اور (ان سے) پوچھیگا کہاں ہیں وہ میرے شریک جن کے بارے میں تم جھگڑا کیا کرتے تھے۔ کہیں گے وہ لوگ جنہیں علم دیا گیا ہے کہ بلاشبہ آج ہر قسم کی رسوائی اور بربادی کافروں کے لیے ہے

Verse 28 — Surah An-Nahl 16:28

وہ کافر جن کی جانیں فرشتے قبض کرتے ہیں در آنحال کہ وہ اپنے آپ پر ظلم کر رہے ہیں تب وہ سر تسلیم خم کرتے ہوئے کہتے ہیں ہم تو کوئی برا کام نہیں کیا کرتے تھے (اہل علم جواب دینگے) نہیں نہیں (تم بڑے بدکار تھے) بےشک اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے جو (بُرے کام) تم کیا کرتے تھے

Verse 29 — Surah An-Nahl 16:29

(اے کفّار) پس داخل ہو جاؤ جہنم کے دروازوں سے تمھیں ہمیشہ رہنا ہوگا وہاں۔ بیشک برا ٹھکانہ ہے غرور و تکبّر کرنے والوں کے لیے

Verse 30 — Surah An-Nahl 16:30

اور ( یونہی ) پوچھا گیا ان سے جو متقی تھے کہ وہ کیا ہے جو اتارا تمھارے رب نے؟ انھوں نے کہا (سراپا ) خیر! جنھوں نے اچھے کام کیے اس دنیا میں بھی ان کے لیے بھلائی ہے اور آخرت کا گھر بھی (ان کے لیے) بہتر ہے اور بہت ہی عمدہ ہے پرہیزگاروں کا گھر

Verse 31 — Surah An-Nahl 16:31

(ان کے لیے) ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن میں وہ داخل ہوں گے رواں ہوں گی ان کے نیچے نہریں ان کے لیے وہاں ہر وہ چیز ہو گی جس کی وہ خواہش کریں گے یوں بدلہ دیتا ہے اللہ تعالیٰ پرہیزگاروں کو

Verse 32 — Surah An-Nahl 16:32

وہ متقی جن کی روحیں فرشتے قبض کرتے ہیں اس حال میں کہ وہ خوش ہوتے ہیں (اس وقت) فرشتے کہتے ہیں (اے نیک بختو) سلامتی ہو تم پر داخل ہو جاؤ جنت میں ان (نیک اعمال ) کے باعث جو تم کیا کرتے تھے

Verse 33 — Surah An-Nahl 16:33

یہ مشرک کس کے منتظر ہیں بجز اس کے کہ آجائیں ان کے پاس (عذاب کے ) فرشتے یا آجائے آپ کے رب کا (اٹل ) حکم۔ یونہی ان لوگوں نے بھی کیا تھا جو ان کے پیشرو تھے اور نہیں زیادتی کی تھی ان پر اللہ تعالیٰ نے بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر زیادتی کیا کرتے تھے

Verse 34 — Surah An-Nahl 16:34

پس ملی انھیں سزا ان کے برے اعمال کی اور گھیر لیا انھیں اس عذاب نے جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے

Verse 35 — Surah An-Nahl 16:35

اور کہنے لگے وہ لوگ جنھوں نے شرک کیا کہ اگر چاہتا اللہ تعالیٰ تو ہم عبادت نہ کرتے اس کے سوا کسی اور چیز کی نہ ہم اور نہ ہمارے باپ دادا اور نہ ہم حرام کرتے اس کے حکم کے بغیر کسی چیز کو ایسی ہی (بے سروپا) باتیں کیا کرتے تھے ان کے پیشرو (اے سننے والے!) کیا رسولوں کے ذمہ اسکے علاوہ بھی اور کچھ ہے کہ وہ صاف طور پر (حکم الٰہی) پہنچا دیں

Verse 36 — Surah An-Nahl 16:36

اور ہم نے بھیجا ہر امت میں ایک رسول (جو انھیں یہ تعلیم دے) کہ عبادت کرو اللہ تعالیٰ کی اور دور ہو طاغوت سے سو ان میں سے کچھ وہ لوگ تھے جنھیں اللہ تعالیٰ نے ہدایت دی اور ان میں سے کچھ ایسے بھی تھے جس پر گمراہی مسلّط ہو گئی پس سیر وسیاحت کرو زمین میں اور (اپنی آنکھوں سے ) دیکھو کس قدر عبرتناک تھا انجام (رسولوں کو) جھٹلانے والوں کا

Verse 37 — Surah An-Nahl 16:37

(اے حبیب) آپ خواہ کتنے ہی حریص ہوں ان کے ہدایت یافتہ ہونے پر مگر اللہ تعالیٰ ہدایت نہیں دیتا جنھیں وہ (پیہم شر کشی کے باعث ) گمراہ کر دیتا ہے اور نہیں ان کے لیے کوئی مدد کرنے والا

Verse 38 — Surah An-Nahl 16:38

اور بڑی شدّو مدّ سے اللہ تعالیٰ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ (دوبارہ ) زندہ نہیں کریگا اللہ تعالیٰ جو (ایکبار) مر جاتا ہے۔ ہاں ضرور زندہ کریگا یہ اس کا وعدہ ہے اس پر لازم ہے اس کو پورا کرنا لیکن اکثر لوگ (اس حقیقت کو) نہیں جانتے

Verse 39 — Surah An-Nahl 16:39

(وہ انھیں دوبارہ زندہ کریگا) تاکہ واضح کر دے ان پر وہ بات جس میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے اور تاکہ خوب جان لیں کافر کہ بلاشبہ وہی جھوٹے ہیں

Verse 40 — Surah An-Nahl 16:40

ہمارا فرمان کسی چیز کے لیے جب ہم ارادہ کرتے ہیں اس (کے پیدا کرنے کا) صرف اتنا ہے کہ ہم اسے حکم دیتے ہیں کہ ہو جا پس وہ ہو جاتی ہے

Verse 41 — Surah An-Nahl 16:41

اور جنھوں نے راہ خدا میں ہجرت کی اس کے بعد کہ ان پر (طرح طرح کے) ظلم توڑے گئے تو ہم ضرور ان کو دنیا میں بہتر ٹھکانا دیں گے اور آخر ت کا اجر تو بہت بڑا ہے کاش! یہ جان لیتے

Verse 42 — Surah An-Nahl 16:42

جنھوں نے ( مصائب میں) صبر کیا اور (مشکلات میں اپ بھی ) اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں

Verse 43 — Surah An-Nahl 16:43

اور ہم نے نہیں بھیجا آپ سے پہلے (رسول بنا کر) مگر مردوں کو ہم وحی بھیجتے ہیں انکی طرف پس دریافت کر لو اہل علم سے اگر تم خود نہیں جانتے

Verse 44 — Surah An-Nahl 16:44

(پہلے رسولوں کو بھی ہم نے) روشن نشانیاں اور کتابیں دیکر بھیجا اور ( اسی طرح ) ہم نے نازل کیا آپ پر یہ ذکر تاکہ آپ کھول کر بیان کریں لوگوں کے لیے (اس ذکر کو) جو نازل کیا گیا ہے ان کی طرف تاکہ وہ غورو فکر کریں

Verse 45 — Surah An-Nahl 16:45

کیا بیخوف (اور نڈر) ہو گئے وہ لو گ جنہوں نے برے مکر کیے کہ مبادا گاڑ دے اللہ تعالیٰ انہیں زمین میں یا آجائے ان پر عذاب اس طرح کہ (ان کو اس کی آمد کا) شعور ہی نہ ہو

Verse 46 — Surah An-Nahl 16:46

یا پکڑ لے انہیں جب وہ (اپنے کاروبار میں) دوڑ دھوپ کر رہے ہوں پس نہیں وہ (اللہ کو) عاجز کرنیوالے

Verse 47 — Surah An-Nahl 16:47

یا پکڑ لے انہیں جبکہ وہ خوف زدہ ہو چکے ہوں پس بےشک تمھار ا رب بہت مہربان ہمیشہ رحم فرمانیوالا ہے

Verse 48 — Surah An-Nahl 16:48

انھوں نے نہیں دیکھا ان اشیاء کی طرف جنہیں اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمایا ہے کہ بدلتے رہتے ہیں ان کے سائے دائیں سے (بائیں طرف) اور بائیں سے (دائیں طرف) سجدہ کرتے ہوئے اللہ کو اس حال میں کہ وہ اظہار عجز کررہے ہیں

Verse 49 — Surah An-Nahl 16:49

اور اللہ کے لیے سجدہ کر رہی ہے ہر چیز جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے یعنی ہر قسم کے جاندار اور فرشتے اور وہ غرور تکبّر نہیں کرتے

Verse 50 — Surah An-Nahl 16:50

ڈرتے ہیں اپنے رب کی قدرت سے اور کرتے ہیں جو انہیں حکم دیا جاتا ہے

Verse 51 — Surah An-Nahl 16:51

اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا نہ بناؤ دو خدا وہ تو صرف ایک ہی خدا ہے (اس نے فرمایا) پس فقط مجھ سے ہی ڈرا کرو

Verse 52 — Surah An-Nahl 16:52

اور اسی کے ملک میں ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور اسی کی تابعداری اور اطاعت لازمی ہے تو کیا اللہ کے سوا غیروں سے ڈرئے ہو

Verse 53 — Surah An-Nahl 16:53

اور تمھارے پاس جتنی نعمتیں ہیں وہ تو اللہ کی دی ہوئی ہیں پس جب تمھیں تکلیف پہنچتی ہے تو اسی کی جناب میں گڑگڑاتے ہو

Verse 54 — Surah An-Nahl 16:54

پھر جب اللہ تعالیٰ دور فرما دیتا ہے تکلیف کو تم سے تو فوراً ایک گروہ تم میں سے اپنے رب کے ساتھ شرک کرنے لگتا ہے

Verse 55 — Surah An-Nahl 16:55

اِس طرح وہ نا شکری کرتے ہیں ان نعمتوں کی جو ہم نے ان کو عطا کی ہیں۔ پس اے (ناشکرو!) لطف اٹھا لوچند روز تمھیں (اپنا انجام) معلوم ہو جائے گا

Verse 56 — Surah An-Nahl 16:56

اور مقرر کرتے ہیں انکے لیے جنکو یہ جانتے ہی نہیں حصّہ اس مال سے جو ہم نے انکو دیا ہے اللہ کی قسم ! تم سے ضرور باز پرس ہو گی اسکے متعلق جو تم بہتان باندھا کرتے ہو

Verse 57 — Surah An-Nahl 16:57

اور تجویز کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کے لیے بیٹیاں سبحان اللہ ! اور انکے لیے تو وہ (بیٹے) ہیں جنہیں وہ پسند کرتے ہیں

Verse 58 — Surah An-Nahl 16:58

اور جب اطلاع دی جاتی ہے ان میں سے کسی کو بیٹی (کی پیدائش) کی تو (غم سے) اس کا چہرہ سیاہ ہو جاتا ہے اور وہ (رنج و اندوہ سے) بھر جاتا ہے

Verse 59 — Surah An-Nahl 16:59

چھپتا پھرتا ہے لوگوں (کی نظروں) سے اس بری خبر کے باعث جو دی گئی ہے اسے (اب یہ سوچتا ہے کہ) کیا وہ اس بچی کو اپنے پاس رکھے ذلّت کے ساتھ یا گاڑ دے اسے مٹی میں آہ! کتنا برا ہے وہ فیصلہ جو وہ کرتے ہیں

Verse 60 — Surah An-Nahl 16:60

ان لوگوں کے لیے جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے بری صفتیں ہیں اور اللہ تعالیٰ اعلیٰ صفات کا مالک ہے اور وہی سب پر غالب بڑا دانا ہے

Verse 61 — Surah An-Nahl 16:61

اور اگر (فوراً) پکڑ لیا کرتا اللہ تعالیٰ لوگوں کو انکے ظلم کے باعث تو نہ چھوڑتا زمین پرکسی جاندار کو لیکن وہ مہلت دیتا ہے انہیں ایک مقررّہ میعاد تک پس جب آجاتی ہے انکی (مقرّرہ) میعاد تو نہ وہ ایک لمحہ پیچھے ہو سکتے ہیں اور نہ آگے ہو سکتے ہیں

Verse 62 — Surah An-Nahl 16:62

اور تجویز کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کے لیے ( بیٹیاں) جنھیں وہ (اپنے لیے) نا پسند کرتے ہیں اور بیان کرتی ہیں انکی زبانیں جھوٹ (جب وہ کہتی ہیں کہ) فقط انہیں کے لیے بھلائی ہے یقیناً انہیں کے لیے آتش ( جہنم ) ہے اور انھیں کو (دوزخ میں) پہلے بھیجا جائیگا

Verse 63 — Surah An-Nahl 16:63

بخدا ! ہم نے بھیجا ہے (رسولوں کو ) مختلف قوموں کی طرف آپ سے پہلے پس آراستہ کر دیا ان کے شیطان نے انکے (بُرے) اعمال کو پس وہی ان کا دوست ہے آج بھی اور ان کے لیے عذاب الیم ہے

Verse 64 — Surah An-Nahl 16:64

اور نہیں اتاری ہم نے آپ پریہ کتاب مگر اس لیے کہ آپ صاف صاف بیان کر دیں انکے لیے وہ بات جسمیں وہ اختلاف کرتے ہیں اور (یہ کتاب) سراپا ہدایت اور رحمت ہے اس قوم کے لیے جو ایماندار ہے

Verse 65 — Surah An-Nahl 16:65

اور اللہ تعالیٰ نے اتارا آسمان سے پانی پھر زندہ کیا اس سے زمین کو اس کے بنجر بن جانے کے بعدبیشک اس میں ( کھلی) نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو (حق کی آواز) سنتے ہیں

Verse 66 — Surah An-Nahl 16:66

اور بیشک تمھارے لیے مویشیوں میں ایک عبرت ہے دیکھو! ہم تمھیں پلاتے ہیں جو ان کے شکموں میں گوبر اور خون ہے ان کے درمیان سے نکال کر خالص دودھ جو بہت خوش ذائقہ ہے پینے والوں کے لیے

Verse 67 — Surah An-Nahl 16:67

اور (ہم پلاتے ہیں تمھیں) کھجور اور انگور کے پھلوں سے تم بناتے ہو اس سے میٹھا رس اور پاک رزق بلاشبہ اس میں بھی (ہماری قدرت کی) نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو سمجھدار ہیں

Verse 68 — Surah An-Nahl 16:68

اور ڈال دی آپ کے رب نے شہد کی مکھی میں یہ بات کہ بنایا کر پہاڑوں میں (اپنے ) چھتے اور درختوں (کی شاخوں) میں اور ان چھپروں میں جو لوگ بناتے ہیں

Verse 69 — Surah An-Nahl 16:69

پھر رس چوسا کر ہر قسم کے پھلوں سے پس چلتی رہا کر اپنے رب کی آسان کی ہوئی راہوں پر ( یُوں) نکلتا ہے ان کے شکموں سے ایک شربت مختلف رنگوں والا اس میں شفا ہے لوگوں کے لیے بیشک ا س میں (قدرت الہٰی کی) نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو غورو فکر کرتے ہیں

Verse 70 — Surah An-Nahl 16:70

اور اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمایا ہے تمھیں پھر جان قبض کریگا تمھاری اور تم میں سے بعض ایسے ہیں جنھیں لوٹا دیا جاتا ہے ناکارہ عمر کی طرف تاکہ وہ کچھ نہ جانے جان لینے کے بعد بیشک اللہ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا ، ہر چیز پر قادر ہے

Verse 71 — Surah An-Nahl 16:71

اور اللہ تعالیٰ نے برتری بخشی ہے تم میں سے بعض کو بعض پر دولت کے لحاظ سے پس (اب بتاؤ) کیا وہ لوگ جنھیں برتری بخشی گئی ہے وہ لوٹانے والے ہیں اپنی دولت کو ان لوگوں پر جو ان کے مملوک ہیں تاکہ وہ سب اسممیں برابر ہو جائیں؟ (ہر گز نہیں) تو کیا وہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا انکار کرتے ہیں

Verse 72 — Surah An-Nahl 16:72

اور اللہ تعالیٰ ہی نے پیدا فرمائیں تمھارے لیے تمھاری جنس سے عورتیں اور پیدا فرمائے تمھارے لیے تمھاری بیویوں سے بیٹے اور پوتے اور رزق عطا فرمایا تمھیں پاکیزہ تو کیا (یہ لوگ) باطل پر ایمان لاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی مہربانیوں کی ناشکری کرتے ہیں

Verse 73 — Surah An-Nahl 16:73

اور یہ لوگ عبادت کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کے سوا ان معبودوں کی جو انھیں آسمانوں اور زمین سے رزق دینے کے کچھ اختیار نہیں رکھتے اور نہ وہ کچھ کر سکتے ہیں

Verse 74 — Surah An-Nahl 16:74

پس (اے جاہلو!) نہ بیان کیا کرو اللہ تعالیٰ کے لیے مثالیں بیشک اللہ تعالیٰ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

Verse 75 — Surah An-Nahl 16:75

بیان فرمائی ہے اللہ تعالیٰ نے ایک مثال (وہ یہ کہ) ایک بندہ ہے جو مملوک ہے اور کسی چیز پر قدرت نہیں رکھتا اور (اسکے مقابلہ میں) ایک وہ بندہ ہے جسے ہم نے رزق دیا اپنی جناب پاک سے رزق حسن پس وہ خرچ کرتا رہتا ہے اس سے پوشیدہ طور پر اور علانیہ طور پر (اب تم ہی بتاؤ) کیا یہ برابر ہیں الحمد للہ!(حقیقت حال واضح ہو گئی) بلکہ انمیں سے اکثر لوگ (اس حقیقت کو) نہیں جانتے

Verse 76 — Surah An-Nahl 16:76

اور بیان فرمائی اللہ تعالیٰ نے ایک اور مثال دو آدمی ہیں ان میں سے ایک تو گونگا ہے کسی چیز کی قدرت نہیں رکھتا اور وہ بوجھ ہے اپنے آقا پر جہاں کہیں وہ اس (نکمّے) کو بھیجتا ہے تو وہ واپس نہیں آتا کسی بھلائی کے ساتھ ۔ کیا برابر ہو سکتا ہے یہ (نکمّا) اور وہ شخص جو حکم دیتا ہے عدل کے ساتھ اور وہ راہ راست پر گامزن ہے

Verse 77 — Surah An-Nahl 16:77

اور اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے آسمانوں اور زمین کی مخفی باتوں کو اور نہیں قیامت برپا ہونے کے معاملہ مگر جیسے آنکھ تیزی سے جھپکتی ہے یا اس بھی جلد بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے

Verse 78 — Surah An-Nahl 16:78

اور اللہ تعالیٰ نے تمھیں نکالا ہے تمھاری ماؤں کے شکموں سے اس حال میں کہ تم کچھ بھی نہیں جانتے تھے اور بنائے تمھارے لیے کان اور آنکھیں اور دل تاکہ تم (ان بیش بہا نعمتوں پر ) شکر اد اکرو

Verse 79 — Surah An-Nahl 16:79

کیا انھوں نے کبھی نہیں دیکھا پرندوں کی طرف کہ وہ مطیع اور فرمانبردار بن کر اڑ رہے ہیں فضاء آسمانی میں کوئی چیز انھیں تھامے ہوئے نہیں بجز اللہ تعالیٰ کے بیشک اس میں (کھلی ) نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو ایمان لائے ہیں

Verse 80 — Surah An-Nahl 16:80

اور اللہ تعالیٰ نے ہی (اپنے فضل و کرم سے) بنا دیا ہے تمھارے لیے تمھارے گھروں کو آرام و سکون کی جگہ اور بنائے ہیں تمھارے لیے جانوروں کے چمڑوں سے گھر (یعنی خیمے) جنھیں تم ہلکا پھلکا پاتے ہو سفر کے دن اور اقامت کے دن اور ( اسی نے بنائے ) ہیں بھیڑوں کی صوف اور اونٹوں کی اون اور بکریوں کے بالوں سے مختلف گھریلو سامان اور استعمال کی چیزیں ایک وقت مقررّہ تک

Verse 81 — Surah An-Nahl 16:81

اور اللہ تعالیٰ نے ہی بنائے ہیں تمھارے (آرام) کے لیے ان چیزوں کے سائے جن کو اس نے پیدا فرمایا اور اسی نے بنائی ہے تمھارے لیے پہاڑوں میں پناہ گاہیں اور اسی نے بنائے ہیں تمھارے لیے ایسے لباس جو بچاتے ہیں تمھیں گرمی سے اور (کچھ ایسے آہنی) لباس جو بچاتے ہیں تمھیں لڑائی کے وقت اسی طرح وہ پورا فرماتا ہے اپنا احسان تم پر تاکہ تم سر اطاعت خم کرو

Verse 82 — Surah An-Nahl 16:82

اے محبوب! اگر (ان روشن دلائل کے باوجود) وہ منہ پھیریں تو (فکر مند نہ ہو) آپ کے ذمّہ تو صرف وضاحت کے ساتھ پیغام پہنچانا ہے

Verse 83 — Surah An-Nahl 16:83

وہ پہچانتے ہیں اللہ تعالیٰ کی نعمت کو (اسکے باوجود) وہ انکار کرتے ہیں اس کا اور انمیں سے اکثر لوگ کافر ہیں

Verse 84 — Surah An-Nahl 16:84

اور قیامت کے دن ہم اٹھائیں گے ہر اُمّت سے ایک گواہ تب ان لوگوں کو اجازت نہیں ہو گی جنھوں نے کفر کیا اور نہ ان سے توبہ کا مطالبہ کیا جائیگا

Verse 85 — Surah An-Nahl 16:85

اور جب دیکھ لیں گے وہ لوگ جنھوں نے ظلم کیا عذاب (آخرت) کو تو اس وقت وہ عذاب ان سے ہلکا نہیں کیا جائیگا اور نہ انھیں (مزید) مہلت دی جائیگی

Verse 86 — Surah An-Nahl 16:86

اور جب دیکھیں گے مشرک اپنے (ٹھیرائے ہوئے) شریکوں کوتو بول اٹھینگے اے ہمارے رب! یہ ہیں ہمارے بنائے ہوئے شریک جنھیں ہم پوجا کرتے تھے تجھے چھوڑ کر تو وہ شریک انھیں جواب دینگے یقیناً تم جھوٹ بول رہے ہو

Verse 87 — Surah An-Nahl 16:87

وہ پیش کر دیں گے بارگاہ الہٰی میں اس دن اپنی عاجزی اور فراموش ہو جائیں گے انھیں وہ بہتان جو وہ باندھا کرتے تھے

Verse 88 — Surah An-Nahl 16:88

جن لوگوں نے کفر کیا اور (دوسروں کو) روکا اللہ تعالیٰ کی راہ سے ہم نے بڑھا دیا اور عذاب ان کے پہلے عذاب پر اس وجہ سے کہ وہ فتنہ و فساد برپا کیا کرتے تھے

Verse 89 — Surah An-Nahl 16:89

اور وہ دن (بڑا ہولناک ہو گا) جب ہم اٹھائینگے ہر امت سے ایک گواہ ان پر انھیں میں سے اور ہم لے آئینگے آپ کو بطور گواہ ان سب پر اور ہم نے اتاری ہے آپ پر یہ کتاب اس میں تفصیلی بیان ہے ہر چیز کا اور یہ سراپا ہدایت و رحمت ہے اور یہ مثردہ ہے مسلمانوں کے لیے

Verse 90 — Surah An-Nahl 16:90

بیشک اللہ تعالیٰ حکم دیتا ہے کہ ہر معاملہ میں انصاف کرو اور (ہر ایک کے ساتھ) بھلائی کرو اور اچھا سلوک کرو رشتہ داروں کے سا تھ اور منع فرماتا ہے بےحیائی سے، بُرے کاموں سے اور سر کشی سے اللہ تعالیٰ نصیحت کرتا ہے تمھیں تاکہ تم نصیحت قبول کرو

Verse 91 — Surah An-Nahl 16:91

اور پورا کرو اللہ تعالیٰ کے عہد کو جب تم نے اس سے عہد کر لیا ہے اور نہ توڑو (اپنی) قسموں کو انھیں پختہ کرنے کے بعد حالانکہ تم نے کر دیا ہے اللہ تعالیٰ کو اپنے اوپر گواہ بیشک اللہ تعالیٰ جانتا ہے جو تم کرتے ہو

Verse 92 — Surah An-Nahl 16:92

اور نہ ہو جاؤ اس عورت کی مانندجس نے توڑ ڈالا اپنے سوت کو مضبوط کاتنے کے بعد (اور اسے) پارہ پارہ کر ڈالا تم بناتے ہو اپنی قسموں کو ایک دوسرے کے فریب دینے کا ذریعہ تاکہ اس طرح ہو جائے ایک گروہ زیادہ فائدہ اٹھانے والا دوسرے گروہ سے صرف آزماتا ہے تمھیں اللہ تعالیٰ ان قسموں سے اور واضح فرما دیگا تمھارے لیے قیامت کے روز ان باتوں کو جن میں تم اختلاف کیا کرتے تھے

Verse 93 — Surah An-Nahl 16:93

اور اگر چاہتا اللہ تعالیٰ تو بنا دیتا تمھیں ایک اُمّت لیکن وہ گمراہ کرتا ہے جسے چاہتا ہے اور ہدایت دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور ضرور تم سے باز پرس کی جائیگی ان اعمال سے جو تم کیا کرتے تھے

Verse 94 — Surah An-Nahl 16:94

اور نہ بناؤ اپنی قسموں کو آپس میں فریب دینے کا ذریعہ ورنہ (جاؤہ حق سے ) پِھسل جائے گا (لوگوں کا) قدم (اس پر) جم جانے کے بعد اور تمھیں چکھنا پڑے گا (اس کا) بُرانتیجہ کہ تم نے (اپنی عہد شکنی اور فریب کاری) کے باعث لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی راہ سے روک دیا اور تمھارے لیے بڑا دردناک عذاب ہو گا

Verse 95 — Surah An-Nahl 16:95

اور مت بیچو اللہ تعالیٰ کے عہدوں کو تھوڑی سی قیمت کے عوض بیشک جو کچھ اللہ تعالیٰ کے پاس ہے وہی بہتر ہے تمھارے لیے اگر تم (حقیقت کو) جانتے ہو

Verse 96 — Surah An-Nahl 16:96

جو (مال و زر) تمھارے پاس ہے وہ ختم ہو جائیگا اور جو (رحمت کے خزانے) اللہ تعالیٰ کے پاس ہیں وہ باقی رہینگے اور ہم ضرور عطا کریں گے انھیں جنھوں نے (ہر مصیبت میں ) صبر کیا اور ان کا اجرانکے اچھے (اور مفید) کاموں کے عوض جو وہ کیا کرتے تھے

Verse 97 — Surah An-Nahl 16:97

جو بھی نیک کام کرے مرد ہو یا عورت بشرطیکہ وہ مومن ہو تو ہم اسے عطا کرینگے ایک پاکیزہ زندگی اور ہم ضرور دیں گے انھیں ان کا اجر انکے اچھے (اور مفید) کاموں کے عوض جو وہ کیا کرتے تھے

Verse 98 — Surah An-Nahl 16:98

سو جب تم قرآن کی تلاوت کرنے لگو تو پناہ مانگو اللہ تعالیٰ سے اس شیطان (کی وسوسہ اندازیوں) سے جو مردود ہے

Verse 99 — Surah An-Nahl 16:99

یقیناً اس کا زور نہیں چلتا ان لوگوں پر جو (سچے دل سے) ایمان لائے ہیں اور اپنے رب پر کامل بھروسہ رکھتے ہیں

Verse 100 — Surah An-Nahl 16:100

ان کا زور تو صرف ان پر چلتا ہے جو یارانہ کانٹھتے ہیں اس سے اور جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرتے ہیں

Verse 101 — Surah An-Nahl 16:101

اور جب ہم بدلتے ہیں ایک آیت کو دوسری آیت کی جگہ اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے جو وہ نازل کرتاہے تو یہ لوگ کہتے ہیں تم صرف افترا پرداز ہوبلکہ ان میں سے اکثر (آیت بدلنے کی حکمت کو) نہیں جانتے

Verse 102 — Surah An-Nahl 16:102

فرمائیے نازل کیا ہے اسے روح القدس نے آپ کے رب کی طرف سے حق کے ساتھ تاکہ ثابت قدم رکھے انھیں جو ایمان لائے ہیں اور یہ ہدایت اور خوش خبری ہے مسلمانوں کے لیے

Verse 103 — Surah An-Nahl 16:103

اور ہم خوب جانتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں کہ انھیں تو یہ قرآن ایک انسان سکھاتا ہے حالانکہ اس شخص کی زبان جس کی طرف یہ تعلیم قرآن کی نسبت کرتے ہیں عجمی ہے۔ اور یہ قرآن فصیح وبلیغ عربی زبان میں ہے

Verse 104 — Surah An-Nahl 16:104

بیشک جو لوگ ایمان نہیں لاتے اللہ تعالیٰ کی آیتوں پر اللہ تعالیٰ انھیں ہدایت نہیں دیتا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے

Verse 105 — Surah An-Nahl 16:105

وہی لوگ تراشا کرتے ہیں جھوٹ جو ایمان نہیں لاتے اللہ تعالیٰ کی آیات پر اور یہی لوگ جھوٹے ہیں

Verse 106 — Surah An-Nahl 16:106

جس نے کفر کیا اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایمان لانے کے بعد بجز اس شخص کے جسے مجبور کیا گیا اور اس کا دل مطمئن ہے ایمان کے ساتھ (تو اس سے مؤاخذہ نہ ہو گا) لیکن وہ (بد نصیب) کھل جائے کفر کے ساتھ (جس کا سینہ ) تو ان لوگوں پر اللہ تعالیٰ کا غضب ہوگا اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے

Verse 107 — Surah An-Nahl 16:107

اس کی وجہ یہ ہے کہ انھوں نے پسند کر لیا دنیا کی (فانی) زندگی کو آخرت کی (ابدی) زندگی پر اور بیشک اللہ تعالیٰ ہدایت نہیں دیتا اس قوم کو جو کافر ہے

Verse 108 — Surah An-Nahl 16:108

یہ وہ لوگ ہیں مہر لگا دی ہے اللہ تعالیٰ نے جن کے دلوں ، جن کا کانوں اور جن کی آنکھوں پر اور یہی لوگ (اپنے اعمال کے نتائج سے) غافل ہیں

Verse 109 — Surah An-Nahl 16:109

ضرور یہی لوگ آخرت میں نقصان اٹھانے والے ہیں

Verse 110 — Surah An-Nahl 16:110

پھر بیشک آپ کے پروردگار کا معاملہ ان کے ساتھ جنہوں نے ہجرت کی بڑی آزمائشوں سے گزرنے کے بعد پھر جہاد بھی کیا اور (مصائب میں) صبر سے کام لیا بیشک آپکا رب ان آزمائشوں کے بعد (انکے لیے) بڑا بخشنے والا بہت رحم فرمانیوالا ہے

Verse 111 — Surah An-Nahl 16:111

اس دن کو یاد کرو جب آئے گا ہرنفس کہ جھگڑا کر رہا ہوگا (صرف ) اپنے معتلق اور پورا پورا بدلہ دیا جائے گا ہر نفس کو جو اس نے کیا ہوگا اور ان پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا

Verse 112 — Surah An-Nahl 16:112

اور بیان فرمائی ہے اللہ تعالیٰ نے ایک مثال وہ یہ کہ ایک بستی میں جو امن (اور ) چین سے (آباد) تھی آتا تھا اس کے پاس اس کا رزق بکثرت ہر طرف سے پس اس (کے باشندوں ) نے نا شکری کی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی پس چکھایا انہیں اللہ تعالیٰ نے (یہ عذاب کہ پہنا دیا انہیں) بھوک اور خوف کا لباس ان کارستانیوں کے باعث جو وہ کیا کرتے تھے

Verse 113 — Surah An-Nahl 16:113

اور آیا ان کے پاس رسول انہی میں سے پس انہوں نے اسے جھٹلایا پھر پکڑ لیا انھیں عذاب نے اس حال میں کہ وہ ظلم و ستم کیا کرتے تھے

Verse 114 — Surah An-Nahl 16:114

پس کھاؤ اس سے جو رزق دیا تمھیں اللہ نے جو حلال (اور) طیّب ہے اور شکر کرو اللہ تعالیٰ کی نعمت کا اگر تم اس کی عبادت کرتے ہو

Verse 115 — Surah An-Nahl 16:115

اس نے تم پر حرام کیا ہے صرف مردار، خون، خنزیر کا گوشت اور وہ جس پر بلند کیا گیا ہو غیر اللہ کا نام ذبح کے وقت پس جو مجبور ہو جائے (انکے کھانے پر بشرطیکہ) وہ لذّت کا جویا نہ ہو اور نہ حد سے بڑھنے والا ہو (تو کوئی حرج نہیں) بیشک اللہ تعالیٰ غفور رحیم ہے

Verse 116 — Surah An-Nahl 16:116

اور نہ بولو جھوٹ جن کے بارے میں تمھاری زبانیں بیان کرتی ہیں (یہ کہتے ہوئے) کہ یہ حلال ہے اور یہ حرام ہے اس طرح تم افتراء باندھو گے اللہ تعالیٰ پر جھوٹا بیشک جو لوگ اللہ تعالیٰ پر جھوٹے بہتان تراشتے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتے

Verse 117 — Surah An-Nahl 16:117

(وہ) تھوڑا سا فائدہ اٹھا لیں (انجام کار) ان کے لیے دردناک عذاب ہے

Verse 118 — Surah An-Nahl 16:118

اور یہودیوں پر ہم نے حرام کر دیں وہ چیزیں جن کا ذکر ہم آپ سے پہلے کر چکے ہیں اور ہم نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود ہی اپنے آپ پر ظلم کیا کرتے تھے

Verse 119 — Surah An-Nahl 16:119

پھر بیشک آپکا رب ان کے لیے جنھوں نے غلطی کی (لیکن) نادانی سے پھر انھوں نے توبہ کر لی اس کے بعد اور اپنے آپ کو سنوار لیا بیشک آپکا پروردگار اس کے بعد (انکے گناہوں کو) بہت بخشنے والا (اور ان پر) نہایت رحم کرنے والا ہے

Verse 120 — Surah An-Nahl 16:120

بلاشبہ ابراہیم ایک مرد کامل تھے اللہ تعالیٰ کے مطیع تھے، یکسوئی سے حق کی طرف مائل تھے اور وہ بالکل مشرکوں سے نہ تھے

Verse 121 — Surah An-Nahl 16:121

وہ (ہر لمحہ) شکر گزار تھے اللہ تعالیٰ کی (پیہم نعمتوں کے لیے) اللہ تعالیٰ نے انھیں چن لیا اور انہیں ہدایت فرمائی سیدھے راستہ کی طرف

Verse 122 — Surah An-Nahl 16:122

اور ہم نے مرحمت فرمائی انہیں دنیا میں بھی (ہر طرح کی) بھلائی اور وہ آخرت میں نیک لوگوں میں سے ہوں گے

Verse 123 — Surah An-Nahl 16:123

پھر ہم نے وحی فرمائی (اے حبیب) آپ کی طرف کہ پیروی کرو مِلّت ابراہیم کی جو یکسوئی سے حق کی طرف مائل تھے، اور وہ مشرکوں میں سے نہیں تھے

Verse 124 — Surah An-Nahl 16:124

صرف ان لوگوں پر سنیچر کی پابندی تھی جنھوں نے اختلا ف کیا تھا اس میں اور بلاشبہ آپ کا رب فیصلہ فرما ئیگا ان کے درمیان روز قیامت ان امور کے متعلق جن میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے

Verse 125 — Surah An-Nahl 16:125

(اے محبوب!) بلائیے (لوگوں کو) اپنے رب کی راہ کی طرف حکمت سے اور عمدہ نصیحت سے اور ان سے بحث (و مناظرہ) اس انداز سے کیجیے جوبڑا پسندیدہ (اور شائستہ ) ہو۔ بیشک آپ کا رب خوب جانتا ہے اسے جو بھٹک گیا اسکے راستے سے اور وہ خوب جانتا ہے ہدایت پانے والوں کو

Verse 126 — Surah An-Nahl 16:126

اور اگر تم (انھیں) سزا دینا چاہو تو انھیں سزا دو۔ لیکن اس قدر جتنی تمھیں تکلیف پہنچائی گئی ہے اور اگر تم (ان کی ستم رانیوں پر) صبر کرو تو یہ صبر ہی بہتر ہے صبر کرنے والوں کے لیے

Verse 127 — Surah An-Nahl 16:127

اور آپ صبر فرمائیے اور نہیں ہے آپ کا صبر مگر اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اور رنجیدہ نہ ہوا کریں ان (کی ہٹ دھرمی) پر اور نہ غمزدہ ہو ا کریں ان کی فریب کاریوں سے

Verse 128 — Surah An-Nahl 16:128

یقیناً اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ ہے جو (اس سے) ڈرتے ہیں اور جو نیک کاموں میں سر گرم رہتے ہیں